Tag: Bilawal Bhutto Zardari

  • ذوالفقارمرزا کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

    ذوالفقارمرزا کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

    حیدرآباد: آصف علی زرداری پر ذوالفقار مرزا کی تنقید کے خلاف حیدر آباد کےجیالے سڑکوں پر نکل آئے اور پریس کلب پرمظاہرہ کیا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا،اورذوالفقار مرز کے خلاف نعرے لگائے۔

    مظاہرے سے خطاب میں پی پیپلزپارٹی کے رہنمامولا بخش چانڈیو کاکہنا تھا ذولفقار مرزا اکا انداز پارٹی کے ساتھ دوستانہ نہیں ہے،پارٹی کو متحد دیکھنا چاہنے والے ایسی باتوں پر دھیان نہیں دیں گے۔

    دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ذولفقار مرزا نے فوری طور پر آصف زرداری سے معافی نہیں مانگی تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں شروع کردیا جائےگا۔

  • کرپشن کے خلاف جنگ تاحیات جاری رہے گی، ذوالفقارمرزا

    کرپشن کے خلاف جنگ تاحیات جاری رہے گی، ذوالفقارمرزا

    کراچی: سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کورٹ میں لٹکاؤں گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے صدر ملیر بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کا خون چوسنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہزگز ٹکٹ نی دیں۔

    ان کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف جنگ رتوڈیرو سے شروع ہوئی تھی اور میری زندگی تک جاری رہے گی۔

    زوالفقار مرزا نے کہا کہ پی پی کے کرپٹ سیاستدانوں کو کورٹ میں لٹکاوں گا،انہوں نے کہا پی پی میری اور وہ پیپلز پارٹی کے ہیں۔

  • پولیس کےجوان خودکو نہتا اورکمزور نہ سمجھیں ، آصف زرداری

    پولیس کےجوان خودکو نہتا اورکمزور نہ سمجھیں ، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایک سوچ اور نظریے کے ساتھ ہے، جو ہم پر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف اپنی سرزمین کو بچانے کیلئے آخری دم تک لڑیں گے ۔

     وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے ورثاء کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ سندھ پولیس کے ورثاء ہمارے گھر کا حصہ ہیں اور ان کے بچے ہمارے بچے ہیں، جنہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    سابق صدر نے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعدسندھ پولیس کے شہداء کے لواحقین دیا جانے والا معاوضہ بیس لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ ہدایت کی کہ خاتون ایس پی ارم کو ایس پی ویلفیئر تعینات کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ شہداء کے تمام بچوں کو زیبسٹ میں فری تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

     انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ وہ شہداء کے بچوں کیلئے ملازمت، زمین اور گھر دیں، ان کاکہنا تھا کہ ان شہداء کے بچوں کے ہم والدین بنیں گے ۔ سابق صدر نے شہید ایس پی چوہدری اسلم اور شہید پولیس افسر سید بہادر علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جب وہ حکومت میں آئے تو پولیس مایوسی کا شکار تھی، وسائل بھی نہ تھے اپنے دور اقتدار میں پولیس کا مورال بلند کیا اور وسائل دیکر انہیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کیلئے وسائل فراہم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا بجٹ بارہ ارب روپے تھا، جو اب ساٹھ ارب روپے تک پہنچادیا ہے ۔

     وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی میں شدت آئی یہاں تک کہ اس وقت کے صدر اور آرمی چیف جنرل مشرف اور کورکمانڈر کراچی پر حملے ہوئے اب صورتحال بہتر ہے ۔ اور دہشت گردی کو کافی حدتک ختم کیا ہے ۔

  • پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے 21 ویں آئینی ترمیم منظور کر کے اپنی ناک کٹوا لی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے اپنے چہرہ بچانے کیلئے یہ ترمیم منظور کی ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ارکان سمیت خود پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بغیر کسی اعتراز کے اکیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کی ہے۔

    جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی اور اعتزاز احسن نے اکیسویں آئینی ترمیم کو غیر جمہوری قرار دیا تھا، گزشتہ روز سینیٹ کےاجلاس سے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی آبدیدہ ہوگئے تھے ،ان کا کہنا تھا بارہ سال میں اتنا شرمندہ نہیں ہوا جتنا آج ہوں کیونکہ آج 21 ویں آئینی ترمیم میں ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

  • مشرف سندھ حکومت کوغیرمستحکم کرنےکیلیےسازباز کررہے ہیں، آصف زرداری

    مشرف سندھ حکومت کوغیرمستحکم کرنےکیلیےسازباز کررہے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کےکوچیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی متحدسیاسی قوت ہے،ہارس ٹریڈنگ سےسندھ حکومت گرانے کی سازش کرنےوالےناکام ہوں گے۔

    سابق صدرآصف زرداری جمہوری سیاسی پارٹیوں سےکہا کہ کچھ عناصرکی جانب سے سندھ حکومت کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کانوٹس لیں۔

     ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف صوبائی حکومت کوغیرمستحکم کرنےکےلیےبعض عناصرسےسازباز کررہے ہیں۔

    ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین ایسی کسی کوشش کی اجازت نہیں دیں گے۔

    آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی متحدسیاسی قوت ہے،جولوگ صوبائی حکومت کوہارس ٹریڈنگ سےگرانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

  • جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا، آصف زرداری

    جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا اور اس پر کاربند بھی ہیں۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر سطح پر متحرک کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ کارکنوں کے گلے شکوے اور تحفظات دور کرنے کیلئے خود چل کر ان کے پاس جائیں گے۔

    انہوں نے پنجاب میں پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں جماعت کو متحرک کریں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ان کا کسی سے مقابلہ نہیں، جمہوریت بچانے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا اور اس پر کاربند بھی ہیں، مفاہمت کا قطعی مقصد فرینڈلی اپوزیشن ہونا نہیں ہے۔ اجلاس سے منظور وٹو، تنویر اشرف کائرہ اور فائزہ ملک نے بھی خطاب کیا۔

  • نابینا افراد پر تشدد شرمناک ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ

    نابینا افراد پر تشدد شرمناک ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کو شرمناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

    سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں نابیناافرادپرتشددشرمناک عمل ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واقعےکی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے، انصاف کی فراہمی میں تفریق سے مسائل پیدا ہوں گے۔

  • آصف علی زرداری کا پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ

    آصف علی زرداری کا پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وفا کی علامت ہے جمہوری جدوجہد میں ہراول دستے کا کام کرتی رہے گی۔

    آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاون لاہورمیں واقع پیپلزپارٹی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بہتری کےلیے ہدایات دیں ، اس موقع پر بینظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے دیگر شہداء کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے شریک چیئرمین کو پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، آصف علی زرداری نے زور دیا کہ پیپلزپارٹی کو عوامی جماعت بنانے کےلیے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں اقتدار لانے کےلیے کارکن اپنی سرگرمیاں تیز کردے۔

    انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں کسی صورت انہیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا، پارٹی کی مضبوطی اور اس کا منشور کارکنوں کے دم سے ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کےلیے قربانیاں دینے والے رہنما اور کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔

    آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کی سرگرمیوں کو سراہا ، بعدازاں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود سے بھی اُن سے ملنے کےلیے اُن کی رہائش گاہ گئے، سابق صدر کل گوجرانوالہ کی پارٹی کنونشن سے کامونکی میں خطاب کرینگے۔

  • بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے

    بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے، جلسے اور کنونشن میں شریک چیئرمین آصف زرداری شریک ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے، تیس نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں بھی ایک جلسہ ہوگا، جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا کنونشن دو دسمبر کوہوگا، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے اور کنونشن میں شرکت کرینگے۔

  • تھر میں نصب آر او پلانٹ سولر انرجی سے چلائے جائیں، آصف زرداری

    تھر میں نصب آر او پلانٹ سولر انرجی سے چلائے جائیں، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں تھر میں نصب پانی صاف کرنے کے پلانٹ شمسی توانائی پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت تھر کی صورتحال پراجلاس میں بتایا گیا کہ تھر میں لگائے گئے چوہتر آر او پلانٹس میں سےتریسٹھ کام کررہے ہیں، جنہیں بجلی سے چلانے پر اضافی اخراجات آرہے ہیں، سابق صدر نے تمام آر او پلانٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاحکم دیا ۔

    سابق صدر نے ہدایت کی کہ تھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی کے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی شریک تھے ۔