Tag: Bilawal Bhutto Zardari

  • پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی ستائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، بے نظیر اور آصف علی ذرداری کے اکلوتے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کے ستائیسویں برس میں قدم رکھ دیا ہے، اکیس ستمبر انیس سو اٹھاسی کو ملک کے نمایاں سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے۔

    بلاول نے ابتدائی تعلیم پاکستان اور دبئی سے جبکہ اعلیٰ تعلیم لندن سے حاصل کی، والدہ کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے لیکن اپنی تعلیمی مصروٖفیات کے باعث پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھال نہ سکے۔

    جون دو ہزار دس میں اپنی تعلیم مکمل کرکے سیاست کے پرُخار میدان میں با قاعدہ قدم رکھا، بلاول بھٹو کی پہلی تقریر میں اپنے نانا کا انداز اپنایا۔

    بلاول، اپنی والدہ کے قتل کے بعد 30 دسمبر، 2007ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نامزد ہوئے لیکن چونکہ ابھی تعلیم مکمل نہیں ہے لہذا ان کے والد آصف علی زرداری پارٹی کے شریک سربراہ ہیں جو کہ جماعت کو چلا رہے ہیں۔

    والدہ کے قتل کے بعد ان کا نام بلاول علی زرداری سے تبدیل کر کے بلاول بھٹو زرداری کر دیا گیا تھا کیونکہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت کے باعث پانے والی شہرت کو نہیں کھونا چاہتی تھی اور "بھٹو عنصر” کا استعمال ہی بلاول کے نام کی تبدیلی کا باعث بنا۔

    ان کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی کو ملک کے جمہوری حلقوں نے اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا کیونکہ ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہونے کے ناطے پیپلز پارٹی کو اپنے سربراہ کا انتخاب جمہوری طریقے سے کرنا چاہیے تھا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اعلٰی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی وصیت میں انتقال کے بعد آصف زرداری کو جماعت کی قیادت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن آصف نے قیادت کا بوجھ بلاول کے کاندھوں پر ڈال دیا۔

  • قوم اور پاک افواج ملکی دفاع کے لئے اکٹھے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    قوم اور پاک افواج ملکی دفاع کے لئے اکٹھے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔ دشمن جان لے کہ قوم اور فوج ملکی دفاع کے لئے اکٹھے ہیں۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پرچم کشائی کی۔

    اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری، منظور وٹو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دشمن نے مکاری سے امن و امان خراب کیا۔

    افواج پاکستان نے تیرہ سال کی جدوجہد کے بعد اب دہشت گردی پر قابو پانا شروع کردیا ہےوہ دن دور نہیں جب پاکستان مکمل طور پر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں ملکی دفاع کے لیے فوج کے پیچھے ہیں۔۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی پیپلز پارٹی کے یہ احسانات قوم کبھی نہیں بھلا سکتی۔

  • نالوں پرقائم تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں، بلاول بھٹو

    نالوں پرقائم تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نالوں پرقائم تجاوزات  فوری طور پر ختم کی جائیں، یہ ہدایات انہوں نے پی پی اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں ۔

    بلاول بھٹو نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرزکو اپنے حلقوں میں بارش اور سیلاب کی صورتحال پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات ، بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نےصوبائی وزیر بلدیات کو بھی کراچی کے تمام نالوں کا جائزہ لینے اور نالوں کی صفائی کرانے کی ہدایت کی ۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا جن نالوں پر تجاوزات ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ورکرز اور ہمدردوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔

  • آصفہ بھٹو زرداری نے دارالسکون کا دورہ کیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے دارالسکون کا دورہ کیا

    کراچی :  سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے دارالسکون کا دورہ کیا۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چند تصاویر پوسٹ کی جو کہ دارالسکون کے دورہ کے موقع پر لی گئی ۔

    آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ میں بس اتنا لکھا کہ انہوں نے دارالسکون کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر آصفہ وہاں موجود ضیف افراد میں گھل مل گئیں، جبکہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

  • بلاول کا دس روزبعد سول اسپتال کا دورہ

    بلاول کا دس روزبعد سول اسپتال کا دورہ

    کراچی: ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دس روز بعد سول اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دس روز میں کراچی میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موقع پر حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابر دکھائی دی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے پروٹوکول کے ہمراہ مریضوں کی عیادت کرنے سول اسپتال پہنچے، بلاول کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، شیری رحمان اورصوبائی وزیرصحت جام مہتاب ڈہربھی تھے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سول اسپتال کےمختلف وارڈز کا دورہ کیا اورہیٹ اسٹروک مریضوں کی عیادت کی اوران کا حال واحوال معلوم کیا۔

    مریضوں کو بہترطبی امدادکی ہدایت کرکے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

  • ذوالفقار مرزا کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں، آصف زرداری

    ذوالفقار مرزا کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے گورنر راج لگے گا اور نہ ہی وزیراعلی سندھ کو تبدیل کیا جائیگا۔

    آصف علی زرداری نے زرداری ہاوٴس اسلام آباد میں صحافیوں سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما وں سے ملاقات کی،  اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ میں گورنر راج لگانا آسان نہیں ہے، وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی کے سوال پر بھی انہوں نے انکارکیا۔

     سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیوٹرل امپائر نہ ہونے کے سبب انتخابات میں کامیاب نہ ہوسکی۔

     سابق وزیر داخلہ کی دبنگ انٹری کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں اضافے سے کوئی پریشانی نہیں۔

  • بلاو ل اور آصفہ کے آنے تک پارٹی پرچم تھامے رکھوں گا، آصف زرداری

    بلاو ل اور آصفہ کے آنے تک پارٹی پرچم تھامے رکھوں گا، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین سے آنےوالی سرمایہ کاری کوسیاست کی نذرنہیں ہونےدیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے لیاری میں پیپلزپارٹی کی طاقت دکھانےکےلیےجلسہ کیا، انہوں نےجیالوں کاجوش گرمانے کےلیےنعرے لگوائے اور لیاری کےلیےترقیاتی منصوبوں کااعلان کیا۔

    آصف زراری کا کہنا تھا کہ لیاری والوں کوپیپلزپارٹی سے محبت ہے، بلاول اکثران سےچھپ کرلیاری پہنچ جاتے ہیں۔

    آصف زرداری نےچین سےہونےوالی سرمایہ کاری پرکہا کہ انہوں نے اس کےلیےکئی سال محنت کی تھی،کوئی صوبہ اورکوئی قوم خطرہ محسوس نہ کرےسب کواس کے حقوق ملیں گے۔ چینی سرمایہ کاری کوسیاست کی نظرنہیں ہونےدیں گے۔

     آصف زرداری نےجیالوں کوحوصلہ دیا کہ وہ مایوس نہ ہوں پیپلزپارٹی پھرابھرے گی، کچھ قوتیں رکاوٹ بنتی ہیں ، لیکن ماضی میں بھی پیپلزپارٹی دوبارہ ابھری تھی۔

     آصف زردری نے کہا کہ عمران خان سے ایک الیکشن چوری ہوا توشور مچانےلگے، پیپلزپارٹی کےساتھ ہردورمیں دھاندلی ہوئی، لیکن پارٹی ہربارنئےجوش سے سامنےآئی۔

    سابق صدر نے اعلان کیا کہ بلاول اورآصفہ کےبڑے ہونے تک پیپلزپارٹی کاجھنڈا سنبھالے رکھوں گا۔

    انہوں نے لیاری کےلیےایک ارب کے ترقیاتی پیکج کااعلان کیا، جبکہ قائم علی شاہ کوہدایت کی کہ تین ماہ میں پانی کامسئلہ حل کریں۔

  • بلاول کی سوچ میں پختگی کےبعداسےمیدان میں اتاریں گے، آصف زرداری

    بلاول کی سوچ میں پختگی کےبعداسےمیدان میں اتاریں گے، آصف زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو لندن میں ہیں،انکی جوانی اور سوچ کو باشعور بنانا ہے،سیاسی جماعتوں سے گندے انڈے نکلنے چاہیئیں۔

    پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میںٕ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ہیں ان کی جوانی اور سوچ کو باشعور بنانا ہوگا پھر انہیں میدان میں اتاریں گے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں جنہیں نکالنے کی ضرورت ہے، انہوں نے پی ٹی آئی اورحکومت کےدرمیان معاہدےکاخیرمقدم کیا ۔

    یمن کے مسئلہ پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین کی آل پارٹیزکانفرنس طلب کر کے بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ دی جائے ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی درخواست سےمتعلق وزیردفاع کابیان کافی نہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت بیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں ہیں، یمن کامعاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیئے۔

     آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےوفوددوست ممالک میں بھیجیں گے،یمن کی صورتحال پر حکومت سلامی کانفرنس طلب کرے، آصف علی زرداری نے کہاکہ وہ بھٹوکیس کھولنےکیلئےصدرکوخط لکھیں گے۔

  • ذوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری پرکڑی تنقید

    ذوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری پرکڑی تنقید

    کراچی : پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار مزرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سر سے پیر تک کرپٹ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری دل سے غریب ہیں۔

    سابق صدر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری ایک بہت ذہین شخصیت کے مالک ہیں اور جیسے اپنے دور اقتدار میں انہوں نے صبر کا مظاہرہ کر کے دیکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے لاہور میں اربوں روپے خرچ کرکے بم پروف گھر تعمیر کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بدولت سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔

    انہوں نے کہا آصف زرداری کو پراپرٹی بنانے کا شوق ہے ، آصف زرداری ایک طرح کے ’رابن ہوڈ ‘ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ اہم جزہ ہے،بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آنے کے بعد غریب سے امیر ہوئے لیکن انہوں نے پارٹی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا منظور وسان اور شرجیل میمن مکمل طور کرپٹ انسان ہیں لیکن شرجیل میمن بہادر اور مزاحیہ بھی ہیں۔

    ذوالفقار مرزا نے قائم علی شاہ کے بارے بتایا کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں، جس میں کرپشن کی شرح صفر ہے۔

    رحمان ملک سے متعلق سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ رحمان ملک ایک ایسا شخص ہے جس سے آپ جو چاہیے کام کرواسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی خوبی ہے کہ  وہ آپ کے جوتے بھی صاف کرسکتا ہے اور وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک ایک ’نایاب جانور‘ ہے،رحمان ملک کو کراچی آنے سے روک سکتا ہوں  کیونکہ وہ ’بزدل‘ ہے

    ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی سے دل برداشتہ ہو کر بیرونِ ملک چلے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو بلاول کسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور کہہ دیں میں ذوالفقار مرزا جھوٹ اور بکواس کررہا ہے ، پھر میں زندگی میں کبھی کسی چینل پر نہیں آوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی ہم شیرہ  فریال تالپور چلا رہی ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے تعلق رکھتی ہے۔

  • پیپلز پارٹی متحد ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئیٹ

    پیپلز پارٹی متحد ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئیٹ

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی متحد ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویئٹر پر اپنے تازہ ٹویئٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی قیادت کے خلاف بولنے والے پارٹی کے دوست نہیں ہوسکتے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی متحد ہے، قیادت کے خلاف بولنے والے پیپلز پارٹی کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ایک بیان میں ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ صرف بلاول بھٹو کو لیڈر مانتے ہیں ، بلاول بھٹو کو سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو سابق آصف زرداری سے ناراض ہیں۔