Tag: Bhawalpur

  • بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، معصوم بہن کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیا گیا

    بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، معصوم بہن کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیا گیا

    بھاولپور: بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی، نواحی علاقے موضع گرواں میں ایک معصوم بچی کو پنچایت کے حکم پر ونی کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھائی کی پسند کی شادی بہن کیلئے جرم بن گئی، پنچائیت نے جرمانے کے طور پر معصوم بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا، بہاولپور میں بارہ سالہ ام ہانی کے بھائی نے کچھ عرصے قبل بااثر شخص کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہل خانہ مشتعل ہوگئے۔

    معاملہ پنچایت میں پہنچا جہاں بدلے میں ام ہانی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا گیا، ام ہانی کی روتی سسکتی ماں بھی معصوم بیٹی کے لئے انصاف مانگ رہی ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کارروائی کرنے کے بجائے پولیس با اثرملزمان کی سرپرست بن گئی ہے، اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔


    مزید پڑھیں :  بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، پنچایت نے بہن کو ونی کردیا


    گذشتہ ماہ بھی بہاولنگرکے نواحی گاﺅں میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں رہائشی فیاض نے اپنے گاﺅں کی پروین نامی لڑکی سے عدالت میں اپنی پسند کی شادی کی تھی۔

    شادی کے خلاف گاﺅں کے وڈیرے نے اپنے ڈیرہ پر عدالت لگالی، علاقے کے بااثر زمیندار محمد علی چشتی اورعباس نمبردار نے لاقانونیت کا فیصلہ سنایا۔

    پنچائیت نے فیصلہ دیا کہ فیاض کی سترہ سالہ بہن کو ونی کردیا جائے۔

    نچایت نے حکم سنایا کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والا فریق پچاس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا ونی کی جانے والی تسلیم بی بی اور اس کا خاندان پنچایت اور ملزمان کے خوف سےگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دوسری بیوی کی محبت میں باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

    دوسری بیوی کی محبت میں باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

    بھاولپور: دوسری بیوی نے سوتیلے بچوں کے ساتھ رہنے سے منع کیا تو باپ نے اپنے 3سگے بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا جبکہ خود زہر پینے کا ڈرامہ رچایا، فاروق نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری بیوی کی محبت باپ کی شفقت پر غالب آگئی، بہاولپور کے فاروق نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے تین بچوں کو قتل کردیا، قائد اعظم کالونی کے رہائشی فاروق نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔

    فاروق منانے گیا تو بیوی نے بچوں کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا، ناکامی پر فاروق نے دس سالہ عمیر، آٹھ سالہ زہرہ اور چھ سالہ زنیرہ کو چارجر کے تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جبکہ ملزم نے خود بھی زہر پینے کا ڈرامہ کیا، تاہم دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس نے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

  • بہاولپور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    بہاولپور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    لاہور : بہاولپور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کےدو مجرموں کو تختہ دا پر لٹکا دیا گیا۔

    بہاولپور کی نیو سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم رشید احمد کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم رشید نے دو ہزار چار میں اراضی کے تنازعے پر مشتعل ہوکر محمد شفیع نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی قتل ایک مجرم کو پھانسی دیدی گئی، مجرم سردار علی نے تئیس سال پہلے انتخابات کے دوران فائرنگ کرکے اپنے حریف امان اللہ کو قتل کردیا تھا۔

    دونوں مجرمان کی لاشیں جیل انتظامیہ نے ضابطہ کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

  • اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پیش امام کو 10سال 4 ماہ قید کی سزا

    اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پیش امام کو 10سال 4 ماہ قید کی سزا

    بھاولپور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نےنماز فجر کے بعد اشتعال انگیز تقریر کرنے پر ایک مولانا کو 10 سال 4 مہینے قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت کے جج خالد ارشد نے عبدلاغنی نامی شخض پر  سات لاکھ 50ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔

    استغاثہ کا کہنا تھا کہ قائم پور کی ایک مسجد میں غنی فجر کی نماز کے بعد اشتعال انگیز تقریریں کرتا تھا۔

    قائم پور پولیس کے مطابق غنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تاہم گواہوں اور ثبوتوں کو  مد نظر رکھتے ہوئے عدالت نے 10 سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی۔

    ایک دوسرے واقع میں اسی جرم میں چار افراد کو قید کی سزا سنائی گئی اور ان کے کتابچے پر پابندی لگا دی گئی ۔

    اشتعال انگیز تقریر کرنے پر محمد وقاص نامی شخص کو 110 دن  قید اور 5000 جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    ایک دوسری عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر رفیق احمد کو 105 دن جیل جبکہ 5000 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    محمد زاہد نامی شخص کو بھی 105  دن قید اور 3000 ہزار جرمانہ جبکہ متنازعہ مواد پکڑے جانے پر طالب حسین کو تین ماہ قید جبکہ 5000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔