Tag: bilawal bhutto

  • گالم گلوچ کی سیاست ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے: بلاول بھٹو

    گالم گلوچ کی سیاست ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان بچانے اور شہید بی بی کا وعدہ نبھانے نکلا ہوں، گالم گلوچ کی سیاست ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کراچی سے کیا۔ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں جلسے کیے، لوگوں سے ملاقات کی۔ دہشت گردی کی وجہ سے بعض جگہوں پر جلسے منسوخ بھی کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسائل اور چیلنجز کو اجاگر کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اپنا منشور پیش کر رہی ہے۔ لوگ خوش ہیں اور پیپلز پارٹی سے جذبے کا اظہار کر رہے ہیں۔ عوام کی جانب سے پیپلز پارٹی کے منشور کو اہمیت دی جارہی ہے۔

    بلاول نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران میری توجہ پارٹی منشور اور عوامی مسائل پر رہی۔ ملک میں خارجہ پالیسی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسائل ہیں۔ ملک کے اہم ایشوز کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ’شہید بی بی کے خواب کی تعبیر کے لیے اور پاکستان کو بچانے کے لیے نکلا ہوں‘۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گالم گلوچ بریگیڈ کی سیاست کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ مخالفین پر تنقید سیاست کا ایک حصہ ہے لیکن گالم گلوچ کے ذریعے کوئی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتا۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کا سامنا کیا۔ گرینڈ الائنس میں شامل کتنے لوگ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ یقین ہے ہم کٹھ پتلی الائنس والوں کو شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ میثاق جمہوریت کا نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتہا پسندی اور دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے: بلاول بھٹو

    انتہا پسندی اور دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے: بلاول بھٹو

    کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ ملک کی مشکلات کا حل جمہوری حکومت نکال سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے خودکش دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کی شہادت پر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی بہادر خاندان سے تعلق رکھتے تھے، وہ پاکستان کا جھنڈا لہراتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی سے متاثر ہیں، کالعدم جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینا آئین کی توہین ہے۔

    بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں پر توجہ دی ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے منشور میں غریبوں کے لیے بہت پروگرام ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔ عمران خان کے یوٹرن کو فالو نہیں کر سکتا، وہ دوسروں کے بارے میں بہت باتیں کرتے ہیں۔ عوام اب دوسروں کی باتوں پر نہیں چلتی۔ خیبر پختونخواہ میں 90 دن میں کرپشن ختم نہیں ہوئی۔

    بلاول نے کہا کہ ہم نے پشاور دھماکے کے بعد اپنی الیکشن مہم منسوخ کی۔ ہمارے بینر جھنڈے اتارے جارہے ہیں کالعدم پارٹیوں کے موجود ہیں۔ سنہ 2013 میں دہشت گردوں نے اچھی اور بری پارٹیوں کا اعلان کیا۔ دہشت گردوں نے 2018 میں بھی مخصوص ٹارگٹ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق میں الیکشن ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سوات آپریشن کے لیے پارلیمان کو متحد کیا تھا، صوبوں کو وسائل کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے مسائل کو صوبائی اور قومی سطح پر حل کرنا ہے، ہمارے منشور پر جو عمل کر سکتا ہے اس سے اتحاد ہو سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےسےروکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےسےروکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو

    مالاکنڈ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کوسازگارماحول نہیں مل رہا، انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں استقبال پرپیپلزپارٹی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اور کارکن مشکلات کے باوجود کام کررہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع نہیں دیے جا رہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کوبرابرکے مواقع دیے جائیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا بروقت اورشفاف انتخابات ہمارا حق ہے، ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، ادارے اپنی آئینی دائرے میں رہیں۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ کے مطابق سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاترہیں، پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کا الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں، عوام کے حقیقی نمائندے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے بعد سیاسی سرگرمیاں 2 دن کے لیے معطل کر دی ہیں: بلاول بھٹو

    دہشت گردی کے بعد سیاسی سرگرمیاں 2 دن کے لیے معطل کر دی ہیں: بلاول بھٹو

    پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بعد سیاسی سرگرمیاں 2 دن کے لیے معطل کردی ہیں جبکہ آج مالا کنڈ میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالا کنڈ جائیں گے اور کارکنان سے ملیں گے۔ سانحہ مستونگ کے بعد مالا کنڈ میں جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حملے کے بعد مالا کنڈ والوں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ دہشت گردی پر مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا۔ اے این پی اور بی اے پی انتخابی مہم جاری رکھ نہیں پائے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمیں لیول پلے فیلڈ نہیں مل رہا۔ خیبر پختونخواہ میں قبل از انتخابات دھاندلی ہو رہی ہے۔ ’ہم میں اور دوسری سیاسی جماعتوں میں فرق کیا جا رہا ہے۔ ہم اور پارٹی مشکل حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں کو مضبوط نہیں کیا جاتا پارلیمنٹ سے مسائل کا حل نکالنا مشکل ہوتا ہے، جب سے کراچی سے نکلا ہوں مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں کوریج اور توجہ مناسب طرح سے نہیں دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی ہمیں دوسری طرح سے روکنے کی کوشش کی گئی، پشاور میں میری پرواز کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ’میں سیکیورٹی صورتحال کو
    بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں، لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہیئے، انتخابی مہم کیسے چلائیں گے۔

    بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہمارے جو بھی خدشات ہیں وہ ہم پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ دہشت گردی کے واقعات بہت سنجیدہ ہیں، ان کی مذمت کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ کسی کٹھ پتلی جماعت میں آجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 120 سے زائد خاندن متاثر ہوئے ہیں ان حالات میں جلسہ نہیں کر سکتا، کوئی اور جماعت ایسا کر سکتی ہے میں نہیں کر سکتا۔ ہم نے اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن تک پہنچا دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام میرا ساتھ دیں، پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    عوام میرا ساتھ دیں، پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    کوئٹہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، اقتدار میں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کیلئے کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ ہم اقتدارمیں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے بیروزگاری اور بھوک کا خاتمہ کریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کی جائے گی۔

    بلاول بھٹو نے بلوچستان کے عوام کو اپنا منشور پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بنانے کے بعد غربت مٹاؤ پروگرام پورے بلوچستان میں شروع کریں گے، بلوچستان کے عوام کو سندھ میں آکرعلاج کرانا پڑتا ہے،انہیں ان کے صوبے میں ہی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ بلوچستان کےعوام نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر شھید کا ساتھ دیا اب میرا ساتھ دیں، میں پرامن پاکستان اورخوشحال بلوچستان چاہتاہوں، پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے مسائل ہوں۔

  • کسان کارڈ کے ذریعے فصلوں کی انشورنس کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کسان کارڈ کے ذریعے فصلوں کی انشورنس کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    خان گڑھ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کسان دوست منشور لے کر آئے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے فصلوں کی انشورنس کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول نے کہا ہم کھاد کی بوری 500 روپے میں دیں گے جو آج 1800 کی ہے۔

    قبل ازیں بلاول نے خان گڑھ میں نواب زادہ نصر اللہ خان کی قبر پر حاضری دی، انھوں نے فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول چڑھائے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نواب زادہ نصراللہ خان نے آمروں کے خلاف قابل قدر جدوجہد کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے کسانوں کو کسان کارڈ سے سبسڈی اور بلا سود قرضے ملیں گے، گندم، کپاس اور دیگر فصلوں کے لیے امدادی فنڈز مہیا کی جائے گی۔

    انھوں نے کہا گنے کے کاشت کاروں کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ سی پی آر کو چیک کا درجہ دیا جائے گا، حکومت میں آ کر شعبۂ زراعت اور کسان کو خوش حال بنائیں گے۔

    2013 کا الیکشن فکس تھا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر ملک میں پیسا بنانے آتے ہیں، عمران خان


    بلاول نے کہا ’یو سی سطح پر فوڈ اسٹورز کھولے جائیں گے جنھیں خواتین چلائیں گی، اقتدار میں آ کر ماؤں بہنوں کا خیال رکھیں گے۔‘

    انھوں نے کہا ’جاتی امرا لمیٹڈ کمپنی نے پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھا، میں نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ ہمیشہ لڑا ہے، چند کٹھ پتلی لوگوں کو آخری دنوں میں جنوبی پنجاب یاد آیا۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرا مقابلہ پس ماندگی، معاشرتی نا انصافی اور غربت سے ہے، بلاول بھٹو زرداری

    میرا مقابلہ پس ماندگی، معاشرتی نا انصافی اور غربت سے ہے، بلاول بھٹو زرداری

    اوچ شریف: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کا مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ پس ماندگی، معاشرتی نا انصافی اور غربت سے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوچ شریف میں پی پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ہمارا مقابلہ کسی شخص یا سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ عوام کی محرومیوں سے ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ آپ یہ فیصلہ کریں کہ صحت، تعلیم اور بھوک مٹاؤ پروگرام چاہیے یا میٹرو؟ ہم عوامی مسائل حل کرتے ہیں، ہمیں شو بازی اور یو ٹرن نہیں چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ’میں سمجھتا ہوں سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہئیں، استحصال سے پاک پاکستان چاہتا ہوں جہاں سب کو انصاف ملے، میں یہ تمام چیزیں عوام کے لیے حاصل کرکے رہوں گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ وہ بے نظیر کے مشن کو پورا کریں گے، کوئی انھیں نہیں روک سکتا، بے نظیر نے اس مشن کے لیے جیل کاٹی، جلا وطنی برداشت کی، ان کی شہادت کے بعد مشکل وقت میں زرداری نے ملک کو سنبھالا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے با وجود زرداری نے وفاق کو مضبوط کیا، سی پیک اور پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کیے، انھیں بھی 11 سال جیل میں رکھا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا آج کھاد کی بوری 1800 کی ہے، ہم 500 کی دیں گے، کسان کارڈ کے ذریعے ہم آپ کی فصلوں کی انشورنش کریں گے، حکومت میں آکر گندم، کپاس و دیگر فصلوں کے لیے امدادی فنڈز دیں گے۔

    پولیس نے بلاول کو مزار پر حاضری سے روک دیا


    قبل ازیں پنجاب پولیس نے بلاول بھٹو زرداری کو اوچ شریف میں مخدوم پیر جلال الدین کے مزار پر جانے سے روکا، پولیس نے ان کے کارواں کو بیس منٹ روکے رکھا، بعد ازاں انھوں نے اوچ شریف میں جلال الدین کے مزار پر حاضری دی، مزار کے سجادہ نشین نے انھیں امام ضامن پہنایا اور دعا کی۔

    پولیس کی جانب سے روکے جانے کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری اس کا نوٹس لے لیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رابطہ کر کے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پُر امن انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے۔

    بلاول نے اس موقع پر کہا کہ درگاہ پر حاضری دینے آیا ہوں روکنے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی ہے، میرے مزار پر حاضری دینے سے پنجاب پولیس پر کیا خوف طاری ہے۔

    شیری رحمان نے بھی واقعے پر رد عمل ظاہر کرے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم سب کا حق ہے، پنجاب پولیس بدمعاشی بند کرے۔ اعتزاز احسن نے کہا ’انتظامیہ کو کہتا ہوں بلاول بھٹو کے راستے سے ہٹ جائے۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں مسائل سے ہے، بلاول بھٹو

    ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں مسائل سے ہے، بلاول بھٹو

    صادق آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان سے نہیں بکہ مسائل سے ہے، اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں 14 یونیورسٹیاں بنائیں، سندھ میں 1800 کلو میٹر کینال پکی کی، جس سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غربت کا سندھ میں غربت مٹاؤ پروگرام سے غریبوں کو بلاسود قرضے دئیے، غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، غربت مٹاؤ پروگرام پورے پنجاب میں متعارف کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم میٹرو نہیں بناتے بلکہ غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تخت رائے ونڈ نے کچھ نہیں کیا، ہم نے جنوبی پنجاب کو پہلا وزیر اعظم دیا، اب صوبہ بھی بنا کر دیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں کو رجسٹرڈ کرکے بینظیر کسان کارڈ دیں گے، بینظیر کسان کارڈ سے سبسڈی اور بلاسود قرضے ملیں گے، ہمارا منشور کسان مزدور دوست ہے، زرعی انقلاب کا پروگرام لائیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بی بی کے بعد ایک خلاء پیدا ہوگیا تھا، آج جس طرح یہاں استقبال ہوا ہے فخر سے کہہ سکتا ہوں بی بی تیرا قافلا رکا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی ہر جگہ سے جیتے گی، لوٹے اور مفاد پرستوں کے لیے سیاست میں مثال قائم کرنا ہوگی، پاکستان غیر جمہوری اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹواورآصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

    بلاول بھٹواورآصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطاب لاہور ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

    درخواست گزار شہری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے منشور پر انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کا یہ اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کی ذیلی شق 3 کی خلاف ورزی کی ہے لہذا انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل کیا جائے۔

    لاہورہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے بعد مسترد کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ پر بھروسا نہیں کرسکتا، جب بھی موقع ملا دھوکا دیا، بلاول بھٹو

    ن لیگ پر بھروسا نہیں کرسکتا، جب بھی موقع ملا دھوکا دیا، بلاول بھٹو

    کندھ کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا، اسے جب بھی موقع ملا دھوکا ہی دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اندرون سندھ انتخابی دوروں کے دوران مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا ن لیگ سے جب ذات کا سوال ہوتا ہے تو جمہوریت کی بات کرتی ہے۔

    بلاول نے کہا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی ہر جگہ سے جیتے گی، لوٹے اور مفاد پرستوں کے لیے سیاست میں مثال قائم کرنا ہوگی، پاکستان غیر جمہوری اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے، سیاست میں مداخلت نہ کی جائے، امیدواروں کو سیاست سے الگ کرنے کے بجائے مقابلہ کیا جائے، کہا پری پول دھاندلی کی کوشش ہورہی ہے۔

    نواز شریف انگریزوں کی گود سے نکلیں اور شیر بنے، بابر اعوان


    خان گڑھ میں خطاب کے بعد کندھ کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں 3 سرکاری یونی ورسٹیاں بنائیں، خیبر پختونخوا میں ایک یونی ورسٹی نہیں بنی۔

    ہولو گرام کے ذریعے اپنے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ ہم بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں اور بہت کچھ کر بھی چکے ہیں، سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنائے، 2000 سے زائد آر او پلانٹ لگائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔