Tag: bilawal bhutto

  • انصاف کی فراہمی پر جج صاحبان کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو

    انصاف کی فراہمی پر جج صاحبان کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی ضمانت منظور ہونے پر کہا ہے کہ مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آئیں گے تو بتانا چاہتا ہوں دعاؤں میں طاقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت سے متلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف رزداری کی میڈیکل رپورٹ تشویشناک ہے، عدالت نے آج آسف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عام کی دعاؤں سے آصف زرداری کو ضمانت ملی ہے، انصاف کی فراہمی پر جج صاحبان کے شکر گزار ہیں، حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا اور دبانا چاہتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین یہ سوچتے ہیں کہ ہم ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آئیں گے تو بتایا چاہتا ہوں کہ دعاؤں میں بہت طاقت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اب باہر آرہے ہیں وہ جلد اپنا علاج کرائیں گے، سابق صدر شکاری ہیں اور اب وہ کھلاڑی کا شکار کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو فریال تالپور کے کیس میں ہمیں دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرلی، زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور

    خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی، درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔

    آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 10 جون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں کے خلاف عبوری ریفرنس دائرکیا تھا۔

    آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور 17 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر تھے۔

  • انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو

    انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو باشعور بنانا ہے، انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست میں پریس کا کام طاقتور کا احتساب کرنا ہے، آزادی اظہار رائے کی طرح دیگر حقوق پر بھی بات کرنی چاہئے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن ہم یقینی نہیں بناسکتے، پارلیمان میں سوائے مغلظات کے کوئی بات نہیں ہورہی ہوتی ہے، ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے اپنے شہریوں کا تحفظ کرے، لوگوں کو محنت کا صلہ دینا اور ان کا معاشی تحفظ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکے، الیکشن میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے جسے روکنا ہوگا، عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں تو مسائل حل ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی باہر ہیں، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت آج بھی انسانی حقوق دینے میں فرنٹ پر ہے، 18ویں ترمیم میں رائٹ آف ایجوکیشن دلوایا ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ انسانی اور جمہوری حقوق کے لیے فرنٹ پر رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح جمہوریت چل رہی ہے ہم عوام کے سامنے اور دیواریں لگارہے ہیں، عوامی امنگوں پر مشتمل قانون سازی کے لیے حقیقی نمائندوں کو لانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری رائے شماری کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، کشمیریوں کا حق ہے وہ اپنا فیصلہ رائے شماری کے تحت کریں۔

     

  • زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی باہر ہیں، بلاول بھٹو

    زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی باہر ہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں ہیں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی ملک سے باہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا چیک اپ کیا ہے، ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے، آصف زرداری کا علاج ہم کراچی کے اسپتال میں کرائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جس خاندان نے ملک کو لوٹا ہے اس کو حساب دینا ہوگا، ہم اداروں اور الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل حل ہوں تو جمہوری سسٹم میں یقین بڑھتا رہے گا، حکمران جھوٹ بولنا بند کریں اور عوام کے مسائل حل کرنا شروع کریں، عوامی جمہوری حکومت بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو وہ سہولیات ملیں جو ہر شہری کا حق ہے، مخالفین کو دباؤ میں رکھنے کے لیے حکومت حربے استعمال کرتی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جائے گی، حکومت عوام کے مسائل حل کرے پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل دیکھنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے چند روز قبل بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں کوئی حکومت ہے تو وہ سندھ کی ہے جو کام کر رہی ہے، صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سندھ کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں ہیں، روزگار نہیں مل رہا۔

  • فرزند زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کس نے دیئے؟ مراد سعید

    فرزند زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کس نے دیئے؟ مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانشین زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کیسے ادا ہوتے رہے؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی سیاستدان نے اپنی تقریر میں سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے اموات کا ذکر نہیں کیا اور بھوک سے مرنے والے سیکڑوں بچوں کی بات بھی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ جانشین زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں ایمبولینس نہ ہونے پر خاموش رہے اور کراچی میں بارشوں سے ہونے والی اموات پر بھی کچھ نہ کہا، فرزند زرداری نے یہ انکشاف کیا بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے اور زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری جانتے ہیں سندھ کا پیسہ فیکٹ اکاؤنٹ میں استعمال ہورہا ہے، جانشین زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کیسے ادا ہوتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب عمران خان آیا ہے توکراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی، عمران خان نے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے عالم اسلام کی رہنمائی دلوائی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ حکومت نے بلاول کے ابو اور چچا نواز کے قرضوں پر سود کی مد میں10ارب ڈالر واپس کئے ہیں۔ عمران خان نے آئی سی یو میں پڑی معیشت کو درست سمت دی ہے۔

    عمران خان نے پاکستان کو کاروبار کی آسانی میں 28 درجے ترقی دلوائی ہے، عمران خان کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آنے لگی ہے، فرزند زرداری کو سیاسی بقا کیلئے مولوی کے کنٹینر تک آنا پڑا۔

  • سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

    سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے طارق روڈ اور بہادر آباد سے متصل شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبوں کو وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے، بزنس مین نیب گردی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں کوئی حکومت ہے تو وہ سندھ کی ہے جو کام کر رہی ہے، صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سندھ کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں ہیں، روزگار نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مزدوروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔ کم لاگت میں شہید ملت روڈ انڈر پاس کا منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ کراچی میں سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے پر سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو انفرا اسٹرکچر میں انویسٹ کرنا ہوگا، چھوٹے تاجروں کے لیے اسکیم لائی جائے۔ معاشی بحران کا ہم مقابلہ کرتے ہیں تو کام کر کے دکھاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کا خیال رکھتی ہے، ان کےپاس پیسہ ہوگا تو وہ خرچ کرے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سندھ حکومت کو اس کا حق دیا جاتا تو اس سے زیادہ عوام کے لیے کرتے۔

    بلاول نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے این آئی سی وی ڈی کو کھڑا کردیا، کراچی سے سکھر تک اسپتال کھڑے کیے، مفت علاج فراہم کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کے لیے سوچتی ہے اور کام کر کے دکھاتی ہے۔

  • بلاول بھٹونےطارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس  کاافتتاح کردیا

    بلاول بھٹونےطارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس کاافتتاح کردیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج طارق روڈ اور بہادرآباد سے متصل شہید ملت انڈر پاسز کا افتتاح کردیا، 2 انڈر پاسز ایک ارب 22کروڑ روپے سےتعمیر ہوئے ہیں، ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ شہیدملت روڈپرانڈرپاسزسندھ حکومت کا شہریوں کےلئے تحفہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےایک اور وعدہ پوراکردیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے طارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس کاافتتاح کردیا، جس کے بعد انٹرسیکشن انڈرپاس کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا دونوں انڈر پاسزپرایک ارب 22کروڑ روپے لاگت آئی ہے، کورنگی ہینو چورنگی تایونیورسٹی روڈ جیل چورنگی 10 کلومیٹر کا کوریڈور سگنل فری ہوگا، شہیدملت روڈپرانڈرپاسزسندھ حکومت کا شہریوں کےلئے تحفہ ہے۔

    طارق روڈ انڈر پاس ساڑھے پانچ سومیٹر جبکہ ِہل پارک انٹرسیکشن پر تعمیر ہونے والا انڈر پاس ساڑھے سات سو میٹر طویل ہے، انڈر پاسز میں حائل پانچ ٹریفک سگنلز کو مکمل طورپرختم کردیاگیاہے اور اطراف میں نئی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کراچی کے مختلف منصوبوں پراجلاس ہوا ، جس میں مرادعلی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نےگزشتہ مالی سال بہت سےمیگا پروجیکٹس شروع کیے اور چند سال میں میگا پروجیکٹس کی فہرست مکمل کرلی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا طارق روڈ انڈر پاس 589.9 ملین روپے کا پراجیکٹ ہے ، رانا لیاقت علی فلائی اوور668.2 ملین سے 7 ماہ میں مکمل ہوئی جبکہ ٹیپوسلطان روڈ کی تعمیر نو 308.6 ملین سے 5 ماہ میں کی گئی اور سب میرین چورنگی انڈر پاس 460 ملین سے مکمل ہوا۔

  • بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، نصرت سحر عباسی

    بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، نصرت سحر عباسی

    کراچی : گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ 11سال سے افسوسناک واقعات پر ماتم کررہے ہیں،11سال کی بچی کو کاروکاری کا الزام لگاکر مار دیا گیا،11سال کی بچی کو ابھی ان باتوں کا ادراک ہی نہیں ہوگا،2019میں 50خواتین اور28مردوں کو کاروکاری پر مارا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعات میں اضافے کی وجہ پولیس تفتیش میں غفلت ہے، جب تک ذمہ داروں کو سزائیں نہیں دی جائیں گی اس طرح کی وارداتوں میں کمی نہیں آئے گی، ایک شخص کو بھی سزا ملے گی تو دوسرے بھی ڈریں گے، ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو سرعام سزا دینا چاہیے، بلاول بھٹو دوسرے صوبوں پر تو تنقید کرتے ہیں۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں جاکر باتیں کرتے ہیں اپنا صوبہ نظر نہیں آتا، ان کے اپنے صوبوں میں لوگ کتے کے کاٹنے سے مررہے ہیں، سندھ میں بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے،

    بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وزیراعلیٰ نے متعدد وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں کیا وہ سپرمین ہیں؟ دعوے بڑے بڑے مگر نتائج بالکل صفر ہیں۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیر کی محافظ رہی ہے: بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیر کی محافظ رہی ہے: بلاول بھٹو

    مظفر آباد: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیر کی محافظ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیپلز پارٹی کا 52 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 118 دن سے کرفیو ہے، دوائیں تک میسر نہیں، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں مودی کو سمجھو، اسے پہچانو۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ مودی کا چہرہ بے نقاب کر چکے ہیں، اس سے بات نہیں ہوگی، 72 سال میں جو نہیں کیا گیا تھا وہ حملہ اب مقبوضہ کشمیر پر کیا گیا ہے، شروع سے ہی مقبوضہ کشمیر پر بھارت قبضے کی کوشش کر رہا ہے، میں نے کہا تھا مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو، مجھے کہا گیا میں امن نہیں چاہتا، پیپلز پارٹی امن چاہتی ہے مگر کشمیر کی قیمت پر نہیں، وزیر اعظم کہتے تھے مودی جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، آج وہ کہتے ہیں مودی آر ایس ایس کا کارندہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نریندر مودی خطے سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، خود بھارت کے وجود کے لیے بھی خطرہ ہے، مودی کی جہالت دیکھو بھارت میں کئی نسلیں کاٹی گئیں، شہید محترمہ نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کشمیر کا مقدمہ ہم، آپ اور پیپلز پارٹی لڑے گی، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پر سودا ہمیں منظور نہیں، ہمارا نعرہ سب پے بھاری رائے شماری رائے شماری۔

    انھوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو بی بی شہید کی برسی اسی مقام پر منائی جائے گی جہاں انھوں نے شہادت قبول کی تھی، لیاقت باغ راولپنڈی میں 12 سال پہلے گرنے والا علم پھر سے اٹھائیں گے، اسی شہر کے لیاقت باغ میں کھڑے ہو کر ملک دشمنوں کو پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

  • بیک ڈور ڈپلومیسی پر بلاول بھٹو کے تحفطات، اے پی سی کی اندرونی کہانی

    بیک ڈور ڈپلومیسی پر بلاول بھٹو کے تحفطات، اے پی سی کی اندرونی کہانی

    اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کی بیک ڈور ڈپلومیسی پر بلاول بھٹو نے سوالات اٹھا دیئے۔

    مولانا نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں کسی پر دروازے بند نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو بولے ہم ساتھ چل رہے ہیں ہر معاملے پر اعتماد میں لینا ضروری تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی کل جماعتی کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس میں مولانا نےاپوزیشن قیادت کو بیک ڈور ڈپلومیسی سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق مولانا کا کہنا تھا کہ مجھ سے اگلےسال بجٹ تک کا وقت مانگا گیا، پھر میرے انکار پر آئندہ سال اپریل تک کا وقت مانگا گیا، دوبارہ انکار پر بات دسمبر یا جنوری تک پہنچی۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں قومی حکومت یا ایوان کے اندر تبدیلی کی پیشکش بھی کی گئی، بلاول بھٹو نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی پرحکمراں اتحاد کا ہی وزیراعظم آگیا تو کیا ہوگا، کیا ضمانت ہے کہ ایک کے بعد اسی کا کوئی دوسرا نمائندہ نہیں ہوگا۔

    جس پر اپوزیشن جماعتوں نے ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن اب صرف نئے انتخابات پر کا مطالبہ کرے گی۔

    فضل الرحمٰن کی ملاقاتوں پر بلاول زرداری کے تحفظات پر فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں دوٹوک موقف تھا واضح بات کی گئی ، اپنےمؤقف پرقائم تھے ہیں اور رہیں گے۔

  • بلاول اپنے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، مراد سعید

    بلاول اپنے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین نے ٹھیک کہا قوم عدالتوں کی جانب دیکھ رہی ہے، بلاول اپنے ابو اور ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو کے ردعمل میں کہی، مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی سیاستدان جان لے اسے نظریاتی نہیں’’نظر آتی‘‘کہتے ہیں، جو پرچی سے سیاست کا آغاز کرتے ہیں وہ مولوی کے کنٹینر پر’’نظر آتی‘‘ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری ادھرادھر ہونا بھی چاہیں تو انہیں موقع نہیں دیا جائے گا، کرپٹ ٹولہ بیماری کی آڑ میں رعایت اور پاکستان سے فرار ہونا چاہتا ہے، پرچی والے چیئرمین نے ٹھیک کہا قوم عدالتوں کی جانب دیکھ رہی ہے، پوری قوم تمام کرپٹ کرداروں کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے ابو اور ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو لوٹ مار کرنے والوں سے چوری شدہ مال نکلوانا ہوگا، ابو بچانے کیلئے سندھ کارڈ پہلے کام آیا نا آئندہ کسی کام آئے گا۔

     انہوں نے بتایا کہ عمران خان پی پی اور ن لیگ کے قرضوں کے10ارب ڈالر واپس کرچکے ہیں، کاروبار میں ترقی اور خسارے میں کمی کپتان کی ایک سال حکومت میں ہوئی ہے، حادثاتی سیاستدان جان لےعلاج کیلئے صحت انصاف کارڈ کا آغاز ہوچکا ہے، احساس پروگرام سے50ہزار طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کا آغاز کیا گیا۔