Tag: bi poll

  • پاکستان میں دھاندلی کی روک تھام کے لئے پہلی باربائیومیٹرک مشین کااستعمال

    پاکستان میں دھاندلی کی روک تھام کے لئے پہلی باربائیومیٹرک مشین کااستعمال

    اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی پرقابو پانے کے لئے الیکشن کمیشن نے پہلی بار بائیومیٹرک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بائیومیٹرک الیکشن کا تجربہ این اے 19 ہری پور میں کیا جائے گا جہاں 16 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی مطابق ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک مشینیں استعمال کرنے کے لئے نادرا کے تعاون سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 کے دو درجن پولینگ اسٹیشنوں پر بائیومیٹرک مشین نصب کی جائے گی۔

    این اے 19 میں بائیو میٹرک ووٹنگ کے تجربے کی کامیابی کے بعد دیگر علاقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی بائیومیٹرک ووٹنگ کا تجربہ کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں بائیومیٹرک طریقے سے عوام کی رائے لی جائے گی۔

  • پی پی 97 گجرانوالہ میں ضمنی انتخابات کا عمل جاری

    پی پی 97 گجرانوالہ میں ضمنی انتخابات کا عمل جاری

    گجرانوالہ: الیکشن ٹربیونل پنجاب کے حکم پرصوبائی حلقہ پی پی97 گوجرانوالہ کے 33پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ انتخابات ہورہے ہیں۔

    پی پی 97 میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواراشرف وڑائچ اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارناصرچیمہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    اس نشست پر2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ کامیاب ہوئے تھے تاہم مسلم لیگ ق کے امیدوارناصرچیمہ نے دھاندلی کا الزام عائد کیا اورالیکشن ٹربیونل میں رٹ دائرکی۔

    الیکشن ٹربیونل کے جسٹس کاظم علی ملک نے 33 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ناصر چیمہ مسلم لیگ ق کو چھوڑ کرتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور پی ٹی آئی نے انہیں اپنا امیدوارنامزد کیا ہے، تاہم ان کا انتخابی نشان سائیکل ہی ہے۔

    ناصر چیمہ کو پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، چٹھہ لیگ اورسنی تحریک کی حمایت حاصل ہےجبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواراشرف وڑائچ کے حق میں اس حلقے سے دوسرے نمبر پررہنے والے امیدوارڈاکٹرمیاں غلام سروردستبردارہوچکے ہیں۔

    33پولنگ اسٹیشنوں پرہونے والی پولنگ کے لیے 52ہزار550 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں30ہزار798مرداور21ہزار552خواتین ووٹرزشامل ہیں۔