Tag: bilawal bhutto

  • کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : بلاول بھٹو نے شہر قائد سے متعلق کہا ہے کہ لسانیت اور نفرت کی سیاست نے کراچی کو مسائل کا انبار بنایا، اسی لیے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب والے ہوش میں آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار کراچی کی آرگنائزیشن کمیٹی اور سندھ حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا، وقار مہدی نے اجلاس کے شرکا کو شہر قائد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کے دوران شرکا نے کراچی کی ترقی سمیت سیاسی صورتحال پر غور کیا اور شہر قائد میں پی پی کی تنظیم نو پر بھی مشاورت کی گئی۔

    بلدیاتی اداروں کے خاتمے کے بعد ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ سرکاری افسران یا سول سوسائٹی سے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا اور اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرز کا کراچی سے تعلق ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ شہر قائد کی ترقی کیلئے پی پی نے مثالی کردار ادا کیا، کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہے۔

    پی پی عوام کی جانب سے دیئے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی، سندھ حکومت کراچی میں بہت اچھا کام کررہی ہے اور کراچی کے مسائل کے حل میں تسلسل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب والے ہوش میں آئیں، کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ لسانیت اور نفرت کی سیاست نے کراچی کو مسائل کا انبار بنایا۔

  • پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری شکایت ہے کہ صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا، اٹھارویں ترمیم کے باوجود صوبوں کو محروم رکھا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ، انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی عوام کو 73 ویں یوم آزادی کی مبارک باد بھی پیش کی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے جائز مطالبات ہوں گے وہاں احتجاج کا حق رکھتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کے باوجود صوبوں کو محروم رکھا جارہا ہے، ہماری شکایت ہے کہ صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا۔

    انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبوں کو حق نہیں دیا جارہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے، سندھ کے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز اسکوائر منصوبے کےلیے ورلڈبینک سے قرضہ لیا گیا، کم وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملیر میں بھی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، 30 ستمبر تک کئی منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

  • وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخواہ کی بلاول بھٹو کو بی آر ٹی دیکھنے اور سفر کرنے کی دعوت

    وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخواہ کی بلاول بھٹو کو بی آر ٹی دیکھنے اور سفر کرنے کی دعوت

    پشاور : وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخواہ شاہ محمد نے بلاول بھٹو کو بی آر ٹی دیکھنے اور سفرکرنے کی دعوت دے دی، رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا بلاول زرداری پشاور آکر بی آر ٹی دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی عدیل انجینئر اور ارسلان تاج بی آرٹی دیکھنے پشاورپہنچ گئے، وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخواہ شاہ محمد اور ارکان سندھ سمبلی نے زو کارڈ بنوایا ، دونوں ممبران صوبائی اسمبلی کوکارخانواسٹاپ تک بی آر ٹی بس میں لے جایا گیا۔

    ارسلان تاج نے کہا بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر حکومت کےپی دادکی مستحق ہے، مرادعلی شاہ پشاورآکر کچھ سیکھیں اور سندھ میں بھی کوئی منصوبہ بنائیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور کو تبدیل کر دیا۔

    صوبائی وزیر شاہ محمد نے بلاول بھٹو کو بھی بی آر ٹی دیکھنے اور سفرکرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو تنقید کے بجائے خودآ کر بی آر ٹی دیکھ لیں ، بی آر ٹی افتتاح کی خوشخبری جلد عوام کو ملے گی۔

    رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہترین منصوبہ ہے، پیپلز پارٹی کب ایسےمنصوبےشروع کرےگی،بلاول زرداری بی آر ٹی پشاور آکر دیکھیں اور کچھ شرم کریں، پی ٹی آئی نےجس طرح پشاورکوبدلہ بلاول زرداری لاڑکانہ اورسندھ کو بدلیں۔

  • اپوزیشن کی صفوں میں بہت الجھاؤ ہے، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، فیصل جاوید

    اپوزیشن کی صفوں میں بہت الجھاؤ ہے، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کس اتحاد کی بات کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن کی صفوں میں خود بہت الجھاؤ ہے۔

    یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ آج فضل الرحمان کے بھائی نے اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان کردیا، اپوزیشن جماعتوں کی صفوں میں بہت الجھاؤ ہے، بلاول بھٹو کس اتحاد کی بات کرتے ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ پہلے بھی دھوکا کھاچکے ہیں جب جے یوآئی آزادی مارچ کے نام پر اسلام آباد میں اکیلے ہی کنٹینر لے کر آگئی تھی، اس وقت پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے سیلفیاں لیں اور چلے گئے، عوام ان کے ساتھ آج بھی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے کلبھوشن کو این آر او دے دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف قرارداد لےکر آئیں گے، ہم ایک ترمیم لے کر آئے تھے، حکومت چاہتی ہے اپوزیشن کچھ نہ بولے۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے کلبھوشن کو ’این آر او‘ دے دیا، بلاول کا دعویٰ

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جسے کشمیر کا سفیر بننا تھا آج وہ کلبھوشن کاسفیر بن گیا ہے، آپ لوگ میری اوراپوزیشن کی زبان بند نہیں کرسکتے، اسپیکر نے آج جو کردار ادا کیا وہ مناسب نہیں ہے، اسپیکر کو ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

  • شہباز شریف، بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    شہباز شریف، بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سنجیدہ نہیں ہوئیں تو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ناکام ہوگی، آپ کو ہر حال میں اے پی سی میں آنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آپ نہ آٗے تو اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، مولانا فضل الرحمان دھرنے میں ساتھ نہ دینے پر بہت خفا ہیں۔

    دوسری جانب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ سنجیدہ ہے ساری اپوزیشن دے تو کام بنے گا، دعا کریں صحت ساتھ دیتی رہی تو لازمی آؤں گا۔

    شہباز شریف نے تجویز دی کہ آپ اور میں اے پی سی کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ مولانا نے مجھ سے بھی شکوہ کیا تھا۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت مخالف تحریک کے لیے مولانا یا کسی اور پر انحصار نہیں کرنا ہوگا، مولانا چاہتے ہیں صبح حکومت گر جائے ہمیں نظام کو بچانا ہوگا۔

  • نیب کا اس وقت کالا قانون ہے جس کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو

    نیب کا اس وقت کالا قانون ہے جس کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو

    لاہور : بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی، چینی اسکینڈل سمیت اب کلبھوشن کو بھی این آر او دیا جارہا ہے، موجودہ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ نواز کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہیں نے کہ پاکستان کے عوام آج مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جتنے این آر او دیئے ماضی میں کسی نے نہیں دیئے، بی آر ٹی، چینی اسکینڈل سمیت اب کلبھوشن کو بھی این آر او دیا جارہا ہے۔۔

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، عید کے بعد رہبر کمیٹی میٹنگ میں عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں ہمیں اتفاق رائے پیدا کرکے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا، مڈٹرم الیکشن سمیت کوئی بھی ایجنڈا ہو ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، شہباز شریف سے ملاقات طے نہ ہوتی تو شاہ محمود کو اسمبلی میں جواب دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس پر شاہ محمود قریشی پر کیوں خاموش ہیں، حکومت نے نیب آرڈیننس پیش کیا جو ناکام ہوچکا ہے، حکومت کہتی ہے جو تجاویز ہم نے دی ہیں اس پر عمل کریں، اپوزیشن کہتی ہے جو سپریم کورٹ کہتی ہے اس پر عمل کریں، انسانی اور جمہوری حقوق پر حملہ ہوگا تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے  مزیدکہا کہ نیب کا اس وقت کالا قانون ہے جس کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔

  • بلاول بھٹو کا کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

    بلاول بھٹو کا کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادو سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پر مخالفت کرے گی، حکومت نے آرڈیننس کو ایوان میں پیش کیا تو پیپلزپارٹی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔

    بلاول بھٹو آج کے دن ملک میں الیکشن نہیں لیکشن ہوئے تھے، کرونا کی وبا نہ ہوتی تو 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتا تھا کہ فارم 45 کی کیا اہمیت ہے، عمران خان اس معاملے پر اپنا اہم کردار ہے، جتنا نقصان اس سسٹم میں ہوا اتنا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

    بلاول نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ کیسے پشاور میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، آج ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے عوام ایک پیج پر ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق حکومت کو سیاست کا کچھ پتا نہیں، سلیکٹڈ کو اپنی انا عزیز ہے، سلیکٹڈ میں اہلیت ہے اور ہی حکومت چلانے کی صلاحیت ہے، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور میں عوام سے بے شمار وعدے کیے، عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ وفا نہ ہوا۔

    بلاول بھٹو کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل کردیے، ملک بھر میں سندھ بلدیاتی نظام برقرار رکھنے والا واحد صوبہ ہے، سلیکٹڈ دور ححکومت میں سندھ میں بلدیاتی نظام جمہوریت کی جیت ہے۔

  • چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، مراد سعید

    چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ چوروں سے نجات حاصل کرنا قوم کا مقدر ہے اور عمران خان اس کا وسیلہ ہیں۔

    یہ بات انہوں نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کے جواب میں اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رائیونڈ اور سندھ کے چوروں سے قوم کی جان چھڑائی، پرچی چیئرمین کی پریس کانفرنس کے بعد بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے،

    انہوں نے کہا کہ سارے چور احتساب سے بچنے کیلئے زور لگاؤ کا نعرہ لگانے کی تیاریاں کررہے ہیں، نیب یا نیب قانون پر نہیں، انہیں چوری، ڈاکہ زنی کے سوالات پر اعتراض ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، پارلیمان کے استعمال کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا، پرچی چیئرمین سازش کرنے والوں کے ساتھ محبتیں بڑھائیں مگر ہمیں نہ ڈرائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدعنوانوں کا اتحاد یا حزب اختلاف کی کانفرنس احتساب پر اثرانداز نہیں ہوسکتی، وبا کی ابتدا سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ پرچی چیئرمین کی حکومت نے کیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں ڈاکٹرز وینٹی لیٹرزنہ ملنےکے باعث جاں بحق ہوئے، سندھ میں ٹڈی دل فصلوں پر،پیپلز پارٹی وسائل پرہاتھ صاف کرتی رہی، کرپشن کے ہر بڑے مقدمے میں زرداری یا ان کے کارندے ملوث ہیں، بھاگنے سے کام نہیں چلے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرچی چیئرمین سامنے آئیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، کرپشن کا حساب لیں گے اور سیاسی شرارتوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

  • شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ : آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تیاری

    شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ : آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تیاری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے بلاول بھٹو سے اے پی سی کے انعقاد کی تاریخ اور زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔

    بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور خیرسگالی کا اظہار کیا، شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

    ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کم کی جارہی ہے تاکہ کیسز کو چھپایا جاسکے، عمران خان کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، عوام دشمن بجٹ نے غریب آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل پی پی نے ن لیگ کے رویے پراعتراضات اٹھائے تھے اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد شہباز شریف کے متحرک نہ ہونے پر پی پی کو اعتراض تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان  کی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    کراچی : جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سےفون پر رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں میں علاقائی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہوا۔

    خیال رہے اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایورڈ اور ملک کی معیشت کے سلسلے میں جمعت علمائے اسلام (ف) نے کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے مہمان خصوصی ہوں گے، تاہم بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی شرکت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر مشاورت شروع کر دی اور تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، تاہم مرکزی رہنماؤں کی شرکت پر بڑی سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں۔