Tag: Bilawal Bhutto Zardari

  • مسئلہ کشمیر بڑی اہمیت کاحامل ہے، آصف زرداری

    مسئلہ کشمیر بڑی اہمیت کاحامل ہے، آصف زرداری

    لندن: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات پر ہمیں نہایت تشویش ہے،کشمیر کا مسئلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جسے ہم دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکومت مذاکرات کے سلسلے میں آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے بات کی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

    ان کا کہنا ہے کہ اپنا مستقبل بچانے کیلئے منفی سوچ سے لڑنا ہوگا، یورپ سے جو لوگ دہشتگردی میں حصہ لینے جارہے ہیں وہ تعلیم یافتہ ہیں، دنیا کو باور کرایا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کی سوچ سے لڑ رہے ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کی طرح کشمیر کا مسلہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکام مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ،شہیدبینظیر بھٹو نے دہشت گردوں کے خلاف آوازا ٹھائی ،ہم شہید بینظیر بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں,ہم بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔

  • قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اوروزیرداخلہ منظور وسان کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے ۔

    پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق تھر کی صورتحال پرمنظور وسان کی جانب سے مرتب کردہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام آنے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب وزیراعلیٰ سندھ اورمنظور وسان کو دیا جانےوالا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا ہے ۔

    ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اندرونی طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری معاملے کی خود نگرانی کریں گے۔

  • تھرمیں جوکچھ دیکھا اس میں بہت کچھ تھا، منظوروسان

    تھرمیں جوکچھ دیکھا اس میں بہت کچھ تھا، منظوروسان

    خیرپور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے انہیں کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا تھر میں انہوں نے بہت کچھ دیکھا ہے ۔

    میڈیا سے گفتگو میں منظور حسین وسان کا کہنا تھا تھر کی صورتحال پر ابھی کوئی رپورٹ آصف زرداری یا بلاول بھٹو زرداری کو نہیں دی اور نہ انہیں شوکاز نوٹس موصول ہوا ہے ان کا کہنا تھا دعا ہے کہ قائم علی شاہ وزیر اعلی سندہ رہیں، مگر جنہیں فیصلے کرنے ہیں فیصلے وہی کریں گے، ایک سوال کے جواب میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں رہنا ہے اور شایدایم کیوایم نے مرکزی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے نو جوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اوراہم وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس اور سات دن کےاندر تحریری جواب طلب کر لیا۔

     تھرمیں قحط سالی کے نقصانات سےمتعلق مبینہ رپورٹ جاری کرنے پربلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اورمنظوروسان کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے، اپنے سیاسی کیریر کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری کا اپنی پارٹی میں یہ پہلا جارحانہ قدم ہے۔

    بلاول نے پیپلز پارٹی میں اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی، جب محترمہ نے پارٹی کی قیا دت سنبھالی تو انہیں بھی اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرنے پڑے تھے، کہا جاتا ہےکہ بےنظیر شہید کے اس بولڈ اقدام نے ہی انہیں اور پارٹی کو سیاسی دوام بخشا۔


    s

  • لیاری اورتھرمیں پیپلزپارٹی کامقابلہ سازشی عناصرسےہے، بلاول بھٹو

    لیاری اورتھرمیں پیپلزپارٹی کامقابلہ سازشی عناصرسےہے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری اور تھر میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ سازشی عناصر سے ہے۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سازشی جان لیں بھٹو میدان میں آگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لیاری اور تھر میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ سازشی عناصر سے ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔

     

  • انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ کریں گے، بلاول بھٹو

    انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ کریں گے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرے گی اور ملک میں گونوازاورضیا کی باقیات گو کے نعرے گونجیں گے۔

    سماجی رابطے کی وئب سائٖیڈ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے سے قبل وزرا کا احتساب کیا جائے ان کا کہنا تھا انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرے گی، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ہواتو ملک میں گو نواز گواورضیا کی باقیات گو کے نعرے لگیں گے ۔ان کا کہنا تھا نیب کو ختم کرکے داخلی احتساب بیورو بنایا جائے اور اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنے گھر سے احتساب کرے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

    برمینگھم: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملنے ان کے گھرپہنچ گئے۔

    بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ جمعرات کی صبح برمنگھم میں ملالہ یوسفزئی کے گھرپہنچے اور انہیں نوبل انعام ملنے پرمبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسفزئی کی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزار اور ڈائری گرل کی تعلیم کیلئے خدمات کوسراہا۔

  • اسپیکرہوتاتوپی ٹی آئی ارکان کے استعفی فوراََ منظورکرلیتا، بلاول بھٹو

    اسپیکرہوتاتوپی ٹی آئی ارکان کے استعفی فوراََ منظورکرلیتا، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جگہ ہوتے توتحریک انصاف کے ارکان کے استعفی فورا قبول کرلیتے۔

    تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق ٹوئٹرپرشاعرانہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوتے تو پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے فورا قبول کرلیتے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر سے ملاقات کرنے آج قومی اسمبلی پہنچے تھے۔

  • ملک میں کشمیرکازکونقصان پہنچانے والےخودغرض موجود ہیں ، بلاول بھٹو

    ملک میں کشمیرکازکونقصان پہنچانے والےخودغرض موجود ہیں ، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے خود غرض موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی وئب سائیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستان میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے لیے خود غرض موجود ہیں، بلاول نے ٹوئٹ میں کہا کہ جب اپنے ہی ملک میں دشمن موجود ہوں تو پھر بھارت جیسے دشمن کی کیا ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا الزام بھارت پر نہیں لگایں گے۔

  • اب راج کریگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر۔ بلاول بھٹوکاٹوئٹ

    اب راج کریگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر۔ بلاول بھٹوکاٹوئٹ

    کراچی: بلاول بھٹوزرداری جہاں آج جلسےمیں اہم خطاب کرنے جارہے ہیں وہاں وہ ٹوئٹر پر بھی سرگرم ہیں۔تازہ ترین ٹوئٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ  خیبرسے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے۔

    ویلکم بے نظیر ویلکم بے نظیر۔بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ خیبرسے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے، ویلکم بے نظیر ویلکم بے نظیر۔اب راج کرےگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر،کل بھی بی بی زندہ تھی آج بھی بی بی زندہ ہے۔

    ساتھ ہی وہ سیاسی حریفوں کو بھی پیغام دینا نہیں بھولے اور کہہ دیا کہ ’’ہلچل ہلچل بلاول ہلچل‘‘ ’’الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع ‘‘ بلاول کے ساتھ جیالوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اُن کی ہمشیرہ بختاوراور آصفہ بھٹوزرداری بھی ٹوئٹر پر ایکٹو ہوگئیں ۔

    بختاوربھٹوزرداری نے اپنے ٹوئٹ میں تمام چینلز پر جلسے کی کوریج پرخوشی کا اظہار کیا تو آصفہ بھٹو زردای نے جلسہ خیروعافیت سے ہونے کی دعا کی اور کہا کہ جیالوں کا کسی بھی دوسری پارٹی کے حامیوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔