Tag: Big Bash League

  • پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بگ بیش لیگ کا حصہ، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟

    پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بگ بیش لیگ کا حصہ، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟

    پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ، بِگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

    بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی دھوم مچاتے نظر آئیں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور پاکستان کے مایہ ناز بے باز بابر اعظم اور محم رضوان کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کو بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے پلاٹینم کیٹیگری میں پک کرلیا، شاہین شاہ بگ بیش لیگ ڈرافٹ کی سب سے پہلی پک رہے۔

    حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز نے ٹیم میں برقرار رکھا ہے جبکہ محمد رضوان اور حسان خان رینیگیڈز کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان کو سڈنی تھنڈرز نے گولڈ کیٹیگری میں پک کیا ہے، فاسٹ بولرحسن علی کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزنے اپنا حصہ بنا لیا۔

    اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز سے معاہدہ کرلیا ہے، بابر کو پلاٹینم کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے۔

    پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا بنیادی معاوضہ تقریباً 7 کروڑ 75 لاکھ روپےہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے معاہدے کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جو انہیں لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔

    بگ بیش لیگ 2024 میں صرف ایک پاکستانی کون؟

  • ٹی 20 کرکٹ میں‌ ٹیم 15 رنز پر ڈھیر

    ٹی 20 کرکٹ میں‌ ٹیم 15 رنز پر ڈھیر

    بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 15 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہینری تھورٹن کو پانچ وکٹیں‌ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے 140 رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    سڈنی کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ ہوسکا۔

    اوپنرز الیکس ہیلز اور میتھیو گلکس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رائیلی روسو 3 رنز بناسکے، جیسن رنگا بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے۔

    کرس گرین اور گریندر سندھو بھی بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے، اولیوس ڈیوس ایک برینڈن ڈوجیٹ 4 رنز بناسکے۔

    ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کی جانب سے ہینری تھورٹن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ویس ایگر چار اور میتھیو شورٹ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    واضح‌ رہے کہ یہ بگ بیش لیگ میں‌ کسی بھی ٹیم کا آل آؤٹ ہونے کا سب سے کم اسکور ہے،اس سے قبل 2015 میں میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • ایک ہاتھ میں گلاس دوسرے ہاتھ سے کیچ : حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    ایک ہاتھ میں گلاس دوسرے ہاتھ سے کیچ : حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    سڈنی : کرکٹ میچ کے دوران بلے باز کی زوردار شاٹ کو ایک ہاتھ سے پکڑنے والا تماشائی نوجوان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ ٹین کے ایک میچ میں تماشائی کی جانب سے ایک ہاتھ سے پکڑے جانے والے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    اس ویڈیو کو بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر” اولڈ میٹ کا کیچ! "کے عنوان سے پوسٹ کیا گیا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کمنٹیٹر مارک ہاورڈ نے بھی اس یادگار لمحے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس نوجوان کی تعریف کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ایک کرکٹ پرستار میچ دیکھنے کے دوران ایک ہاتھ میں بیئر کا گلاس تھامے کھڑا تھا کہ اچانک ایک زرو دار شاٹ لگی اور نوجوان نے بال کو اپنی طرف آتا دیکھ کر دوسرے ہاتھ سے باآسانی اسے کیچ کرلیا۔

    اس دوران وہاں موجود دوسرے تماشائی نے بھی چھلانگ لگا کر اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا، اس موقع پر لوگوں نے نوجوان کی اس مہارت کو خوب سراہا۔

    ویڈیو میں موجود نوجوان جس کی شناخت ٹام کے نام سے ہوئی ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو سے بہت جلد ہی اسے سوشل میڈیا پر بھی شہرت مل گئی اور صارفین اس کے اس کارنامے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

  • بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار

    بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار

    آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش سے قبل ایک اور کرکٹر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، مذکورہ کھلاڑی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    بگ بیش میں شامل افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

    افغان اسپنر کوئینز لینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی دیکھ بھال میں ہیں، مجیب الرحمٰن بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

  • رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش نے کھلاڑی کو اسپتال پہنچا دیا

    رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش نے کھلاڑی کو اسپتال پہنچا دیا

    سڈنی: بگ بیش لیگ کے میچ میں رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش نے کھلاڑی کو اسپتال پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش میں کھلاڑی بری طرح زخمی ہوگیا، فیلڈر کی تھرو کے بعد بیٹسمین سیم ہارپر نے تیزی دکھائی تو وہ بولر سے جاٹکرائے۔

    میلبرن رینے گیڈز کے سیم ہارپر کو سر پر چوٹ آنے کے سبب فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں میلبرن رینے گیڈز کی نمائندگی کرنے والے سیم ہارپر مخالف ٹیم ہوبارٹ ہاریکنز کے بولر نیتھن ایلیز سے ٹکرا گئے تھے۔

    ڈاکٹر ہارپر کی حالت کا جائزہ لے کر انہیں میدان سے باہر لے گئے، انہوں نے 5 گیندوں پر 6 رنز بنائے تھے جب وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

    بعدازاں بی بی ایل نے ٹویٹ میں اطلاع دی کہ ہارپر کھیل میں مزید حصہ نہیں لیں گے اور ان کی جگہ ٹام کوپر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

    میچ میں ہوبارٹ ہاریکنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور میلبرن کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    میلبرن کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی، افغانستان کے محمد نبی کی 30 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز بھی میلبرن رینی گیڈز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ بگ بیش لیگ میں کیچ پر نئی بحث چھڑ گئی

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ بگ بیش لیگ میں کیچ پر نئی بحث چھڑ گئی

    سڈنی: بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکنز کے کپتان میتھیو ویڈ کے کیچ پر نئی بحث چھڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے 29 ویں میچ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہوریکنز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، برسبین ہیٹ کے میٹ رینشا اور ٹام بنٹن نے مشترکہ طور پر کیچ پکڑا جس پر نئی بحث چھڑ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹ رینشا نے باؤنڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو گراؤنڈ کے اندر سے اچھالا پھر ہوا میں اچھل کر گیند کو گراؤنڈ میں واپس پھینکا تو ٹام بینٹن نے کیچ پکڑ کر میتھیو ویڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

    امپائر کی جانب سے پہلے ناٹ آؤٹ دیا گیا لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے امپائر نے میتھیو ویڈ کو آؤٹ قرار دے دیا۔

    میچ میں ہوبارٹ ہوریکنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے، ہوریکنز کے کپتان میتھیو ویڈ لیگ کا پہلا میچ کھیل رہے تھے انہوں نے 46 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    میتھیو ویڈ کے علاوہ ہوبارٹ ہوریکنز کے دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور ٹیم کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

    برسبین ہیٹ نے 127 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، بین کٹنگ نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، برائنٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

  • شاداب خان بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے

    شاداب خان بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر شاداب خان بیگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

    ان دنوں ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنے گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے نوجوان اسپنر آسٹریلیا کی بیگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن میں برسبین ہیٹ سے کھیلتے دکھائی دیں گے۔

    اسپنر شاداب خان کو نومبر میں ہونے والے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی منتخب کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ نوجوان اسپنر شاداب خان نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں دو اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    یہ پڑھیں: شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    شاداب خان نے 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 10 وکتیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 9 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر بلے باز فخر زمان نے بھی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے چار ہفتے کا معاہدہ کیا تھا جس کا این او سی پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جاچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    میلبرن : سڈنی تھنڈرز نے میلبرن اسٹارز کو تین وکٹ سے ہراکر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عثمان خواجہ میچ اورکرس لین ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ سڈنی تھنڈرزکے حق میں گیا۔ سڈنی تھنڈرزنے میلبرن اسٹارزکا ایک سو ستتررنزکا ہدف حاصل کرکے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    میلبرن اسٹارزکو لیوک رائٹ اورکیون پیٹرسن نے جارحانہ آغازفراہم کیا۔ کیون پیٹرسن نےدھواں دھار چوہتر رنزبنا کرمیلبرن اسٹارزکے اسکورکو ایک سو چہتررنزتک پہنچایا۔

    جوابی وارمیں سڈنی تھنڈرزکے عثمان خواجہ اورجیک کیلس نو اوورز میں چھیاسی رنزکا طوفانی آغازفراہم کیا۔ عثمان خواجہ کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

    سڈنی تھنڈرزنے گرتے پڑتے آخری اوور میں سات وکٹ پرمطلوبہ ہدف حاصل کرکے پہلی بار بگ بیش کاٹائٹل اپنے نام کیا۔