Tag: bilawal bhutto

  • بلاول بھٹو نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    بلاول بھٹو نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کراچی کے کاروباری افراد اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا، سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ ایشیا میں چھٹےنمبر پر ہے۔

    یہ بات انہوں نے ملیر ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ایک اور میگا پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، سندھ حکومت بینظیر بھٹو کا فلسفہ آگے لیکر چل رہی ہے، پورے پاکستان میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے منصوبے لگائے۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ تھرکول مائننگ کمپنی تھر میں انقلاب لے کر آیا ہے، تھرپارکر کی خواتین آج اس منصوبے کی وجہ سے کام کررہی ہیں، اس پراجیکٹ سے وہاں کے عوام کو روزگارکے بڑے مواقع ملے ہیں اور پورے تھرمیں معاشی ترقی ہوئی، تھرکول سے پورا پاکستان فائدہ اٹھارہا ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ کشمور گھوٹکی بر ج مکمل ہوگا تو یہ بہت بڑا تاریخی منصوبہ ہوگا، سندھ کےعوام کیلئے وہ منصوبے آگے جاکر منافع دینا شروع کریں گے، ہم بچوں کیلئے چائلڈ ایمرجنسی رومز کا منصوبہ لارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں سندھ سمیت دیگر تین صوبوں کو ان کا حق نہیں دیاجارہا،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ذمہ داریاں دی گئیں، این ایف سی ایوارڈ کےتحت فنڈنگ دینی تھی وہ بھی ابھی تک نہیں ملی، سالہا سال وفاق پیسہ نہیں دیتا جس سے صوبوں کی ترقی متاثر ہوتی ہے لیکن ہم نے اب آرام سے نہیں بیٹھنا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مایوس نہیں ہونا کہ وفاق تعاون نہیں کررہا ہم نے مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی صورت میں نکالا، سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

    قبل ازیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے منصوبے کے
    حوالے سے بریفنگ دی۔

    واضح رہے کہ ملیر ندی کے بائیں کنارے تعمیر ہونے والا 39 کلومیٹر پر محیط ملیر ایکسپریس وے چھ لین روڈ ہوگا، ملیر ایکسپریس وے کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے شروع ہوگا اور اس کا اختتام کاٹھور پر ہوگا۔ اس کے علاوہ ملیر ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کے لئے نو مقامات ہوں گے۔

  • پی ڈی ایم نے استعفے جمع کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو

    پی ڈی ایم نے استعفے جمع کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ31دسمبر کو سب استعفیٰ جمع کرائیں گے،13دسمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

    جاتی امراء میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج ہم مریم نواز سے تعزیت کرنے آئے تھے، پاکستان کے عوام جمہوریت اور جمہوری جماعتوں کے ساتھ ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں جب گیا تو خبریں چل رہی تھیں کہ ہم پی ڈی ایم چھوڑدیں گے لیکن اب پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ31دسمبر کو سب استعفیٰ جمع کرائیں گے، اس فیصلے میں پی پی پی بھی شامل ہے۔

    پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے پارٹی سی ای سی اجلاسوں کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سندھ حکومت کی قربانی دیں یا نہیں، استعفوں سے متعلق معاملات کا سی ای سی اجلاسوں میں غور ہوگا۔ سندھ حکومت اور قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ سی ای سی اجلاس میں رکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا فیز کامیابی اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، دوسرے فیز میں جو اقدامات کررہے ہیں وہ سب کو پتہ لگ جائیں گے، جمہوری جماعتیں ہرگز نہیں چاہیں گے کہ کوئی اور فائدہ اٹھائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو بتائے گی کہ ان کا نہیں بلکہ عوام کا حکم چلتا ہے، حکومت سے بات کرنے کا وقت بہت پہلے ہی چلا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے دراڑ پیدا ہونے کےخواب دیکھے جارہے ہیں،13دسمبر کو مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ ہرصورت میں ہوگا، جس نےجو کرنا ہے کرلے میرے پیچھے آصفہ ہے، بھائی کو بہن سے طاقت ملتی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ انہیں معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بلاول نے بھی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم اب بلاول نے خود اپنے مثبت ٹیسٹ اور کرونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کردی ہے۔

  • گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کانام لینا نوازشریف کاذاتی فیصلہ تھا، بلاول

    گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کانام لینا نوازشریف کاذاتی فیصلہ تھا، بلاول

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کانام لینا نوازشریف کاذاتی فیصلہ تھا، تقریرمیں براہ راست نام میرے لئے دھچکاتھا ، انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرمیں براہ راست نام سنے تو دھچکالگا، میرےلیےدھچکاتھاکیونکہ عام طورپرہم اس طرح کی بات نہیں کرتے، نوازشریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کرسکتا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایجنڈےکی تیاری کے وقت ن لیگ نے نام نہیں لئے تھے، بحث تھی کہ الزام ایک ادارے پر لگانا چاہیے یا پوری اسٹیبلشمنٹ پر، اتفاق ہوا تھا کسی ادارے کا نام نہیں صرف اسٹیبلشمنٹ کہا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں یہ طریقہ کار خود اپنی جماعت کے لیے نہیں اپناتا ، پی ڈی ایم کا ہرگز یہ مطالبہ نہیں کہ فوجی قیادت دستبردار ہو جائے، نوازشریف سےبراہ راست ملاقات بہت ضروری تھی، کوروناکےباعث نوازشریف سےملاقات کاموقع نہیں ملا، نوازشریف سے ملتا تو اس معاملے پر تفصیل سے بات کرتا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت لانےکی ذمےداری کسی شخص پرنہیں ڈالی جا سکتی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ادارہ اپنا کام کرے، پی ڈی ایم ایجنڈے اور قرارداد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تسلیم کرنا ہو گاترقی پسند جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، کمزور جمہوریت بھی آمریت سے کئی درجے بہتر ہے، پی ڈی ایم کے پاس ابھی استعفوں کا آپشن موجود ہے، دھرنے بھی دیے جا سکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا واضح کر دوں کہ یہ نہ ہماری قراردادمیں مطالبہ ہے نہ ہی ہماری پوزیشن ، میں سمجھتا ہوں ،یقین ہےمیاں صاحب نے بغیر ثبوت کسی کا نام نہیں لیا ہو گا ، اس قسم کے الزامات ثبوتوں کی بنیاد پر ہی آگے آنے چاہئیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار خود اپنی جماعت کیلئے نہیں اپناتا کہ جلسوں میں براہ راست بیان کرتا، میاں صاحب کا یہ حق ہے کہ وہ اس قسم کا موقف لینا چاہیں توضرور لیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتظار ہے میاں صاحب ثبوت سامنےلائیں گے یا پیش کرناچاہیں گے، ہم 3نسلوں سے یہ جدوجہدکررہے ہیں، جانتا ہوں کیسے لڑا جاتا ہے، پہلے دن سے اس پر کام کر رہا ہوں، آئندہ بھی بھاگوں گا نہیں رکوں گا۔

    ان کا کہنا تھا اے پی سی کے دوران تشکیل ایجنڈے پر مکمل طور پر قائم ہیں، جلسوں میں سب نے کہاعمران خان کو اسٹیبلیشمنٹ کی مدد سے اقتدار ملا ، پی ڈی ایم مطالبہ ہے جمہوری حکومتوں میں اسٹیبلیشمنٹ کے کردار کی تحقیق کرے، مطالبہ ہے حکومتی تشکیل میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس میں دو ہی راستے ہیں، ایک یہ کہ انتہا پسندانہ رویہ اپناکرملک کو مزید مشکلات سے دوچار کر لیں ، دوسرا یہ کہ ہم رکیں اور سوچیں کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے۔

    بلاول نے اپنا اورپارٹی کا کندھا نوازشریف کو فراہم کیا


    معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کے بیان میں منافقت اب بھی شامل ہے، آپ بنیادی طور پر پاک فوج کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کررہےہیں، 2018 کے انتخابات 2013 کے مقابلے زیادہ شفاف تھے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ چوری پکڑی جائے تو جمہوریت کا نام لیکر سیاست کی جاتی ہے، یہ دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے تو بلاول کو پی ڈی ایم پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بلاول نے اپنا اورپارٹی کا کندھا نوازشریف کو فراہم کیا ، نوازشریف کا ون لائن ایجنڈا ہے این آراو ، نواز شریف اپنی حکومت کیلئے سب کو بالائےطاق رکھنے کوتیارہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمدزبیر پتلی گلی سے نکلے ہیں کیونکہ ان کے پاس جواب نہیں، ثبوت سامنے ہیں ،یہ چوری میں پکڑے گئے ہیں، دستاویز سامنے ہیں، یہ اپنی چوری نہیں بچا پارہے تو ملک کی سلامتی پر حملہ آور ہوگئے۔

    بلاول بھٹو اپنی رائے رکھتے ہیں ان کا احترام ہے، ہماری پارٹی کااپنا پوائنٹ آف ویو ہے


    مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف نے حقائق کی بنیاد پر اظہار کیا تھا، بلاول بھٹو اپنی رائے رکھتے ہیں ان کا احترام ہے، ہماری پارٹی کااپنا پوائنٹ آف ویو ہے۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم کو بتایا کہ آگے بڑھنا ہے تو ماضی دیکھنا ہوگا، میرانہیں خیال کہ ہمیں کوئی ثبوت دینے کی ضرورت ہے، نوازشریف نے جو بیان دیا وہ سیاسی اور پارٹی کا بیانیہ ہے۔

  • کسی کو ووٹ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا، بلاول بھٹو

    کسی کو ووٹ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا، بلاول بھٹو

    اسکردو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کے مسئلےکا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے، آج پیپلزپارٹی کی نئی نسل کی جدوجہد شروع ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکردو میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن آفس کے افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی وائی او کا قیام شہید محترمہ نےکیا تھا، ملک میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، آج کے نوجوانوں کوجمہوری راستہ دکھانےکی ضرورت ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، بے روزگاری کے مسئلےکا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے، اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ کوبابائے روزگار قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اپنے سابقہ دور میں مہدی شاہ نےصوبےکے پچیس ہزار نوجوانوں کو روزگار دیا تھا، آج اسکردو کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اچھا روزگار چاہتے ہوتو سیدمہدی شاہ کو منتخب کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو

    بعد ازاں اسکردو میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسکردو کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ جیت صرف تیر، بی بی شہیداور ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ہوگی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، بےنظیربھٹو نے یہاں کے عوام کوحقوق دیئے جبکہ آصف زرداری نےجی بی کو شناخت اور نام دلایا۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر ادیب رضوی کے ساتھ مل کر ایس آئی یو ٹی جیسا ادارہ بنایا ،جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے، چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں بھی مفت علاج کےاسپتال بنائیں، پیپلزپارٹی تھر جیسے ریگستان سے پاورپلانٹ کھڑا کرسکتی ہے تو آپ کے منصوبوں کو بھی مکمل کرسکتی ہے، یہ الیکشن حکمرانی کا نہیں آپ کےمستقبل کا سوال ہے، آپ نے اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے بلاول بھٹو کو کامیاب کرانا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسکردو کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کوآپ کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنےدوں گا، پندرہ نومبر تک میں آپ کےدرمیان ہوں، 15نومبر کو ہم مل کر جیت کا جشن منائیں گے۔

  • پی ڈی ایم ، کوئٹہ جلسہ، بلاول نے اہم اعلان کردیا

    پی ڈی ایم ، کوئٹہ جلسہ، بلاول نے اہم اعلان کردیا

    کوئٹہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد بڑی مشکل سے رکھی گئی، پی ڈی ایم کے لئے دو قدم آگے بڑھ سکتے ہیں پیچھے ہٹنے والے نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں آج گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے مخاطب ہوں، پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے نے اسلام آباد کو واضح پیغام بھیجا جبکہ کراچی کے عوام نے کامیاب جلسہ کرکے ریفرنڈم کا فیصلہ سنایا، مگر حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کا مزار قائد پر جلسہ ناکام رہا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق لینا جانتے ہیں، بلوچستان کے عوام کا سر کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، بڑے صوبے کے باوجود کیا اس کی قسمت میں لکھاہے کہ ہمیشہ غریب رہیں گے، واضح کردوں کہ کہیں نہیں لکھا بلوچستان کےعوام سلیکٹڈ کےغلام رہیں گے، بلوچستان کے عوام جمہوری آزادی چاہتےہیں، یہاں کی عوام اپنی زمین، وسائل کے مالک ہونےکی آزادی چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم جلسے میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک حقیقت میں پسماندہ علاقوں اور بلوچستان کیلئے تھا، اتنے سال گزرنے کے بعد بھی گوادر ،گلگت کے عوام محسوس کررہےہیں انھیں کوئی فائدہ نہیں ہوا، سی پیک گوادر اور گلگت کےعوام کے بغیر ممکن نہیں ، سی پیک کو کامیاب بنانا ہےتو مقامی لوگوں
    کو فائدہ دینا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد بڑی مشکل سے رکھی گئی ہے، پی ڈی ایم کے لئے ہم دو قدم آگے بڑھ سکتے ہیں پیچھے ہٹنے والےنہیں، جو چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم ٹوٹ جائے انہیں پیغام دو، پیپلزپارٹی الگ نہیں ہوگی، یہ صرف آغاز تھا مگر یہ آغاز بھی ان سے برداشت نہیں ہوا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے لوگ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں تاکہ جمہویت بحال ہوسکے، انشااللہ جلد ہی ہم جمہوریت بحال کریں گے۔

  • ووٹ سے طاقت لیتا ہوں، کسی کے اشارے پر چلنے والا نہیں، بلاول بھٹو

    ووٹ سے طاقت لیتا ہوں، کسی کے اشارے پر چلنے والا نہیں، بلاول بھٹو

    شگر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر رہیں گے، کسی اشارے پر چلنے والا نہیں‌، عوام کے ووٹ ہی میری اصل طاقت ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے جی بی کے نمائندے قومی اسمبلی، سینیٹ میں بٹھاؤں گا، جو خواب ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا اسے پورا کرنا میرا فرض ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، یہ سمجھتے ہیں قتل کرکے آواز ختم کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کا 2018 کا منشور ہے یہی جی بی کا مطالبہ ہے، شگر میں ہی نہیں بلکہ جی بی کے ہر علاقے تیر کو جتوانا ہے، آپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ کو جتوانا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب ساتھ مل کر مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، ماضی میں پیپلزپارٹی نے روزگار دیا، موجودہ حکومت نے ہر طبقے کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف پہنچائی ہے، سرکاری ملازمین احتجاج کررہے ہیں، آپ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو منتخب کروانا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے عوام کو اس حکومت سے بچانا ہے، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی، ایسے تعلیمی ادارے بنائیں گے جہاں غریب اور مزدور کو تعلیم کا حق حاصل ہو، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

  • ہمیں جتوا کراسمبلیوں میں بٹھائیں، بی بی کا وعدہ پورا کرنا ہے، بلاول بھٹو

    ہمیں جتوا کراسمبلیوں میں بٹھائیں، بی بی کا وعدہ پورا کرنا ہے، بلاول بھٹو

    گانچھے: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم حقوق کی جدوجہد کرتے آئے ہیں، آپ ہمیں جتوا کر اسمبلیوں میں بٹھائیں، میں نے بی بی کا وعدہ پورا کرنا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسکردو کے ضلع گانچھے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کےہر علاقے سے تیر کے نمائندے کو جتوانا پڑے گا، یہاں تعلیمی ادارے، اسپتال ، صحت کے ادارے کیوں نہیں بنتے، جب تک ہمیں حقوق نہیں دلوائیں گے آپ کی آواز اسلام آباد تک نہیں پہنچے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی کا وعدہ میں نے پورا کرنا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو آپ کے لیے روزگار بناتے تھے، شہید محترمہ کے وقت مشہور تھا کہ بی بی آئی گی روزگار لائے گی، شہید بی بی نے پورے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا جال پچھایا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں ہم نے تاریخی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام دیا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑاکردیا، اتنی بے روزگاری،غربت تاریخ میں نہیں دیکھی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سرکاری ملازمین آج تک احتجاج کررہے ہیں، بزرگ شہری احتجاج پر ہیں جن کو پنشن نہیں ملتی، وہ آصف زرداری کا دورتھا جب تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسروں کی حکومتیں عوام کو لاوارث چھوڑ دیتی ہیں، میں نے سندھ میں مفت علاج کیلئے اسپتالوں کاجال پچھایا، ہم نے لیوراورکڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے مفت اسپتال بنائے۔

  • صفدر کی گرفتاری سندھ کی بےعزتی ہے، گورنر راج لگا کر دکھائیں، بلاول بھٹو

    صفدر کی گرفتاری سندھ کی بےعزتی ہے، گورنر راج لگا کر دکھائیں، بلاول بھٹو

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اورسندھ کے اعلیٰ افسران کی چھٹیوں پر جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ پولیس افسران اسی لیے چھٹیوں پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی عزت کا سوال ہے۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدرکیساتھ جوکچھ ہوا انتہائی شرمناک تھا، مذمت کرتا ہوں اور شرمندہ ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری سندھ کےعوام کی بےعزتی ہے، قائداعظم کے مزار پر ایک نعرہ لگانے پر اتنا ڈرامہ کیاگیا کالعدم تنظیمیں جب قائدکے مزار پر جاکر نعرے لگاتی ہیں ان کے خلاف تو کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔

    چیئرمین پی پی پی  نے کہا کہ پولیس افسران چھٹی پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی عزت کاسوال ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ پولیس کامحکمہ سیاست کا شکار ہو۔

    بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا کہ کون تھے وہ دو لوگ کو آئی جی کو صبح 4 بجے گھر سے لیکر گئے تھے، سب افسران سوال کررہےہیں کون تھےجوآئی جی سندھ کےگھرپرگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے مزار پر ایک نعرہ لگانے پر اتنا بڑا ایشو بنایا گیا، ایسی کیا ضرورت پڑگئی کہ صبح 4 بجے آئی جی سندھ کو گھر سے لے گئے، اگر پولیس پر دباؤ ڈالا جائے گا تو وہ اپنا کام کیسے کرے گی۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پولیس پر دباو ناقابل برداشت ہے، آئی جی سندھ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے حالیہ واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے مسائل ہیں اس پر ایک فورس یا جماعت قابو نہیں پاسکتی کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا بحران نہیں دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں پولیس پولیٹیکل ونگ کی طرح کام کررہی ہے لیکن ادارے کسی ایک جماعت کے نہیں اسی لیے ان کو غیر جانبدار ہوکر کام کرنا چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پولیس افسران کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کی بے عزتی ہوئی ہے اس لیے وہ چھٹیوں پر جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے ان کی بے عزتی نہیں ہوئی پھر بھی افسران کو یقین دلاتا ہوں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نےکہا کہ صوبہ اپنی تحقیقات کرے گا لیکن ادارے بھی تحقیقات کریں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے کہتاہوں اپنےادارےکی تحقیقات کریں۔

    کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ، آئی جی سمیت اعلیٰ افسران احتجاجاً چھٹیوں پر چلے گئے

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس میں آئی جی اور ڈی آئی جی رینک کے افسران دلبرداشتہ ہوکر چھٹیوں پرچلے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس کے بعد آپس میں معاملے پر مشاورت کی اور مشتاق مہر کا ساتھ دینے کا دو ٹوک فیصلہ کیا‘۔

    ذرائع کے مطابق سندھ اور کراچی میں تعینات مزید پولیس افسران نے احتجاجاً چارج چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع

    بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ انتخابی مہم کے لئےکل گلگت بلتستان جائیں گے۔

    پی ڈی ایم جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئےناموں کا اعلان کرے گی۔

    دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹوالیکشن مہم کا آغاز اسکردو سےکریں گے ، وہ 21اکتوبر سے لیکر14روز تک گلگت میں قیام کریں گے۔

    سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کادورہ کریں گے ، جہاں وہ کارنرمیٹنگ اور جلسےکریں گے جبکہ چیئرمین پی پی گلگت،دیامر بھی جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈی ایم ) گوجرانولہ اور کراچی میں جلسہ کر چکی ہے جبکہ  پی ڈی ایم کا  تیسرا جلسہ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو ہو گا۔