Tag: bilal Asif

  • بلال آصف نے پی ایس ایل کا گانا ریلیز کردیا

    بلال آصف نے پی ایس ایل کا گانا ریلیز کردیا

    معروف کرکٹر اور گلوکار بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ کے لیے گانا ریلیز کردیا، بلال آصف کے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ کے لیے نیا گانا یہ ہے پی ایس ایل ریلیز کردیا، گزشتہ روز ریلیز کیے جانے والے اس گانے کے حوالے سے بلال آصف نے لکھا ہے کہ یہ گانا پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

    اس گانے کے بول کرکٹر بلال آصف نے لکھے ہیں، اسے گایا بھی انہوں نے ہے جبکہ وہ خود بھی ویڈیو میں موجود ہیں۔ گانے کی ویڈیو لاہور کے تاریخی شاہی قلعے اور اندرون شہر کی گلیوں میں بنائی گئی ہے۔

    گانے میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    بلال آصف کے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا آفیشل گانا چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گایا ہے، ابتدا میں گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم بعد ازاں لوگوں کی بڑی تعداد نے نصیبو لعل کی گائیکی کو شاندار قرار دیا اور ان کی حمایت کی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 6 کے میچز کا آغاز رواں ہفتے 20 فروری سے کراچی میں ہونے جارہا ہے، لیگ کا فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔

  • دبئی ٹیسٹ تیسرا روز، آسٹریلیا 202 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے تین وکٹوں پر 45 رنز بنالیے

    دبئی ٹیسٹ تیسرا روز، آسٹریلیا 202 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے تین وکٹوں پر 45 رنز بنالیے

    دبئی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے کینگروز کو فالوآن نہ کراکر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 325 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد آنے والے بلے باز بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اظہر علی بھی صرف 4 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    اوپنر بلے باز امام الحق اور اسد شفیق چوتھے روز اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر ہولینڈ نے 2 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسپنر نیتھن لائن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں آسٹریلیا نے کھیل تیسرے روز 30 رنز بغیر کسی نقصان پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے 142 رنز کی شراکت قائم کی، ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے نصف سنچریاں اسکور کیں، فنچ 62 اور عثمان خواجہ 85 رنزبنا کر اؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے شان مارچ 7 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم 482 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالیے

    واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، حارث سہیل اور محمد حفیظ نے شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ اسد شفیق نے 80 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    کپتان سرفراز احمد 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، بلال آصف نے 12 رنز بنائے، بابر اعظم بھی 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد عباس ایک اور یاسر شاہ تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر پیٹر سدل نے تین اور نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل اسٹارک، اور ہولینڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

  • آئی سی سی نے بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلئیر قراردے دیا

    آئی سی سی نے بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن کلئیر قراردے دیا

    نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئرقراردے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متنازعہ ایکشن کے الزام کا سامنا کرنے والے پاکستانی اسپنربلال آصف کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ انیس اکتوبر کو چنائی کی شری رام چندرا یونیورسٹی کی لیب میں لیا گیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق بلال آصف کا باولنگ ایکشن میں خم قانون کے مطابق ہے لہذا آئی سی سی نے اسپنر کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ سے باہر ہونے والے زخمی فاسٹ بولرعمران خان کی جگہ بلال آصف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    بلال آصف کا ایکشن دورہ زمبابوے رپورٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ ابتدائی دو ٹیسٹ کھیلنے سے محروم رہے ہیں۔

  • پاکستانی آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    پاکستانی آف اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    لاہور : پاکستان کے ابھرتے ہوئے آف اسپن بولر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔
    بلال آصف نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے بعدایک اور کھلاڑی بلال آصف کے باولنگ ایکشن کوبھی مشکوک قرار دے دیا گیاہے ۔

    ان فیلڈ امپائر نے بلال آصف کی چند گیندوں کو مشکوک قرار دے کر میچ ریفری کو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ میچ ریفری کا کہناہے کہ بلا ل آصف کا بازو 15ڈگری سے زیادہ بینڈ ہو تاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے انہیں یقین ہے کہ بلال آصف کا اینگل ٹھیک ہے اور ان کا بازو 15 ڈگری کے اندر ہی رہتاہے اور وہ بلال آصف کا مکمل دفاع کریں گے۔

    پی سی بی کا کہناہے کہ اعتراضات کی تفصیل کا انتظار ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی آف اسپنر اچھی کارکردگی دکھاتا ہے وہ اگلے ہی دن رپورٹ ہوجاتا ہے۔

    بلال آصف نے حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیا وہاں کسی امپائر نے ان پر انگلی نہیں اٹھائی اور دوسرے ہی انٹرنیشنل میچ میں ان کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔