Tag: bilawal bhutto visit flood area

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی والدہ کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    بلاول بھٹو زرداری کا اپنی والدہ کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےاعلان کیا ہے کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست پر الیکشن لڑینگے۔

    لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ لاڑکانہ میں اپنی والدہ کی نشست این اے دو سو سات سے الیکشن لڑینگے ۔ وہ لاڑکانہ کی خواتین ورکرز میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،الیکشن کا اعلان اُنہوں نے کہا اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ تاریخی ہوگا ۔

    اس موقع پر اُنہوں نے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے بھی لگائے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور وہ اُن کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، تقریب میں فریال تالپور اور وزیراعلی سندھ بھی شریک ہوئے۔

  • روزگار کی فراہمی پیپلز پارٹی کے پروگرام کا حصہ ہے، بلاول بھٹو

    روزگار کی فراہمی پیپلز پارٹی کے پروگرام کا حصہ ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  سندھ حکومت نے 24 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرزکو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکومستقل کرنے کے آرڈر دیے جانے کی تقریب سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بہت خوشی ہورہی ہے شہید بے نظیر بھٹو کا خواب آج پورا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں خواتین کو مستقل روزگارمیس ہوا ہے جس کاکریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کوجاتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ روزگارکی فراہمی پی پی کے پروگرام کا حصہ ہے، ہم پرفرض ہے کہ قوم کی خدمت کریں، انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب آج پورا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اس 18 اکتوبر کو یہ نعرہ دیں گے بی بی کا آصف آئے گا روزگار لائے گا،بی بی کا بلاول آئے گا روزگار لائے گا، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، پاکستان نہ ڈیسوں کے نعرے بھی لگائے۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا مشن تھا کے عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو انہوں نے کہا کہ مستقل ہونے میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی اپنی جدوجہد بھی شامل ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں صوبوں کے وزیراعلیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کی مخالفت کی،مین نے تینوں وزراء اعلیٰ کوکہا اگر اس پروگرام کو ختم کیا تو یہ خواتین تم کو نہیں چھوڑیں گی،اس موقع پر سیکریٹری صحت اقبال درانی نے بتایا کہ ایک لاکھ خواتین کی ڈلیوری کے دوران 500 بچے جاں بحق ہوجاتے تھے جو اب 180 تعداد ہوگئی ہے ۔

  • اچھے اور برے دہشتگردوں کا نظریہ ختم ہوناچاہئے، بلاول بھٹو

    اچھے اور برے دہشتگردوں کا نظریہ ختم ہوناچاہئے، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اچھے اور بُرے دہشتگردوں کا نظریہ ختم ہونا چاہئے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوابی میں پارٹی رہنما کےحجرے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہر جانب سے قوم پر حملہ کر رہے ہیں، دہشت گردوں کوایک نظریے سے دیکھا جانا چاہئے۔پیپلزپارٹی کےچیئرمین نےکہا ہر صورت دہشت گردوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی ملک میں دہشتگردوں کے خاتمے کی حامی ہے۔پپلزپارٹی پہلے بھی دہشت گردوں کےخلاف بلاتخصیص آپریشن کےلیے آواز اٹھاتی رہی ہے، سیلابی صورتحال کے سبب پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے سیاسی سرگرمیاں اٹھارہ اکتوبر سے شروع کرنےکااعلان کیا ہے۔

  • جمہوری پاکستان عالمی امن سےمتعلق مثبت کرداراداکرسکتاہے، بلاول بھٹو

    جمہوری پاکستان عالمی امن سےمتعلق مثبت کرداراداکرسکتاہے، بلاول بھٹو

    کراچی: بلاول بھٹو زاداری کا کہنا ہے جمہوری پاکستان عالمی امن کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

    عالمی یوم امن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرزجمہوریت کومضبوط کرنےکےلیے کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ امیدکرتاہوں کہ عالمی طاقتیں تیسری دنیاکواپنی مفادات کی خاطر آمروں کی سرپرستی نہیں کریں گے، آمریت کےدور میں دہشت گردی بڑھتی ہے، عالمی امن کی خاطر اور عالمی دہشت گردی سے بچاو کی خاطر عالمی طاقتوں کو تیسری دنیا میں غربت کے خاتمے کےلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

    اپنے تازہ ٹویٹ میں بلاول بھٹو ذرداری کہا کہ 18 اکتوبر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

  • بلاول بھٹو آج گھوٹکی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو آج گھوٹکی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    گھوٹکی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زداری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پرآج گھوٹکی پہنچیں گے، جہاں وہ قادر پور شینک کے حفاظتی بند کا معائنہ کریں گے۔

    گزشتہ روز سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ملتان کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سیلاب سے متاثرہ علاقے محمد پور گھوٹہ پہنچنے سے قبل ہی امدادی ٹرک پر متاثرین نے دھاوا بول دیا، شدید ہنگامہ آرائی کے بعد بلاول بھٹو امدادی سامان تقسیم کئے بنا ہی چل پڑے۔

    بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ شیر شاہ بند کا بھی دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

    اس موقع پربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے گلےشکوے دور کئےجائیں گے، ایک وقت آئیگا یہ نعرہ بھی ہوگا، مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں، بلاول بھٹو نے اس موقع پر پارٹی رہنماﺅں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

    بلاول بھٹو زرداری سابق وزیرِاعظم یوسف رضاگیلانی کے گھر بھی گئے، بلاول بھٹو کی ملتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔