Tag: bilawal bhutto

  • بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے اور پیلٹ گنز کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہماراعزم اٹل ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیمیائی اسلحہ،پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیرکےعوام بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی کی کشمیر ایشو کو بالائے طاق رکھنے کی سازش ناکام بنائیں گے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کواجاگرکرینگے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔


    مزید پڑھیں : ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہید بی بی نےخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے5 فروری کویوم کشمیر قراردیا، شہید بی بی نےہی پہلی بارپارلیمان کی کشمیر کمیٹی قائم کی، عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آکر کشمیر کمیٹی کوسرگرم ،فعال بنائیں گے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری حق خودارادیت کیلئے 70سال سے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں نے جدوجہد کے دوران ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماضی میں‌ راؤ انوار کو ہٹانے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا، بلاول بھٹو

    ماضی میں‌ راؤ انوار کو ہٹانے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انکاؤنٹرز کی پالیسی ملک کے لیے مفید نہیں، ملک بھر میں پولیس انکاؤنٹر پر مجھے تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کے خلاف انکاؤنٹر کی پالیسی زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ماضی میں راؤ انوار کو ہٹانے پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے پانچ سال خاموشی سے کام کیے، ہم نے کسی ایک شہر میں توجہ نہیں دی بلکہ پورے صوبے میں کام کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہر ضلع میں اسپتال کھولیں گے، کراچی کے کچرے کا مسئلہ حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان کو اشتہاری مہم کے لیے استعمال کیا، بلوچستان میں (ن) لیگی کیوں مستعفی ہورہے ہیں، ہمارے مخالفین جی ٹی روڈ پر لڑائی کرتے ہیں، میمو گیٹ اور کئی جعلی خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور کے چیئر پرسن سینیٹ بننے کی جعلی خبر چلائی گئی، ہاؤس آف شریف میں لڑائی کا فائدہ سینیٹ الیکشن میں اٹھائیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کامعاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، ہرفورم پر مسلم لیگ ن کی طرف سےمعاشی حملے کا مقابلہ کرینگے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لیناچاہتےہیں، پی پی ظالمانہ اضافے،مہنگائی کے طوفان کے خلاف سینہ سپر ہے۔


    مزید پڑھیں :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 


    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا ، ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسے ہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

    تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پی کے میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، عاصمہ، شریفاں بی بی، اسماء اور مشال کے قاتل اب تک آزاد ہیں، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کابھتیجا ہے، اس کا سعودی عرب فرار ہونا کے پی کے حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔

    مشال خان کے قتل پر بھی پی ٹی آئی رہنما نے اکسایا تھا اور وہ بھی آج تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کابھیانک گروہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسماء کے قاتلوں کی بھی کے پی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی کے میں برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔


    مزید پڑھیں: ملک کو نواز وعمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، بلاول بھٹو 


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

    شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

    ڈیوس : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح باربارشادی نہیں کروں گا ، 4سال وزیرخارجہ نہ ہونے  سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے نہیں آیا اگرالیکشن کل ہوں توبھی ہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرناجمہوریت کیلئےبہترہے، اگر الیکشن کل ہوں تو بھی ہم تیار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 4سال وزیرخارجہ نہ ہونےسےپاکستان کامؤقف دنیاکےسامنےنہیں آیا، ملٹری آپشنزپرتوکام ہوالیکن نیپ پرعملدرآمدنہیں ہوا، ہمیں مودی یاٹرمپ نہیں پاکستان کیلئے دہشت گردی سےلڑنا ہے۔

    شادی کے حوالے سے چیئرمین پی پی نے کہا کہ شادی کیلئے ابھی میرے پاس وقت ہے، شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی نہیں کروں گا۔

    انکا کہنا تھا کہ کہ بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنےاسٹریٹجک مفادات ہیں، شاید بڑی طاقتیں انتہاپسندی اوردہشتگردی سے لڑنا نہیں چاہتیں، ہمیں صرف عسکریت پسندی پرتوجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہئے، انتہاپسندی اوردہشت گردی پروسیع تناظرمیں بحث ہونی چاہئے۔


    مزید پڑھیں :  شادی کی جلدی کیا ہے، ابھی تو انتیس سال کا ہی ہوں، بلاول


    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہا کہ تمام جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شادی کی تقریب کے دوران  بلاول بھٹو شادی سے متعلق سوال پر شرما گئے اور کہا تھا کہ شادی کا ارادہ ابھی نہیں، جلدی کیا ہے، ابھی انتیس سال کا ہوں، شادی بھی ہوجائے گی


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سال 2018 کا الیکشن بلاول کےپہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان

    سال 2018 کا الیکشن بلاول کےپہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان

    خیرپور : پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نواب وسان نے کہا ہے کہ رواں سال بلاول بھٹو کاپہلااورعمران خان کا آخری انتخاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کی جیلانی یونین کاؤنسل میں خطاب سے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی سوچ بھی مجیب الرحمان جیسی ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی نوازشریف کو ملکی اداروں کےخلاف بات کرنے نہیں دیگی۔

    نواز شریف کے حوالے سے نواب وسان کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف باتیں کرنے پر نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف اب آپ وزیراعظم کے اہل نہیں رہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان


    انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہہ دیا 2018 پیپلزپارٹی کا سال ہے، رواں سال بلاول بھٹو کا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے، مفاد پرست سیاست دانوں نے ملکی معاشی بحران کا شکار کیا اور زرعی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دیگر جماعتیں گالم گلوچ کی سیاست کر رہی ہیں، نواز شریف سیاسی شہید نہ بنیں: بلاول بھٹو

    دیگر جماعتیں گالم گلوچ کی سیاست کر رہی ہیں، نواز شریف سیاسی شہید نہ بنیں: بلاول بھٹو

    کراچی:‌ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دیگر جماعتیں آج کل گالم گلوچ کی سیاست کررہی ہیں، ہمیں نوجوانوں کو مثبت سیاسی کلچر دینا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کراچی میں‌ آن لائن ممبر شپ مہم کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا عوام کو دعوت دیتا ہوں، کارکنان کا ڈیٹا جمع کرنے کیے لئے ویب سائٹ تیار کرلی ہے، جس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

    انھوں‌ نے پولیس مقابلوں‌ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف سندھ نہیں، پورے ملک میں ان کاؤنٹرز کی مذمت کرتا ہوں، پولیس مقابلوں‌ پر پابندی لگنی چاہیے. وزیراعلیٰ سندھ نے فوری ایکشن لیا، تحقیقات میں راؤ انوار کو بھی دفاع کا حق ملنا چاہیے ، کسی کو مار کر دہشت گردی کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔

    ن لیگ نے سی پیک پر قبضہ کر لیا ہے: بلاول بھٹو

    انھوں‌ نے کہا کہ ہم چاہتے تھے، نوازشریف سیاسی شہید نہ بنیں، نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں، آصف زرداری شیروں کے شکاری ہیں، 2018 میں یہ بات سب کے سامنے آجائی گا، نوازشریف نے چھوٹے بھائی کونامزد کیا، میں سمجھتا ہوں کہ اب وہ وزیراعظم نہیں بنیں گے.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ برس میں این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور ہوں گے، پیپلز پارٹی پرامن پاکستان چاہتی ہے، ہمارے پاس ہتھیار نہیں، مگر ہم اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ نے سی پیک پر قبضہ کر لیا ہے: بلاول بھٹو

    ن لیگ نے سی پیک پر قبضہ کر لیا ہے: بلاول بھٹو

    حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیگ کی حکومت نے سی پیک پرقبضہ کرلیاہے، عوام جانتے ہیں سی پیک کااصل خالق کون ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ویسٹرن روٹ نظرانداز کر کے سی پیک کو متنازع بنایا گیا، ن لیگ سی پیک پر جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے. سب جاتے ہیں کہ آصف زرداری نے سی پیک کو متعارف کرایا تھا.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل بہت پرانے ہیں، بلوچ عوام کے ساتھ ناانصافیاں اور انہیں محروم رکھا گیا، آمریت نے بلوچوں کو بہت دکھ دیے.

    ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ میرا بلوچستان کے عوام سے زبان، تہذیب اور ثقافت کا رشتہ ہے. میرے اور آپ کے دکھ سکھ ایک جیسے ہیں، میں نے اپنی ماں کی لاش اٹھائی ہے، اپنے دکھوں کو اپنی طاقت میں بدلا،جمہوریت کو بہترین انتقام سمجھا، غم کوعزم میں بدلا اورپاکستان کھپےکانعرہ بلند کیا۔

    نقیب اللہ محسود کی ہلاکت، بلاول بھٹو نے تحقیقات کا حکم دیدیا

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب بلوچستان کےساتھ ظلم نہیں ہونے دے گی، بلوچستان کو ترقی، تعلیم اور وسائل سے محروم رکھا گیا، بی بی شہید نے اپنے آخری منشور میں بلوچستان کا واضح پروگرام دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بلوچ قوم کے زخموں سےواقف تھے، آصف زرداری پہلےصدر تھے، جنہوں نے بلوچ عوام سے معافی مانگی، اقتدارمیں آتے ہی آمر کو ایوان صدر سے باہر نکال دیا، پیپلزپارٹی کی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ دیا، 18 ویں ترمیم کی،متفقہ آئین دیا۔ آپ کی طاقت سے ہم 2018کاالیکشن جیت کرترقی لائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹوزرداری آج حب میں جلسے سےخطاب کریں گے

    بلاول بھٹوزرداری آج حب میں جلسے سےخطاب کریں گے

    حب : صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں پیپلزپارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب کے جام قادر اسٹیڈیم میں پیپلزپارٹی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ کو جھنڈوں، بینرزاور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈی پی او لسبیلہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

    ٹریفک پلان کے مطابق آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک آرسی ڈی شاہراہ حب ندی پل سے گیڑون موڑ تک ہرقسم کی ٹریفک بند رہے گی۔

    بلوچستان کے مختلف شہروں سے پیپلزپارٹی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔


    ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ تین روز قبل بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو لاڈلوں کی جنگ چل رہی ہے۔ ملک کو نواز شریف، عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو

    ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو

    بدین: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دو لاڈلوں کی جنگ چل رہی ہے۔ ملک کو نواز شریف، عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید فاضل راہو کی 21 ویں برسی ہے۔ شہید فاضل راہو نے آمریت کے خلاف لڑائی لڑی اور کامیاب ہوئے۔ شہید فاضل راہو کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کے بارے میں سوچتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔ ’ملک کے حالات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ قصور میں ہمارے بچوں کے ساتھ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ دکھ اس بات کا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں 12 ویں مرتبہ ہوا۔ ’اپنی ماں کے مزار پر کھڑے ہو کر قصور کے بچوں کے لیے انصاف مانگا تھا۔ یہ ایک زینب نہیں تھی 11 ویں زینب تھی جو ظلم کا شکار ہوئی۔ تمام ثبوت اور فوٹیج کے باوجود وحشی آج آزاد گھوم رہا ہے‘۔

    بلاول نے کہا کہ میں مانتا ہوں یہ سنگین جرم صرف قصور تک محدود نہیں۔ لیکن یہ قبیح جرم قصور میں اتنی بڑی تعداد میں کیوں ہے۔ ’کون ہے قصور میں جو ان درندوں کی سرپرستی کر رہے ہیں‘۔

    بلاول نے مزید کہا کہ میاں صاحب ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف کون دے گا۔ آپ کے بھائی کو حدیبیہ کیس میں چھوڑ دیا گیا۔ بڑے میاں کہتے ہیں غلط سزا دی، چھوٹے کہتے ہیں انصاف کا بول بالا ہوا۔ ’یہ قوم اب آپ کے دھوکے میں نہیں آئے گی‘۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کو نواز شریف اور عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ’دراصل ملک میں دو لاڈلوں کی جنگ چل رہی ہے۔ عمران خان آپ پورے ملک میں کرپشن کے خلاف بولتے رہے۔ آپ کے اپنے وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے متعدد الزامات ہیں۔ آپ کے سیکریٹری جنرل کو نااہل قرار دیا گیا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست پر باتیں کرنے والے نے بیٹے کو ٹکٹ دے دیا۔ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پاکستان تحریک انصاف خود تبدیل ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔