Tag: big three

  • سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہوا، بھارت کیخلاف عدالت جائینگے، شہریارخان

    سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہوا، بھارت کیخلاف عدالت جائینگے، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے ساتھ ہی بھارت کے ساتھ ہر قسم کی سیریز بھی ختم ہو گئیں، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پی سی بی کو جو نقصان ہوا اس کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کے نقصانات پر ہمارے وکلاء ہرجانے کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

    پاکستان نے جس بناء پر دستخط کئے تھے اس پر بھارت نے پیش رفت نہیں کی اورسیریز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے باعث6 میں سے 3 سیریز نہ ہوسکیں۔ سیریز نہ کھیل کر بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سیریز نہ کھیلنے سے ہمیں مالی طور پر نقصان ہوا کیونکہ ہم بھارت کے ساتھ جب بھی ہوم سیریز کھیلتے ہیں تو بہت زیادہ منافع ملتا ہے۔

    ہوم سیریز کھیلنے سے پی سی بی کے بجٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی بگ تھری کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بگ تھری پر دستخط تو ہونے ہی تھے لیکن ہم نے اپنے مفاد کو ترجیح دی۔ شہریار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو رہا تھا جس کے باعث واضح موقف اپنایا۔ چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ایک اور اعزازی میچ دینے کو تیار ہیں، لیکن طریقہ کار طے نہیں ہوا۔

  • پاکستان کا آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ

    پاکستان کا آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ

    رپورٹ:الفت مغل

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کانفرنس میں پاکستان بگ تھری کی بھر پور مخالفت کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ بگ تھری کے خلاف محاذ بن گیا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ جلد سے جلد بگ تھری کے وجود کا خاتمہ ہو۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان آئی سی سی کی سا لانہ کانفرنس میں بگ تھری کے خلاف بھر پور انداز میں آواز بلند کرے گا۔

    شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کے ساڑھے چار ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے تاہم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم بجٹ استعمال کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بولنگ کوچ کے لیے اظہر محمود سے بات چیت جاری ہے جس کے لیے اظہر محمود بھی راضی ہیں اور کوچ مکی آر تھر نے بھی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

    شہر یار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کلب کر کٹ کے ساتھ اس بار یونیورسٹیز اور ایک ہزار سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں کو چمپیئن کرکٹ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے اپنے استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ایسی خبریں کون پھیلاتا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں۔

  • آئی سی سی کابگ تھری ختم کرنےکافیصلہ

    آئی سی سی کابگ تھری ختم کرنےکافیصلہ

    دبئی: آئی سی سی بورڈ میٹنگ اجلاس میں بگ تھری کی حکمرانی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    آسی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کی حکمرانی ختم کرنے کافیصلہ کرلیا،آئی سی سی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ ، دبئی میں ہونے والے بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں ہوا۔ بگ تھری کے خاتمے کا حتمی فیصلہ جون میں ہونے والی بورد میٹنگ میں کیاجائے گا۔

    دوہزارچودہ میں فل آٹھ ممبران نے بگ تھری کے حق میں ووٹ دیاتھا، جس کے بعد بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ نے کرکٹ پرقبضہ کر لیا تھا، آئی سی سی ایونٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کازیادہ حصہ بھی بگ تھری کوملنے لگا، جس کے بعد پاکستان سمیت دیگرملکوں نے بگ تھری کی مخالفت شروع کی۔

    بگ تھری منصوبے کو منظور کرانے کیلئے بھارت نے پاکستان کو آٹھ سال میں چھ باہمی سیریز کا لالچ دی اوربگ تھری کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    دوسال بعدآئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کو بگ تھری بنانے کے فیصلے پرافسوس ہوا اوراس نے بگ تھری کومعطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  • مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    ڈھاکہ : کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کو دینے کے تنازعہ پر بنگلہ دیش کے مصطفی کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ بنگلہ دیش اور آئی سی سی آمنے سامنے آگئے۔ لڑائی شدت اختیار کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دیں۔ بنگلہ دیش کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی مصطفی کمال نے آئی سی سی پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

    آسٹریلوی کپتان سری نواسن سے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی وصول کر رہے ہیں

    مصطفی کمال نے آئی سی سی میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کردیا۔ کہتے ہیں آئی سی سی میں بھارت کا کنٹرول ہے۔ بھارت ہر معاملے پراپنی من مانی کرتا ہے۔

    کرکٹ کا نظام بدعنوان لوگ چلارہے ہیں۔ ایسا چلتا رہا تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔ آئی سی سی میں صدر کا عہدہ رسمی ہے۔ سارے اختیارات چئیرمین کے پاس ہیں۔

    ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دینے کا استحقاق میرا تھا جو سری نواسن نے چھینا۔ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ مصطفیٰ کمال کی جگہ اب پاکستان کے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    ممبئی : بگ تھری کے دو ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اختلافات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جیمز اینڈرسن کو لیول تھری کی سزا سے بچانے انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ میدان میں کود پڑی ہے۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا تاج سجائے والی بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا یعنی بگ تھری جو حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی بگ تھری کے دو بڑے ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لفظوں کی سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی ٹیم کی منیجمنٹ نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر الزام لگایا تھا کہ اینڈرسن نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جڈیجا کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ نازیبا الفاظ بھی کہے، جس پر آئی سی سی نے کاروائی کرتے ہوئے اینڈرسن کے خلاف لیول تھری کا الزام عائد کیا تھا۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے انگلینڈ نے بھی جڈیجا کو لیول ٹو کا قصوار ٹہرا دیا ہے۔

    انگلش ٹیم منیجمنٹ کی اینڈرسن کو بچانے کیلئے سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں، انگلینڈ منیجمنٹ نے بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا پر لیول ٹو کا چارج عائد کرنے کی درخواست کی، آئی سی سی نے الزمات کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔