Tag: Bihar

  • "مہنگے” سموسوں نے دکاندار کی جان لے لی

    "مہنگے” سموسوں نے دکاندار کی جان لے لی

    بھارت میں سموسے کی قیمت پر ہونے والا جھگڑا س قدر بڑھ گیا کہ دکاندار کی جان لے گیا، پولیس ملزم کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

    بھارتی ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی، واقعہ بہار کے علاقے روہتناگ میں ایک کنفیکشنری دکان پر پیش آیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق 2 افراد نے سموسوں کی قیمت پر دکاندار سے بحث شروع کی، اس دوران دکان کے اندر سے دوسرا بھائی بھی نکل آیا۔

    جھگڑا اتنا بڑھا کہ خریدنے والے نے جیب سے پستول نکال کر دونوں پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے بعد 26 سالہ بھائی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے چھوٹے بھائی کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، پولیس علاقے کا گشت بھی کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • بھارت: ماں نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی

    بھارت: ماں نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بھارت میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ 27 سالہ ماں نے 3 بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، ایک 5 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع کیمور میں گھریلو تنازعہ سے تنگ ایک خاتون نے اپنے 3 معصوم بچوں کے ساتھ کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔

    بہار کی رہائشی 27 سالہ رادھیکا گزشتہ روز گھر سے نکلیں اور 500 میٹر کی دوری پر ایک کھیت میں واقع کنویں میں کود گئیں۔

    رادھیکا دیوی نے پہلے اپنے ایک سال کے بیٹے انیس کمار، پھر ڈھائی سالہ مہیشا اور پھر 5 سالہ ماہیما کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا لی۔

    حادثے کے بعد مقامی افراد جائے وقوع پر جمع ہوگئے جنہوں نے پولیس کو بھی اطلاع دی۔

    ریسکیو ٹیم نے کافی دیر کی مشقت کے بعد کنویں سے دو بچیوں کو باہر نکالا جا سکا، ڈھائی سالہ مہیشا کی موت ہو چکی تھی جبکہ 5 سالہ ماہیما کی سانسیں چل رہی تھیں جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو ٹیم کی تلاش 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے لیکن تاحال رادھیکا دیوی اور اس کے بیٹے کی لاشیں نہیں نکالی جاسکیں۔

  • بھارت : جون میں بننے والا پل جولائی میں ٹوٹ گیا

    بھارت : جون میں بننے والا پل جولائی میں ٹوٹ گیا

    بہار : رواں سال جون میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جس پل کا افتتاح کیا وہ پل ایک ماہ بھی نہ چل سکا، دو ارب 64 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے ولا پل ایک ہی بارش میں بہہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جس پُل کا افتتاح جون میں کیا تھا، وہ پل ایک مہینے بھی نہیں ٹھہر پایا۔ بہار کے گوپال گنج میں دو ارب 64کروڑ  روپےکی لاگت سے بنے اس پُل کو ستر گھاٹ پُل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    پُل کی رابطہ سڑک بدھ کے روز پانی کے دباؤ کے سبب ٹوٹ گئی۔ پُل ٹوٹنے کی وجہ سے چمپارن ترہوت اور سارن کے کئی اضلاع کا رابطہ منقطع ہو گیا، پُل پر نقل و حمل پوری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ16 جون کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پل کا افتتاح کیا تھا، گوپال گنج کو چمپارن، سارن اور تروہت جیسے کئی اضلاع سے جوڑنے کے لحاظ سے یہ پُل کافی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پُل کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد 2012 میں رکھا تھا اور اس کی تعمیر کے لئے3 سالوں کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

    گوپال گنج میں جمعرات کے روز تین لاکھ کیوسیک سے زیادہ پانی کا بہاؤ تھا، گنڈک کی اتنی بڑی آبی سطح کے دباؤ میں پُل کی رابطہ سڑک منقطع ہو گئی، بیکنٹھ پور کے فیض اللہ پور میں یہ سڑک ٹوٹی ہے جہاں اسے دیکھنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔

    بی جے پی کے رکن اسمبلی متھلیش تیواری نے اس معاملہ کی اطلاع بہار کے سڑک تعمیر کے وزیر نند کشور یادو کو دی تھی، انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کرنے کے لئے وہ آئندہ چار اگست کو شروع ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں آواز اٹھائیں گے۔

  • سرکاری دفاتر میں جینز ٹی شرٹ پر پابندی، مہذب کپڑوں کی ہدایت

    سرکاری دفاتر میں جینز ٹی شرٹ پر پابندی، مہذب کپڑوں کی ہدایت

    نئی دہلی : ریاست بہار کے سیکریٹری نے حکم جاری کیا ہےکہ حکومتی دفاتر میں تمام ملازمین ڈریس شرٹ پینٹ زیب تن کر کے آفس تشریف لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے حکومتی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے، ریاست بہار کے سیکرٹری مہادیو پرساد کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں کہا گیا کہ تمام ملازمین جینز اور ٹی شرٹ پہننے سے گریز کریں اور مہذب کپڑوں میں کام پر آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات نوٹس کی گئی کہ ملازمین آفس کے کلچر کے برعکس غیر مہذب کپڑوں میں کام پر آتے ہیں، تمام ملازمین ڈریس شرٹ پینٹ زیب تن کر کے آفس تشریف لائیں۔

    واضح رہے پاکستان کے شہر لاہور میں قائم انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ (آئی بی ایم)انسٹی ٹیوٹ(یو ای ٹی)میں طلبا و طالبات پر بھی جینز زیب تین کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    جامعہ یو ای ٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ تمام لڑکیوں کو سر پر لازمی اسکارف پہن کر آنا ہوگا جبکہ جمعے کے روز لڑکوں کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

  • بھارت:  انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ نے تین افراد کی جان لے لی

    بھارت: انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ نے تین افراد کی جان لے لی

    بہار: بھارتی ریاست بہار میں انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ نے تین افراد کو تشدد کرکے قتل کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا، تین افراد موقعے ہی پر ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کی حالت نازک ہے.

    گاؤ رکشکوں کا موقف ہے کہ چاروں افراد پر مویشی چوری کا الزام تھا، انھیں رنگے ہاتھ پکڑا گیا، چاروں افراد ایک ٹرک میں مویشی لاد کر جا رہے تھے، ان کا مقصد مویشیوں کو ذبح کرنا تھا.

    گاؤں کے باسیوں نے انہیں روک لیا اور  چوری کے الزام میں اُن پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اس موقع پر مقتولین کے گاؤں کے باسیوں نے اسپتال کے باہر بھرپور  مظاہرہ بھی کیا، ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے گاؤں کے باسیوں پر جھوٹا الزام لگایا اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی.

    مزید پڑھیں: بھارت میں رہنا ہے تو ’جے شری رام‘ کہو، ہندو انتہا پسندوؤں کا عالم دین پر تشدد

    خیال رہے کہ 2015 سے لے کر اب تک 44 افراد گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیے جا چکے ہیں، جن میں‌اکثریت مسلمانوں کی ہے.

    اس معاملے پر بین الاقوامی تنظیموں اور بھارت کے روشن خیال حلقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے.

  • چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    نئی دہلی :چوتھی شادی کرنا شوہر کو بھاری پڑ گیا،پہلی بیوی نے شوہر کو چوتھی شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا کو آپے سے باہر ہوگئی اور عدالت میں ہی خاوند کی پٹائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیتیاہ کے رہائشی ممتاز نامی شخص کو چوتھی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ممتاز چوتھی شادی کرنے کی نیت سے ضلع ارریہ کی عدالت پہنچا تو خاتون کے ایک عزیز اسے دیکھ کر خاتون کو پہلی بیوی کو مطلع کیا جس کے بعد خاتون بغیر کسی تاخیر کے عدالت پہنچی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 30 سالہ ممتاز زضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرنا چاہا رہا تھا جسے اس نے فیس بک ے ذریعے رابطہ کرکے شادی کےلیے راضی کیا تھا ۔

    بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ممتاز ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کےلیے عدالت پہنچا تو بد قسمتی سے پہلی بیوی کے رشتہ دار نے اسے الرٹ کردیا ، جس کے بعد عدالت میں وہ ایسے مناظر رونما ہوئے جیسے کسی فلم کا سین چل رہا ہو۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مداخلت کی تو ممتاز نامی شخص کی جان بچ گئی ورنہ پہلی بیوی اور اس کے مشتعل رشتہ دار شوہر کو مار مار کر قتل ہی کردیتے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مداخلت کرنے پر مشتعل رشتہ داروں نے پولیس کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس پھر بھی ممتا زکو ہجوم سے بچانے میں کامیاب رہی۔

    میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شخص اور ارریہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور پہلی بیوی کی درخواست پر مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی۔

    ارریہ تھانے کے پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا ہےجسے ممتاز اپنی چوتھی بیوی بنانے کا خواہاں تھا اور لڑکی کے اہل خانہ کو بھی تھانے طلب کیا ہے۔

    انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس شوہر اور پہلی بیوی کے بیانات کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کےبعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • بھارتی ریاست بہارمیں بس کھائی میں گرگئی‘ 27 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست بہارمیں بس کھائی میں گرگئی‘ 27 افراد ہلاک

    بہار: بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تباہ شدہ بس سے4 افراد کو بچایا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مظفرپور سے نئی دہلی جانے والی بس کے کھائی میں گرنے کے بعد آگ لگنے سے27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس آفیسر وجے سنہا کے مطابق حادثے کے بعد بس سے صرف 4 افراد کو زندہ بچایا جا سکا، حادثے میں بچ جانے والے افراد جھلس کرزخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی کوبجاتے ہوئے بس کھائی میں جا گری اور اس سے قبل کوگ اس میں پھنسے افراد کو نکالنتے بس میں آگ لگ گئی۔

    پولیس آفیسر وجے سنہا کا کہنا تھا کہ بس میں 32 مسافرسوار تھے جن میں سے بیشترکا تعلق مظرپور سے تھا۔


    اسکول بس کو حادثہ ‘ 27 بچے ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 9 اپریل کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں تیزرفتاری کے باعث 200 فٹ گہری کھائی میں بس گرنے سے 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 اپریل کو شملا سے 115 کلومیٹر دور مسافربس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گائے کا گوشت رکھنے کے جرم میں7افراد پرہجوم کا بدترین تشدد

    گائے کا گوشت رکھنے کے جرم میں7افراد پرہجوم کا بدترین تشدد

    نئی دہلی : نریندرمودی کی سرکارمیں مسلمان گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے، ریاست بہارمیں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے ایک مسلمان شخص کے گھرمیں گھس کرسات افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لیں، ہندو انتہا پسندی کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں پچاس افراد کے ہجوم نے شہاب الدین پر گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگا کر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اورسات افراد پر بدترین تشدد کیا جبکہ شہاب الدین کے گھرانے کی مدد کو آنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اندھیرنگری کے مصداق پولیس نے حملہ آوروں کے بجائے تشدد کا نشانہ بننے والوں کو قانون توڑنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے رہنما ادتیہ ناتھ نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مذبح خانے بند کرنے کی ہدایت کر دی، جس سے کروڑوں روپے کی تجارت متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اس شعبہ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی علاقے گجرات کی اسمبلی نے گائے ذبح کرنے والے کو عمر قید کی سزا دینے کا قانون منظور بھی کرلیا۔


    مزید پڑھیں : نئی دہلی :گوشت کھانے کا شبہ،4 افراد پر ہجوم کا بدترین تشدد، ایک شخص ہلاک،3زخمی


    واضح رہے کہ مودی سرکار میں مسلمانوں پر ظلم کا یہ واقعہ نہ پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہوگا، اس سے قبل بھی گائے کے گوشت کے بہانے ہندوانتہاپسند متعدد مسلمانوں کی جان لے چکے ہیں۔

    گذشتہ سال نئی دہلی میں صرف گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ہندو انتہاپسندوں 50سالہ محمداخلاق اور اسکے 22 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں محمداخلاق جان کی بازی ہی ہار گیا تھا، جن کے لواحقین انصاف کے حصول کے لئے آج بھی دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نتیش کماراستعفےکےایک دن بعد دوبارہ بہار کےوزیراعلیٰ بن گئے

    نتیش کماراستعفےکےایک دن بعد دوبارہ بہار کےوزیراعلیٰ بن گئے

    پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کےمطابق نتیش کمار نے بدھ کے روز اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے پٹنہ کے راجندر پویلین ہال میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔

    جنتا دل یونائٹڈ کےرہنما نتیش کمار بھارتی ریاست بہار کے 22 ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔

    نتیش کمار کے ساتھ ہی بی جے پی کے رہنما سوشیل کمار مودی نے بھی نائب وزیراعلیٰ کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام نتیش کمار کو بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے پر مبارک باد دی ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز لالو پرساد یادو کی پریس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد نتیش کمار نے’اس ماحول میں کام کرنا ممکن نہیں‘ کہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی ریاست بہارمیں آسمانی بجلی گرنےسے26 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست بہارمیں آسمانی بجلی گرنےسے26 افراد ہلاک

    پٹنہ : بھارتی ریاست بہارکے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست میں ہونے والی شدید بارشوں کےدوران بجلی گرنے سے26 افراد افراد مارے گئے۔انتظامیہ نے بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بہارمیں قدرتی آفات سے متعلق محکمے کےمطابق تاحال سیلاب کے حوالے سےکوئی انتباہ نہیں جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کی دوپہر سے بارش ہو رہی ہے۔ پٹنہ میں گزشتہ روز48 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی۔


    بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال جون میں بھارت میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 79 افراد ہلاک ہوگئےتھے، سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں ہوئیں جہاں 53 افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق انڈیا میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔