Tag: Bilawal Bhutto Zardari

  • میاں صاحب پہلے اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، بلاول بھٹو

    میاں صاحب پہلے اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب پہلے آپ اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، وہ اپنا بویا ہوا ہی کاٹ رہے ہیں، ہمیں ن لیگ سے جمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔

    یہ بات انہوں نے نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کے جواب میں کہی، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف سے جب جب ہاتھ ملایا تب تب انہوں نے ہمیں دھوکا دیا۔

    اے آر ڈی سے سی او ڈی اور سی او ڈی سے مشرف کیس تک دھوکے میں رکھا، نواز شریف اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں، ہم سے کیسا گلہ؟

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ناانصافی کی باتیں کرنے والے نوازشریف نے پی سی او ججز کو تحفظ دیا، میاں صاحب نے افتخار چوہدری کی محبت میں میثاق جمہوریت توڑا تھا، انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت پسندی کو استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں قوم کے سامنےعیاں ہیں، ہمیں ن لیگ سےجمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔

    نااہل سابق وزیر اعظم پہلے جمہوریت کے خلاف اپنے جرائم کا جواب دیں۔ لہٰذا میاں صاحب پہلے آپ اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سےگلہ کریں۔


    مزید پڑھیں: تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی کالے قانون کو سپورٹ کرے،نوازشریف


    واضح رہے کہ نااہل سابق وزیر اعظم کا گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی کل جو تصویر دیکھی اس پریقین نہیں آرہا۔

    تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی کالے قانون کو سپورٹ کرے، میثاق جمہوریت پر آج تک قائم ہوں۔

  • بلاول بھٹو کی راہ میں آنے والا درخت کاٹ دیا گیا

    بلاول بھٹو کی راہ میں آنے والا درخت کاٹ دیا گیا

    حیدر آباد: سانحہ کارساز کی دسویں برسی کے موقع پر صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، تیاریوں کے دوران بلاول بھٹو کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ایک قدیم ترین درخت کو کاٹ دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف تصاویر اور پوسٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کی حیدر آباد آمد کے موقع پر جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔

    ایسے ہی ایک بورڈ کی تنصیب کے لیے سومرا گوٹھ کے قریب واقع وادھو وا کے علاقے میں ایک قدیم اور تناور درخت کو بغیر سوچے سمجھے کلہاڑیوں کے وار سے کاٹ دیا گیا جس کے بعد اب یہاں بلاول بھٹو کے لیے خیر مقدمی بینر آویزاں کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یہاں درختوں کی پوری قطار تھی تاہم بورڈ لگانے کے لیے اس مخصوص درخت کو کاٹنا ضروری سمجھا گیا اور اسے وہاں سے اکھاڑ دیا گیا۔

    تصاویر بشکریہ: ماجد صدیقی ۔ فیس بک

    یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر کراچی اور حیدرآباد تقریباً نصف سال تک شدید، غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویوز کا سامنا کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ درختوں کی عدم موجودگی ہے جنہیں بے دریغ کاٹ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں عام پایا جانے والا یہ درخت بے شمار بیماریوں کا علاج

    سنہ 2015 میں کراچی میں پڑنے والی قیامت خیز ہیٹ ویو نے 15 سو کے قریب افراد کی جان لے لی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گزشتہ انتخابات میں‌ دھاندلی ہوئی، اب مکمل تیاری سے اتریں گے، بلاول

    گزشتہ انتخابات میں‌ دھاندلی ہوئی، اب مکمل تیاری سے اتریں گے، بلاول

    چنیوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں ہمیں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا، اب ہم مکمل تیاری کے ساتھ اتریں گے اور کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کا آغاز شاعر محسن نقوی کی ایک نظم سے کیا اور یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور کے نعرے لگوائے۔

    انہوں نے کہا کہ سال 2013ء کے انتخابات میں ایک منصوبے کے تحت دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا ورنہ قوم جانتی ہے ہم ہمیشہ اکثریت سے فتح یاب ہوتے ہیں، اب ہم مکمل تیاری کے ساتھ اتریں گے اور کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ عوام جانتی ہے پی پی پی کی ہرحکومت نے عوام کی خدمت کی، بھٹو نے چنیوٹ کو سیلاب سے بچانے کے لیے پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ تک حفاظتی بند بنوایا، غریبوں کے لیے بھٹو کالونیاں بنیں جہاں ہزاروں افراد کو گھر ملے، سیٹلائٹ ٹاؤن کی شاندار کالونی بنائی، نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم بنوایا، چنیوٹ میں سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے شہید بے نظیر بھٹو کے دور میں شروع ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ گرلز کالج کو علیحدہ کیا، دریائے چناب پر نئے پل کا منصوبہ بھی محتریہ کا تھا، چنیوٹ کو ضلع بنانے کی منظوری ہم نے دی، یہاں فرنیچر پاکستان کے نام سے ادارہ بنایا، چنیوٹ میں زمین بھی خریدی مگر ن لیگ کی نااہل حکومت نے اسے غیر فعال ادارہ بنادیا جس سے ہزاروں مزدور متاثر ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ موجودہ حکومت مزدور اور کسان دشمن حکومت ہے جسے عوام کی کوئی فکر نہیں ، اگر فکر ہے تو اپنی تجوریاں بھرنے اور دولت جمع کرنے کی، بڑے بڑے نمائشی منصوبے بنا کر کمیشن وصول کرتے ہیں اور ترقی کے دعوے کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریب، کسان اور نوجوان رل گئے ہیں، مہنگائی بڑھ گئی، ایکسپورٹ کم ہوگئی، روپے نے قدر کھودی، میاں صاحب یہ ہے ترقی؟ نواز شریف اب لوگ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، آپ انہیں بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلنے والا جھوٹ کا پول کھل گیا ہے، اب تو سپریم کورٹ نے بھی آپ کو بھی جھوٹا اور نااہل کردیا ہے۔

    پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ تخت لاہور تشریف لارہے ہیں، میاں صاحب یہ طاقت کا مظاہرہ کسے دکھا رہے ہیں، اب آپ کی دھاندلی کی سیاست نہیں چلے گی، نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو اب میثاق جمہوریت یاد آرہا ہے، کہتے ہیں کہ نیا عمرانی معاہدہ ہونا چاہیے، وہ کہتے ہیں کہ 18 وزرائے اعظم کو دور پورا نہیں کرنا دیا گیا، وہ بتائیں کہ وہ خود بھی کتنے وزرائے اعظم کو نکالنے کی سازش میں شریک تھے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جلد ہی میرٹ پر45 ہزار نوکریاں دیں‌ گے، بلاول

    جلد ہی میرٹ پر45 ہزار نوکریاں دیں‌ گے، بلاول

    لاڑ کانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں جلد ہی 45 ہزار نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی.

    یہ بات انہوں نے آج نوڈیرو ہاؤس میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

    ملاقات میں کارکنان نے بلاول بھٹو کو اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں جس پر بلاول نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت بے روزگاری ختم کرنے کے لیے عملی طور پر کام کررہی ہے، آنے والے دنوں میں 45 ہزار نوکریاں دی جائیں گی جو کہ میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی پی نے خواتین کو نہ صرف سیاست بکہ ملک بھر میں اہم مقام دیا۔

    آصف زرداری کا لاڑکانہ میں اوور ہیڈ برج کا افتتاح

    دریں اثنا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ سبزی منڈی میں اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔

    افتتاح کے بعد کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور جیے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔

  • عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

    عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے، شریف برادران کو عوا م کی کوئی فکرنہیں، وہ خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر نثارکھوڑو اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی سےبہت خوش ہوں، وہ کراچی میں بہت اچھا کام کررہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نئی سڑکیں بن رہی ہیں اور صفائی کانظام بھی بہتر ہورہا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی گاڈ فادراور چھوٹا ڈان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوتاہے۔

    میاں صاحب آپ بتائیں آپ کااحتساب ہی کب ہوا ہے؟ نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمارا احتساب 1972سے ہورہا ہے تو میاں صاحب 1972میں تو آپ کونسلر بھی نہیں تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت کی ترقی صرف سرکاری اشتہارات میں نظرآتی ہے، شریف برادران کو عوام کی کوئی فکرنہیں، خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

  • تصویر لیک ہونے پر اتنا ہنگامہ، وزیراعظم سے تفتیش کیسے ہوگی؟ بلاول

    تصویر لیک ہونے پر اتنا ہنگامہ، وزیراعظم سے تفتیش کیسے ہوگی؟ بلاول

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتنا کچھ ہوا، ایک تصویر لیک ہونے پر ن لیگ نے ہنگامہ کردیا، ہمیں پھانسیوں پر چڑھا دیا گیا میاں صاحب آپ کی تو انگلی بھی نہیں کٹی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنوں کی جانب سے اپنے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ اعتزاز احسن،قمر زمان کائرہ،منظور وٹو اور دیگر رہنما موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے کبھی ریلیف نہیں ملا، میاں صاحب کو 40 سوٹ کیسوں کے ساتھ بھیجا گیا، آپ کے بھائی نے 5 سال تک اسٹے آرڈر پر پنجاب پر حکومت کی،ایک تصویر کیا لیک ہو گئی آسمان سر پر اٹھا لیا گیا، گریڈ 18 کے افسر ایک وزیر اعظم سے کیا اور کیسے سوال کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے جھوٹے مقدمات پر بے نظیر کو عدالتوں میں گھسیٹا تھا، 2 بار وزیر اعظم رہنے والی خاتون اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے جیل میں کئی گھنٹے انتظار کرتی تھی، سی آئی اے صدر کراچی میں آصف زرداری کی زبان کاٹی گئی، ہمیں پھانسیوں پر چڑھایا گیا آپ کی تو ایک انگلی بھی نہیں کٹی۔

    بلاول نے کہا کہ پہلی بار احتساب مانگا جا رہا ہے تو دھمکیاں اور گالیاں دے رہے ہیں، ہم ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،آپ وزیر اعظم رہتے ہو یا نہیں ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں لیکن سسٹم کو ڈی ریل اور اداروں کی تذلیل نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دیہات میں لوگ بجلی کو ترس گئے، ملک میں بجلی، پانی اور گیس نہیں، غربت، مہنگائی، بےروزگاری اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے ،میاں صاحب آپ کی پالیسیوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

    انہوں نے مزید تنقید کی کہ ہماری کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، عالم اسلام میں ہماری کوئی حیثیت نہیں رہی،ہم نے اداروں کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں لیکن میاں صاحب کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے۔

    تقریب میں بدنظمی، کارکنوں میں تصادم، ایک زخمی

    دریں اثنا افطار کی تقریب میں اسٹیج کے اوپر چڑھنے کی کوششوں میں کارکنوں‌کے درمیان تصادم ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر بھٹی کے مطابق ایک کارکن نعمان کو دیگر کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جو اسٹیج پر چڑھ رہا تھا، اس کے کپڑے پھٹ گئے، ناک سے خون بہہ نکا، قمر زماں کائرہ نے اس کی آکر جان چھڑائی۔

    کارکن نعمان نے الزم عائد کیا کہ اسے پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدے داروں نے اسے پٹوایا ہے، معلوم ہوا ہے کہ وہ پہلے سے گالی گلوچ کررہا تھا کہ مجھے آگے جانے نہیں دیا جارہا۔

    اس بدنظمی کے بعد  قمر زمان کائرہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، نوید چوہدری اور اسرار الحق بٹ اس کمیٹی کے ممبرزہوں گے جو بدنظمی کی وجوہات اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے پارٹی رہنماؤں کو رپورٹ پیش کریں گے۔

  • نوازشریف کوامیرالمومنین کبھی نہیں بننے دینگے، بلاول بھٹو

    نوازشریف کوامیرالمومنین کبھی نہیں بننے دینگے، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پاناما کیس سے بچ بھی گئے تو پیپلز پارٹی انہیں کبھی امیر المومنین نہیں بننے دے گی۔ جے آئی ٹی کو دھمکیاں براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا انہیں حیرت ہے نون لیگ کو توہین عدالت کےنوٹس کیوں نہیں ملے۔ پی پی دور میں ہر پانچ منٹ میں عدالت کا نوٹس آ جاتا تھا، یہ تقریق کیوں ہے، یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں براہ راست سپریم کورٹ پرحملہ کرنے کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف براہ راست سپریم کورٹ کیخلاف بولتےہیں تو اس کا نوٹس کیوں نہیں لیاجاتا؟

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم اس مرتبہ حکمران قطریوں کو بچانے میں کامیاب ہونگے یاسعودی دوستی کو، بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ کے آئندہ انتخابات میں بھی نوازلیگ کو سرپرائزملےگا، ن لیگ کے اپنے ارکان سینیٹ الیکشن میں ان کےساتھ نہیں ہونگے۔

    علاوہ ازیں لاہور میں پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی، بلاول بھٹو سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما میاں ساجد پرویز نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب ساجد پرویز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

  • انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

    انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

    ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب عوام سڑکوں پر احتجاج کیوں کررہی ہے؟ میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے،میاں صاحب اب آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ نے صوبوں کا برا حال کردیا ہے،یہ غریب دشمن اور کسان دشمن حکومت ہے،میاں صاحب عوام اب آپ سے تنگ آچکے ہیں،یہ حکمران حکومت کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟بجلی بند ہونے سے بے روزگاری عروج پر ہے، صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں لیکن میاں صاحب کو ملک کی نہیں صرف اپنے خاندان کی فکر ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہیں جنہیں سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی بلائے تو شان میں گستاخی ہوتی ہے،یہ وہ حکمران ہیں جو روزانہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں،جے آئی ٹی میں پیش ہوتے ہیں تو پوری فوج کے ساتھ جاتے ہیں،حکمرانوں کا بجٹ اورنج لائن سے شروع ہو کر میٹرو بس پر ختم ہوتا ہے،ان لوگوں نے پورے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے،یہ لوگ پہلے خریدنےکی کوشش کرتے ہیں ورنہ حملےکرتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں،کارکنان بھرپور تیاری شروع کردیں،عوام کی مدد سے ایک مرتبہ پھر عوام دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست اور عوام کی ہی پارٹی ہے۔

  • چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں، بلاول

    چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں، بلاول

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ شاہد ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، دیکھتے ہیں ان کا احتساب ہوتا ہے کہ نہیں، پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق کوئی پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں۔

    لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناماکیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا بھی امتحان ہے،نوازشریف نے پچھلے 5 سال قانون کی بالادستی پر بہت بات کی،دیکھتے ہیں تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، جے آئی ٹی میں جنہیں بلایا گیا ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پاناما کیس میں جو بھی ہو قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

    پیپلز پارٹی پنجاب کے متعدد رہنماؤں کی پے درپے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی پریشانی نہیں، جیالے میرے ساتھ ہیں۔

  • حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، بلاول بھٹو

    حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانامہ شریف سے جان چھڑا کردم لے گی، حکومت نے عوام کا جیناحرام کردیا ہے، حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے یوم مئی کی کامیاب ریلی نکالنے پر جیالوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ جیالے جوش میں آچُکےہیں اب ان کوکوئی نہیں روک سکتا۔ ثابت ہوگیا ہے کہ عوام اورمزدور پیپلزپارٹی پراعتماد کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں نوازحکومت کو مزدوراور کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، یہ اورنج ٹرین تو بناتے ہیں لیکن اسپتال نہیں بناتے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم شریف برادران کے نئے نام رکھنے کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔ اب پورے ملک میں گو نواز گو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پانی، بجلی اور گیس کے لیے تڑپایا جا رہا ہے،نوازحکومت نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔