Tag: biden

  • جوبائیڈن نے وسکونسن ریاست میں الیکشن جیت لیا

    جوبائیڈن نے وسکونسن ریاست میں الیکشن جیت لیا

    واشنگٹن: ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے وسکونسن ریاست میں الیکشن جیت لیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے وسکونسن ریاست میں الیکشن جیت لیا ہے، اسی جیت کے ساتھ جوبائیڈن کو10الیکٹورل ووٹ مل گئے ہیں، جس کے بعد جوبائیڈن کے248الیکٹورل ووٹ ہوگئے ہیں۔

    خبرایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گے۔

    اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپئن منیجر کا کہنا ہے کہ وسکونسن کی کئی کاؤنٹیز میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، ٹرمپ وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گے۔

    کمپئن منیجر کے مطابق مضحکہ خیز رائے عامہ کے باوجود وسکونسن میں سخت مقابلہ ہے، وسکونسن میں بے قاعدگیوں سے نتائج کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق وسکونسن میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر 20 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ وسکونسن کے 10 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

  • جوبائیڈن نے تاریخی اعزاز حاصل کرلیا

    جوبائیڈن نے تاریخی اعزاز حاصل کرلیا

    واشنگٹن: ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سےزیادہ ووٹ لینےکا اعزازحاصل کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے اب تک کی گنتی میں سات کروڑ ووٹ لیکر سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، باراک اوبامانےدو ہزار آٹھ کے الیکشن میں6کروڑ90لاکھ سےزائد پاپولر ووٹ لیےتھے۔

    زیادہ پاپولرووٹ لینےکےباوجودجیت کےلیے بائیڈن کو 270الیکٹورل ووٹ لینا لازمی ہیں۔

    دوسری جانب امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج تو آنا شروع ہوگئے ہیں ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی تاریخ میں پہلی بار سینٹ کی نشستوں پر دو خواجہ سرا کامیاب

    امریکی میڈیا کے مطابق 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

    جوبائیڈن نے اپنے حامیوں اور چاہنے والوں کو صبر سے کام لینے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان ہوجائے گا اور جیت ہماری ہی ہوگی لیکن ابھی صبر سے کام لیں۔

  • بل گیٹس، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

    بل گیٹس، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

    سان فرانسسکو : سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا۔

    ہپیکرز کی جانب سے مذکورہ شخصیات سے ان کے اکاؤنٹس بحال کرنے کیلیے بٹ کوائن کا مطالبہ بھی کیا ہے، بدھ کی شب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بہت سارے ٹاپ اکاؤنٹس ہیک ہونے اور ہیکرز کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کا مطالبہ کیا۔

    جس کے بعد ٹوئٹر نے کچھ صارفین کی ٹویٹ کرنے، پاس ورڈ کو دوبارہ ترتیب دینے اور دیگر غیر مخصوص اکاؤنٹ فنکشنز کو استعمال کرنے کی صلاحیت کچھ وقت کیلئے محدود کردی تھی جسے بعد ازاں بحال کردیاگیا۔

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کی ٹویٹ سے پہلے یہ پیغام آیا جس میں کہا گیا کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا، آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا اور یہ میں صرف اگلے تیس منٹ کروں گا۔

    حالانکہ دونوں اکاؤنٹس سے بٹ کوائن والی ٹویٹس فوراً حذف کر دی گئی تھیں لیکن مسلسل اسی نوعیت کی دوسری ٹویٹس بھی کی جا رہی تھیں۔
    کریپٹو کرنسی کے شریک بانی کیمرون نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا: ’یہ ایک دھوکہ ہے، اس میں حصہ نہ لیں۔ دوسرے بڑے کریپٹو ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ایسے ہی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ چوکس رہیں۔‘

    کریپٹو کرنسی میں ہونے والی لین دین کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ’بلاک چین ڈاٹ کام‘ نے بتایا کہ اب تک 12.58 بٹ کوائنز جن کی مالیت تقریباً 116،000 ڈالر ہے، کو ان ای میلز پر بھجوا دیا گیا ہے جن کا ذکر ہیک شدہ ٹویٹس میں کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹوئٹر پر اس طرح حملہ ہوا ہو اور معروف شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہوں۔

    ماضی میں ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ بھی ایسے ہی متاثر ہوا تھا اور اس کے علاوہ بڑی اور معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹ پر بھی اسی طرح ہیکنگ کے حملے ہو چکے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ نسل پرستی کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، جوبائیڈن

    صدر ٹرمپ نسل پرستی کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، جوبائیڈن

    واشنگٹن :امریکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفید فام نسل پرستی کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سفیدفام نسل پرستوں کیخلاف بولتے ہوئے ان کے الفاظ معنی سے خالی ہوتے ہیں جو امریکا یا دیگر ممالک میں کسی کو بھی بے وقوف نہیں بناسکتے۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ بڑے شوق سے اسلامی دہشت گردی پر تو حملے کرتے ہیں مگر سفیدفام نسل پرستی کا لفظ ان کی زبان پر کبھی نہیں آتا۔

    انہو ں نے کہا کہ صدرٹرمپ نے خود کو تاریک ترین قوتوں کے ساتھ جوڑا ہوا ہے، ٹرمپ کی سیاسی حکمت عملی ہی یہی ہے کہ نفرت،نسل پرستی اور تفریق کو بڑھایا جائے، اب امریکی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کیسا مستقبل چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے ماضی کے نسل پرست صدارتی امیدوار جارج والس سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جارج واشنگٹن سے زیادہ جارج والس سے مشابہہ نظر آتے ہیں۔