Tag: big 3

  • آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کی توثیق کردی

    آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کی توثیق کردی

    لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں پاکستان کے مؤقف کی جیت ہوگئی، آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کی توثیق کردی جبکہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا مجاز بھی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا، آئی سی سی اعلامیے کے مطابق افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں‌ کو تسلسل سے کارکردگی دکھانے پر ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دے دیا گیا۔

    اجلاس میں آئی سی سی کے ممبران کو فنڈز کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کیا گیا، بگ تھری کے خاتمے پر سب سے زیادہ اعتراض کرنے والا بھارت 405 ملین ڈالرز پر راضی ہوگیا۔

    پڑھیں: آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    اعلامیے کے مطابق اگلے 8 سال کے لیے انگلینڈ کو 315 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ پاکستان سمیت 7 ممالک کو کرکٹ کی بحالی اور اقدامات کے لیے 128 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔

    اجلاس میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ٹیسٹ اسٹیٹس دے دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں بگ تھری کی مخالفت کا فیصلہ کیا گیا تھا، پاکستانی وفد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبران کو اس ضمن میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس دبئی میں شروع

    آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس دبئی میں شروع

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کا پانچ روزہ اجلاس دبئی میں شروع ہوگیا ہے، اجلاس کے دوران کرکٹ میں بہتری کیساتھ محمد عامر کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔

    دبئی میں شروع ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے پانچ روزہ اجلاس میں اینٹی کرپشن کوڈ، اینٹی ڈوپنگ، ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق سمیت کرکٹ میں مزید بہتری کیلئے بحث کی جائیگی۔

     آئی پی ایل کیس کی سماعت کے بعد این سری نواسن پہلی بار اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں متنازعہ کرکٹر محمد عامر کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر بھی فیصلہ ہوگا۔

     آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوس کی موت کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظتی اقدامات پر بھی اجلاس میں غور کیا جائیگا کہ کس طرح ہلمٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

  • آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈزکا اعلان کردیا گیا

    آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈزکا اعلان کردیا گیا

    دبئی: آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ پاکستان کھلاڑی ایک بار پھر نظر انداز۔ تمام ایوارڈ بگ تھری ممالک میں تقسیم کردیئے گئے۔ آئی سی سی سالانہ ایوارڈز آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ برطانیہ کے رچرڈ کیٹل بورو کے نام رہا۔

    ویمن کرکٹر آف دی ائیرکا ایوارڈ آسٹریلیا کی میگ لینگ نے جیت لیا، ٹی ٹوئنٹی کی بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کو مل گیا انگلینڈ کے گیری بیلانس نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولئیرز کے نام رہا ایرون فنچ نے انگلینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں 63 گیندوں پر 156 رنز کی اننگز کھیلی تھی انگلینڈ کی سارہ ٹیلر ون ڈے کی بہترین خاتون کھلاڑی قرار پائیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے مچل جونسن لے اڑے، کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی آسٹریلیا کے مچل جونسن کے نام رہا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ایوارڈز میں نامزد نہیں ہوا تھا۔،

    چھبیس اگست دوہزارتیرہ سے سترہ ستمبردو ہزارچودہ تک کے دوران کارکردگی کو مدنظررکھا گیا ہے۔