Tag: bhoomi

  • دعا ہے میرا بیٹا میرے جیسا نہ ہو، سنجے دت

    دعا ہے میرا بیٹا میرے جیسا نہ ہو، سنجے دت

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا میرے جیسا نہ ہو، والد کی خواہش پر پورا نہ اترنے کا دکھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا ایک اچھا انسان بنے جس پر سب کو فخر ہو، میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا مجھ پر جائے یا مجھ جیسا بنے۔

    سنجو بابا کا کہنا ہے کہ میرے والد سنیل دت کی خواہش تھی کہ میں ایک اچھا بیٹا بنوں لیکن میری بری عادتوں اور نشے کی لت کی وجہ سے وہ ہمیشہ پریشان رہے، انہوں نے مجھے بورڈنگ اسکول بھیجا تاکہ میری تربیت اچھی ہوسکے لیکن میں ان کی خواہش پر پورا نہ اترسکا۔

    بالی وڈ اداکار نے کہا کہ میں اب خود بھی ایک والد ہوں اور چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا ایک اچھا بیٹا ثابت ہو لہٰذا میں نے اسے بڑوں کی عزت کرنا سکھایا ہے۔

    یہ پڑھیں: سنجے دت کی فلم بھومی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    سنجے دت نے کہا کہ میں اپنی والدہ نرگس سے بہت محبت کرتا تھا وہ اگر مجھے جیل میں دیکھ لیتیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا، انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے والدین کی عزت کریں ان کی بات سنیں اور برائیوں سے دور رہیں۔

    واضح رہے کہ سنجے دت اور ادیتی راؤ حیدری کی فلم بھومی رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سنجے دت کی فلم بھومی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    سنجے دت کی فلم بھومی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی فلم بھومی کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی، فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد بنائی جانے والی فلم بھومی کے پہلے ٹریلر نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
    فلم بھومی میں سنجے دت، ادیتی راؤ حیدری، شیکھر سمن اور سدھانت گپتا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اومنگ کمار نے انجام دئیے ہیں۔

    فلم بھومی کی کہانی باپ بیٹی کے رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کی حفاظت کی خاطر کیا کیا جتن کرتا ہے۔

    آفیشل ٹریلر تقریباً تین منٹ پر محیط ہے جس نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ فلم کے ہدایت اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے ادیتی راؤ حیدری کے باپ کا کردار بخونی نبھایا ہے اس فلم میں سنجے دت نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہے۔

    بالی وڈ میں گزشتہ دو ماہ سے ریلیز ہونے والی فلمیں مداحوں کو معیار پر پورا نہیں اتر پارہی ہیں۔ سلمان خان کی ٹیوب لائٹ اور شاہ رخ خان کی جب ہیری میٹ سیجل بھی باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو پائیں اب دیکھنا یہ ہے کہ سنجے دت کی بھومی باکس آفس پر کامیاب ہو پاتی ہے یا نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔