Tag: bilawal bhutto

  • صد سالہ تقریب، بلاول کا خطاب چینی حکومت براہ راست نشر کرے گی

    صد سالہ تقریب، بلاول کا خطاب چینی حکومت براہ راست نشر کرے گی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سو سال پورے ہونے کے جشن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے دنیا بھر کی 500 سے زائد سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، اجلاس میں موجود عالمی سیاسی جماعتوں کے 10 ہزار سے زائد سیاسی کارکن اور نمائندے چیئرمین پی پی کا خطاب براہ راست سنیں گے۔

    چین کو دنیا سے پہلی بار متعارف کرانے والی تحریر کس ملک کے صحافی نے لکھی؟

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو صدر جمہوریہ چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے، جب کہ بلاول کا خطاب چین کی حکومت براہ راست نشر کرے گی۔

    یاد رہے کہ چائنیز کمیونسٹ پارٹی کا قیام 1921 میں عمل میں آیا تھا، اور یہ 1949 سے عوامی جمہوریہ چین پر حکمرانی کر رہی ہے، یکم جولائی کو اس سے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی۔

  • تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کا انکم ٹیکس، بلاول بھٹو  نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

    تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کا انکم ٹیکس، بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کے انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈزتک پر10فیصدٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ناقابل برداشت ٹیکسوں سےعوام کاخون نچوڑرہےہیں، تنخواہ دارطبقےپر150ارب کے انکم ٹیکس کا آئی ایم ایف مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نےعوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکا مارنے کی منصوبہ بندی کرلی، عوام کی جیبوں سےپیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی۔

    چیئرمین پی پی نے کہا حکومت نےپنشن،پروویڈنٹ فنڈزتک پر10فیصدٹیکس لگانےکی تیاری کرلی، اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاؤنسزتک پرٹیکس لگ رہاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دارطبقےکامیڈیکل الاؤنس ختم کرنیکی کوشش عوام دشمنی کی انتہا ہے ، ہوٹل ملازمین کودوران ملازمت ٹیکس فری کھانانہیں ملے گا اور تعلیمی اداروں کےملازمین بچوں کومفت تعلیم دلانے سے قاصررہیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹیکس استثنٰی خاتمے پر اسپتال ملازمین کورعایتی علاج نہیں ملےگا، ریاست مدینہ کانعرہ لگاکرعمران خان نےظالم بادشاہ کی سلطنت قائم کرلی، عوام کاخون نچوڑکراشرافیہ کی عیش پرستی کاسامان پیداکیاجارہاہے۔

  • پرچی شہزادہ وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، فردوس عاشق

    پرچی شہزادہ وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، فردوس عاشق

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلےاپنے بارے میں سوچے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے۔

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

    معاون خصوصی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلیٰ بزدارپرتنقید کرنے سے پہلے اپنےبارےمیں سوچے،پرچی شہزادے کو پہلے قائم علی شاہ، مرادعلی شاہ جیسی سوغاتوں کےبارے میں سوچنا چاہئے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی دوسروں پر ذاتی حملوں کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔

  • بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بدترین قرار دے دیا

    بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بدترین قرار دے دیا

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت ہو ہدف تنقید بنالیا ہے اور مسلسل حکومت پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج پھر بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے عام آدمی کیلئےپی ٹی آئی دور حکومت بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد ہیں جو مہنگائی کے خاتمےکےبجائےاس کا نوٹس لیتےہیں، عمران خان کو مہنگائی کے مارے عوام کا احساس نہیں ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کےعلاوہ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں؟ عمران خان ایسا منصوبہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہواہو،عمران خان الزامات اور یوٹرن لینےکےعلاوہ کچھ نہیں کرسکے، ہم عمران خان کی کرونا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنےکی کوشش ناکام بنائینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ ناکام ہوگیا، بلاول بھٹو

    پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پرپردہ ڈالنےسےحکومتی کرتوت چھپ نہیں سکتے اور نہ ہی بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی حالت بہترہوسکتی ہے، آج صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرنے والےعام آدمی کی حقیقی اجرت کم ہوتی جارہی ہے اور ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔

    گذشتہ روز بھی اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرزپر چلانےکا تجربہ ناکام ہوگیا، جتنی تباہی عمران خان نے کی اتنی ملک کی مجموعی تاریخ میں کبھی نہ ہوئی۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے حواری لوٹ مار کے بعد ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، خدشہ ہے کہ عمران خان کا اقتدار مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے کہ دہائیوں تک ہرجانہ بھراجائےگا، آئندہ نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنی ہے۔

    چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ وبا بعد میں آئی ہے، عمران خان پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے،موجودہ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کاشکار ہے، صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

  • آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

    آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

    جیکب آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف ڈیل میں شامل ہونے سے پہلے عوام کو مہنگائی میں دھکیلا، حکومت اپنے اداروں کو آئی ایم ایف کے حوالے کرتی جا رہی ہے، اسٹیٹ بینک کو بھی آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    بلاول بھٹو جیکب آباد میں جاکھرانی ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت جو آرڈیننس لے کر آئی ہے اس کے مطابق اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف چلائے گا، لیکن پیپلز پارٹی اس آرڈیننس کو ہر فورم پر چیلنج کرے گی، ہم نے سنا ہے حکومت باقی معاشی فیصلے بھی آرڈیننس سے کرنا چاہتی ہے، یہ پارلیمان پر حملہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا 2018 الیکشن میں کوشش کی گئی عوامی نمائندوں کی جگہ من پسند نمائندے منتخب ہوں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ڈسکہ کی طرح ملک بھر میں شفافیت لائیں، مطالبہ کرتے ہیں صرف پنجاب نہیں ملک بھر میں دھاندلی کا راستہ روکیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیر اعظم جس طرح لوگوں کو ہٹاتے ہیں اسے گڈ گورننس نہیں کہتے، یہ موجودہ حکومت کی ناکامی ہے، وہ کسی قسم کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں، پٹرولیم اسکینڈل کے ذمہ دار عمران خان اور کابینہ خود ہیں، ندیم بابر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، ہم پٹرولیم اسکینڈل کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔

    صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا براڈ شیٹ کیس کوئی نیا نہیں، اس میں نیب ذمہ دار ہے، جب کہ کیس سیاست دانوں پر ڈالا جا رہا ہے، جسٹس (ر) عظمت سعید خود نیب کے پراسیکیوٹر تھے، ناکام کوشش جاری ہے کہ براڈ شیٹ کیس کا الزام سیاست دانوں پر ڈالا جائے۔

    انھوں نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کچھ دنوں میں ہوگا جس میں اہم فیصلے ہوں گے، ن لیگ سے متعلق بھی بات چیت ہوگی، ن لیگ کے ساتھ ہمارا ایک ماضی ہے، ہم نہیں چاہتے اپوزیشن کی لڑائی کی وجہ سے موجودہ حکومت کو فائدہ ہو۔

    بلاول نے کہا کہ مریم نواز اور فضل الرحمان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں، میں چاہتا ہوں دونوں صحت یاب ہو کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو کہوں گا کہ صبر و تحمل سے چیزوں کو دیکھیں، میں نہیں سمجھتا کہ فضل الرحمان ہم سے ناراض ہو سکتے ہیں، مولانا پی ڈی ایم صدر ہیں امید ہے یک طرفہ نہیں چلیں گے۔

  • استعفی دیں یا نہیں بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا

    استعفی دیں یا نہیں بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے غور خوص کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5اپریل کو بلاول ہاؤس کراچی میں تمام  پی پی پی ارکان پارلیمنٹ کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں آصف زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

    پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اسمبلیوں سے مستعفی ہونے، پی ڈی ایم کے مستقبل اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا، بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کراچی نہ آنے والے تمام ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔

    مزید پڑھیں : پی پی کے استعفوں پر تحفظات، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے گزشتہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے تحفظات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بلاول نے حفیظ شیخ کی برطرفی کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دے دیا

    بلاول نے حفیظ شیخ کی برطرفی کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دے دیا

    اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے حفیظ شیخ کی وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرفی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فتح قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حفیظ شیخ کی وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرفی پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

    انھوں نے لکھا ’پی ٹی آئی ایم ایف‘ وزیر کو سینیٹ کے عہدے کے لیے منتخب ہونے کی ضرورت تھی، لیکن سینیٹ میں شکست نے وزیر کے عہدے پر رہنا ان کے لیے نا ممکن بنا دیا تھا۔

    انھوں نے کہا اب حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ بلاول نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی حزب اختلاف نے خود کو حکومت کے مقابلے میں انتہائی مؤثر ثابت کر دیا ہے۔

    وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ آج حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔

    سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا، مہنگائی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور پریشان تھے، حماد اظہر وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ملکی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم کا قلم دان دیے جانے کا امکان ہے، جب کہ اطلاعات اور نشریات کی وزارت کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر مشاورت ہو رہی ہے، امکان ہے کہ دونوں کے الگ الگ وزیر مملکت لائے جائیں، فواد چوہدری کو بھی اضافی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

  • ن لیگ والے ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، بلاول بھٹو

    ن لیگ والے ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کو کہوں گا کہ ٹھنڈا پانی پیئں اور لمبے لمبے سانس لیں، اپوزیشن لیڈر شپ ہمارا حق ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر کا امیدوار بہت ہی متنازع تھا،میں کیسے اپنے ارکان کو یہ کہتا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہ دیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی اور جماعت اسلامی کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے، پولنگ ڈے پر سینیٹ ہاﺅس کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا، پارلیمنٹ کی بالادستی پیپلزپارٹی زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت میرٹ پر مقدمہ سنے گی تو جیت ہماری ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ن لیگ والوں کو کہوں گاٹھنڈا پانی پیئں لمبے لمبے سانس لیں ،پارلیمان میں حکومت کو شکست دینا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،پارلیمان سے شکست دلوانے والاآپشن درست ثابت ہوا۔

    ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، اپوزیشن متحد رہے گی تو حکومت کو نقصان پہنچا سکے گی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا جانتا ہوں کس پر استعمال ہو سکتا ہے کس کیلئے نہیں ،میں سمجھتا ہوں اپوزیشن کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس غیرقانونی ہے، یہ آرڈیننس پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے ،ہم چاہتے ہیں اسٹیٹ بینک اپنی مختاری کے ساتھ فیصلے کرے ،ہم اس آرڈیننس کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی، بلاول کا مریم نواز پر بڑا طنز

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی، بلاول کا مریم نواز پر بڑا طنز

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی بطور اپوزیش اتحاد، راہیں جدا ہوتی نظر آ رہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز اور ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا خاندان ہے جو ماضی میں سلیکٹ ہوتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق آج جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت سراج الحق کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہماری رگوں میں سلیکٹ ہونا شامل نہیں، لاہور کا ایک خاندان ماضی میں سلیکٹ ہوتا رہا ہے۔

    بلاول نے کہا مسلم لیگ ن کی نائب صدر (مریم نواز) کو جواب دینا ہوتا تو اپنے نائب سے صدر سے دلواتا۔

    بلاول بھٹو نے کہا ہماری تیاری مکمل تھی، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ سوال ضرور کروں گا کہ لانگ مارچ کو استعفوں سے جوڑنے کا مشورہ کس کا تھا۔

    انھوں نے کہا کوشش ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں، اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا فائدہ عمران خان کو ہوگا، میاں صاحب جو مطالبہ آج کر رہے ہیں پی پی وہ 3 نسلوں سے کر رہی ہے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا کام حکومت کو نقصان پہنچانا ہے، پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا موزوں ہے، جلسے جلسوں کی بجائے پنجاب کے خلاف عدم اعتماد سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

    بلاول نے کہا ہمارے کمرے تک ہوٹل میں بک ہو چکے تھے، استعفے لانگ مارچ سے جوڑنے تھے تو فیصلے کرتے وقت کرتے، نہ کہ 10 دن پہلے، ہم نے حکومت کو نقصان الیکشن لڑنے میں ہی پہنچایا اور حکومت کو ٹف ٹائم دیا، جمہوری اصول ہے جس کی اکثریت ہوتی ہے اس کا اپوزیشن لیڈر بھی ہونا چاہیے۔

  • وزیر اعظم پراعتماد کا ووٹ : مریم نواز اور بلاول بھٹو کا رد عمل

    وزیر اعظم پراعتماد کا ووٹ : مریم نواز اور بلاول بھٹو کا رد عمل

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج  لیے جانے والے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینیٹ کی ایک نشست نے سارا نظام بے نقاب کردیا۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا گیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتےحکمرانوں کے دماغی توازن خراب ہوگئے اور ان پر پاگل پن سوار ہوگیا، حکمرانوں کو عوامی عدالت میں شکست ہوئی، انہیں بچانے والے اب عوام کا فیصلہ مان لیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ میرا سر آج فخر سے بلند ہوگیا، آج ن لیگی رہنماؤں نے چند غنڈوں کا مقابلہ کیا اور انہیں بھگا دیا، شیر چند درجن برگرز پربھی بھاری ہوتے ہیں، عوامی نمائندہ عوامی نمائندہ اور ووٹ چور ووٹ چور ہوتا ہے، حیرت تب ہوتی جب ان ووٹ چوروں کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ ہوتا۔

    بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سال سے بائبرڈ نظام چل رہا ہے،سیاست بھی ایک آرٹ ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے، غیرسیاسی سپورٹ سے ہر دروازے بند ہوتے جارہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نیا طریقہ کار ڈالا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سینیٹ کی سیٹ نے اس پورے نظام کو بے نقاب کیا ہے، ایک سیٹ نے ثابت کردیا وزیراعظم قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکا، اب تو صدر پاکستان نے خود مان لیا عمران خان نے پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد کا اظہار کب ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، موجودہ حکمران مولانا فضل الرحمان ، نوازشریف اور زرداری کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم صاحب آپ کو گیلانی صاحب سے سیکھنا چاہیے تھا، عمران خان یوسف رضا گیلانی کی طرح اپنے ممبران کو عزت دیتے تو آج یہ نہ ہوتا۔