پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ درفشاں نے ایک انٹرویو دیا جہاں اداکارہ نے اپنے اور اداکار بلال عباس سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔
درفشاں نے کہا کہ جب رومانوی ڈرامہ کرتے ہیں تو ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہوتا ہے، یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں اس سے یہ ہوتا ہے کہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا اور بلال عباس کا تعلق بھی ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔
میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ کی بلال کے ساتھ جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟
اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے معاملات نجی رکھتی ہوں ،ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں تھیں، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،کسی بھی معاملے کو نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے،اور شادی جیسے معاملے کو آپ زیادہ دیر تک خفیہ رکھ بھی نہیں سکتے۔
بالی وڈ اداکار جو سالوں سے لاپتہ ہے
در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟