Tag: bijli ki farahmi

  • لندن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند ہوجانا چاہیے، رابطہ کمیٹی

    لندن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند ہوجانا چاہیے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ لندن پولیس کی وضاحت کے بعدطارق میر کے حوالے سے ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند ہو جاناچاہیے۔

     ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ طارق میرکا جعلی اورخودساختہ بیان سامنے آنے پر ایم کیوایم کے خلاف بہت زہر اگلا گیا، لیکن بی بی سی پر ہی میٹروپولیٹن پولیس کاوضاحتی بیان آگیاہے کہ پاکستان میں میڈیاپرآنے والاطارق میرکامبینہ اعترافی بیان میٹروپولیٹن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیااورسیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں اورایم کیوایم کے خلاف اپنی توانائیاں صرف کرنے کے بجائے ملک کودرپیش اصل سنگین مسائل پر توجہ دیں۔

  • کے الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ فراہمی میں ناکام ہو گئی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کے الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ فراہمی میں ناکام ہو گئی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبار ک کے مہینے میں کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گر می کی انتہائی شدت کے باعث شہر میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہواہے۔

    لیکن کراچی الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ طلب پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے سبب شہر میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں واضح کمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں تار ٹوٹنے، فیڈرز ٹرپ کرجانے اور کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابیوں میں اضافہ ہواہے اور ہزاروں شکایتیں دور کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں بھی نہیں ہیں جو کے الیکٹرک کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ فنی خرابیوں کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ انتہائی شدید گرمی اور روزے کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے سبب پانی کی فراہمی میں تعطل کے سبب شہری شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہاہے۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ کراچی میں بجلی کی مطلوبہ طلب کو پورا کرنے کیلئے فوری بہتر اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ سحر و افطار سمیت گرمی کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔