Tag: Bilawal Bhutto Zardari

  • نوازشریف کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    نوازشریف کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، وہ پنجاب کے مخصوص حلقوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا مخصوص علاقوں کے لیے سینتیس ارب کے ستانوے گیس منصوبوں کو منظور کرنا وفاق پر کلہاڑی چلانے اور صوبوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانے کے مترادف ہے۔

    بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی پالیسیاں یکساں نہیں، پیپلزپارٹی نواز اینڈ کمپنی کو چند نشستیں حاصل کرنے کے لئے وفاق کو نقصان نہیں پہچانے دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وہی لوگ صوبوں کے اتحاد کے لیے خطرہ بن گئے ہیں جنہوں نے ماضی میں سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر لسانی نعرے لگائے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے 90 کی دہائی میں کیٹی بندر اور تھر کول جیسے اہم منصوبے ختم اور چھوٹے صوبوں کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وفاق کے نئے گیس منصوبوں کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینا حکومت سندھ کا درست موٴقف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی و دیگر جمہوری جماعتیں وفاق کو درپیش ظاہری یا خفیہ خطرات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گی۔

  • بلاول بھٹو نے سندھ میں آن لائن ایمبولینس سروس  کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے سندھ میں آن لائن ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ میں آن لائن ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آن لائن ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقرہب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی ،بلاول بھٹو نے سندھ میں آن لائن ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا، آن لائن ایمبولینس سروس کی شروعات ٹھٹھہ اور سجاول میں ہوگی۔

    bilawal-post-2

    ابتدائی طور پر 20 ایمبولینس آج فراہم کی جائیں گی، ٹھٹہ اور بدین اضلاع کو 100 ایمبولینس فراہم کی جائیں گے، ایمبولینسز سروسز پرآنے والےاخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    ایمبولینس سروس کی نگرانی کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گی۔

    bilawal-post-1


    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا آن لائن ایمبولینس سروسز شروع کرنے کا اعلان


    یاد رہے کہ صوبائی وزیرصحت سکندرمیندھرو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے آن لائن ایمبولینس سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پہلےمرحلےمیں ٹھٹھہ، سجاول میں آن لائن ایمبولینس سروس کا آغاز ہوگا، منصوبے کو کشمور سے کراچی تک پھیلایا جائے گا۔

    وزیرصحت نے کہا کہ 23 فروری کو منصوبے کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں افتتاح کیا جائے گا، ہر ضلع کے اسپتال میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، کنٹرول روم کے لئے ٹاورز نصب کئے جارہے ہیں، ٹریکر کے ذریعے ایمبولینس کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

    صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ آن لائن ایمبولینس سروسز کا نمبر1036ہوگا اور 15 منٹ کے اندر ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ جائے گی۔

  • سہیل بٹ کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بلاول بھٹو

    سہیل بٹ کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بلاول بھٹو

    لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بابر سہیل بٹ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کرا یا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور لکھو ڈیر کے علاقہ میں ایک روز قبل فائرنگ سے قتل ہونے والے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت کےلیے پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

    بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اہل خانہ کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بابر سہیل بٹ کا قتل نہایت افسوسناک واقعہ ہے اور اس سے قبل شوکت بسرا پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لواحقین کوانصاف کے لیے ہر فورم پر جائیں گے اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔

    پنجاب حکومت کسی بھی واقعہ کے بعد فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بنا دیتی ہے لیکن نتائج نہیں نکلتے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ندیم افضل چن ، ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔

  • حکومت قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے گریزاں ہے، بلاول بھٹو

    حکومت قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے گریزاں ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے، اچھے اوربرے دہشت گرد کی لغت عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے استعمال کی گئی، پشاور دھماکہ اور آزاد کشمیرمیں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور حسین نقوی پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا، بلاول بھٹونے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اورنواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اپنی مرضی کے تحت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مصیبت اب وادی کشمیر کی طرف رینگ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

    علاوہ ازیں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما احمد اقبال رضوی نے علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہےاور ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مظفرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری علامہ تصورحسین نقوی زخمی ہوگئے تھے، علامہ تصور حسین نقوی کو جہلم ویلی روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جنہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • پنجاب میں‌ کالعدم جماعتیں اب بھی کام کررہی ہیں، بلاول

    پنجاب میں‌ کالعدم جماعتیں اب بھی کام کررہی ہیں، بلاول

    واشنگٹن: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اور نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکا، کالعدم تنظیمیں اب بھی پنجاب میں کام کررہی ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی قوتوں کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں عوام کو زبردست سرپرائز دے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں جا کراپنا کردارادا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے بہت کام کیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا امکان موجود ہے، آئندہ انتخابات میں عوام کو ایک بڑا سرپرائز دیں گے۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کےخلاف اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خود امریکا کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوں گے، مسلمان ممالک پر ٹرمپ انتظامیہ کی امریکا میں داخلے کی پابندیاں تشویش ہے چند انتہا پسند افراد کی وجہ سے سارے ممالک کو سزا دینا مناسب نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے گی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تمام ترصورت  حال کے پیش نظر مسلم ممالک کے حکمرانوں نے مسلمانوں کے لیے کیا کیا؟ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ معاشی ترقی کے لیے عوام کو اختیار دینا ضروری ہے محدود وسائل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا

    بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لاہور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے چار مطالبات نہ ماننے پرنواز لیگ کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہوگئے، عام انتخابات سے قبل بلاول ہاؤس لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرایع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی میڈیا ٹیم اور اسٹاف کوبھی لاہور طلب کرلیاہے۔

    اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چوبیس ویں آئینی ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پانامہ لیکس، پیپلزپارٹی کےچار نکات اورلاڑکانہ کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔

    خورشید شاہ نے ایاز صادق کی جانب سے بلائے جانے والی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کا مؤقف سننے پر اتفاق کیا گیا۔

  • دبئی میں شرجیل میمن کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    دبئی میں شرجیل میمن کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    دبئی: سابق وزیر بلدیا سندھ شرجیل انعام میمن طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیربلدیات سندھ اور پی پی کے رہنماء شرجیل انعام میمن طبیعت ناساز ہونے کے باعث دبئی کے اسپتال میں داخل ہوگئےجہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کروائے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان ‘‘


    شرجیل میمن کی طبیعت ناسازی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کیا۔


    مزید پڑھیں: ’’ پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان ‘‘


    خیال رہے شرجیل انعام میمن گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں انہوں نے وطن واپسی کا بھی اعلان کررکھا ہے جبکہ وہ کرپشن کے مقدمے میں نیب کو بھی مطلوب بھی ہیں۔ شرجیل میمن نے گزشتہ دنوں وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئےعدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

    دوسری جانب پی پی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کو دل میں تکلیف کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

  • ماں‌ کے قتل پر بھی انصاف نہ ملا، باقی پاکستانیوں‌ کو کیا ملے گا، بلاول

    ماں‌ کے قتل پر بھی انصاف نہ ملا، باقی پاکستانیوں‌ کو کیا ملے گا، بلاول

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون سازی ناگزیر ہے، حال ہی میں قانون میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ اچھی ہیں مگر کافی نہیں، ہمارے قوانین میں آج بھی سقم موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں مصنفہ نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ نفیسہ شاہ نے جس موضوع پر لکھا وہ نہایت توجہ کا متقاضی ہے، خواتین پر تشدد کا خاتمہ از حد ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال کئی لڑکیوں کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا، غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کو سزائیں دلوانا ہمارے لیےچیلنج ہے، بے نظیر بھٹو شہید کے بارے میں بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، لاہور میں لڑکی کو اس کی ماں نے غیرت کے نام پر زندہ جلادیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کوئی ہماری بہنوں کا بال بھی بیکا کرتا ہے تو ہمیں اس کو نہیں چھوڑنا چاہئیے، اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو باقی پاکستانیوں کو کیا انصاف ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی ہر لڑکی مستقبل کی بے نظیر ہے، تشدد کے معاملے میں معاف کرنے والے قوانین بااثر لوگ استعمال کرتے ہیں، سندھ حکومت نے خواتین پر تشدد کے خلاف دو قرار دادیں پاس کیں، پاکستانی خواتین دنیا کی بہادر ترین خواتین ہیں۔

  • بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیئے، پیپلز پارٹی انکل اور آنٹی سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے،” بچہ تو بچہ ہے بچوں سے کیا بات کرنی “۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے ایک چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیرعلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتساب کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کے انکل اور آنٹیوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے، بلاول  پہلے ملک کی لوٹی ہوئی  دولت واپس لائیں پھر ہم سے احتساب کی بات کریں۔

    عابد شیرعلی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بچہ تو بچہ ہے، دل بھی بچہ ہے اور آگے بھی بچہ ہے۔

     انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر صوبائی وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو کوڑستان بنا دیا، صوبائی وزرا نے مزار قائد کا فانوس تک اتار کر بیچ دیا، سانحہ بلدیہ سندھ میں جاری گینگ وار کا شاخسانہ ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز لیگ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی  27 دسمبر کو اپنی قبر کھودنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کو قبضہ گروپ نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ ملنے کے دعوے داروں کے دعوے دھرے رہ گئے، جو لوگ ٹکٹ کے دعوے کرتے تھے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر کا الیکشن ایک میچ ہے، تبدیلی ووٹ سے آئے گی، ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں، فیصلہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

  • مطالبات نہ مانے تو لانگ مارچ کریں‌ گے، بلاول کی دھمکی

    مطالبات نہ مانے تو لانگ مارچ کریں‌ گے، بلاول کی دھمکی

    لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ستائیس دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان ہوگا، تین ماہ گو نواز گو اور تین ماہ الیکشن کی تیاری کریں گے۔ دوہزارہ اٹھارہ میں میاں صاحب جیل میں یا سعودی عرب میں یا پتہ نہیں کہاں ہوں گے، ابھی تو پارٹی شروع ہو ئی ہے، تیار ہو جائیں بلاول باہر آ رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں وسطی پنجاب کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے چار مطالبات کیلئے کمیٹی بناؤں گا جو یہ مطالبات لے کر آگے بڑھے گی اوراگر ن لیگ نے 27 دسمبر تک اس کمیٹی کی باتیں نہ مانیں تو ہم ہنستے ہوئے اور ناچتے ہوئے آپ کو نکالیں گے اور آپ روتے ہوئے جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کے بعد میں لاہور میں ہی رہوں گا اور میری پوری سیاست کا محور بلاول ہاؤس ہوگا جس کے بعد شریف برادران دیکھیں گے کہ بھٹو کے نعرے لگیں گے۔

    قبل ازیں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے آخری روز بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ آتے ہی جیالوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پراسٹیج سیکریٹری ندیم افضل چن سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر جذباتی ہوگئے۔

    بلاول بھٹو نے اسٹیج پرآتے ہی قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ہاتھ پکڑ کر جیالوں کی یکجہتی کا انداز اپنایا۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں کا جوش دیکھا تو تقریر سے پہلے نیچے کارکنوں سے ملنے چلے گئے۔

    بلاول بھٹو نے ایک معذور کارکن کے پاس بیٹھ کر باتیں کیں۔ خواتین کارکنان سے بھی ملے۔ کارکنوں نے بلاول کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں اس سے پہلے ماحول تھوڑا تلخ ہوا۔

    اسٹیج سیکریٹری ندیم افضل چن جذباتی ہوگئے۔ ندیم افضل چن کو سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکا گیا تھا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

    سیاست عبادت ہے اور عبادت میں جھوٹ بولنا حرام ہے، خورشید شاہ

     قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ میرا ایمان ہے سیاست عبادت ہے اور عبادت میں جھوٹ بولنا حرام ہے،حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا جھوٹ بولا ، لوڈ شیڈنگ تو ختم نہیں ہوئی لیکن بجلی کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

     خورشید شاہ نے کہا کہ لاہور بھٹو اور اس کے پرستاروں کا گھر ہے، لاہور میں تاریخی قرارداد قائد اعظم محمد علی جناح کی سرپرستی میں پاس کی گئی اس کے بعد قائد عوام کی قیادت کی میں پیپلز پارٹی کا قیام ہوا یہ اعزاز بھی لاہور کے حصے میں آیا۔

    دریں اثنا تقریب سے قمر زماں کائرہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔