Tag: biden

  • امریکی صدر نے انتخابات سے دستبرداری کی اصل وجہ بتادی، قوم سے اہم خطاب

    امریکی صدر نے انتخابات سے دستبرداری کی اصل وجہ بتادی، قوم سے اہم خطاب

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اقتدار کو اب نئی نسل تک منتقل کرنا چاہتا ہوں، ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات سے باقاعدہ دستبرداری کے اعلان کے بعد قوم سے پہلا خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک میں جمہوری روایات اور اپنی کاوشوں سے امریکیوں کو آگاہ کیا۔

    وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے 5نومبر کے صدارتی انتخاب سے کیوں دستبرداری اختیار کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ "ایک سنگین موڑ پر” ہے اور اب "نئی نسل کو مشعل دینے کا وقت آگیا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ یہی "ہمارے ملک کو متحد کرنے کا بہترین طریقہ ہے”۔

    انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے اتحاد کے لئے صدارت کی دوڑ سے باہر ہوا ہوں، میں نے پہلی سیاہ فام خاتون کملاہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے، ان میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے، اگلے6مہینے اپنے صدارتی فرائض ذمہ داری سے ادا کروں گا۔

    اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے بتایا کہ میں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور اس کی مضبوطی کیلئے کام کیا، ملک اور قوم کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اصلاحات ہماری جمہوریت کیلئے ضروری ہیں، امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ہمیں ثابت کرنا ہے ہم عظیم قوم ہیں۔ ،

    روس یوکرین جنگ اور غزہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روسی صدر پیوٹن کو کسی صورت یوکرین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، ہم غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، مغویوں کی محفوظ واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔

  • بائیڈن کی حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل

    بائیڈن کی حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیلاوئیر میں انتخابی مہم کیلئے قائم ہیڈ کواٹرز بھی کاملا ہیرس کے حوالے کردیا گیا۔

    کاملاہیرس نے الیکشن ہیڈکواٹرز سے پہلے خطاب میں ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز سے تشبیہ دی۔

    کاملا ہیرس نے کہا کہ ماضی میں بطور پراسیکیوٹر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے، ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے صدارتی امیدار ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہزار ڈیموکریٹ مندوبین نے ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی، امریکی سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ذمے داری قبول کرلی۔

    ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے کمبرلی چیٹل سے تندوتیز سوالات کیے۔ چیٹل نے تسلیم کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکورٹی ناکامی ہے۔

    سی آئی اے امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی کوہم اہم رہنما کی حفاظت میں ناکام رہے، ڈائریکٹرسیکرٹ سروس ایجنسی کی کسی بھی کوتاہی کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔

  • کورونا میں مبتلا بائیڈن صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے بضد

    کورونا میں مبتلا بائیڈن صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے بضد

    واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے بضد ہوگئے، پارٹی اتحاد کیلئے اپیل کردی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی متحد ہو جائے۔

    صدارتی الیکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ بائیڈن آئندہ ہفتے سے دوبارہ مہم کا آغاز کرینگے جبکہ صدر بائیڈن سے ناخوش ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

    ڈیموکریٹ سروے رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس امریکی صدر بائیڈن سے بہتر امیدوار ہیں۔

    اس سے قبل سابق امریکی صدر اوباما اور امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی نے جوبائیڈن سے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وقت کم ہے اس لیے وہ فیصلے کا اعلان کریں۔

    بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے صدر بائیڈن کو مقبولیت میں کمی کے سروے رپورٹس سے بھی آگاہ کردیا، اور عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے۔

  • سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

    سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوباما اور امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی نے جوبائیڈن سے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وقت کم ہے اس لیے وہ فیصلے کا اعلان کریں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے صدر بائیڈن کو مقبولیت میں کمی کے سروے رپورٹس سے بھی آگاہ کردیا، اور عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے۔

    امریکی اخبار کے مطابق ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالے سے بتایا کہ جوبائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں، یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔

  • امریکی صدارتی الیکشن، صدر بائیڈن  نے گورنرز سے مدد مانگ لی

    امریکی صدارتی الیکشن، صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد مانگ لی

    واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن کے دوران اپنی ساکھ بچانے کیلئے امریکی صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد طلب کرلی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ گورنرز کی جانب سے امریکی صدر بائیڈن کی الیکشن میں بھرپور حمایت کااعلان سامنے آیا ہے۔

    نیویارک، مینی سوٹا اور میری لینڈ کے ڈیموکریٹ گورنرز کی جانب سے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا گیا ہے، تمام گورنروں نے بائیڈن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

    گورنر مینی سوٹا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن مباحثے میں خراب کارکردگی کے باوجود ٹرمپ سے بہتر ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔

    گزشتہ دنوں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی پر جوبائیڈن کی اپنی پارٹی ڈیموکریٹک نے ان سے امریکی صدر بننے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق اگر جوبائیڈن عوام کو بطور بہترین امیدوار قائل نہ کرسکے تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔

    غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں بحالی کے آثار پیدا ہو گئے

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک اہم اتحادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

  • ٹرمپ سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان

    ٹرمپ سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان

    سابق امریکی صدر ٹرمپ سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بائیڈن انتظامیہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم ملاقات کیلئے ٹرمپ ٹاور پہنچ گئے، جبکہ پولینڈ، ہنگری کے وزرائے اعظم، برطانوی وزیرخارجہ بھی رواں ماہ ٹرمپ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

    ٹرمپ کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پربائیڈن انتظامیہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سینئر حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پرتنقید کی صورت میں منافقت کا الزام لگ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل ٹرائل کی سماعت ہوئی، سابق صدر پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    استغاثہ کا عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نے رقوم کی ادائیگی چھپا کر الیکشن کو متاثر کیا۔ ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بے گناہ ہیں، انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ایک اور ملک فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو تیار

    ٹرمپ کو مقدمات سے استثنیٰ کی سپریم کورٹ میں سماعت کا انتظار ہے، جبکہ امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست کی سماعت جمعرات کو کریگی۔

  • بائیڈن کا مصری ہم منصب کو خط، جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پرزور

    بائیڈن کا مصری ہم منصب کو خط، جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پرزور

    امریکا کی جانب سے مشرقی وسطی کے ممالک کو جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو خط لکھ دیا۔

    امریکی صدر کا خط میں کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرانے والے ثالث ممالک اپنی کوششیں تیز کریں۔ قطر اور مصر اسرائیل کیساتھ نئے معاہدے کیلئے حماس پر دباؤ بڑھائیں۔

    واضح رہے کہ بات چیت کے نئے دور کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز آئندہ چند روز میں مصر کا دورہ کریں گے۔

    دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر درجنوں ڈرونز سے حملہ کرسکتا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پرحملہ کرسکتا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کی حد پار، قبلہ اول پر ڈرونز داغ دئیے

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

  • بائیڈن کی کامیابی کیلئے اوباما کے بعد کلنٹن نے بھی کمر کس لی

    بائیڈن کی کامیابی کیلئے اوباما کے بعد کلنٹن نے بھی کمر کس لی

    امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں سابق صدور بھی شامل ہوگئے، نیویارک میں انتخابی مہم کیلئے فنڈ ریزنگ میں اوباما اور کلنٹن نے حصہ لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدور اوباما اور کلنٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بائیڈن کودوبارہ صدرمنتخب کرائیں، فنڈ ریزنگ تقریب انتخابی مہم کیلئے 26 ملین ڈالر جمع کیے گئے ہیں۔

    سابق صدرٹرمپ نے بائیڈن کے فنڈریزنگ ڈنر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو متوسط طبقے کی بجائے ارب پتی افرادکی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر اوباما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل کام کرنا ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے۔

    روس بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن خود انتخابی مہم چلانے کے بجائے سابق صدر سے مدد مانگ رہے ہیں۔

  • بائیڈن کا اسرائیلی ہتھیاروں کی ترسیل معطل کرنے پرغور

    بائیڈن کا اسرائیلی ہتھیاروں کی ترسیل معطل کرنے پرغور

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسرائیلی نے غزہ کو دنیا کے سب سے بڑے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔ ایسے میں امریکی صدر اسرائیل نواز پالیسیوں پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    خبرایجنسی کے مطابق شدید تنقید کے بعد وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کوفراہم ہتھیاروں کی فہرست طلب کرلی ہے، وائٹ ہاؤس نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگون کو فہرست دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مستقبل میں اسرائیلی ہتھیاروں کی ترسیل کو معطل یامشروط کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ مذکورہ فیصلہ بائیڈن کواسرائیل کی پشت پناہی پر کڑی تنقید کے بعد لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت میں بنائی گئی پالیسی سے اختلاف پرامریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کے لیے مقرر کردہ آفیسر اینیل شیلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اینیل شیلین نے گزشتہ روز 27 مارچ کو واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

    اینیل شیلین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی انتظامیہ اسرائیل کو مسلح کرنے کا سلسلہ جاری رکھ کر امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی وکالت کرنے کی کوشش کرنا اب میرے لیے محض ناممکن ہو گیا ہے اور میں ایسی صورتحال میں اپنا کام کرنے کے قابل نہیں تھی۔

    اینیل شیلین کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے اچانک بڑی فوجی مشق کا آغاز کردیا

    اینیل شیلین کا کہنا تھا کہ میری ایک بیٹی ہے جو ابھی چھوٹی ہے لیکن اگر مستقبل میں کسی دن اسے یہ سب کچھ پتہ چلے گا کہ میں محکمہ خارجہ میں تھی تو مجھ سے سوال کرے گی اور میں اس وقت اپنی بیٹی کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتی۔

  • میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں: امریکی صدر

    میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں: امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی امریکیوں کو جوبائیڈن کی عمر کو لے کر تشویش ہے کیونکہ انہوں نے دوبارہ انتخاب میں حصیہ لینے کا اعلان کیا ہے اگر وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتے ہیں تو امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے 81 سالہ جوبائیڈن بولے کہ میرا سالانہ طبی معائنہ اچھا رہا، انہوں نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

    81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز میری لینڈ ملیٹری میڈیکل سینٹر میں طبی معائنہ کروایا جہاں انہیں ڈاکٹر نے کہا کہ جو بائیڈن ہفتے میں کم از کم پانچ دن ورزش کرتے ہیں اور وہ ’ڈیوٹی کے لیے فٹ‘ ہیں۔

    ڈاکٹر کیون او کونر نے لکھا ہے کہ 81 سالہ بائیڈن کی طبعیت بگڑتی رہی، لیکن پچھلے سال سے ان کی طبعیت بہتر ہے، ان کے معمعلی بیماری کا علاج ادویات سے کیا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر نے کہا کہ ’ صدر ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور اس سال جسمانی طور پر کسی نئے خدشات کی نشاندہی نہیں ہوئی، وہ ڈیوٹی کے لیے موزوں ہے اور بغیر کسی روکاوٹ کے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پوری طرح سے انجام دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے کی ذہنی صحت پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ صدارتی امیدوار نیکی ہیلی نے دونوں کو صدارتی عہدے کے لیے ضعیف قرار دیا ہے۔