Tag: bilawal bhutto

  • بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کردیا

    دھابیجی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پورے صوبے میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں کر سکتے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، دھابیجی میں نئے پمپنگ اسٹیشن کا منصوبہ اہم ہے۔ ہزاروں کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جس سے پانی کی بچت ہوئی۔ کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے جو وعدے کیے وہ پورے کرے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو اپنا حق دے۔ وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں وعدہ کیا تھا کہ ڈی سیلی نیشن منصوبے شروع کروائیں گے۔ پانی کے وزیر نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ سندھ کا پانی چوری ہو رہا ہے۔ میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے ایک پتھر نہیں لگا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت سے عوام کو حقوق دلانا ہوگا، طاقت کا سر چشمہ عوام ہے یہ ماننا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا۔ آئین کے مطابق جو عوام کا حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں مانگ رہے۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ہم سے ناراض ہیں، ایک سال سے سندھ میں کرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت سازشوں کے باوجود کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

  • آرمی ایکٹ ترمیمی بل دفاعی کمیٹی کو جانا اہم کامیابی ہے: بلاول بھٹو

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل دفاعی کمیٹی کو جانا اہم کامیابی ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کا دفاعی کمیٹی کو جانا اہم کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کا دفاعی کمیٹی کو جانا اہم کامیابی ہے، یہ بل ڈیفنس کمیٹی جائے بغیر پاس ہوتا تو اچھا قدم نہ ہوتا، جب یہ عمل پارلیمان سے مکمل ہو جائے گا تو ابہام بھی نہیں رہے گا۔

    قبل ازیں، انھوں نے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق لایا جانا چاہیے، ہم پھر سے وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت کی تھیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ پارلیمانی طریقہ کار ایک طرف رکھ کر بل پاس کیا جائے، اس سے نہ صرف ہمارے بلکہ پاک فوج کے ادارے کو بھی نقصان ہوگا اور ہم ماضی کی غلطیاں دہرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ نازک معاملہ ہے، ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، بلکہ اپنا جمہوری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور حزب اختلاف ہماری حمایت چاہتے ہیں تو پارلیمانی طریقہ کار اپنائیں۔ حکومت سے امید ہے کہ بل کو دفاع کی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  آرمی ایکٹ بل کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب

    بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کے لکھے گئے خط کا مجھے علم نہیں، قائد حزب اختلاف کو اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نیب آرڈیننس کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے اصولی مؤقف کو مان رہی ہے ، نیب متنازع اور آمر کا بنایا ادارہ ہے، یہ ایک کالا قانون ہے اس کو ہمیں ختم کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، بل وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پیش کیا، پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان بحریہ ایکٹ ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی نے تینوں بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوا دیے۔

  • شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رکھوں گا: بلاول بھٹو

    شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رکھوں گا: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رکھوں گا، تاریخ شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو وفاقی پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں۔ بینظیر کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے عزائم کو ناکام بنایا تھا، عوام بہادر قائد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جس نے سب کچھ قربان کر دیا۔ شہید بینظیر بھٹو نظریات کے لیے بڑی بہادری سے لڑیں۔ انہوں نے جیالوں کو متحد کیا اور آمر ضیا کے خلاف جدوجہد کی قیادت کی۔

    انہوں نے کہا کہ نظریات کی خاطر ہی ذوالفقار بھٹو نے پھانسی کا پھندہ گلے لگایا تھا۔ شہید بینظیر بھٹو کو قید تنہائی اور جلا وطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ انہوں نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے وزیر اعظم بننے کے بعد سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ بطور وزیر اعظم ملک و عوام کے لیے ترقیاتی پروگرامز شروع کیے۔ صحت، تعلیم، غربت کے خاتمے، خواتین کی بہبود اور دفاع جیسے پروگرامز کا آغاز کیا۔ بیلسٹک میزائل پروگرام نے ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ وہی جوہری پروگرام جس کی بنیاد شہید بھٹو نے عدالتی قتل سے پہلے رکھی تھی۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رکھوں گا، تاریخ شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

  • احسن اقبال کی گرفتاری، بلاول کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

    احسن اقبال کی گرفتاری، بلاول کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

    کراچی: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد بلاول بھٹو نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتےہوئے نیب راولپنڈی میں جوابات جمع کرادئیے گئے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو نیب نے کل طلب کیا تھا، وہ جے وی ایل کمپنی میں ایک ارب سے زائد کی مبینہ منتقلی پر طلب کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بلاول کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونا تھا، بلاول بھٹو کو بطور ڈائریکٹر زرداری گروپ نیب نے طلبی کو نوٹس دیا۔

    مزید پڑھیں: نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا

    یادرہے کہ نیب نے احسن اقبال کو نارروال اسپورٹس کمپلیکس میں کرپشن پر گرفتارکیا ہے، انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    نیب نے رکن اسمبلی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کردیا ہے .

    قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی پرآج تک ڈھائی ارب خرچ ہوئے جب ڈھائی ارب خرچ ہوئے تو 6ارب کی کرپشن کیسے ہوسکتی ہے؟

  • سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول نیب کو حساب دیں، فردوس عاشق اعوان

    سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول نیب کو حساب دیں، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے بلاول بھٹو نیب کو حساب دیں، مشرف کے ساتھ نیب کے نوٹس کو جوڑنا ٹھیک نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جیسے دیوانے کی بھڑھکیں لوگ اکثر سُنتے رہتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ نیب کے نوٹس کو جوڑنا ٹھیک نہیں ہے، بلاول نیب میں جاکر اپنی منی ٹریل بتائیں، سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والے پہلے نیب کو حساب دیں۔،

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست کابینہ میں آئی تھی، ان کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ان کو پاکستان سے جانے کی کیا جلدی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ منگل کے روزان کے وکلاء کو ثابت کرنا ہوگا کہ سہولت کار کے بغیر بیمار ٹھیک ہو سکتا ہے یا نہیں، منگل کو مریم نواز کی درخواست پر تفصیلی جائزہ لیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں پھنسی ہوئی ہے اس کے مفادات نظریے میں قید ہے، شہباز شریف اور نوازشریف کے بیانیے الگ الگ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے ہر محاذ دانت کھٹے کر دیئے ہیں، ہندوستان کے چپے چپے میں مودی کے پَتلے جلائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی ہندوستان کے منہ پر امن کا طمانچہ ہے، پاکستانی فوج عوام یکجہتی سے مودی کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

  • بہت سے کیسز ہیں جس پر جمہوری فیصلے آئیں گے، بلاول بھٹو

    بہت سے کیسز ہیں جس پر جمہوری فیصلے آئیں گے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بہت سے کیسز ہیں جس پر جمہوری فیصلے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی طرف سے کافی فیصلے آرہے ہیں، تاریخی فیصلے کیے جارہے ہیں جس کو ہم خوش آمدید کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری فیصلے سے جمہوریت نہیں آتی، جب تک ہر فیصلہ حق میں نہیں ہوگا تب تک جمہوریت نہیں آئے گی، ہمیں بینظیر شہید کیس میں انصاف ملے گا، اب 12 مئی کے کراچی شہدا کو انصاف ملے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کو کوئی الزام ثابت کیے بغیر حکومت نے قیدی بنایا، زرداری نے اپنے اصولوں پر کوئی سودا نہیں کیا، زرداری اور فریال تالپور کو ضمانت بھی مل گئی، ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے، ملک بھر میں مہم چلائیں گے۔

    مزید پڑھیں: جھوٹے مقدمات سے پارٹی کے جیالوں کو جھکایا نہیں جاسکتا، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کسی کی کال پر پاکستان کی خارجہ پالیسی چلے گی، مشرف نے ایک فون کال پر خارج پالیسی کا فیصلہ لیا تھا، آپ بتائیں پرویز مشرف اور عمران خان میں کیا فرق ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو کہا گیا نیوکلیئر پروگرام بند کرو لیکن انہوں نے پھانسی کا پھندا قبول کیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ڈرایا دھمکایا اور جھکایا نہیں جاسکتا۔

  • جھوٹے مقدمات سے پارٹی کے جیالوں کو جھکایا نہیں جاسکتا، بلاول بھٹو زرداری

    جھوٹے مقدمات سے پارٹی کے جیالوں کو جھکایا نہیں جاسکتا، بلاول بھٹو زرداری

    سکھر : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو جھکایا نہیں جاسکتا، خورشید شاہ نے جرات مندی سےحالات کاسامنا کیا۔

    یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو این آئی سی وی ڈی اسپتال پہنچے اور انہوں ضمانت پر رہا ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے خورشید شاہ سے ان کی خیریت دریافت کی اور رہائی پر خورشید شاہ کو مبارکباد بھی دی۔

    بلاول بھٹو نے خورشیدشاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کاحوصلہ قابل تعریف ہے، آپ نے بہادری اور جرات مندی سے جبر کے حالات کاسامنا کیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ڈرایا دھمکایا اور جھکایا نہیں جاسکتا۔

    اس موقع پر سید خورشید شاہ نے چیئرمین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علالت کی وجہ سے آئندہ چند روزمزید اسپتال میں رہوں گا۔

    احتساب عدالت سے خورشید شاہ ضمانت منظورہونے کے بعد رہا 

    واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سکھر کی احتساب عدالت نے پی پی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی رضا ربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کو گرفتار کیے 90 روز گزر گئے، نیب کوئی ثبوت نہ ریفرنس پیش کرسکی، خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، استدعا ہے قانون کے مطابق کیس خارج کیا جائے۔

  • مشرف کو سزائے موت: بلاول نے اپنی والدہ کی قتل سے قبل آخری لمحے کی تصویر کیوں پوسٹ کی؟

    مشرف کو سزائے موت: بلاول نے اپنی والدہ کی قتل سے قبل آخری لمحے کی تصویر کیوں پوسٹ کی؟

    اسلام آباد: سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی قتل سے چند لمحے قبل ان کے آخری جلسے کی تصویر پوسٹ کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ٹویٹ کیا، ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

    بلاول نے اپنے ٹویٹ میں اپنی والدہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی پوسٹ کی، جو سنہ 2007 میں ان کے قتل سے چند لمحے قبل ان کے آخری جلسے کی ہے۔

    اس جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جبکہ بے نظیر بھٹو کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اس وقت اقتدار پر براجمان سابق صدر پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ آج خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

  • جمہوریت ہمارا انتقام ہے اس کیلئے آخری دم تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    جمہوریت ہمارا انتقام ہے اس کیلئے آخری دم تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نظر نہیں آتا، جمہوریت ہمارا انتقام ہے اس کیلئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے جنرل ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال بی بی کی جائے شہادت پر برسی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لیاقت باغ پنڈی میں27دسمبر کو جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا، اسی پنڈی میں جہاں شہید بھٹو نے شہادت قبول کی، ہم نے کہا تھا کہ جمہوریت ہمارا انتقام ہے، آج اسی جمہوریت پر حملہ ہورہا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اس جمہوری سوچ اور عوام کے حقوق پرحملے ہورہے ہیں لیکن پاکستان میں ظلم کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والانظر نہیں آتا، ہم جمہوریت کیلئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تیسری نسل پنڈی آرہی ہے، اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، آج کسان اور مزدور سمیت ہرطبقہ پریشان ہے، ایسا اس لیے ہورہا ہے کیونکہ ہمارےحکمران نااہل ہیں، ایسی حکومتیں عوام کے مسائل کا نہیں سوچتیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مخالفین اپوزیشن رہنماؤں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں،27دسمبرکو پورے پاکستان کیلئےعوامی ایجنڈا پیش کریں گے، ہم نئی جنگ اور جدوجہد شروع کررہے ہیں، پورے ملک میں عوامی حکومت بنا کررہیں گے۔

    ہمیشہ کی طرح آج بھی پیپلزپارٹی کیخلاف سازش ہورہی ہے، جوجمہوری راستہ آپ نے چنا یہ بہت مشکل راستہ ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے کارکنان سے مخاطب کوتے ہوئے کہا کہ کیا آپ شہید بینظیر بھٹو کی طرح میرا ساتھ دیں گے؟ جس پر کارکنان نے والہانہ اندازمیں رضامندی کا اظہار کیا۔

     

  • شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازشی لوگ پاکستان سے بےنظیر کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شخصیت پر ترکی کی مصنفہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت ہوئی تو لوگوں نے توقع کی کہ میں ان پر کتاب لکھوں لیکن آج تک مجھ میں یہ حوصلہ نہیں آیا کہ ان پر کتاب لکھ سکوں، بینظیر بھٹو نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھائی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سازشی لوگ پاکستان سے شہید بے نظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، آپ شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے کیسے نکال سکتے ہو، بینظیر بھٹو نے سلیکٹڈ حکومت کیخلاف مارچ کیا تو اس کی خود قیادت کی۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب جو لانگ مارچ ہوتے ہیں ان میں کنٹینر کےاندر بیٹھ کر ہاتھ ہلایا جاتا ہے، آج کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈرنہیں بن سکتے، ہم پر ذمہ داری ہے کہ دکھائیں جبکہ کرپٹ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور اصولوں پر کھڑے ہونے والے خون دیتے ہیں۔