Tag: bilawal bhutto

  • شہید بینظیر بھٹو کی برسی، بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ بھٹو کا خراج عقیدت پیش

    شہید بینظیر بھٹو کی برسی، بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ بھٹو کا خراج عقیدت پیش

    کراچی : شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹونے ٹوئیٹرپر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو کی دسویں برسی پر سوشل میڈیا پر بی بی کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، ریمیبرنگ ایس ایم بی بی کا ہیش ٹیگ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنارہا۔

    پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ماں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ تم زندہ ہوکرمردہ ہووہ مردہ ہوکرزندہ ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرکے ماں کو یاد کیا۔


    دوسری جانب نوڈیرو میں شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر جلسہ گاہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    نوڈیرو میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست کسی کے خلاف نہیں، عوام کے حقوق کے لیے ہے، بی بی نےجان کی قربانی دی،مقصد سے دستبردار نہ ہوئیں، شہید محترمہ کے مقصدکےحصول کی جدوجہد جاری رہےگی۔

    اجلاس میں شہید بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔ سی ای سی ممبران نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور شہید بی بی کے مشن کو منزل مقصود تک پہنچانے کا عزم دہرایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہید محترمہ نے جان کی قربانی دی‘ مقصدسےدستبردارنہ ہوئیں‘ بلاول بھٹو

    شہید محترمہ نے جان کی قربانی دی‘ مقصدسےدستبردارنہ ہوئیں‘ بلاول بھٹو

    لاڑکانہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیربھٹو نے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری نے شہید بینظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج 27 دسمبرشہید بی بی کوخراج عقیدت پیش کرنےکا دن ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہید بی بی کے قاتلوں نے پوری قوم کے قتل کی سازش کی تھی، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرا لگا کر ملک بچایا۔


    بے نظیر بھٹو کے بارے میں 6 دلچسپ حقائق


    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید محترمہ نے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، بی بی نے جان کی قربانی دی،مقصد سے دستبردار نہ ہوئیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ کےمقصد کے حصول کی جدوجہد جاری رہےگی، پاکستان کومساوات پر مبنی، جمہوری، پرامن، ترقی پسند بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترقی کا منصوبہ صرف بلاول کے پاس ہے: خورشید شاہ

    ترقی کا منصوبہ صرف بلاول کے پاس ہے: خورشید شاہ

    کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قائداعظم کے بعد ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیر حقیقی لیڈر تھیں، محترمہ بےنظیر بھٹو کے پاس وژن تھا۔

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انھوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا، ہمیں ذوالفقارعلی بھٹو اوربے نظیرکی طرح لیڈرشپ چاہیے اور بلاول کے پاس سوچ ہے، عام آدمی کی ترقی کے منصوبے ہیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لیڈروہ ہوتا ہے جو قوم کوساتھ لے کر چلے، حقیقی قیادت لوگوں کے مسائل اورحالات کی ترجمانی کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے خوش آئند ہے: خورشید شاہ

    انھوں نے امریکی دھمکیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کھل کر امریکا کے مدمقابل آنا ہوگا، اس کے لیے ہمیں ذوالفقار علی بھٹو اور بےنطیر بھٹو جیسی قیادت درکار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندرونی وبیرونی حالات ٹھیک نہیں، ہمیں متحدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر عوامی مسائل پرحکومت سے سوال کرتا رہتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیاسی رہنماؤں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    سیاسی رہنماؤں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    کراچی : مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے ، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس انتہائی جوش وخروش سے منا رہی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تمام مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس مبارک ہو، بلاول ہاؤس کے باہر بھی کرسمس ٹری یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نےاقلیتوں کوبرابری کی بنیادپرجینےاورآگےبڑھنےکاوژن دیا، پیپلزپارٹی نےہمیشہ اقلیتوں کےحقوق،معاشرتی آزادی کیلئےجدوجہدکی۔

    خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے، ہم سب مل کر اس ملک کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بی بی شہید خطرات کے باوجود اپنے عوام کے درمیان رہیں، بلاول بھٹو

    بی بی شہید خطرات کے باوجود اپنے عوام کے درمیان رہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید نے خطرات کے باوجود اپنے عوام کے درمیان رہنے کو ترجیح دی، پیپلزپارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے مختلف بارہ شہروں میں ہولوگرام کے ذریعے خطاب اور پارٹی اجلاس میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو خطرات کے باوجود اپنے ملک واپس آئیں۔

    بی بی شہید نےہمیشہ اپنے وطن مٹی کی خوشبو کو یاد رکھا، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جنگ اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کےلیے تھی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو مخاطب کررتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید کےغم کو طاقت میں تبدیل کرکے آگے بڑھ رہےہیں، کارکنان تیار رہیں، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں سب کو حیران کردے گی۔

    علاوہ ازیں بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ک یزیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خورشیدشاہ، فریال تالپور، نثارکھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

    اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں،مخالفین اب اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں، پیپلزپارٹی انتخابات میں ملک بھرسے کامیاب ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسےکامیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں خورشید شاہ،فریال تالپور،نثارکھوڑو،مرادعلی شاہ شریک ہوئے جبکہ مولا بخش چانڈیو،وقار مہدی ،سعیدغنی اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نےمخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں ملک بھرسےکامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کےعلاوہ باقی سب علاقائی یابلبلا پارٹیاں ہیں۔


    مزید پڑھیں : جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو


    دوسری جانب بلاول بھٹو آج سندھ کے بارہ شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرینگے، بلاول بھٹو شام پانچ بجے جیکب آباد کے شہر ٹھل میں خطاب کرینگے جبکہ شام چھ بجے مٹیاری ضلع کے اڈیرولال اسٹیشن میں خطاب کرینگے۔

    بلاول بھٹوزرداری کراچی،نوشہروفیروز،مورو،عمرکوٹ،لاڑکانہ،حیدرآبادمیں بھی خطاب کرینگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا،  بلاول بھٹو

    معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا تین سال گزر گئےمتاثرین کے مطالبہ پر جوڈیشنل انکوائری تک نہ ہوسکی۔متاثرین کوانصاف نہ مل سکا ، آج بھی مائیں سوال کرتی ہیں دہشتگردی کی آبیاری کون کررہاہے؟

    تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تین سال بعد بھی متاثرین کے مطالبے پر جوڈیشل انکوائری نہ ہوسکی،متاثرین کوانصاف نہ مل سکا، حکومت نیشنل ایکشن پلان کےنفاذمیں ناکام رہی جبکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں یہ بات یقینی بنانے میں بھی ناکام ہیں۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا، مائیں سوال کرتی ہیں دہشتگردی کی نرسری کی آبیاری کون کررہاہے، شہید بی بی کا بیٹا شہدا کےخون کےایک ایک قطرے کا وارث ہے، دہشتگردی کے خلاف شہیدبی بی کا بیٹا آواز نہیں اٹھائےگا تو کون اٹھائےگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ماؤں کی گود اجاڑنے والے دہشتگردوں کا مقابلہ جاری رہے گا، اپنے بچوں کو لندن کی محفوظ پناہ گاہوں میں رکھنےوالے قوم کے ہمدرد نہیں،ہم اپنی دو نسلوں کی قربانی دینے کے باوجود میدان میں ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سب نے اپنے بچے بیرون ملک چھپائے ہوئے ہیں، ہم قوم کے ساتھ جینے مرنے کا عہد رکھتے ہیں، ہم ان کےلئے بہترکرسکتےہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت کرے گی۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چھوٹے میاں صاحب، آپ کو 14 انسانی جانوں کا حساب دینا ہوگا: بلاول بھٹو

    چھوٹے میاں صاحب، آپ کو 14 انسانی جانوں کا حساب دینا ہوگا: بلاول بھٹو

    ملتان: میاں شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن، ملتان میٹرو کرپشن اور حدیبیہ کا حساب دینا ہوگا، وہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے لیے جواب داہ ہیں، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جنوبی پنجاب میں ایک بھی اسپتال نہیں بنا سکے، وہ سمجھ رہے ہیں کہ سب گناہوں کا بوجھ میاں صاحب نے اٹھا لیا، مگر میاں نواز شریف کے بعد انھیں بھی اپنے ظلم کا جواب دینا ہوگا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بقا کے لیے فیصلہ کن جنگ لڑیں گے، حکومت کو کسانوں کا معاشی قتل عام نہیں کرنے دیں گے، کسان کی غربت کی وجہ پیداوار کی قیمتوں میں کمی ہے، حکومتی پالیسیوں سے کسان اپنی ہی زمین پرمزدوربن چکا ہے۔

    انھوں نے عمران خان پر بھی کڑتی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سمیع الحق کےنظریاتی سپاہی ہیں، انھیں اصولوں اور اخلاقیات کی سیاست سیکھنی چاہیے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان بیرونی اثاثے والوں کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ انھوں نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

    واضح رہے کہ آج نااہلی کیس میں فیصلہ آنے کے بعد بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو عمران خان کی اے ٹی ایم مشین قرار دیا تھا۔

     یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم آؤٹ آف آرڈر ، بلاول بھٹو کا ٹویٹ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب 3بار تو وزیراعظم بن چکے، اب سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں، بلاول

    میاں صاحب 3بار تو وزیراعظم بن چکے، اب سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں، بلاول

    اسلام آباد :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب تین بار وزیراعظم بن چکے، سیاست سے اب اور کیا چاہتے ہیں، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ ریٹائرمنٹ لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر کل پریڈگراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچے اور پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا گیا کہ جلسہ کتنابڑاہوگا، جس پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ جلسہ کتنابڑا ہوگا اس کا فیصلہ آپ کریں گے، کل اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے جلسےمیں پیپلزپارٹی کا موجودہ صورتحال پر نوٹس دوں، جلسے کی تیاریوں سے مطمئن ہوں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے میاں صاحب کو مشورہ دیا اپنےمؤقف پرنظرثانی کریں اور کہا کہ میاں صاحب تین بار وزیراعظم رہے، سیاست سے اب اور کیا چاہتے ہیں، پارٹی،ملک اورجمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ وہ ریٹائر ہوجائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اورجہانگیرترین کےساتھ بھی قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عوام کو5دسمبراسلام آبادجلسےمیں آنےکی دعوت دیتا ہوں ، عوام اور کارکنوں کی آمد کا اسلام آباد میں مجھے انتظار رہے گا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان کی مددسے پیپلز پارٹی 50 سال مکمل کر چکی ہے ، عوام کےحقوق کیلئےپیپلز پارٹی کی جدوجہد تاحیات جاری رہے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

    شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیربھٹو کے پہلی بارحلف اٹھانے کے موقع پر بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیربھٹوکو دنیا کی سب سے کم عمر اورمسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم چنا گیا، شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے 2دسمبر1988 کو وزارت اعظمی کا حلف اٹھایا۔

    اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تم زندہ ہوکرمردہ ہو،وہ مردہ ہوکرزندہ ہے، شہید بے نظیربھٹو باہمت اور مضبوط خاتون تھیں، بی بی نے زندگی اورموت کے بعد بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔