Tag: bilawal bhutto ppp malir benazir bhutto foundation day zulfiqar ali bhutto

  • آصف زرداری پمز سے ڈسچارج، اڈیالہ روانہ، آصفہ بھٹو کا والد کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

    آصف زرداری پمز سے ڈسچارج، اڈیالہ روانہ، آصفہ بھٹو کا والد کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

    لاہور: منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار  آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جیل انتظامیہ سابق صدر کو پمزسے لے کراڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

    [bs-quote quote=” آصف زرداری کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آصفہ بھٹو”][/bs-quote]

    آصف زرداری کو میڈیکل بورڈکی سفارش پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں گزشتہ دن ان کے خون اور یورین کے ٹیسٹ ہوئے.

    ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں.

    انھوں نے انتظامیہ غفلت کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی صحت کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: زرداری کے پانچ ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں، فواد چوہدری

    پریس کانفرنس میں پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز  اشرف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت سےمتعلق تشویش ہے.

    انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے نزدیک آصف زرداری کا اسپتال میں رہنا بہتر ہے، لیکن انھیں‌ ڈسچارج کر دیا گیا.

  • بلاول بھٹو کا اپنے بزرگوں کی طرح عوام کا ساتھ دینے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا اپنے بزرگوں کی طرح عوام کا ساتھ دینے کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ اورنانا کی طرح پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پرکراچی کے علاقے ملیرمیں جلسے سے خطاب کررہے تھے اوران کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اداروں کو بیچنے کی وفاقی حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرتی رہے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے نانا ذوالفقارعلی بھٹو نے یہ جماعت اس وقت میں قائم کی جب بھارت کو شکست دینے کے باوجود ملک کو فروخت کیا جارہا تھا۔ پیپلز پارٹی ملک کے غریب اور نوکری پیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے وجود میں آئی تھی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم سن لیں پیپلز پارٹی کوئی اس کے نظریات سے نہیں ہٹا سکتا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے اور ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے تو وہ دہشت گردوں کا ساتھی ہے اور ملک کا غدارہے۔

    ملیرمیں ہونے والے اس جلسے سےشیریں رحمان اورنثارکھوڑوسمیت کئی دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

    جلسے میں آمد پرپیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا پرجوش استقبال کیا گیااورانہیں بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی۔