Tag: Bilawal Bhutto Zardari

  • سیاسی مخالفین کو پکڑنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

    سیاسی مخالفین کو پکڑنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو پکڑنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، کوئی بتائے گا کہ ہمارے شہیدوں کےخون کا پیاسا کون ہے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کراچی میں کارساز کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سفربھٹو کی سوچ اور فلسفے سے شروع ہوا،50سال کے سفر میں پیپلز پارٹی نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

    سانحہ کارسازکو12برس گزر چکےہیں، شہید بی بی چاہتی تو سانحہ کارسازکے بعد گھر بیٹھ جاتیں، ہم آج بھی اپنے شہدا کو بھولے نہیں اور نہ ہی انہیں بھول سکتے ہیں، کوئی بتائے گا کہ ہمارے شہیدوں کے خون کا پیاسا کون ہے؟

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیرشہید نےجان دے دی مگر کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا، کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کےلیے ہمارے پیاروں نے قربانیاں دیں؟ کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کا خواب جناح نے دیکھا تھا،
    کیا کوئی بتائے گا کہ پاکستان دنیا میں تنہا کیوں ہے؟

    بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کا براحال ہے، سی پیک پر کام رک گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے فیصلہ کن سیاست کی جائے، موجودہ حکومت عوام کےمسائل حل نہیں کرسکتی۔

    افسوسناک بات ہے کہ ہمارےاداروں کو متنازع بنایا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو پکڑنے کیلئے نیب کواستعمال کیا جاتا ہے، آصف زرداری کو جیل میں طبی سہولتیں نہیں دی جاتیں۔

    میرے کارکنان اور سینئر ورکز کو ہراساں و تنگ کیا جاتا ہے، ہم ان ہتھکنڈوں سےنہ پہلے ڈرےتھے نہ اب ڈریں گے، ہم نے آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیرتک کے سفرکا آغاز ہوچکا ہے،23اکتوبر کو ہم تھر پارکر میں احتجاج کریں گے،27اکتوبر سندھ اور پنجاب کے بارڈرپر احتجاج کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جمہوریت بحال کرو، ہم موجودہ جمہوریت کو نہیں مانتے۔

    کب تک ووٹ کی چوری برداشت کرتے رہیں گے، یہ سوچ ہرمحب وطن پاکستانی کی ہے، ملک کو سیاسی بحران سے بچانےکا ابھی بھی وقت ہے، پارلیمان کو تالا لگ چکا ہے، سیاست سڑکوں پر آچکی ہے۔

  • پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، جمہوری معاشرے میں احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ نے پارٹی چیئرمین کو صوبےکی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کرنے کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو جے یو آئی ف سے پرامن احتجاج میں تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے اس لیے پیپلزپارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔

    حکومت سندھ یقینی بنائے کہ احتجاج میں عام لوگوں کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں سے سندھ کی ترقی متاثر ہورہی ہے۔

  • اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج شام ہوگی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیزکر دیئے۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی کا رابطہ ہوا ہے، بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی خان کے درمیاں ملاقات طے پا گئی۔

    بلاول بھٹو کل اسفند یار ولی سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی اسفندیار ولی سے ملاقات آج شام4بجےاسلام آباد میں ہو گی، اسفند یار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے سولو فلائٹ کا ٹھیک فیصلہ کیا ہے، قمر زمان کائرہ

    ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی۔

  • بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں: فردوس عاشق اعوان

    بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواداروں کو متنازع نہ بنائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا. فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں.

    [bs-quote quote=”بلاول بھٹواداروں کو متنازع نہ بنائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں.

    قومی سلامتی کے اداروں نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، قومی سلامتی کے اداروں نے قیام امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں.

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو: بلاول بھٹو

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ آپ کوعوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے، بلاول کی اداروں سے متعلق غیر ذمے دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں.

    کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں، بلاول کےغیرذمےدارانہ بیانات ثبوت ہیں، کرپشن کادفاع ہو بھی کیاسکتا ہے.

  • فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات بے نتیجہ، پی پی چیئرمین میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات بے نتیجہ، پی پی چیئرمین میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

    اسلام آباد: آزادی مارچ سے متعلق اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں اہم بیٹھک ہوئی.

    اس ملاقات میں راجا پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر، فرحت اللہ بابر اور نوید قمربھی شریک ہوئے.

    دونوں رہنماؤں میں آزادی مارچ اور دھرنے اور ممکنہ لاک ڈان پر پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، پیپلزپارٹی اورجے یو آئی ف کے درمیان کوئی فارمولا طے نہیں ہوسکا.

    ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے.

    خیال رہے کہ آج میاں نواز شریف اور شہباز  شریف کی کوٹ لکھپت میں‌ ملاقات ہوئی تھی، جس میں نواز شریف نے ہدایت کی پیپلز پارٹی کی مارچ میں شرکت لازمی بنائی جائے.

    اس موقع پر شہباز شریف نے مارچ میں پارٹی کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ صحت اس کی اجازت نہیں دیتی.

  • آزادی مارچ : بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

    آزادی مارچ : بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کل شام چار بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بروز جمعرات مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملاقات آج شام چار بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو دھرنے میں شرکت سے متعلق میڈیا کو پیپلزپارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں اب حکومت کو جانا ہوگا، سب کی سوچ اور مطالبہ ایک ہے کہ یہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان وہی مطالبہ کر رہے ہیں جو پیپلز پارٹی کر رہی ہے: بلاول بھٹو

    ہمارا آزادی مارچ پر مؤقف واضح ہے، پاکستان پیپلز پارٹی دھرنے کی سیاست کے خلاف رہی ہے تاہم اس سلسلے میں جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فیصلہ کن میدان میں سب ایک نظر آئیں گے: مولانا فضل الرحمان، احسن اقبال کی پریس کانفرنس

    یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے واضح طور پر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ مولانا کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے، مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی۔

  • بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    جامشورو : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے، مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے جامشورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق صوبہ سندھ کو پورا حصہ نہیں دیتا پھر ہماری غربت کا مذاق اڑاتے ہیں، آئینی حقوق اور وسائل دیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔

    جامشورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم دھرنے سے متعلق پالیسی پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک ہے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا، یہ تاریخی حملہ ہے۔

    ذوالفقار بھٹو شہید نے کہا تھا کہ نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کرسکتا، کشمیری عوام کی جدوجہد بارآور ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مسئلہ کشمیر پر حکومت کی نااہلی برداشت نہیں کرسکتے اور نہ اس معاملے پر کوئی بھی پاکستانی کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرے گا۔

     

  • ہم نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا،  بلاول بھٹو

    ہم نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا، بلاول بھٹو

    شگر : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) متعارف کرایا، آج کے اور پی پی کے گزشتہ دور میں یہ فرق ہے کہ ہماری حکومت عوامی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دئیے۔

    پیپلز پارٹی کے دور میں غریبوں کی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع ہوئے، پی پی نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) متعارف کرایا۔

    آج کے اور پی پی کے گزشتہ دور میں یہ فرق ہے کہ ہماری حکومت عوامی تھی۔ پی پی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشیت تباہ ہوگئی، موجودہ حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہم سب کو مل کران حکمرانوں کو گھربھیجنا ہے۔

    عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا اور ٹیکسوں کے انبار لگا دیئے گئے حکومت نے ٹیکسز کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔

  • حکومتی کاوشوں پر بلاول بھٹو زرداری کی حمایت خوش آئند ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں پر چیئرمین پیپلز پارٹی کی حمایت خوش آئند ہے، بلاول بھٹو کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی دشمن قوتوں کی شکست کا باعث بنے گا، ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد سبز ہلالی پرچم کی حرمت کاباعث ہے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈان لیکس سے زیادہ خطرناک بیان تو نہیں دیا ،خواجہ آصف امریکہ کیا کہہ کر آئے تھے ؟ وہ کہہ کر آئے تھے کہ ہم ہاﺅس کو ان آرڈر کرنا چاہتے ہیں۔

    معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں ملٹری ڈاکٹرائن تبدیل ہوئی اور تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر فوجی قیادت کے ساتھ مل کر قومی بیانیہ بنایا، اس بیانیہ میں ساری وہی پالیسی تھی جو عمران خان نے بیان کی ہے ، اس حکومت نے ان تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جو کرتے ہوئے پہلی حکومتیں ڈرتی تھیں۔

  • عوام ساتھ دیں ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں، بلاول بھٹو زرداری

    عوام ساتھ دیں ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں، بلاول بھٹو زرداری

    سکھر : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کی ہے، عوام ساتھ دیں ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں۔

    یہ بات انہوں نے پنو عاقل میں مہنگائی کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکمران50لاکھ گھر تو کیا دیں گے غریبوں کے سر سے چھت بھی چھین رہے ہیں۔

    غریبوں کے چھوٹے چھوٹے گھر گرائے جارہے ہیں کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کی ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے بیروزگار نوجوانوں کو روزگاردیا تھا، اس زمانے میں مشہور تھا کہ بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوامی حکومت لائیں گے اور اس حکومت کو گھر بھیجیں گے، ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلا ہوں، عوام ساتھ دیں تو کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے شراکاء سے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو پیغام پہنچائیں کہ نیا پاکستان نہ کھپے،عوام دشمن بجٹ میں اربوں روپے کا بیل آؤٹ ہے، بجٹ میں مہنگائی کی سونامی اور ٹیکسز کا طوفان ہے۔