Tag: bilawal bhutto

  • گذشتہ 5 سالوں میں بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟

    گذشتہ 5 سالوں میں بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ورکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ پانچ سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹونے 5 سال میں انکم و زرعی ملا کر2 کروڑ62لاکھ 30ہزار691ٹیکس اداکیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے2017میں مجموعی طورپر41لاکھ 95ہزار482روپے، 2018میں 41لاکھ 52 ہزار 117روپے اور2019میں مجموعی طورپر45لاکھ 65ہزار243روپےٹیکس اداکیا۔

    رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے2020میں مجموعی طور60لاکھ43ہزار471روپےٹیکس اداکیا جبکہ 2021 میں چیئرمین پی پی پی نے مجموعی طورپر72لاکھ 74ہزار378ٹیکس جمع کروایا۔

    یہ بھی پڑھیں: آخری تاریخ گزر گئی، کس سیاست دان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں‌ کرائیں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے اراکین پارلیمان کی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی تھی، 80 سینیٹرز اور 312 اراکین قومی اسمبلی نے 2019 میں ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

    ٹیکس ڈائریکٹری 2019 کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا، وزیر اعظم نے 2018 میں 2 لاکھ 82 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا تھا، جب کہ ان کی آمدن 4 کروڑ 45 لاکھ روپے تھی۔

  • پیٹرول کی  قیمت میں اضافہ، بلاول بھٹو کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، بلاول بھٹو کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت سے فی الفور پیٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے سال کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کوعمران خان کانئےسال کاتحفہ ہے، عمران خان نے دعوے سے کہاتھا 2021 خوشحالی کا سال ہوگا لیکن اب 2022 آگیا، خوش حالی کاوہ دعویٰ کہاں گیا؟

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان میں ہر سال گزشتہ نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا، پھر کہتے ہیں گزشتہ حکومتیں نااہل تھیں۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا ، عالمی معاشی بحران کےباوجودہم نےعوام پرمہنگائی کابوجھ نہ ڈالا۔

    بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرے، مہنگائی سےنجات کاواحد حل عمران خان کی حکومت کاخاتمہ ہے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے ‏مطابق پیٹرول کی قیمت میں4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر ‏قیمت 144.82 روپے ہو گئی۔

    ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 4روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 141.62 فی ‏لیٹر ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل 3روپے95 پیسےاضافے کے ساتھ 113 روپے49 پیسے فی لیٹر ہو گیا اور لائٹ ڈیزل 4 روپے ‏‏15 پیسے اضافے کے ساتھ 111 روپے 21 پیسے ہو گیا۔

  • بلاول کی والدہ نائن زیرو پر ووٹ مانگنے گئی تھیں، مصطفیٰ کمال

    بلاول کی والدہ نائن زیرو پر ووٹ مانگنے گئی تھیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لسانیت کی بات تو خود بلاول بھٹو اوران کے وزیراعلیٰ کررہے ہیں، ان کو پتہ ہے وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ بلاول کی والدہ 1988میں نائن زیرو پر ووٹ مانگنے گئی تھیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا اسمبلی میں ہونے والا بیان سنیں تو ایسا لگتا ہے جیسے کسی فسطائی جماعت کا رہنما بات کررہا ہے, پیپلزپارٹی نا کھپےکا نعرہ سال2007میں لگا چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کو بھی اپنا زرخرید ہاری بنانا چاہتے ہیں، لاڑکانہ میں ظلم کی انتہا ہے، اسپتالوں میں بھی کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں لگتی۔

    پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ پی پی کے ایک ایم پی اے نے کراچی میں ایک مزدور بندے کو مار دیا، کراچی کی پانی کے لائنوں پران لوگوں نے ہائیڈرنٹ بنادیے ہیں۔

    پی پی نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا، فاروق ستار وزیراعلیٰ پر برس پڑے

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو پیپلزپارٹی سے خطرہ ہے، وفاقی حکومت اور تمام جماعتیں پی پی کو ان اقدامات سے روکیں۔

    ہم ریاست کے وفادار ہیں اور رہیں گے، پی پی یا حکومت سندھ کے نہیں، ان کو وفاق سے10ہزار ارب سے زائد ملے لیکن کراچی اور حیدرآباد پر ایک پیسہ بھی نہیں لگایا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہر بند کرنے والی پارٹی نے کراچی کے حقوق چھن جانے پر ایک بھی ہڑتال نہیں کی، بلدیاتی ایکٹ کے معاملے  پر دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بات کی ہے، اس مسئلے پر میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں۔

  • چیئرمین پی پی نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی

    چیئرمین پی پی نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی بل کی حمایت کے لیے میدان میں اترنے کی ہدایت کرتے ہوئے بل پر بے جا تنقید کو مسترد کر دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا مخالفین بل کی مخالفت کی آڑ میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں، ہم نے بلدیاتی اداروں کو انتظامی، مالی اور سیاسی طور پر مستحکم کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے رہنماؤں اور کارکنان کو ضلعی سطح پر عوام کو بل سے متعلق معاملات سمجھانے اور بل کے حق میں عوامی رابطہ مہم کی ہدایت جاری کی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ میں سب سے زیادہ سہولتیں دے رہا ہے، لوکل باڈی الیکشن میں کو چیئرمین ہوں گے، لوکل کونسلز کو ہیلتھ، تعلیم، قانون نافذ کرنے والے جواب دہ ہوں گے، سندھ بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، ہم چاہتے ہیں لوکل گورنمنٹ اپنا ریونیو خود بنائے، اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے تو مسائل جلد حل ہوں گے۔

    ادھر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف پی ٹی آئی متحرک ہو گئی ہے، ارکان نے قومی اسمبلی میں بل کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آج پی ٹی آئی کراچی کی کور کمیٹی کا خرم شیر زمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی 19 دسمبر کو دن 12 بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گی، اجلاس میں ضلعی صدور کو احتجاج کے لیے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا، ارکان اسمبلی کو بھی کارکنان اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بلاول بھٹو کا  ای وی ایم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا ای وی ایم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پیش کئے جانے والے بلز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ہم اسے چیلنج کرینگے، حکومت کو بتارہاہوں ہم عدالت جائیں گے، ہم نے آئین بنایا اور آپ کا قانون اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید

    اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ زبان دیتےہیں تو اسد قیصربلکہ کسٹوڈین آف اسمبلی دے رہا ہے، جس طریقےاندازسے سیشن چلائےجارہےہیں وہ انڈرمائن کرتےہیں، پہلی بار اتفاق رائےنہیں، یہ اکثریتی ووٹ سےفیصلےمسلط کرناچاہتےہیں، جناب اسپیکر آپ کہتے ہیں اعتراضات ممبرز تک پہنچائے مجھ تک وہ نہیں پہنچے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا ملک مشکل میں ہے سب پارلیمان کی طرف دیکھ رہےہیں، عوام سیاستدانوں کی طرف دیکھ رہےہیں، پی ٹی آئی مہنگائی، غربت کاحل نکالنےکےبجائےای وی ایم لارہی ہے، یہ پاکستان کے عوام کےجیب اورپیٹ پر ڈاکاہے،ہم آپ کو اس قسم کا ظلم نہیں کرنےدیں گے اسپیکرصاحب آپ اپنےعہدےکی عزت نہیں کرینگےتوکون کرےگا۔

    بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن اور عوام کو دھوکادےرہی ہے، اس جرم میں آپ کے عہدےاور دفتر کو استعمال نہیں ہوناچاہئے، یکطرفہ الیکشن ریفارمزکرنےکی کوشش کی تاریخ نہیں ملتی، حکومت پہلےازخودآرڈیننس کے ذریعےریفارمزکرنےکی کوشش کرے، آج وہی بلڈوزکرکےالیکٹورل ریفارمززبردستی پاس کراناچاہتےہیں۔

    الیکشن کمیشن کی حمایت کا اعلان

    پارلیمنٹ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات نہیں مانتے توہم آج سے ہی اگلا الیکشن نہیں مانتے، اگر ہم سب ملکرقانون سازی کرتےتواگلاالیکشن متنازع نہ ہوتا، مگر آپ زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاس کرارہےہیں، یہ الیکشن کمیشن اعتراضات کےباوجودکالاقانون پاس کررہےہیں، ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں، اپنی زبان کا احترام کریں بیٹھ کر مشترکہ بل پیش کرتے ہیں،ایسا بل پیش کرتے ہیں جو میں بھی مانو ،شہبازشریف اور آپ بھی مانیں۔

    کلبھوشن یادیو کا تذکرہ

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کو ریلیف دینے پر آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ آپ پاکستان کی پارلیمان کی توہین کر رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ماتحت دینا چاہتے ہیں، نئی قانون سازی کے تحت اسٹیٹ بینک پارلیمان کو جوابدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی سپریم کورٹ اس سے پوچھ سکے گا۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کی قانون سازی کو چیلنج کریں گے اور ایسے ہونے والی قانون سازی کو عدالت میں شکست دیں گے۔

  • بلاول بھٹو کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردِعمل

    بلاول بھٹو کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردِعمل

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپےسے زائد کا اضافہ نااہلی کی قیمت وصولی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرول بلند ترین سطح پرپہنچا کر پی ٹی آئی مہنگائی کا سونامی لے آئی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپےسے زائد کا اضافہ نااہلی کی قیمت وصولی ہے، حکومت عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پی پی دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں توہم نےاضافہ عوام پرنہیں ڈلاتھا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سےبچاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیاگیا، اس سے ثابت ہوتاہےعمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہے، مہنگائی میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سےنجات کے لیےعوام ساتھ دیں۔

  • بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا متنازع چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظورنہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی مخالفت کریں گے ، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متنازع چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظورنہیں، مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے بیانیےکو درست ثابت کرے گی۔

    چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ توسیع کی گئی تو ثابت ہوجائے گا، نیب عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) قوانین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے ، جس میں چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، اس سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پر غور کریں گے، وزیراعظم جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ اسی کا انتخاب کریں گے۔

  • پی ڈی ایم  کو دوبارہ یکجا کرنے کی کوششوں کا آغاز

    پی ڈی ایم کو دوبارہ یکجا کرنے کی کوششوں کا آغاز

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلفونک رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی آئندہ ہفتے اسلام آبادمیں ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو دوبارہ یکجا کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔

    دونوں رہنماؤں کے رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی پر مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی آئندہ ہفتے اسلام آبادمیں ملاقات متوقع ہے، شہبازشریف آئند ہ ہفتے اسلام آباد جائیں گے ، اس دوران شہبازشریف مولانا فضل الرحمان سمیت  دیگر اپوزیشن رہنماؤں اور پارلیمانی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

    یاد رہے 30 اگست کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

  • ‘کابل میں خواتین اور بچوں کو  نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پار کردی’

    ‘کابل میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پار کردی’

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بناکردہشتگردوں نےہرحدپار کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کابل میں قیام امن کی افسوسناک صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں،افغانیوں پردھماکےانسانیت پرحملہ ہے، کابل میں خواتین،بچوں کو بھی نشانہ بناکردہشتگردوں نےہرحدپار کردی۔

    بلاول بھٹو نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق افراد کےلواحقین سےاظہارافسوس کرتے ہوئے کہا غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوام عالم کوپرامن حل ہرصورت میں ممکن بناناہوگا، افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے گروہ دنیا کا امن سبوتاژ کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے افغان دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی، مارے جانے والوں میں 12 امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ایک خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ دھماکوں میں 28طالبان گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔

    ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہوئے دھماکوں کے ‏بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے ہیں، جرمن وزیر دفاع ‏کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں داعش خود کش حملہ آور کابل جا رہے ہیں۔

  • پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو ایک ہفتے کے دورے پر امریکا چلے گئے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دورۂ امریکا میں واشنگٹن اور نیویارک جائیں گے، وہ ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکا میں عہدیداروں، کارکنان کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ 4 جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نجی دورے پر امریکا روانہ ہوئے جبکہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا روانہ ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ امریکا میں مختلف عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، انہیں امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

    تین جولائی کو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔