Tag: bilal saeed

  • بلال سعید نے حافظ قرآن کے بعد گلوکار بننے پر کیا کہا؟

    بلال سعید نے حافظ قرآن کے بعد گلوکار بننے پر کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف پنجابی گلوکار بلال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔

    بلال سعید اردو اور پنجابی گلوکار ہیں جنہیں مداحوں نے ان کے منفرد انداز کے گانوں کی وجہ سے بے حد پسند کیا ہے، حال ہی میں گلوکار نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔

    پروگرام میں بلال سعید نے انکشاف کیا کہ میں حافظِ قرآن ہوں لیکن بعد میں انہوں نے گلوکاری میں اپنا کیریئر بنایا، گلوکاری کرنے کی اجازت میرے والد نے دی۔

    بلال سعید نے کہا کہ میرے والد نے مجھے اس فیصلے کی اجازت دی کیونکہ میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں کسی بھی موقع سے محروم رہوں۔

    گلوکار بلال سعید نے کہا کہ اب بھی جب میں سیالکوٹ جاتا ہو تو مجھے عجیب سا محسوس ہوتا ہے مجھے اب بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے استاد مجھے گلوکاری کرتے نہ دیکھ لیں۔

    بھارت میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے حوالے سے بلال سعید نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں چاہے کوئی سپر اسٹار ہو یا جونیئر آرٹسٹ، سب کو اپنے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوتی ہے اور یہ ایک اچھا اصول ہے جسے ہماری انڈسٹری کو بھی اپنانا چاہیے۔

  • بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک مارنے کی وجہ بتادی؟

    بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک مارنے کی وجہ بتادی؟

    گلوکار بلال سعید نے دوران کنسرٹ منچلوں پر مائیک سے وار کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، تاہم اب بلال سعید نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

    گلوکار بلال سعید کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں کہنا تھا کہ اسٹیج ہمیشہ میرے لیے ایک کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے، پرفارم کرتے ہوئے میں نے ہمیشہ مکمل اور زندہ دل محسوس کیا ہے کیونکہ اس دوران میں اپنی بیماری، تناؤ، پریشانیوں کو سائیڈ پر رکھ دیتا ہوں۔

    بلال سعید نے بتایا کہ جب میں اپنے چاہنے والوں کے لئے پرفارم کرتا ہوں تو میں سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتا ہوں۔گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں سے پیار کرتا ہوں اور بعض اوقات یہ محبت یکطرفہ بھی ہوسکتی ہے۔

    بلال سعید نے کہا کہ پرفارمنس کے دوران اسٹیج مجھ سے احترام کا تقاضہ کرتا ہے اور اس چیز پر میں کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج کا احترام مجھ سمیت ہر ایک پر لازم ہے۔

    بلال سعید کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کنسرٹ کے شرکاء میں سے کوئی بدتمیزی کررہا ہو لیکن یقینی طور پر پر میرا یہ ردعمل پہلی بار تھا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    یاد رہے کہ بلال سعید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پرفارمنس دے رہے ہیں کہ اچانک غصے میں آکر مائیک کو حاظرین کی جانب کھینچ کر مار دیتے اور گانا ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

    بلال سعید نے کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک دے مارا

    سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس اقدام کو کنسرٹ میں شریک ایک شخص نے شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا۔

  • معروف گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد، خاتون کی والدہ کا مؤقف سامنے آ گیا

    معروف گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد، خاتون کی والدہ کا مؤقف سامنے آ گیا

    لاہور: چند دن قبل لاہور میں اپنے گھر کے باہر معروف پاکستانی سنگر بلال سعید نے اپنے بھائی رضا سعید اور بھابھی کو ڈولفن اہل کاروں کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اس سلسلے میں متاثرہ خاتون کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں برطانوی نژاد پاکستانی فیملی کی متاثرہ خاتون کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلال سعید نے ہمیں لوٹنے کی بہت کوشش کی، پہلے بھی ساڑھے 8 کروڑ کی چوری میں ملوث تھا، جس میں اس کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت بھی منسوخ ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ ان دونوں پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے، ویڈیو میں لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر بلال سعید کو ایک مرد اور ایک خاتون کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس موقع پر ڈولفن اسکواڈ کے اہل کار بھی بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے متاثرہ خاتون کا مؤقف لینے کی کوشش کی تو ان کی جگہ والدہ نے بات کی، والدہ نے بتایا کہ بلال سعید میرے بیٹے کا دوست تھا، اس کی ساری شہرت میرے بیٹے کی وجہ سے ہے، اس نے ہمیں لوٹنے کی کوشش کی، میٹھا بن کر ہمارے ساتھ بہت فراڈ کیے، میرے ساڑھے 8 کروڑ پہلے چوری ہوئے، اس میں یہ اور اس کا بھائی ملوث تھا، اور ہائی کورٹ سے ضمانتیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

    خاتون نے بتایا کہ انھوں نے ہم سے شادی کے لیے بات کی، پھر نکاح ہوا اور اب ان کی نظریں میری بیٹی کے پیسے پر ہے، وہ میری بیٹی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ میرا کام نہیں چل رہا اس لیے میری مدد کرو، میری بیٹی نے انکار کر دیا ہے، دو دن قبل اس نے میری بیٹی کو گھر بلایا، اور پھر فون پر دھمکیاں دینے لگا، جب میری بیٹی پولیس اہل کاروں کے ساتھ اس کے گھر گئی تو بلال سعید نے اہل کاروں کی موجودگی میں اپنے بھائی کو مارا، میری بیٹی نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس کو بھی دھکے مارے گئے۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ مار پیٹ کے اس واقعے پر انھوں نے ابھی بلال سعید کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست نہیں دی ہے، اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں، جب میں قانونی کارروائی کے لیے کوشش کرتی ہوں تو یہ آ کر معافیاں مانگنے لگتا ہے اور کہتا ہے آنٹی مجھے معاف کر دیں، تین چار ماہ قبل بھی اس نے یہی کچھ کیا اور پھر گھر آ کر معافیاں مانگیں۔

    خیال رہے کہ اس فیملی کا کہنا ہے کہ ان کے ساڑھے 8 کروڑ روپے چوری ہوئے تھے اور اس کا الزام بلال سعید پر ہے اور ایف آئی آر بھی کٹ چکی ہے، اس کیس میں بلال سعید کی ضمانت بھی لاہور ہائی کورٹ سے منسوخ ہو چکی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ بلال سعید ایک عرصے سے میری بیٹی کو ہراساں کر رہا ہے اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

    دریں اثنا، اے آر وائی نیوز نے سنگر بلال سعید سے متعدد بار رابطہ کیا لیکن انھوں نے اپنا مؤقف نہیں دیا۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلال سعید نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ وہ عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں، لیکن وہ ایک عرصے سے بلیک میلنگ کا شکار ہوتے آ رہے ہیں، اور آج ان کی خاموشی ٹوٹی۔ انھوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انھوں نے دکھایا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

    لاہور : سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے اداکارہ صبا قمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

    عدالت نے صبا قمراور بلال سعید کی25اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 50،50ہزارکےمچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔

    عدالت نے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روک دیا اور ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    یاد رہے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے سردار منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    لاہور : مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا کہ مسجد میں گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

    سردار منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا۔

    درخواست میں کہا گیا مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں، مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مسجد میں‌ گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، مینیجر اوقاف معطل

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر مینیجر اوقاف کو معطل کردیا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد کیوں ہیں؟ افسوس ہے کہ اس کی اجازت دینے والوں بھی پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا، ذمہ داروں کو گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی جسارت نہ کرے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • کیا صبا قمر نے گلوکار بلال سعید سے شادی کرلی؟

    کیا صبا قمر نے گلوکار بلال سعید سے شادی کرلی؟

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، صبا قمر خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ گلوکار بلال سعید کے ہمراہ مسجد کے سامنے کھڑی ہیں، کیپشن میں صبا نے لکھا کہ ’قبول ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Qubool hai @bilalsaeed_music

    A post shared by (@sabaqamarzaman) on

    گلوکار بلال سعید نے بھی یہی تصویر اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس میں لکھا تھا ’قبول ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Qubool hai @sabaqamarzaman

    A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

    صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا، ماڈل نادیہ حسین نے بھی صبا کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’امید کرتی ہوں میں غلط نہیں ہوں۔‘

    بعدازاں صبا قمر نے پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ہدایت کام کریں گی اور یہ تصویر ان کے آنے والے میوزک ویڈیو کی ہے۔‘ آپ لوگوں کے لیے چھوٹا سا سرپرائز جلد آنے والا ہے۔‘

    واضح رہے کہ بلال سعید کی شادی جیا بلال سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا احد بلال ہے۔