Tag: bilawal bhutto tweet

  • پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش پر بلاول کو شرم آنی چاہیئے، سینٹرفیصل جاوید

    پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش پر بلاول کو شرم آنی چاہیئے، سینٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد : سینٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہیوں نے امن کیلئے جو کچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں، پاکستان مخالف حلقوں  کو خوش کرنےکی کوشش پر ان کوشرم آنی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینٹرفیصل جاوید نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول پاکستان کی منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں، ہمارے بہادرسپاہیوں نےامن کیلئےجوکچھ کیابلاول اس پرپانی پھیرناچاہتےہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کیلئے امن کا پیغامبر بن کر ابھرا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں۔

    بلاول کی جماعت نے پاکستان میں ڈاکہ ڈالا اور لوٹ مار کا مال باہر منتقل کیا

    انھوں نے کہا یہ نیا پاکستان ہےجس میں گھٹیاتماشوں سےآپ کوکوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، ہم امن پسند قوم ہیں اور امن ہی چاہتے ہیں، سندھ کی 70 فیصدآبادی غربت کے نیچے سسک رہی ہے، آپ اورآپ کے والد نے 30سالہ اقتدار میں عوام کیلئے کیا کیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف حلقوں کوخوش کرنے کی کوشش پر بلاول کوشرم آنی چاہیئے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا، عوام کو مصیبت سے نکالنا عمران خان کا عزم ہے، آپ کو پورا زور چوری کا مال اور بیرونِ ملک جائیدادیں بچانے پر لگ رہا ہے۔

    بلاول یاد رکھیں پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے

    انھوں نے مزید کہا بلاول یاد رکھیں پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے، بلاول کی جماعت نے پاکستان میں ڈاکہ ڈالا اور لوٹ مار کا مال باہر منتقل کیا۔

    یاد رہے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کرنے کا مطالبہ  کیا تھا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا انتہاپسندی،کالعدم تنظیموں کی ماضی کی طرح سپورٹ نہیں کرنی چاہیے، ایسےگروپوں سے حکومت کو دوری اختیارکرنی چاہیے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا تھا  ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دے دیا، موت کی دھمکیاں اورنیب نوٹسز دئیے گئے، یہ سب کچھ ہمیں اصولی مؤقف سے نہیں ہٹاسکتے، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بناکرگروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

  • اےٹی ایم آؤٹ آف آرڈر ، بلاول بھٹو کا ٹویٹ

    اےٹی ایم آؤٹ آف آرڈر ، بلاول بھٹو کا ٹویٹ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جہانگیرترین کی نا اہلی پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے اسے ’اے ٹی ایم آؤٹ آف آرڈر‘ قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سیکٹریری جنرل جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیئے جانے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی ایم آؤٹ آف آرڈر۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان اہل جبکہ جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نااہل قرار دیا۔


    مزید پڑھیں :  نا اہلی کیس: عمران خان بری/ جہانگیر ترین نا اہل قرار


    سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کوتاحیات نااہل قراردیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ جہانگیرترین نے اپنےبیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیے، جہانگیرترین سماعت میں درست جواب نہیں دے رہے تھے، آف شورکمپنیاں جہانگیرترین کی ملکیت ہیں، جہانگیرترین انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم کےمرتکب ہوئے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جہانگیرترین نےڈرائیوراورباورچی کےنام پرجائیدادیں رکھیں،جہانگیرترین نےاعتراف جرم کیا اورجرمانہ بھی ادا کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لیکس،جھوٹ اور کہانیاں امن قائم نہیں کرسکتیں،بلاول

    لیکس،جھوٹ اور کہانیاں امن قائم نہیں کرسکتیں،بلاول

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیکس، جھوٹ اور کہانیاں نہ امن قائم کرسکتی ہیں اور نہ دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں پی پی رہنماؤں کی لیگی ارکان سے جھگڑے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا ، ٹوئٹ میں بلاول بھٹو حکومت پر کڑی تنقید کی، بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیکس، جھوٹ اورکہانیاں نہ امن قائم کرسکتی ہیں اور نہ دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

    ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ حکومت اس طرح اپنا دامن نہیں بچا سکتی، پاکستان کے عوام ایکشن اور رزلٹ چاہتے ہیں۔

    گزشتہ روز چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا دوہزار اٹھارہ میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اور نواز شریف جیل میں ہوں گے، وزیر اعظم پاناما معاملے کو کشمیر کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہیں بھی سیاسی فائدے کے لیے بائکاٹ کامشورہ دیا گیا لیکن وہ سمجھتےہیں پارلیمنٹ کسی کی جاگیر نہیں عمران خان کا بائیکاٹ کا فیصلہ غیرسنجیدہ تھا، مسئلہ کشمیر پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستانی کشمیر پرایک ہیں۔

  • دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، بلاول بھٹو

    دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل لڑائی ہے، دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات اتنے ہیں کہ گنتی تک نہیں کی جاسکتی، ہلاکتوں، حملوں کی تعداد سے بھی دہشتگردی کو جانچنا ممکن نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، دہشت گردی کے خلاف یہ ایک طویل لڑائی ہے، اندرونی نظریات اور دہشتگردی کے انفرااسٹرکچر کے خاتمے تک ہم محفوظ نہیں۔

  • دہشت گردی کی دھمکیا ں نہیں ملیں، بلاول بھٹوزرداری

    دہشت گردی کی دھمکیا ں نہیں ملیں، بلاول بھٹوزرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے انہیں دہشت گردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دہشت گرد ان سے خوفزدہ ہیں، دہشت گرد حملے کی کوئی دھمکیاں نہیں ملیں، بہترہوگا کہ میڈیا سیکورٹی انتظامات اورجعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کردے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کالعدم تنظیم جنداللہ کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کونشانہ بنانے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔