Tag: bilawal bhtto

  • بلاول بھٹو ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شریک

    بلاول بھٹو ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شریک

    واشنگٹن : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شریک ہیں۔

    بلاول ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرنے امریکا گئے ہیں،

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر کے رہنماؤں کیلیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں دنیا بھر کے سینئر سیاستدان، امریکی سینیٹرز شریک ہیں۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چیرمین پی پی کا سیکیورٹی عملہ اور دیگر آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعوت ملنے سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا، یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی امریکا روانگی اچانک ملتوی، ایئرپورٹ سے واپس

    واضح رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی کو دعوت نامہ موصول ہونے کی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وہ کہیں نظر نہیں آئے تھے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ کے خصوصی ناشتہ میں شرکت کے علاوہ آکسفورڈ یونین بھی جائیں گے جہاں وہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔

    دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی جرمنی جائیں گے، جہاں وہ میونخ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، بلاول بھٹو

    عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےپاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے قرضہ لے رہے ہیں،  عمران خان کانیاپاکستان عوام کیلئےڈراؤناخواب بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظرنہیں آ رہی، آئی ایم ایف کےپاس نہ جانےکااعلان کرنےوالےقرضہ لےرہےہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا، معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت معاشی پالیسی کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حکومت نےدن بدن مہنگائی کرکےعوام کاجینااجیرن کردیاہے، عمران خان کانیاپاکستان عوام کیلئےڈراؤناخواب بن چکاہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت نے معاشی سونامی چھوڑ دیا ہے، بلاول بھٹو

    یاد رہے چند روز قبل بلاول بھٹو کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں، گیس کی قیمت میں 140 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے حکومت کو چلانے کا یہ طریقہ کار نہیں ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے معاشی سونامی چھوڑ دیا ہے، غیر ذمہ دارانہ روئیے، جھوٹ سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، حکومت کی پالیسیوں سے سب سے زیادہ عوام متاثر ہورہے ہیں، خطرہ ہے پاکستان کو بلیک لسٹ نہ کردیا جائے۔

    اس سے قبل بھی پی پی چیرمین نے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام نئے پاکستان کے پرانے نعروں سے مایوس ہیں، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر ڈرامہ بازی کرتی رہے گی۔

  • عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے نظریاتی کارکنوں کو آگے لائیں، بلاول بھٹو

    عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے نظریاتی کارکنوں کو آگے لائیں، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں سینیٹ میں اکثریت حاصل ہے، اپناچیئرمین لانے کی کوشش کریں گے، ایم کیوایم اب ختم ہوگئی ہے، عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے نظریاتی کارکنوں کو آگے لائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی سمیت تمام مسائل کاحل چاہتےہیں، پی پی واحد جماعت ہےجو عوام کے تمام مسائل حل کر کے ان کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں توقع سے اچھے نتائج دیئے، اگلے عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔

    ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں لہٰذا سینیٹ میں اکثریت تو پی پی کو ہی حاصل ہے، کوشش کرینگے کہ چیئرمین شپ کیلئے ایم کیوایم کے سینیٹرزسے بھی ووٹ لیں، اپوزیشن جماعتوں سے مل کرچیئرمین سینیٹ بھی اپنا بنائیں گے، سینیٹ کی طرح 2018الیکشن میں بھی عوام کو توقعات سے بڑھ کرکارکردگی دکھائیں گے۔

    ایم کیوایم سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب ختم ہوگئی ہے، اس کےاپنےارکان بھی قیادت پراعتماد نہیں رکھتے، ایم کیوایم اپنے اندرونی مسائل حل کرے پھردوسروں پر انگلیاں اٹھائے۔

    ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں پوزیشن کمزورہوچکی ہے، کراچی کے لوگ جانتے ہیں کے پی کے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، عمران خان اے ٹی ایم مشینوں کو امیدوار نہیں بنائیں۔

    انہوں نے تو خود اپنے سینیٹ امیدواروں کو بھی ووٹ نہیں ڈالا، نوازشریف اور عمران خان نے تخت رائے ونڈ کی لڑائی میں قوم کے 5سال ضائع کیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں روڈ انفراسٹرکچر اور صحت کے مراکز پر ہم نے بھرپور کام کیا ہے، سندھ حکومت واحد ہے جس نے ہیومن ڈویلپمنٹ پرکام کیا، ہم نے بنیادی صحت کے مراکز کو اپ گریڈ کیا، عوامی خدمت کے شعبوں میں ہماری کوششیں جاری ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنانی ہوگی: بلاول بھٹو

    پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنانی ہوگی: بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج ہمیں مل کر پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان ناکام ہوجائے ، ہمیں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھاتی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں‌ ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سی پیک سے صرف چند لوگوں کو فائدہ ہوگا، سی پیک سے عام آدمی کو فائدہ ہونا چاہئے۔ بھٹو دور میں جتنا کام ہوا، اتنا کبھی نہیں ہوا، شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا۔

    صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکاسے نمٹنے کا تجربہ ہے،بلاول بھٹو

    نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کی دہشت گردوں سے تعلقات کی تاریخ رہی ہے، ایک ہی ملک میں دو قوانین نہیں چل سکتے، کیپٹن (ر) صفدر محمود اور مریم نواز کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خدانخواستہ پی ٹی آئی حکومت میں آگئی تو عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کمزور ہے، ہم چاہتے ہیں سارے فیصلے عوامی سطح پر کئے جائیں، کیوں کہ عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شرجیل انعام میمن سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، 2018 کے الیکشن کے بعد ہماری حکومت بنے گی، جیالے تیار ہوجائیں، ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لیڈر بننا ہے تو بلاول زرداری میری شاگردی میں آجائیں، عمران خان

    لیڈر بننا ہے تو بلاول زرداری میری شاگردی میں آجائیں، عمران خان

    عمر کوٹ : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لیڈر بننےکیلئے میری شاگردی میں آجائیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتے ہیں، قومی اسمبلی میں ہندومیرج بل لانےکی کوشش کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار عمران خان نے عمر کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کپتان نےسندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا محاذ کھول دیا، چیئر مین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بلاول بیٹے ایسی تقریر نہ کرو، آپ کی قابلیت کیا ہے؟ کاغذ پر لکھ کر دینے سے لوگ لیڈر نہیں بن جاتے، بلاول بیٹے میرے پاس آﺅ آپ کو لیڈر بننا سیکھاﺅں گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وڈیرے مقامی لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر خوفزدہ کریں گے لیکن سندھ کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہرشخص کے اندر خوف ہوتا ہے، میرے اندر بھی خوف تھا لیکن میں نے اسے ختم کیا اور زندگی میں بہت اونچ نیچ دیکھی جب کہ 2 بار گرچکا ہوں اس لئے اب گرنے کا خوف نہیں اور اب ہار بھی مجھے نہیں ہرا سکتی،عمران کے پاس اربوں ڈالرنہیں صرف ایک بڑا خواب ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کیلئے نیا راستہ نکالنے جا رہا ہوں کیونکہ ظلم ختم کرناہے، اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو آپ کے بچے غلامی کریں گے۔

    انہوں نے کل کے جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد اور جذبہ نظر آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالم لوگ شفاف انتخاب نہیں ہونے دیں گے اور کرسی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ کرسی میں پیسہ ہے۔

  • پورے سندھ کو اسلحے کے لائسنس دیے، ذوالفقارمرزا

    پورے سندھ کو اسلحے کے لائسنس دیے، ذوالفقارمرزا

    بدین: پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ انہوں نے عزیربلوچ سمیت پورے سندھ کو اسلحہ لائسنس دیے تھے۔

    ایک بیان میں ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ صرف بلاول بھٹو کو لیڈر مانتے ہیں ، بلاول بھٹو کو سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

    ذوالفقارمرزانے کہا کہوہ اپنے خاندان کےہمراہ جلد لندن جانےکااعلان کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جب وہ سندھ کے وزیرِ داخلہ تھے تب انہوں نے عزیر بلوچ سمیت پورے سندھ میں اسلحے کے لائسنس دیے تھے۔