Tag: bike

  • خطرناک حادثہ: موٹرسائیکل کی ٹنکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، کئی افراد زخمی

    خطرناک حادثہ: موٹرسائیکل کی ٹنکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، کئی افراد زخمی

    راولپنڈی: پنجاب میں موٹرسائیکل کی ٹنکی پھٹنے کا خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ راولپنڈی کے صدر بڑے بازار میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل کی ٹنکی پھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے اطراف میں موجود شہریوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے بائیک کی ٹنکی پھٹنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ فائر فائٹرز کی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔ اس دوران شہریوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • پاکستانی شہری نے دبئی میں لاکھوں کی بائیک جیت لی

    پاکستانی شہری نے دبئی میں لاکھوں کی بائیک جیت لی

    دبئی : لاٹری ٹکٹ خریدنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتا لیکن جس نے ٹکٹ کی خریداری ممکن بنالی، اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا، پاکستانی نوجوان نے دبئی میں لاکھوں کی بائیک جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد نوجوان محمد صدر نے اپنی قسمت آزمانے کےلیے پہلی مرتبہ ٹکٹ خریدا اور ان کی امید بر آئی اور ان کا قرعہ اندازی میں نام نکل آیا، یعنی اب وہ تقریباً 19 لاکھ روپے کی بائیک کے مالک بن گئے ہیں۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہےکہ محمد صفدر نے بائیک تو جیت لیتاہم ابھی تک ان کا کچھ نہیں چلا، لاٹری انتظامیہ نے محمد صفدر کو تلاش کررہی ہے یہاں تک کہ اس نے اشتہار بھی دے دیا’کیا آپ محمد صفدر کو جانتے ہیں‘۔

    لاٹری انتظامیہ کے مطابق محمد نامی اس پاکستانی شہری کے ٹکٹ نمبر 0941 حال ہی میں ہونے والے لکی ڈرا میں انعام کا حقدار قرار پایا ہے۔

    محمد صدر گزشتہ کچھ سال سے ملازمت کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اس لکی ڈرا میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بھارتی لڑکی نے 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت کر کروڑپتی بن گئی

    دوسری جانب بھارت سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ لڑکی نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاتری جیت لی ہے، اس سے قبل اسی لڑکی نے 2013 میں بیش قیمت گاڑی لاٹری میں جیتی تھی۔

    یاد رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری ریفل ٹکٹ کے نام سے جانے والے اس ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جبکہ بائیک کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کےلیے 250 درہم کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے جو کہ دبئی میں مقیم کسی بھی پاکستانی کے لیے ایک زیادہ بڑی رقم نہیں ہے۔

  • ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف  کرا دی گئی

    ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی گئی

    نہ پیٹرول کا خرچ نہ ہی لائن میں لگنے کا جھنجھٹ،دو پہیوں کے بعد ایک پہیے والی الیکٹرک موٹرسائیکل بھی متعارف کرادی گئی۔

    اوراب دو کے بعد ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی گئی ہے،امریکی اور برطانوی ماہرین نے ایک پہیے پرمشتمل ایسی الیکٹرک سائیکل بنا لی ہے جسے چلانے کے لیے پیٹرول کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اسے بجلی سے چارج کیا جاتاہے،ایک بار چارج ہونے کے بعد الیکٹرک بائیک پینتالیس کلومیٹرتک چلتی ہے، بائیک میں لگا اسٹیبلائزر اس بائیک کوبارہ کلومیٹر کی رفتارتک چلاتا ہے۔

  • کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی:لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹرجاں بحق ہوگیا،اورصفوراچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جلیس فاطمہ محفوظ رہیں

    کراچی میں دہشگرد ایک بار پھر پولیس کےخلاف سرگرم ہو گئے،رات گئے لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹررفیق بلوچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول لیاری کارہائش پذیر تھا،اورصدرتھانےمیں تعینات تھا،مقتول سب انسکپٹرڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب صفوراچورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سواردوملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا،پولیس حکام کےمطابق حملے میں خوش قسمتی سے جلیس فاطمہ محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔