Tag: bijli chori

  • آئندہ موسم گرما میں لوڈ شیدنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

    آئندہ موسم گرما میں لوڈ شیدنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرکلر قرضے 304ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ، مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت سستی ہائیڈل بجلی کی پیداوار کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں داسو واپڈا آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کیلئے شمال میں ہائیڈل منصوبوں اور جنوب میں تھر کے کوئلے سے بجلی کی طرف توجہ ہے ، انہوں نے بتایا کہ سرکلر قرضے 304ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ، جس کی بنیادی وجہ مہنگے فیول سے بجلی پیدا کرنا ہے ، اگر مختلف سرکاری اداروں سے بجلی کے واجبات مل جائیں تو سرکلر قرضے کم ہو جائیں گے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ حکومت کے دوسرے سال میں موسم گرما کی لوڈشیڈنگ پہلے سال سے کم تھی اور آئندہ سال صورتحال مزید بہتر ہوگی ، ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے 1400میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ، جبکہ دیامر بھاشا ، تھاہ کوت اور دیگر منصوبوں کیلئے امدادی اداروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے کچھ رقم مل گئی ہے ، جلد کام شروع ہو جائے گا ۔

  • خواجہ آصف کی گورنرمہتاب عباسی کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

    خواجہ آصف کی گورنرمہتاب عباسی کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

    پشاور: وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف گورنرمہتاب عباسی کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے وزیر اعلی کے پی کے کو بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےاور گرڈ سسٹم اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی دھمکی کام کرگئی،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف گورنر سردار مہتاب کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملنے پہنچ گئے،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،خواجہ آصف کا کہنا ہے ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ ،چکدرہ،نوشہرہ اور مانسہرہ میں 5 طاقتور گرڈ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، وفاقی وزیر پانی و بجلی نے گرڈا سٹیشنوں کی فوری تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کردی۔

  • لوڈشیڈنگ کی سزابجلی چوروں کو ہی دیں گے،خواجہ آصف

    لوڈشیڈنگ کی سزابجلی چوروں کو ہی دیں گے،خواجہ آصف

    وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کی سزابجلی چوروں کو ہی دیں گے۔ دو روز میں بجلی کا شارٹ فال چھ سے سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا تھا۔ ملک کو بیس سے تیس فیصد بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب انیس ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ نے تقریبا ستاون ارب روپے ادا کر نے ہیں جب کہ کے الیکٹریک کو دی جانے والی چھ سو میگاواٹ بجلی کو بند کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے ۔

    ا انھوں نے بتایا کہ بل ادا نہ کر نے والوں کیلئے اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شئڈنگ کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود گزشتہ مہینوں میں صنعتوں کو تواتر سے بجلی کی فراہمی کی گئی ہے۔