Tag: biden

  • بائیڈن نے صدارت کے آخری روز کونسا اہم حکم جاری کیا

    بائیڈن نے صدارت کے آخری روز کونسا اہم حکم جاری کیا

    سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بطور امریکی صدر اپنے آخری دن سزا یافتہ 5 مجرموں کو معافی دینے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں تبدیلی بھی کردی۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔

    بائیڈن نے 2 افراد کی سزا میں کمی بھی کردی، سزا میں کمی ہونے والے افراد میں رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ شامل ہیں۔

    اس سے قبل امریکا کے سابق صدر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر کہا تھا کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ نتیجہ خیز ہوگیا، بندوقیں آج غزہ میں خاموش ہوچکی ہیں، شہریوں کی مدد کیلئے سیکڑوں ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں، معاہدے کے اگلے مرحلے میں یرغمالیوں میں شامل اسرائیلی فوجی رہا ہونگے۔

    ایران نے زیر آب میزائل کمپلیکس کی ویڈیو جاری کردی

    واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

  • امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں: صدر بائیڈن

    امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں: صدر بائیڈن

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔

    وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا سپریم کورٹ خود مختار ہے مگر جوابدہ نہیں، امیر ترین  لوگ میڈیا سے لیکر  معیشت تک سب کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال امریکی عوام کیلئے خطرناک ہے، صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ’ہم مل کر دنیا کو پُرامن بنائیں گے‘ ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو

    اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے الوداعی حطاب میں کہا تھا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں،ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا،مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔

    واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے،  ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بڑی عالمی طاقتوں اور امریکا کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

  • نیتن یاہو نے جو بائیڈن اور ٹرمپ سے فون پر کیا کہا؟

    نیتن یاہو نے جو بائیڈن اور ٹرمپ سے فون پر کیا کہا؟

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن اور ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں قیدیوں اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی شروع کردی گئی ہے۔

    معاہدے کی توثیق کے باوجود اسرائیل کی بمباری، 3 فلسطینی شہید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی شروع کردی گئی ہے، سیکڑوں امدادی ٹرک صلاح الدین اسٹریٹ کے راستے جنوبی غزہ پٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے 4 سالہ دور کو بدترین قرار دیدیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے 4 سالہ دور کو بدترین قرار دیدیا

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

    اُنہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پرحملہ کیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنیوالوں کومعاف کردوں گا۔

    نو منتخب امریکی صدر کا کانگریس سے صدارتی الیکشن میں کامیابی کی توثیق پر خطاب میں کہنا تھا کہ بائیڈن افغانستان، روس، شام کے بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہے، ہم اب ایسی دنیا میں جارہے ہیں جوجل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سامان چھوڑا جس کا نقصان ہوا، ڈیموکریٹس عدالتوں کے ذریعے میرے خلاف کام کررہی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو فوری ہٹادوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میکسیکو سرحد پر غیرقانونی امیگریشن کو روکیں گے، امریکا کو معاشی استحکام کیلئے پاناما کینال اورگری لینڈ کی ضرورت ہے۔

    امریکا کی فلسطینیوں سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں پر سخت تنقید

    نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو پر سخت ٹیرف لاگو کریں گے۔ حماس نے 20 جنوری تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جہنم بنادوں گا۔

  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ، جو بائیڈن کا بڑا اعلان

    لاس اینجلس میں خوفناک آگ، جو بائیڈن کا بڑا اعلان

    لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔

    بائیڈن کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے درخواست کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ علاقوں میں 7 افرادہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر کے جنگلات میں بدترین آگ کی صورتحال ہے، منگل سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔

    متاثرہ علاقوں میں 95 ہزارصارف بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ 2ہزار سے زیادہ گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشہور ہالی وڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں، آگ سے نقصانات کاابتدائی تخمینہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، خشک اور تیز ہوا سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

    امریکی شہر میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    لاس اینجلس آگ میں جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر جل کر خاک

    ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دے دیا

    ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا ”بدترین صدر” قرار دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کی ”اوپن بارڈر پالیسی” کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی قیادت کے باعث امریکا عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بن گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بائیڈن کی ’اوپن بارڈر پالیسی‘ سے نہ صرف انتہا پسند اسلامی دہشت گردی میں اضافہ ہوگا بلکہ پرتشدد جرائم بھی بڑھیں گے۔

    ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پوسٹس میں موجودہ ملکی حالات کو ”تباہی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی قیادت نے قومی سلامتی اور قیادت کو کمزور کیا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے اتحادیوں نے جو ہمارے انتخابات میں مداخلت کرتے رہے، اس کے سبب امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب قیادت کمزور ہو اور سرحدیں کھلی ہوں، تو یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی انتظامیہ ملک کی کھوئی ہوئی طاقت کو بحال کرے گی۔

    نو منتخب امریکی صدر نے محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور دیگر اداروں پر بھی شدید اعتراض کرتے ہوئے انہیں ’کرپٹ اور ناکام‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق، یہ ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے سیاسی حملوں میں مصروف رہے۔

    ٹرمپ کابینہ میں شامل نامزد افراد کو اہم ہدایت جاری

    ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ 20 جنوری کو ملاقات کریں گے، امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

  • سزائے موت کے منتظر 37 قیدیوں کوخوشخبری سنادی گئی

    سزائے موت کے منتظر 37 قیدیوں کوخوشخبری سنادی گئی

    امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سزائے موت کے 37 قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدر کے فیصلے کے بعد سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی ہے جبکہ دہشت گرد حملوں میں ملوث 3 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔

    امریکی صدر کے مطابق سزا میں یہ تبدیلی ان کی حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ لبنانی شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مصری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں مقیم مصری شہری احمد عطیہ کا لبنانی باشندے حسین علی خزعلی سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا تھا جس پر ملزم نے اسے قتل کردیا تھا۔

    واردات کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفتیشی ٹیموں نے جلد ہی ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں ہی ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام واقعات سے تحقیقاتی ٹیموں کو مطلع کردیا۔ ادارہ پراسیکیوشن نے قتل کا مقدمہ فوجداری عدالت کو بھیجا جہاں تمام شواہد کودیکھتے ہوئے مصری شہری کو موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔

    ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا بعدازاں ایوان شاہی سے سزائے موت پر عمل درآمد کی توثیق کردی گئی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال 100 سے زائد غیر ملکیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے، رواں سال سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی، جس میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    بشارالاسد کی اہلیہ نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

    انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے حوالے سے اے ایف پی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 16 نومبر کو ایک یمنی شہری کو جنوب مغربی علاقے نجران میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دیدی گئی۔

  • انتقامی کارروائی کا خدشہ، بائیڈن کا حامیوں کو بھی صدارتی معافی دینے پر غور

    انتقامی کارروائی کا خدشہ، بائیڈن کا حامیوں کو بھی صدارتی معافی دینے پر غور

    واشنگٹن: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ انتقامی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر صدر بائیڈن اپنے حامیوں کے لئے پریشانی کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ اور حامیوں کو پیشگی صدارتی معافی دینے پر غور کررہے ہیں، جن میں ڈاکٹر فوچی، لِزچینی، جنرل ریٹائرڈ مارک ملی اور ایڈم شِف کے نام شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کئی بار مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی اور کشیپ پٹیل کی ایف بی آئی میں نامزدگی سے انتقامی کارروائیوں کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔

    متعدد ڈیموکریٹس نے صدر بائیڈن سے اختلاف کیا ہے کہ پیشگی معافی خطرناک مثال ثابت ہوگی جبکہ بیٹے کو معافی کے بعد حامیوں کیلئے پیشگی معافی دینے کیلئے صدر بائیڈن پر دباؤ بڑھ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے اپنے بیٹے کو معافی دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ٹرمپ کا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن نے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا، انہوں نے کہا کہ کیا بائیڈن 6 جنوری کے یرغمالیوں کو بھی معافی دینگے جو برسوں سے قید ہیں؟۔

    شامی باغیوں کا حمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ

    نو منتخب صدر نے اپنے ردعمل میں کپیٹل حملہ کیس میں قید کئے گئے مجرموں کویرغمالی قرار دیا۔

  • جوبائیڈن اسرائیل کو ہتھیار نہ بھیجیں، امریکی سینیٹر کا مطالبہ

    جوبائیڈن اسرائیل کو ہتھیار نہ بھیجیں، امریکی سینیٹر کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر جوبائیڈن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار نہ فراہم کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹربرنی سینڈرز کہا کہ کانگریس میں اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے کی قرارداد پیش کروں گا۔

    امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،

    سینڈرز کے یہ ریمارکس گزشتہ روز لیک ہونے والے ایک خط کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں اسرائیل کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اگلے 30 دنوں میں غزہ میں انسانی صورت حال کو بہتر بنائے ورنہ امریکی ہتھیاروں کی پابندی کا خطرہ مول لے گا۔

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک خط پر مشترکہ دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں انسانی حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • بائیڈن نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دیدیا

    بائیڈن نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دیدیا

    امریکی صدارتی انتخابات کا وقت قریب تر ہوچکا ہے، ایسے میں امریکی صدر بائیڈن بھی کملاہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

    لیبر ڈے پر ریلی سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کملا ہیرس پر مکمل بھروسہ ہے، انہوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

    امریکی صدر نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر صدر بائیڈن پر 2020کا الیکشن چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ الیکشن چوری ہونے سے بچانے کیلئے مداخلت کا اختیارحاصل تھا، واضح رہے کہ صدارتی انتخابی مہم میں تیزی، رواں ماہ سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔