Tag: bhatta khor

  • بھتہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، بلڈرزکا مطالبہ

    بھتہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، بلڈرزکا مطالبہ

    کراچی : ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے بھتہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین آباد محسن شیخانی کہتے ہیں کہ کراچی میں بھتہ خور پھرسرگرم ہوگئے، ان کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تواپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے،۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خور مافیا پھر سرگرم ہوگئی، بلڈرز کیلئے ناظم آباد اور سرجانی میں سائٹ پر جانا مشکل ہوگیا، چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) محسن شیخانی نے آرمی چیف، کورکمانڈرکراچی اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محسن شیخانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دنوں گلبہار میں ایک بلڈر کے دفترپرحملہ کا واقعہ نہایت افسوس ناک ہے۔

    سلیم چاکلیٹی گروپ کی جانب سے بھتے کی کالز آرہی ہیں جو ایران میں مقیم ہے، سات ایسی شکایات ہیں۔ محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں پھر وہی پرانی صورت حال نظر آرہی ہے اسے نہ روکا گیا توحالات پھر قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ بھتہ خوروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرکے شہر کے بلڈرزاور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : گلبہارمیں بھتہ خوروں کا بلڈرکے دفتر پردستی بم حملہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گلبہار کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر گینگ وار کے مسلح موٹر سائیکل سوار کارندوں نے بلڈر کے دفتر پر دستی بم مارا تھا، مذکورہ بلڈر کو چند ماہ پہلے بھتے کی پرچی ملی تھی۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور ملزمان حسب سابق باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

  • حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

    حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کیا ہے، ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ہے، ملزم کا تعلق پہلے ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ سے تھا اب وہ دوسری سیاسی جماعت میں بحیثیت کارکن کام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ایک ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشاف کردیئے۔ ٹارگٹ کلر دلشاد عرف شجو نےتفتیشی ادارے کے سامنے زبان کھول دی۔

    سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ملزم دلشاد حسین عرف شجو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ملزم شجو نے اعتراف کیا کہ اس نے کورنگی میں کیبل آپریٹرز اور دکانداروں سے چار لاکھ روپے بھتہ لیا۔

    دلشاد عرف شجو نے کئی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے عباسی شہید اسپتال کے قریب ایک شخص کو قتل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ میں رہا بعد ازاں دوسری سیاسی جماعت میں کام کر رہا تھا۔

     

  • ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خورسمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خورسمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اور گینگ وار سے ہے۔۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے شاہ کالونی سے دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے ملزمان ماہ رمضان میں بھتہ وصول کرکے سیکٹرآفس میں جمع کراتے تھے۔

    ملزمان کےقبضہ سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرزکا کہنا ہے کہ عدنان عرف ڈیٹونیٹر تین افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے،جبکہ ملزم ناصر نے چارافراد کےقتل کا اعتراف کیا ہے۔

    دوسری طرف سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارہ سےزائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے کلاشنکوف اوردو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ناظم آباد سات نمبر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کی شناخت ڈاکٹرعبدالرزاق،عبداللہ اور واطف کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا کارندہ ہ اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے جو ناظم آباد میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے آئے تھے،ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

     

  • کراچی میں بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر پھر سرگرم ہوگئے، ڈاکٹر قتل

    کراچی میں بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر پھر سرگرم ہوگئے، ڈاکٹر قتل

    کراچی : شہر قائد میں بھتہ خوری کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ بھی آن ہوگیا ،گلشن اقبال میں کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا، دیگر واقعات میں تین افراد جان سے گئے۔ پولیس نے کارروائیاں کرکے معتدد ملزمان اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری کے ساتھ ٹارگٹ کلر بھی سرگرم ہوگئے۔ گلشن اقبال میں کلینک میں بیٹھے ڈاکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکٹرعبدالخالق گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک کے سامنے سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، دیگر فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں لیاری شاہ بیگ لین میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔

    کورنگی کے ڈی اے چورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کورنگی میں بھی ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان کا تعلق مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔ ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث رہے۔

    گرفتار ملزمان نے پاکستان بازار میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی اور بھتہ نہ دینے پر دواسکولوں پر دستی بم حملے کئے، نیو وائرلیس گیٹ سے بھی ٹارگٹ کلر دھرلیا گیا۔

    ملزم کے قبضے سے کریم بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جمشید کوارٹر سے بھی تین ملزمان گرفتار کئے گئے۔

     

  • کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : رینجرز نےکامیاب کارروائی کرکے لیاری کے علاقے سے بھتہ خور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے میں کارروائی  کرکےتاجروں سے بھتہ لینے والے میاں بیوی کوگرفتار کر لیا۔
    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس کو ایک مقامی تاجر کی جانب سے بھتے کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔

    رینجرز اہلکار مذکورہ تاجر کی دکان کے آس پاس موجود تھے کہ ایک عورت بھتے کی رقم لینے دکان پر آئی تو رینجرز اہلکاروں نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

    گرفتاربھتہ خور عورت کاکہنا تھا کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر بھی ملا ہوا ہے، رینجرز نے عورت کی نشاندہی پر اس کے شوہر عمران کو بھی گرفتار کرلیا۔

  • فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والابھتہ خورمیڈیا کے سامنے پیش

    فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والابھتہ خورمیڈیا کے سامنے پیش

    کراچی : بھتہ نہ دینے پرفیکٹری سپروائزر کی جان لینے والا ٹارگٹ کلرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا۔ نیوکراچی گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والےملزم کو گرفتارکرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

    ملزم عبدالرحیم نے چند روز قبل بھتہ نہ دینے پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری کے سپروائزر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

    ملزم عبدالرحیم نےپولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔اعتراف جرم میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے پیسے نہ دینے پر پہلی دفعہ کسی کو قتل کیا.

    مجھے انور نامی شخص نے فیکٹری مالک کو قتل کرنے کیلئے بھیجا تھا،فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے مانگے تھے،اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کی تھی جس کے بعد ملزم کی والدہ نے اپنے بیٹے کو پہچان کر گبول پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزم کے قریبی رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں بھی لیا تھا، ۔ڈی آئی جی کے ویسٹ کے مطابق ملزم عبدالرحیم پولیس کوایک ڈاکٹر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کر نے سمیت مزید وارداتوں میں بھی مطلوب ہے،گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔