Tag: bilal qureshi

  • بلال قریشی نے لاہور ڈرامہ انڈسٹری کو مردہ قرار دیدیا

    بلال قریشی نے لاہور ڈرامہ انڈسٹری کو مردہ قرار دیدیا

    پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار بلال قریشی نے لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری کو مردہ قراردیدیا۔

    معروف اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ لاہور میں ڈرامے بننے کا رجحان دم توڑ چکا، ہم لاہوری ہونے کی بنا پر اس حوالے سے افسردہ ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں اس وقت ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تو کراچی اس میں پہلے نمبر پر آتا ہے، جہاں ڈرامہ اور فلم سازی کے حوالے سے سب سے زیادہ کام کیا جارہا ہے۔

    معروف اداکار نے کہا کہ اگر ماضی کی بات کریں تو لاہور فلموں کا مرکز کہلاتا تھا اور بڑے بڑے فنکار جس طرح آج شوبز میں کام کرنے کے لیے کراچی جاتے ہیں، پہلے لاہور کا رخ کیا کرتے تھے۔

    پی ٹی وی کا لاہور سینٹر ڈراموں کے حوالے سے ماضی میں ایک نمایاں مقام رکھتا تھا۔ لاہور میں فلم انڈسٹری کے حوالے سے کئی بڑے اسٹوڈیو بھی قائم تھے۔ جہاں سے بڑے بڑے اور عظیم فنکاروں نے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلال قریشی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ، بجلی کے بھاری بل اور ٹیکس عائد کرنے پر حکومت پر برس پڑے تھے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    سوناکشی سنہا نے شوہر کے ہمراہ دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کردیں

    اداکار نے انسٹااسٹوری میں عوام کی داد رسی کی اور لکھا کہ ’ہرسال گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بل، غریب رو رہے ہیں لیکن آپ لوگوں نے ٹیکس لگا لگا کر عوام کو پاگل کردیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔‘

  • دل جوان ہونا چاہیے، عمرمیں کیا رکھا ہے: بلال قریشی

    دل جوان ہونا چاہیے، عمرمیں کیا رکھا ہے: بلال قریشی

    معروف اداکار بلال قریشی کا ماننا ہے کہ زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوناچاہیے ، وہ اپنےمداحوں سے ملنے اور محبتیں بانٹنےپر یقین رکھتے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ میں معروف اداکار بلال قریشی کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے انہیں قناعت سکھائی ہے لہذا انہیں زندگی میں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہوتی، وہ ہرحال میں زندگی کا لطف اٹھاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زندگی کو ہر لمحہ مثبت انداز میں گزارنا چاہیے ، یہی چیز آپ کو ہمیشہ جوان رکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بلال قریشی کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے،انہیں اپنی عمر سے دس سال کے رول اسی سبب ملتے ہیں۔

    بلال قریشی کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 9 فروری 1979 کوسعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے۔14 فروری 2015 کو انہوں نے معروف ٹی وی آرٹسٹ عروسہ سے شادی کی اور اس خوبصورت جوڑے کا ایک بیٹا ہے۔ عروسہ سے ان کی ملاقات 2012 میں ایک شوٹ کےد وران ہوئی تھی ۔ اس اداکار جوڑی کا سب سے سپر ہٹ ڈرامہ ’ موہے پیا رنگ لاگا ‘ ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

    انہوں نے اپنے ادکاری کے کیرئر کا آغاز ٹیلی فلم ننھا سا دل سے کیا اور اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں کام کرچکے ہیں۔ ان کی چار بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ اپنے بچپن کےبارے میں بات کرتے ہوئے بلال قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے بہت مار کھائی ہے ، یہاں تک کہ جب وہ نویں جماعت میں تھے تب بھی ان کی والدہ نے نہ نہانے پر ان کو پائپ سے مارا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وہ جہاں ہیں اس میں مرکزی کردار ان کی والدہ کی تربیت کا ہے۔

    بلال قریشی نے بتایا کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی پسند بالکل مختلف ہے ، لہذا ان کے لیے بہت مشکل ہے کہ اپنی اہلیہ کے لیے کوئی شاپنگ کرسکیں۔ ابھی وہ شاپنگ کررہی رہے تھے کہ انہیں ایسا سرپرائز ملا جس کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ وہ سرپرائز کیا تھا کہ یہ جاننے کے لیے پروگرام دیکھئے

    [bs-quote quote=”اور ایسے ہی مزید دل چسپ انکشافات کے لیے دیکھیں مکمل شو ’ہمارے مہمان‘۔” style=”style-5″ align=”center”][/bs-quote]