Tag: bhatta

  • ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور : بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والے تین ملزمان کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملک ریاض کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کے حکم پرکرنل (ر) طارق، کرنل (ر) خالد اور ڈاکٹر شفیق کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بلیک میل کرنے والوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست لوہی بھیر کے تھانے میں جمع کرو ا ئی گئی تھی جس کے ساتھ بھتہ وصول کرنے کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیاتھا کہ بلیک میلرز نے ان کیخلاف ارسلان افتخار کا نام استعمال کرکے ڈرانے کی کوشش بھی کی ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ بلیک میلرز نے 28جون 2013کو 5کروڑ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔

  • کراچی : پان منڈی کے دکاندارکوبھتےکی پرچی موصول

    کراچی : پان منڈی کے دکاندارکوبھتےکی پرچی موصول

    کراچی: پان منڈی کے دکاندارکوبھتےکی پرچی موصول ہوئی،بھتہ خوروں نے دکان پر تالا لگا کر قتل کی دھمکی دی تاجروں نے احتجاجاًکاروباربندکردیا۔

    کراچی کی پان منڈی میں بھتہ خوروں کی دیدہ دلیری نے سب کو حیران کردیا، ملزمان نے دکان پر تالا لگا کر بھتے کی پرچی پر دھمکی آمیز عبارت لکھ دی، واقعے کے خلاف دوکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، پولیس آپریشن میں سیکڑوں بھتہ خوروں کی گرفتاری اور کراچی کے تاجروں کو بھتہ خوری سے نجات دلانے کے دعوے دھرےکےدھرے دکھائی دیتے ہیں ۔

    بھتہ خور اتنے دیدہ دلیر ہوگئے کہ بھتے کی پرچی کے ساتھ اپنا نمبر چھوڑگئے، کھلم کھلا بھتہ خوروں نے بھتے کی پرچی پرموبائل نمبر درج کر دیا۔

    کراچی کے بھتہ خور بے خوف و خطر بھتے کی پرچی پر اپنے نمبر درج کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کر تے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا تھا کہ ملزمان نےدوبارہ اگرسراٹھایا ہے، تو ضرور کارروائی کی جائے گی،سی پی ایل سی چیف کے مطابق سمز کامعاملہ وقت کےساتھ ساتھ ٹھیک ہوجائے گا۔