Tag: bilal akbar

  • اسکول ومدارس سے لاپتہ بچے دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتے ہیں، ڈی جی رینجرز

    اسکول ومدارس سے لاپتہ بچے دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتے ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ چند مدارس طلبہ کو دہشتگردی کی تربیت دینے میں ملوث ہیں، ثبوت وزارتِ داخلہ کوبھجوا دیئے گئے ہیں۔

    کراچی میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ چند مدارس میں طلبہ کو دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسکول ومدارس سے غائب ہونے والے بچوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جس کے ثبوت وزارتِ داخلہ کوبھجوادیئے گئے ہیں۔

    اُنہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہیں، اُنہوں نے اسلحے کی ازسرِنو جانچ پڑتال کی تجویز دی۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ سانحہ صفورا میں دس ملزمان ملوث تھے جبکہ مجموعی طور پر ملزمان کا یہ گروہ ایک سو پچیس افراد پر مشتمل ہے۔

  • ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا این اے 246 کا دورہ

    ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا این اے 246 کا دورہ

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے این اے دو سو چھیالیس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کےاقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نےحلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران ڈی جی رینجرزنےضمنی الیکشن کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔تاہم اس موقع پر انھوں نے میڈیاسے بات کرنےسے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن خیریت سے ہوں گے اس کے بعد میڈٰیا سے بات کروں گا۔

    علاوہ ازیں کراچی کےاہم حلقےدوسوچھیالیس میں ضمنی الیکشن کے لئے زبردست انتظامات کئے گئےہیں، ہرپولنگ اسٹیشن کےاندرسی سی ٹی وی کیمرے لگادیئے گئے،شہر میں تین روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    رینجرز اہلکار پولنگ بوتھ کے اندراور باہر تعینات ہونگے اوران کے پاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے۔ ووٹوں کی گنتی بھی رینجرز کی نگرانی میں ہوگی ۔

    تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے ہیں۔ ضمنی الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں نے مکمل تیاری کرلی ۔

    کے الیکٹرک نے بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تئیس اپریل کو حلقے بھر میں عام تعطل کا بھی اعلان  کردیا گیا ہے، موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں نہیں جاسکےگا۔ موبائل فون صرف پریزائیڈنگ افسران کے پاس ہوگا۔

  • ڈی جی رینجرز کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سےملاقات

    ڈی جی رینجرز کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سےملاقات

    کراچی : این اے 246 میں ضمنی الیکشن کےحوالےسےڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نےوزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سےملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے امن وامان برقراررکھنےکےلئےتمام تراقدامات کی ہدایت کردی، علاوہ ازیں رینجرز حکام  نےکسی بھی شرپسندی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا۔

    این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوا رٹرز میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، رینجرز سکیٹر کمانڈر ،ڈی آئی جی ویسٹ ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سینٹرل ،اور این اے دو سو چھیا لیس کے امیدواروں نے شرکت کی ۔

    رینجرز ترجمان کے مطا بق سچل رینجرز حلقے کی سیکیورٹی سے متعلق پلان پیش کیا،اور واضح کیا کہ رینجرز ہر قیمت پر ضابطہ اخلاق پر عمل کرائے گی۔

    این اے دو سو چھیالیس کے عوام سے سچل رینجرز نے گزارش کی کہ کسی بھی شرانگیزی ،شرپسندی اور دہشت گردی کے خطر ے کی صورت میں سندھ رینجرز کی ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو ون پر فوری اطلاع دیں۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کے جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

    کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آچکے ہیں اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

     ڈی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں ٹارگٹ کلرز،دہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں،دہشت گردسیاسی،سماجی اورمذہبی جگہ پرجمع ہوسکتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ انھوں نے عوام سے تعاون کی بھی درخواست کی اور کہا کہ عوام شرپسندعناصرکی اطلاع1101پردیں۔

  • وزیرِاعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آج ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران صوبے بھر بالخصوص کراچی میں امن امان کی صورتحال اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سندھ پولیس اور سندھ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اہلکارآئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور امن امان کو برقرار رکھنے میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔