Tag: bilawal Bhtto zardari

  • بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے کہے پر عمل کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے کہے پر عمل کریں اورخود کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں۔

    یہ ٹوئٹ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کے فوری بعد اپنے رد عمل میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹوئٹ کو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جو ملکی سیاست میں تبدیلی کاجانب اہم قدم ہے۔

  • بھٹو کی برسی پر25ملین روپے جاری ہونے تحقیقات کی جائیں،  بلاول بھٹو زرداری

    بھٹو کی برسی پر25ملین روپے جاری ہونے تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے حکومت سندھ نے 25ملین روپے جاری کیے ہیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس حوالے سے فوری انکوائری کرائی جائے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پارٹی اپنے فنڈ اور وسائل سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر ہونے والے تمام اخراجات کر رہی ہے اور کسی بھی حکومتی فنڈ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے کہ یہ فنڈ کس نے اور کیسے جاری ہوئے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے برسی کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے تاہم بلاول بھٹو کے بیان میں صرف 25 لاکھ جاری کرنے کا نوٹس لینے اورتحقیقات کرنے کی بات کی گئی ہے۔

     

  • جنوبی پنجاب کے لوگ چاہیں گے توصوبہ بنے گا،بلاول بھٹو

    جنوبی پنجاب کے لوگ چاہیں گے توصوبہ بنے گا،بلاول بھٹو

    رحیم یارخان : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کےحکمرانوسن لو،جنوبی پنجاب کےلوگ میرےساتھ اعلان بغاوت کرتےہیں، عوام چاہتے ہیں تو الگ صوبہ بن سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل جب وہ جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے ان کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔

    اپنے خطاب کے دوران پی پی کے نوجوان قائد نے تخت لاہور کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہش پر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اورنج لائن کا بجٹ جنوبی پنجاب کے پورے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کو پی پی سے محبت کی سزا دی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا بھٹو نے نعرہ لگایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ۔ شہید بھٹو امیر اور غریب کے لیے الگ الگ پاکستان نہیں چاہتے تھے آج بات کرنے والے بہت لیکن غریب کے لیے جان دینا صرف بھٹو جانتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا میری محترمہ نے اپنے والد کے علم کو بلند کیا اور محترمہ نے غریبوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھی جس کیلئے سسٹم کیخلاف بغاوت کی اور محترمہ شہید عورت ہونے کے باوجود ہر ظالم سے ٹکرائیں۔

    شہید بھٹو کے نواسے نے پھر سے وہ جھنڈا اٹھا لیا ہے اور کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سبزی منگوا کر کسانوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب۔۔!! آپ نے کسانوں سے اچھے مستقبل کا خواب چھین لیا ہے، پی پی چیئرمین کا قافلہ جس طرح پنڈال میں داخل ہوا تھا اسی طمطراق سے واپس روانہ ہوا۔

     

  • سندھ اور پنجاب کیلئے نیب کا پیمانہ مختلف ہے، بلاول بھٹو زرداری

    سندھ اور پنجاب کیلئے نیب کا پیمانہ مختلف ہے، بلاول بھٹو زرداری

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں احتساب کیلئے نیب کا پیمانہ مختلف ہے، پیپلز پارٹی نون لیگ کی طرح عدلیہ کے ساتھ بھی معاملات طے نہیں کر سکی۔

    لاہور میں سنیئر پارٹی رہنماء اعتزاز احسن کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں احتساب کیلئے نیب کا پیمانہ مختلف ہے۔

    پنجاب کی میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا جبکہ سندھ میں سخت احتساب جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقاب پوشوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر سے فائلیں اٹھائیں۔

    ان کہاکہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال ایل ڈی اے کے دفتر میں پیش آتی تو وزیراعلٰیٰ پنجاب کا کیا حال ہوتا، یہی سندھ اور پنجاب کے احتساب میں فرق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے پیپلز پارٹی کی حکومت کا کبھی ساتھ نہیں دیا اور پیپلز پارٹی بھی نون لیگ کی طرح عدلیہ کے ساتھ معاملات طے نہیں کر سکی۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں ہر سطح پر تبدیلیاں کرینگے، مشاورت کیلئے سی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

     

  • بلاول بھٹو زرداری کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

    بلاول بھٹو زرداری کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی صحافی اورفلمساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے موضوع پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری فلم کو آسکر ایوارڈ ملنے پرانہیں مبارکباد دی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے شرمین عبید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی فلمز کے ذریعے پاکستانی خواتین کا کیس بہادری سے اٹھایا ہے اور ملک اپنی ذہین اور بہادر بیٹی پر فخر کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بھی یہی مشن اور خواب تھا کہ پاکستانی خواتین نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پراپنا کردارادا کریں اور معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ چلیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل معاشرے کے لئے داغ ہے ، انہوں نے نواز شریف حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے خلاف قانون سازی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کے لئے گذشتہ سال سینیٹ میں پیش کئے گئے بل کو فوراً مزید کارروائی کے لئے اٹھایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں تمام شعبوں میں سرکردہ کردار دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

     

  • نیب کیخلاف وزیراعظم کا بیان صرف دھوکہ ہے،  بلاول بھٹو زرداری

    نیب کیخلاف وزیراعظم کا بیان صرف دھوکہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف وزیراعظم کا بیان ایک دھوکے کے برابرہے۔

    سندھ میں چھاپےصوبائی افسران کی گرفتاری اس کی واضح مثال ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب،ایف آئی اے اوردیگر ادارے صرف سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کچھ ماہ سے تما م ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

    سندھ میں ہونے والی چڑھایوں کانوازشریف کے وزیروں نے بڑھ چڑھ کردفاع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مقدس گائے نہ سمجھتے ہوئے سب کااحتساب کیا جائے، احتساب کےنام پرہمیشہ پیپلزپارٹی کےخلاف انتقامی کارروائیاں ہوئیں.

  • عارضی نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    عارضی نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے فنڈز میں تاخیرکرکے حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    یہ لوگ قوم کے ہیرو ہیں لیکن حکومت نے ان کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازحکومت اس انسانی مسئلے پرانتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے،نوازحکومت کی کارکردگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک بدترین مثال ہے جو ناکارہ منصوبوں پر اربوں روپے لگا رہی ہے۔

    حکومت ان کی واپسی کیلئے کوئی کوششیں نہیں کر رہی اور ان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث آدھے سے زیادہ لوگ اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں، نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی اور باوقار واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عارضی نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی کے لئے مطلوبہ فنڈ بلا تاخیر اور کوئی بہانہ بنائے بغیر جاری کئے جائیں۔

  • نوازشریف ملک کے ساتھ اتفاق فاوٴنڈری جیسا سلوک نہ کریں، بلاول بھٹو زرداری

    نوازشریف ملک کے ساتھ اتفاق فاوٴنڈری جیسا سلوک نہ کریں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کے ساتھ اتفاق فاوٴنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں اور ملک کے مزدور طبقے کو نشانہ بنانا بند کریں۔

    اپنے کارندوں اور گلو بٹوں کو احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے معصوم ملازمین کو ہراسان کرنے سے روکیں، جاری کردہ بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ پیپلزپارٹی شروع سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ مل کر ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور کچھ بھی ہو جائے لیکن پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں، کارکنان اور تمام جیالوں سے کہا ہے کہ وہ پیپلز یونٹی سمیت پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج میں شامل رہیں اور اتحاد کے ذریعے نواز شریف حکومت کو بتائیں کہ ہم سب ایک ہیں اور نام نہاد نجکاری کے نام پر شریف خاندان کے حصے داروں کو قومی اثاثے تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا پاکستان کے شہریوں کا بنیادی حق ہے لیکن لگتا ہے کہ نواز شریف ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی دنیا میں رہتا ہے اس لیے احتجاج کرنے والے مزدوروں پر تشدد کر رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے نواز حکومت کو خبردار کیا کہ شریف خاندان کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا شدہ ہدایت اللہ سمیت پیپلز یونٹی کے دیگر رہنماوٴں کو پیش کرکے پی آئی اے ملازموں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف لاکھوں پاکستانیوں سے روزگار چھیننے کے لیے مزدور دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، کھوکھلے منصوبوں پر اربوں روپے ضایع کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز لیگ پیپلزپارٹی حکومت میں ریگیولر کیے گئے وفاقی حکومت کے 70ہزار ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کر رہی ہے، وزیر اعظم ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھائیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی بارک اوباما کی دعوت پرامریکا روانگی

    بلاول بھٹو زرداری کی بارک اوباما کی دعوت پرامریکا روانگی

    کراچی : بلاول بھٹوزرداری امریکی صدربارک اوباما کی دعوت پرامریکا جارہےہیں، پیپلزپارٹی ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو براستہ دبئی واشنگٹن جائیں گے۔

    پارٹی چیئر مین منگل کو وائٹ ہاؤس میں عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئےناشتے میں شریک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوں گی ۔

    واضح رہے کہ امریکی صدرکی جانب سے عالمی رہنماؤں کو نیشنل پریئربریک فاسٹ پرمدعو کیا گیا ہے،بلاول بھٹو واشنگٹن کے بعد نیویارک جاکر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

    بلاول بھٹو امریکہ میں ارکان کانگریس کے علاوہ امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • پسماندہ علاقوں میں خوراک کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

    پسماندہ علاقوں میں خوراک کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا ہے کہ پورے صوبے میں خصوصاً تھر، کوہستان اور کاچھو جیسے پسماندہ علاقوں میں خواتین اور بچوں میں خوراک کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ” نیوٹریشن مہم“ شروع کی جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج بلاول ہاوٴس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال اورصوبائی حکومت کی جانب سے جاری اور مکمل کئے گئے ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔

    بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ جتنا جلد ہو سکے تمام صوبائی محکموں کو ای۔گورننس پر منتقل کیا جائے، انہوں نے زور دیا کہ صحت اور تعلیم کے محکموں کی بہتر کارکردگی کو مزید مستحکم اور وسیع کیا جائے۔