Tag: Bigg Boss 18

  • کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

    کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن ویر مہرا نے اداکار ویوین ڈسینا کو شکست دیکر بگ باس 18 کے فائنل میں کا  ٹائٹل اپنے نام کر لیا، والے اس مقابلے میں رجت دلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    میڈیا کے مطابق ٹائٹل جیتنے والے کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی، بگ باس 18 کے فائنل میں کرن ویر مہرا، ویوین ڈسینا، رجت دلال، ایشا سنگھ، اویناش مشرا اور چم دارنگ سمیت 6 کنٹسٹنٹ پہنچے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال معروف بھارتی ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی کرن ویر مہرا اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • بگ باس سیزن 18: سلمان خان کا معاوضہ جان کر حیران رہ جائیں گے

    بگ باس سیزن 18: سلمان خان کا معاوضہ جان کر حیران رہ جائیں گے

    رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے آئندہ سیزن 18 کی میزبانی کیلئے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے معاوضے سے متعلق انکشاف نے تہلکہ مچادیا۔

     ’بگ باس‘ کا 18 واں سیزن آنے والا ہے اور سیزن 18 کی میزبانی کے فرائض سلمان خان سر انجام دیں گے جس کا دھماکہ خبر پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے، اس شو میں کئی مشہور شخصیات شرکت کرنے والے ہیں۔

    پرومو کو جدید ٹیکنالوجی اے آئی کی مدد سے بنایا گیا ہے جس میں سلما خان کو 3 روپ میں دیکھا گیا، تاہم اب بھارتی میڈیا پر سلمان خان کے سیزن 18 کے معاوضے سے متعلق خبر گردش کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ColorsTV (@colorstv)

    اس نئے سیزن کیلئے سلمان خان کے معاوضہ کی بات کی جائے تو بھارتی میڈیا رپورٹ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سلمان خان سیزن 18 کی میزبانی کے لیے ہر مہینے 60 کروڑ روپے چارج کر رہے ہیں جبکہ اگر یہ سیزن 15 ہفتے تک چلتا ہے، تو سلمان خان کو تقریباً 250 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا یہ معاوضہ فلم باہوبلی 2، جوان، لیو، استری 2 اور اینیمل کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    بگ باس کا گرینڈ پریمیئر 6 اکتوبر 2024 کو ’کلرز ٹی وی‘ پر نشر کیا گیا جس سے یہ واضح تھا کہ اس بار بگ باس کا گھر پہلے سے زیادہ بڑا اور بہتر ہوگا جس میں کوئی جم نہیں ہے اور تھیم ماضی، حال اور مستقبل پر مبنی ہے۔

  • ’دیا بین‘ کو بگ باس میں شرکت کے لیے تاریخی آفر مل گئی

    ’دیا بین‘ کو بگ باس میں شرکت کے لیے تاریخی آفر مل گئی

    مقبول بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ میں ’دیا بین‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیشا وکانی کو بگ باس شو میں شرکت کے لیے بڑی آفر مل گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے اور اب اس نئے سیزن کے امیدواروں سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tellyupdater Official (@tellyupdater)

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیشا وکانی (دیا بین) کو بگ باس کے اس سیزن میں لانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی آفر دی گئی ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے اس سے قبل کبھی کسی سلیبرٹی کو اتنی بڑی رقم کی پیشکش نہیں کی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے دیشا وکانی کو بگ باس کے نئے سیزن 18 کا حصہ بنانے کے لیے 65 کروڑ کی بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ دیشا وکانی نے کئی گجراتی فلموں میں کام کیا جبکہ اُنہوں نے بالی ووڈ فلم دیوداس اور جودھا اکبر میں بھی معاون کردار ادا کیے تھے لیکن اداکارہ کو شہرت اپنے کردار دیا بین سے ملی جو اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں نبھایا تھا۔