Tag: Big Bash

  • پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

    پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

    میلبرن: پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری ہے، آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آئندہ برس کے اوائل میں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    ٹوڈ گرین برگ نے کہا ’’میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہوگا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے۔‘‘

    سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے، انھوں نے کہا ’’ہمیں مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کرنے ہیں جو یقینی طور پر ہم کریں گے، ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے۔‘‘


    پی سی بی کا قومی کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ


    ٹوڈ گرین برگ نے مزید کہا ’’سال 2022 میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا، اور ‎آسٹریلوی ٹیم کا شان دار استقبال کیا گیا، ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے، پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے اس میں کوئی شک نہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا اگر پاکستان کے اہم کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے، پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے اس وقت بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • معروف کھلاڑی بگ بیش لیگ سے دستبردار

    معروف کھلاڑی بگ بیش لیگ سے دستبردار

    لاہور: بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف رواں برس آسٹریلیا کی لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم میں مصروفیت کے باعث رواں سیزن میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دکھائی نہیں دیں گے، حارث رؤف کو دورہ نیوزی لینڈ کے 35 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جاچکا ہے۔

    حارث رؤف کا میلبرن اسٹارز کے ساتھ دو برس کا معاہدہ ہے، گذشتہ سیزن میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں حارث رؤف نے مجموعی طور پر بیس وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ ان کی بہترین بولنگ ستائیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں تھیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میلبرن اسٹارز کی جانب سے ٹوئٹ کیا کہ حارث رؤف بدقسمتی سے اس سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے، انٹر نیشنل مصروفیت کی وجہ سے حارث رؤف بی بی ایل نہیں کھیلیں گے، وہ حارث کی اسپیڈ اور میچ میں ان کی توانائی کو مس کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف پہلی بار لاہور قلندرز کے ٹرائلز کے دوران منظرِ عام پر آئے تھے، حارث رؤف لاہور قلندرز کے تعاون سے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیل رہے تھے، اچانک میلبرن ا سٹارز نے انہیں ڈیل ا سٹین کے متبادل کے طور پر منتخب کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ بگ بیش سیزن کا آغاز اگلے ماہ کی دس تاریخ سے ہورہا ہے، جو چھ فروری دو ہزار اکیس تک جاری رہے گا۔

  • بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    برسبین : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی آل راؤنڈرپرفارمنس بھی ہوبارٹ کو شکست سے نہ بچا سکی,برسبین ہیٹ نے میچ اٹھارہ رنز سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔

    کرس لائن نے اکیاسی اور پیٹر فورسٹ نے چھالیس رنز کی اننگز کھیلی،ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہوریکینز کے بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنوا بیٹھے۔شعیب ملک نے آل راؤنڈر پرفامنس دکھاتے ہوئے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    ہوریکینزآٹھ وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بناسکی۔برسبین ہیٹ کے کرس لائن مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • بگ بیش ٹی20: رینگیڈز نے ہیٹ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    بگ بیش ٹی20: رینگیڈز نے ہیٹ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    میبلورن : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔میبلورن میں کھیلے گئے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں برسبین ہیٹ اسی رنز پرآل آؤٹ ہوگئی۔

    بین کٹنگ تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے شاکب الحسن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جیمز پیٹنسن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ٹام بیٹن نے اکتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ برسبین ہیٹ کیلئے ڈینیئل کرسچن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔