Tag: bilawal bhutto

  • آصف زرداری کو ذاتی معالج  فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، بلاول بھٹو

    آصف زرداری کو ذاتی معالج فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ذاتی معالج فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، پرویز مشرف کیس عدلیہ کی تاریخ کیلئے ایک اہم موقع ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اپنے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے، ان کو ذاتی معالج فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود سابق صدر کا مورال بلند ہے، آصف زرداری اپنے نظریے، مؤقف اور اصولوں پر قائم ہیں، جو کرنا ہے کرلو آصف زرداری نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں بننے والامقدمہ راولپنڈی میں کیوں چلایا جارہا ہے، آصف زرداری نے اپنے کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کیس کہاں چلنا چاہیے، پیپلزپارٹی کو عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، طبی سہولتیں دینی ہیں توسب قیدیوں کو ملنی چاہئیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کیس عدلیہ کی تاریخ کیلئے ایک اہم موقع ہے، اس بار انصاف ہوگا یہ پیغام جائے گا کہ سب کیلئے ایک قانون ہوگا، مشرف کیس میں پوری قوم عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے جبکہ تبدیلی سرکار مشرف کا ٹرائل رکوانے کی کوشش کررہی ہے، مشرف کیس کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ملک کو عوامی خواہشات کے برعکس نہیں چلایا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ3ماہ سے متعلق کوئی بات مولانا فضل الرحمان نے شیئر نہیں کی، ڈیڈلائن یا ڈیل کا ذکر مولانا صاحب نے ہم سے نہیں کیا، پیپلزپارٹی3اصولوں پر بات کررہی ہے، وفاق کی طرف سے عوام پر غیرجمہوری حملے ہورہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہ ہو تو ملک نہیں چل سکتا، یہ عدالتیں سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیتی ہیں، امید ہے سب کو انصاف ملے گا، کل اےپی سی ہوگی، جس میں تمام مشکلات کا ذکرکیا جائے گا۔

  • بچوں کو بہتر تعلیم و علاج کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمے داری ہے: بلاول بھٹو

    بچوں کو بہتر تعلیم و علاج کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمے داری ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہتر تعلیم و علاج کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمے داری ہے، پاکستانی بچے بہت سی سہولتوں سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ بچے ہوتے ہیں، بچوں کو بہتر تعلیم و علاج کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچے بہت سی سہولتوں سے محروم ہیں، بہبود اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر جیالے کا یہ کام ہے کہ وہ عام آدمی کے معیار زندگی کی بہتری کے لیے کام کرے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب تک آزاد جمہوریت نہیں ہوگی تو مسائل کا حل کیسے ممکن ہوگا، اسمبلیوں میں عوامی نمائندے نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا ہے، ان کو اپنے ہی ملک کی عدالتوں نے تختہ دار پر لٹکا دیا، شہید بینظیر بھٹو کو بھی انصاف نہ ملے تو عام آدمی کہاں جائے گا۔

  • سندھ کابینہ میں نئے وزراء و معاونین کی شمولیت، بلاول بھٹو نے اجلاس طلب کرلیا

    سندھ کابینہ میں نئے وزراء و معاونین کی شمولیت، بلاول بھٹو نے اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : سندھ کابینہ میں ردو بدل اور نئے وزراء کی شمولیت کا امکان ہے، اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے اراکین کو کل بلاول ہاؤس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں ردو بدل اور نئے وزراء کی شمیولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے اراکین کو کل بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے سینئر اراکین بھی شامل ہیں۔

    بلاول بھٹو سندھ کابینہ ارکین اور وزیرا علیٰ سے مشترکہ ملاقات کریں گے اور سندھ کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گےاس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ بلاول بھٹو کو سندھ کابینہ کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ میں ردو بدل اور نئے وزراء کی شمولیت سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق محکمہ صحت، تعلیم اور بلدیات کی کارکردگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم عہدیدارن سے مشاورت بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل رواں سال اگست میں بھی سندھ کابینہ میں‌4 نئے وزراء کو شامل کیا گیا تھا، ناصرحسین شاہ ،عبدالباری پتافی ،اکرام دھاریجو اورسہیل انور سیال نے بطور وزیر حلف اٹھایا تھا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اُن سے حلف لیا تھا۔

  • لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق، بلاول بھٹو

    لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں‘۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر ایک بار پھر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ ایک سال سے سیاست میں ہوں تم 70 سال کے بوڑھے ہو۔

    انہوں نے ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم ماضی میں بھی سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو، تمہاری ماضی کی پہچان بھی یوٹرن، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

    مجھے ہار کر جیتنا آتا ہے، کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کا دو ٹوک اعلان

    وزیراعظم نے کہا کہ جو غریب طبقے پر رحم کرے، انصاف دے وہی مدینہ کی ریاست ہوتی ہے اور لوگ بھی تو جیلوں میں بیمار ہیں مجھے رحم آگیا اور کہا جانے دو، مجھے اپنی آخرت کی فکر ہے ووٹ کی نہیں ہے، ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہئے۔

  • مولانا اور ق لیگ کے درمیان بی، سی اور کیو پلان کا ہمیں نہیں بتایا گیا، بلاول بھٹو

    مولانا اور ق لیگ کے درمیان بی، سی اور کیو پلان کا ہمیں نہیں بتایا گیا، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے درمیان بی، سی اور کیو پلان کا ہمیں نہیں بتایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپللزپارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مارچ سے متعلق اپنے وعدے پورے کیے ہیں لیکن مولانا اور رہبر کمیٹی نے پلان کے بارے میں ہمیں کچھ نہیں بتایا۔

    انہوں ںے کہا کہ کراچی سے مارچ شروع ہوا تو پیپلزپارٹی رہنما ان کے ساتھ تھے لیکن آج کل مولانا فضل الرحمان ق لیگ سے رابطے میں ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر میں ہوگا، ہم اپنا لائحہ عمل پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، مقبوضہ کشمیر پر ایک تاریخی حملہ ہوا ہے، حکومت نے جو اقدام اٹھائے وہ آپ جانتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی سماعت سے محروم افراد کے لیے اہم اقدام پر مبارک باد

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیر کے لیے پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی، آخری دم تک کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ رہیں گے، اس حکومت کے فیصلوں کا نقصان قوم اٹھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کرچکی ہے، حکومت کی ایک سال کی معاشی کارکردگی بدتر رہی ہے، مزدور، کسانوں، غریبوں کے حقوق کے لیے دائیں بازو کی جماعتیں خاموش ہیں۔

    بلاول کا کہنا ہے کہ زرداری کا حق ہے وہ ذاتی معالج سے علاج کرائیں، سندھ کے مقدمات سندھ میں چلنے چاہئیں، تفریق منظور نہیں ہے، ہماری اپیلیں عدالتوں میں سنی نہیں جارہی ہیں، آصف زرداری کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ مسائل کا حل جمہوریت ہے، پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ نئے الیکشن صاف و شفاف ہوں۔

  • بلاول بھٹو کی سماعت سے محروم افراد کے لیے اہم اقدام پر مبارک باد

    بلاول بھٹو کی سماعت سے محروم افراد کے لیے اہم اقدام پر مبارک باد

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماعت سے محروم افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بل کی منظوری پر سندھ حکومت کو مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹ کے ذریعے سندھ حکومت کو اس حوالے سے مبارک باد دی ہے کہ صوبائی اسمبلی میں سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جانے کے سلسلے میں ایک اہم بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے بل کی منظوری پر قاسم نوید قمر کی بھی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی، انھوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے معذور افراد کی بحالی سے متعلق قانون منظور کیا۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ امید ہے ملک کے دیگر صوبے اس سلسلے میں سندھ حکومت کی پیروی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سماعت سے محروم افراد کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے آخر میں سندھ کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے موٹر رجسٹریشن قوانین میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا خصوصی افراد کا مسئلہ محکمہ بحالی خصوصی افراد کی کوشش سے حل ہوا، سماعت سے محروم افراد کے لیے یہ ایک تاریخی کام یابی ہے۔

  • عوامی مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب جمہوریت کا تحفظ ہو، بلاول بھٹو

    عوامی مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب جمہوریت کا تحفظ ہو، بلاول بھٹو

    ملتان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب جمہوریت کا تحفظ ہو، ہر شعبہ بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، ہر طبقے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان ہائی کورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم پر حملے کیے جارہے ہیں، 18ویں ترمیم کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں ہوسکتی ہے، ملک میں صاف شفاف الیکشن تک عوام کو حقوق نہیں مل سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وکلا برادری انصاف کے حصول کے لیے لڑتی ہے، پاکستان کی وکلا برادری عدلیہ کے وقار کے لیے جدوجہد کرتی ہے، میں اپنا مقدمہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، وکلا نے مختلف ادوار میں آمروں کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کسی دباؤ میں آکر جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی نظام کو بھٹو خاندان سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا ہے، ان کو اپنے ہی ملک کی عدالتوں نے تختہ دار پر لٹکادیا، شہید بینظیر بھٹو کو بھی انصاف نہ ملے تو عام آدمی کہاں جائے گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وکلا عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، آصف زرداری نے پہلے بھی بغیر جرم کے جیل کاٹی ہے، پیپلزپارٹی نے جعلی مقدمات کا سامنا کیا، ظلم کو برداشت کیا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور جدوجہد کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک آزاد جمہوریت نہیں ہوگی تو مسائل کا حل کیسے ممکن ہوگا، اسمبلیوں میں عوامی نمائندے نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

  • کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو کشمیر کا سودا نامنظور ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، اپنے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہرجمہوری قدم میں آپ کے ساتھ ہوں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے اسلام آباد، وفاق اور پارلیمان کیلئے ایک پیغام بھیجا ہے کہ اس ملک کے عوام آج بھی صرف اور صرف جمہوریت کے خواہاں ہیں، عوام اس اسلامی اور وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام کو مانتی ہے جس کو ہم سب نے مل کر1973ءکے آئین میں پاس کیا تھا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی نظام کو نہیں مانتے، نئے پاکستان میں یہ کس قسم کی جمہوریت اورآزادی ہے، ہم اس نئے پاکستان کونہیں مانتے،70سال کے باوجود ہم آج تک شفاف انتخابات نہیں کراسکتے,

    انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے 2018میں شفاف الیکشن نہیں کراسکے؟ ملک میں اداروں اور انتخابات کو متنازع بنایا گیا، یہ پورے ملک کے ادارے ہیں، ہم اپنے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔ ہمارا میڈیا بھی آزاد نہیں ہے وہاں پر دہشت گردوں کا اور کلبھوشن کا انٹرویو تو چلتا ہے مگر آصف زرداری، نوازشریف اور فضل الرحمان کی گفتگونہیں چل سکتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی معاشی پالیسی ہے کہ غریبوں کو تکلیف دو اور امیر کو سہولت۔ امیر کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی جاتی ہے لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں دیا جاتا، عوام کیلئے مہنگائی کا سونامی اورٹیکسز کا بوجھ ہے۔

  • سانحہ تیزگام ، بلاول بھٹو کا وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    سانحہ تیزگام ، بلاول بھٹو کا وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے   وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیرریلوے نے متاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کا مظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  کہا وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیا گیاوعدہ نبھائیں اور تحقیقات مکمل ہونےتک وزیرریلوےکوبرطرف کریں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تیزگام سانحےکی خبردلخراش ہے، سانحےکی فوری تحقیقات اوراحتساب یقینی بنایاجائے، وزیرریلوےنےمتاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کامظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا پہلےسےشیڈول جلسےکےلئےکل رحیم یارخان جاؤں گا اور ٹرین حادثےکےمتاثرین سےملاقات بھی کروں گا، ہمدردیاں اوردعائیں متاثرین اوران کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل  سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 16ٹرین حادثہ ہوئےمگر شیخ رشید بہتری نہ لاسکے، شیخ رشید جب سے وزیرریلوے بنے حادثات بڑھ گئے ہیں ٹرین حادثے کی مکمل انکوائری،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے لیاقت پورکےقریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ہولناک آتشزدگی سے تہترافراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے، واقعہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، بہاولپور، ملتان اور رحیم یار خان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 73 افراد جاں بحق

    سی اوجنیداسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوار تھے،اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیر حسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں ستتر، دوسری میں چھہتر مسافر سوار تھے، اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافر زیادہ تر حیدرآباد سے سوار ہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں چوون مسافر سوار تھے۔

  • حکومت خود اپنے دارالحکومت کو لاک ڈاؤن کررہی ہے، بلاول بھٹو

    حکومت خود اپنے دارالحکومت کو لاک ڈاؤن کررہی ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت خود اپنے دارالحکومت کولاک ڈاؤن کررہی ہے، وزیراعظم نےپہلی تقریرمیں کہاتھااپوزیشن احتجاج کرے دھرنا دے، کنٹینراور کھانادیں گے،انہیں اپنی بات پرقائم رہناچاہیے،ہربات پریوٹرن نہیں لیاجاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے والد آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز نے آصف زرداری کوطبی سہولتیں دینے کا کہا تھا، نیب میڈیکل،حکومتی میڈیکل بورڈ کی سفارشات موجود ہیں ، امید ہے آصف زرداری کو اسپتال لے جایا جائے گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے، ہم کٹھ پتلی حکومت کے ظلم کا مقابلہ کرتے رہیں گی، 18 اکتوبر کو کراچی کے عوام نے پیغام دےدیا ہے، میں تھرپارکر میں جلسہ کررہا ہوں، وہاں سے بھی پیغام جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کی قیادت کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے

    پی پی چیئرمین نے کہا عوام کو مہنگائی، ٹیکسز کے طوفان میں دھکیل دیا گیا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مظلوموں کیساتھ کھڑی ہوتی ہے، کٹھ  پتلی حکومت گھر جائے گی اور عوام حکومت بنائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے خود کہا تھا کنٹینر دوں گا کھانا بھی دوں گا، خان صاحب کو اپنی بات قائم رہنا چاہیے، ہربات پر یوٹرن نہیں لینا چاہیے، جمہوری سیاست کو ملک کو جگہ دینا پڑے گی ، پارلیمان میں تالا لگایا گیا ، الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔

    جمہوری سیاست کو ملک کو جگہ دینا پڑے گی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی اورپرامن احتجاج ہم سب کا حق ہے ، حکومت کوجمہوری حق روکنے کے بجائے راستہ دیناچاہیے، پیپلزپارٹی اپنی بھرپور سپورٹ آزادی مارچ کو دےرہی ہے، کراچی سے کشمیر تک کا سفر جاری ہے، دو دن بعد تھرپارکرمیں جلسہ ہے، جلسوں کے تحت ہم حکومت پر دباؤ جاری رکھیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جتنی بزدل یہ حکومت ہے اتنی کوئی اور حکومت نہیں رہی ، وزیراعظم کو ہر جلسے اور تقریر سے نہیں ڈرنا چاہیے، اسلام آباد  وفاق کا دارالحکومت ہے ، پرامن احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے۔

    جلسوں کے تحت ہم حکومت پر دباؤ جاری رکھیں گے

    انھوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی جمہوری اور پر امن کردار ادا کرتی رہے گی ، پارلیمان اور احتجاج سمیت ہر فورم پر حکومت کو بےنقاب کریں گے، ہم سب کا مطالبہ ہے نئے الیکشن ہونے چاہئیں، نئے الیکشن کیلئے الیکٹورل ریفارمز کرنا پڑیں گے ، اسی نظام کے تحت الیکشن ہوئے تو یہ پھر سلیکشن ہوگی۔