Tag: bilawal bhutto

  • ‘ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر  شدید صدمہ ہوا’

    ‘ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر شدید صدمہ ہوا’

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، واقعے کی مکمل تحقیقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور مریم نوازکےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں بلاول بھٹو نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر شدیدصدمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو کا مریم سے مکالمے میں کہنا تھا کہ تکلیف دہ گھڑی میں آپ کےساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتاہوں، رات گئےاس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کےبھی منافی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا سندھ حکومت کوگرفتاری سےآگاہ نہیں کیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ کوہدایات جاری کی ہیں واقعے کی مکمل تحقیقات ہو۔

    اس سے قبل مولانافضل الرحمان اور مریم نوازکے درمیان ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں مولانافضل الرحمان کی کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی۔

  • سندھ میں طوفان اٹھ رہا ہے، بلاول کا جزائر آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

    سندھ میں طوفان اٹھ رہا ہے، بلاول کا جزائر آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں طوفان اٹھ رہا ہے، ہوش کے ناخن لیے جائیں اور جزائر آرڈیننس واپس لیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہدائے جمہوریت کا قرض ادا کرنا ہے، انقلاب کی صبح دکھائی دے رہی ہے، آج تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ملک کی تمام جمہوری طاقتوں نے جمہوریت کے قیام کی جنگ لڑنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بدھ تک آرڈیننس واپس نہیں لیا توسینیٹ میں قرارداد پاس کرکے آرڈیننس کو باہر کردیں گے، جزیرے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں سندھ بلوچستان کی ملکیت ہے قبضہ نہیں کرنے دینگے۔

    مزید پڑھیں: میں ایک نہیں دو بچوں کی نانی ہوں، مریم نواز

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حاکم وقت کے ظلم کےخلاف اٹھنے والی آوازوں کا گلہ گھونٹا جارہا ہے، ظلم پھرظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ اقتدارکی لڑائی نہیں، سب آزادیوں کا ضامن جمہوری نظام ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس حکومت نےعوام کو بنیادی حقوق دینے کا وعدہ توڑ دیا، آج غریب پس رہا ہے، ہائی ویز پرہماری بچیوں بہنوں کا ریپ کیا جا رہا ہے، اس کوعوام کی بھوک،غصہ نظرنہیں آتا، اس دورمیں عوام نے تاریخی مہنگائی، غربت دیکھی۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی جنگ عوام کی جنگ ہے، جمہوریت نہ ہوتو فیصلےعوام نہیں چند لوگوں کی مرضی سے ہوتے ہیں، یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اسے جانا پڑے گا۔

  • اے پی سی کی قرارداد کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

    اے پی سی کی قرارداد کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اے پی سی کی قرارداد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن وسیم بادامی نے بلاول بھٹو سے سوال کییا کہ میاں صاحب نے جو کہا آپ اس کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم، اے پی سی کی قرارداد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی گوجرانوالہ میں تقریر کی تائید نہیں کی اور مزید کہا کہ اے پی سی جو ہماری قرارداد تھی ہم سب اس کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں تقریر کے دوران اداروں پر ہرزہ سرائی کی تھی، جس کی وجہ سے سندھ کے شہر حیدرآباد میں نواز شریف کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

    نواز شریف کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں حکومت مخالف جلسہ جاری ہے، جلسے سے بلاول بھٹو، مریم نواز اور فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

    پی ڈی ایم جلسے میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی تھی اور کارکنان باڑ پھلانگ کر خواتین انکلوژر میں چلے گئے تھے۔

  • زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا

    زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا اور کہا بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی ، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھناؤنے حملوں سے قوم کو دکھایا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاون بھٹوزرداری نے گوجرانولہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت آج بد ترین دورسےگزررہی ہے،عمران خان نے کرپشن کےخاتمہ کا وعدہ کیا لیکن آج کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے بھی کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

  • بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ

    میرپورخاص: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت سے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں و سیلاب سے نقصانات پر اسلام آباد کے حکمرانوں کی توجہ دلائی، راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں زیادہ وقت گزارا، ابھی تو شروعات ہے، پیپلزپارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایزاپنے طور پرمحنت کرتے ہیں، میرپورخاص ،عمرکوٹ، بدین، تھرپارکر میں نقصانات ہوئے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے خود متاثرہ علاقوں میں پہنچے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 2011 میں متاثرین کو وطن کارڈ دئیے تھے، پیپلزپارٹی کے جیالے جانتے ہیں حق کے لیے احتجاج کیسے ہوتا ہے، حکومت کو سندھ کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑنے دینگے، اس سال سندھ حکومت کو 200ارب روپے کم دیے گئے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو این ایف سی کے شیئرنہیں دیے، بارشوں، سیلاب اور ٹڈی دل سے ملک کے کسان پریشان ہیں، ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے چھوٹے کسانوں کی بھی مدد کرنی چاہیے، ملک کے غریب کسان بڑا نقصان برداشت نہیں کرسکتے،عوام کےمسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہر کسان کو معاوضہ دینا چاہئے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کسانوں کے لیے اسکیم لے کر آئے، اگلی بار یہاں آئیں گے تو سیاسی سرگرمیاں رکھیں گے۔

  • پیپلز پارٹی 12 سال سے سندھ میں لوٹ مار کرتی آرہی ہے: علی زیدی

    پیپلز پارٹی 12 سال سے سندھ میں لوٹ مار کرتی آرہی ہے: علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلاول نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، یہ رویہ بلاول کی ناپختگی اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی ظاہر کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، پیپلز پارٹی خود مسلسل 12 سال سے سندھ پر حکمرانی اور لوٹ مار کرتی آرہی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا بلاول کی ناپختگی اور پیپلز پارٹی کی نا اہلی ظاہر کرتی ہے، نہ روٹی نہ کپڑا نہ مکان، یہ سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے کا نعرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے داماد اور پوتے نے سندھ کو کرپشن اور گندگی کا حوض بنا ڈالا، سندھ کے لوگوں کی ترقی کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور پوتے نے کچھ نہیں کیا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ بھٹو کے سماجی فلاحی ایجنڈے سے مماثل ایجنڈے پر تو تحریک انصاف عمل پیرا ہے، بھٹو زندہ نہیں لیکن شرمندہ ضرور ہے۔

    ابہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ کے دیگر علاقوں کی ترقی کے لیے بھی کوشش کرے گی، پیپلز پارٹی کو اس موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کم سے کم ڈویژن میں گریڈ 21 کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے۔

  • سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں: بلاول بھٹو

    سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں: بلاول بھٹو

    میرپورخاص: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں، بیرون ملک پراپرٹی بنانے والے اسپیشل اسسٹنٹ کب وضاحت دیں گے؟

    آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرپورخاص میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا وزیر اعظم کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرپشن کیسز کے باوجود بیرون ملک پکنک مناتے ہیں، سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے، لیکن معاون خصوصی کو نہیں۔

    بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے، انھوں نے کہا ایک اور اسپیشل اسسٹنٹ پانامہ میں بھی ملوث ہیں، ایک اسپیشل اسسٹنٹ نے ذمہ داری کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا لیکن وزیر اعظم نے استعفیٰ نہیں مانا، کرپشن الزامات لگے تو باپ بیٹے لندن میں کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں، نیا پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے توشہ خانہ ریفرنس مذاق قرار دے دیا، کہا حساب توشہ خانہ کا نہیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کا لے رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس سمیت تمام کیس سیاسی ہیں، چیئرمین پی پی نے نیوز کانفرنس میں زراعت ایمرجنسی لگانے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ وزیر اعظم سندھ حکومت کی طرح کسانوں کے ساتھ آ کر بیٹھیں۔

    انھوں نے مزید کہا سندھ حکومت اکیلے قدرتی آفت کا سامنا نہیں کر سکتی، وفاق اپنی ذمے داریاں پوری کرے، وزیر اعظم 5 گھنٹے کے ٹرپ پر سندھ نہ آئیں، یہاں آ کر بیٹھیں، کپتان بن کرمتاثرین کی مد د کریں، غریب کسانوں اور چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دیا جائے۔

    بلاول بھٹو نے وفاقی وزرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا پہلے انسان پھر سیاست دان بنو، پہلےانسان بنو پھر وزیر بنو، امید ہے وزیر اعظم اپنے وزرا کو بیان بازی سے روکیں گے، پاکستان کو ایک ہونا پڑے گا تاکہ عوام کو ریلیف پہنچا سکیں۔

  • بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی  اورقتل کےواقعے کانوٹس لے لیا

    بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لے لیا

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے تفتیش کے معاملے پر سندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 5سالہ بچی سے زیادتی اور پھر قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، بچی پر زیادتی کے بعدتشدد اور جلادینا دل دہلادینے والاسانحہ ہے، پولیس مجرم تک پہنچے اور کیفرکردار تک پہنچائے۔

    بلاول بھٹو نے تفتیش کے معاملے پرسندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کیس کی تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، سندھ حکومت متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے۔

    یاد رہے پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

    بعد ازاں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیاگیا۔

    دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف بھی ہوا ، فوری ریسپانس کےبجائےایف آئی آرہی دوسرے دن درج کی۔

  • بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہیں، بلاول بھٹو کی ہدایت

    بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہیں، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ اور وزرا کو بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہنے اور بارش سےنقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا سے فون پر رابطہ کرکے کراچی میں امدادی کاموں سے متعلق معلومات لیں۔

    وزیراعلیٰ،وزیربلدیات،وزیرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی ، ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ صوبےمیں ہر جگہ نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ شبیربجارانی کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل پانی کی اخراج کے لیے استعمال کیےجارہےہیں۔

    بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ اور وزرا کو بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہنے اور بارش سےنقصان کاتخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

    چیئرمین پی پی نے سندھ سمیت ملک میں انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی اورصوبائی حکومتیں بارش سےجانی نقصان پرمتاثرین کی مددکااعلان کریں۔

    بلاول بھٹو نے دوران بارش اقدامات پر سندھ کابینہ کو سراہا۔

    خیال رہے موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی کے انڈر پاسز تاحال پانی سے بھرے ہوئے ہیں، تین دن بعد بھی ناظم آباد کے دونوں انڈر پاسز سے پانی کا اخراج نہ کیا جاسکا۔

    لیاقت آباد دس نمبر کا انڈرپاس بھی تاحال زیر آب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور مسلسل پانی جمع رہنے سے انڈرپاس میں سڑک پر گڑھے پڑگئے ہیں۔

  • کراچی میں تباہی، بلاول بھٹو کی حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت

    کراچی میں تباہی، بلاول بھٹو کی حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مراد علی شاہ تشویشناک صورتحال سےنمٹنے کے لئے وفاق سےمدد مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا اور حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ شہریوں کے لیے بروقت ریلیف یقینی بنائے اور صوبے میں سرکاری ونجی املاک کو نقصانات کا سروے کرائے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں امدادی کام تیز اور بحالی کے عمل کو جلد شروع کیاجائے، بارش سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا کام مکمل کرکے آمدورفت بحال کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے پورے صوبے میں نقصان ہوا ہے، کاشتکاروں و کسانوں کوبہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، شعبہ زراعت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشتکاروں کی فصلیں غیرمعمولی موسلادھاربارش میں زیرآب آگئیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا مرادعلی شاہ تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاق سےمدد مانگیں، امید ہے وفاق صوبے کی معیشت معمول پر لانے کے لئے آئینی کردارادا کرے گا۔