Tag: biggest robbery

  • کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان  3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار

    کراچی: جمشید روڈ پر  رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ڈکیتی کے دوران ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں رائیڈرکےپیچھےملزمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی ، پولیس کی جانب سے واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 4موٹرسائیکل پر 6 ملزمان موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق بلڈرکےپاس3روزقبل3کروڑروپےکی پیمنٹ آئی، پیمنٹ 25 ہزار روپے کے بانڈ کی شکل میں تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چار ملزمان نے نجی بینک میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر بینک اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر دو سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے رائفل کے بٹ مار کر انھیں زخمی کردیا تھا

  • سال کی سب سے بڑی ڈکیتی : کروڑوں مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ لی

    سال کی سب سے بڑی ڈکیتی : کروڑوں مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ لی

    کراچی : شہر قائد میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، نامعلوم مسلح افراد نے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کے گھر کا صفایا کردیا،3کروڑ روپے مالیت سے زائد کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں تین کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، نئے سال کے پہلے مہینے میں سب سے بڑی ڈکیتی صدر تھانے میں رپورٹ ہوئی ہے۔

    تین کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی ریٹائرڈ کرنل کے گھر پیش آئی ہے، ڈکیتی کا مقدمہ صدر تھانے میں رمضان ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ واردات میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سونا چوری کیا گیا، ایک کروڑ فارن کرنسی اور17لاکھ نقدی کی ڈکیتی کی گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق7سے 8 ڈکیتوں پر مشتمل گروہ دستانے پہن کر گھر میں داخل ہوا، ڈاکو ایک گھنٹے تک اہلخانہ کو یرغمال بنا کر واردات کرتے رہے۔

    اس دوران اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ایک کار میں آئے تھے، تاہم واقعہ کی تحقیقات میں مزید پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔