Tag: bilawal bhutto

  • ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے،اوچھےہتھکنڈوں سےبازآئے،بلاول بھٹو

    ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے،اوچھےہتھکنڈوں سےبازآئے،بلاول بھٹو

    اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے،اوچھےہتھکنڈوں سےبازآئے، جیالوں سےجمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے5دسمبر کوگولڈن جوبلی جلسےکی تیاریاں جاری ہے، بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی جلسےکی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی اور رکاوٹوں کے باوجود پریڈ گریڈ جلسے کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت کےباوجودرکاوٹیں ڈال رہی ہے، وفاقی دارالحکومت سے پی پی کے پرچم ، بینر اتارے جارہے ہیں، سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پی پی کارکنوں سے الجھایا جارہا ہے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جلسہ اور اس کی تشہیرکرناہماراجمہوری حق ہے، ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے، اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھتا ہے چندپولیس والوں کوبھیج کرڈرایاجائیگاتویہ بھول ہے، ہماراہرعمل آئین ، قانون اور جمہوری روایات کےدائرے میں ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جیالوں سےجمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑیں پھرجمہوریت کی بات کریں، بلاول بھٹو

    نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑیں پھرجمہوریت کی بات کریں، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ تصادم کی سیاست چھوڑدیں تو میثاق جمہوریت پر بات ہو سکتی ہے، نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا، میں وعدہ کرتاہوں نانا اور ماں کے نقش قدم پر چلوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے تشبیہ دینا مناسب نہیں، البتہ نواز شریف اپنے طورطریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اورجمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا، نواز شریف کے ساتھ ہمارے تجربے خوشگوار نہیں رہے کیونکہ میاں صاحب کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، ان کا یہ رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہاہے، لہٰذا ان کو میرا مشورہ ہے کہ میاں صاحب تصادم کی سیاست چھوڑیں پھر میثاق جمہوریت پر بات کریں۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سازش کے تحت کراچی پر لسانیت تھوپی گئی، شہر میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہوگئی ہے، بےروزگاری میں بھی اضافہ ہوا، شہر قائد کیخلاف سازش کرنیوالوں نے بھتہ خوری، دہشت گردی، اسٹریٹ کرائم کو کراچی کی پہچان بنادیا۔

    ان کا کہنا تتھا کہ کراچی والوں کی قسمت میں ہمیشہ خوف میں رہنا نہیں لکھا، ہم کراچی کو بدلیں گےاور بدلتے ہی جائیں گے، کراچی میں ہر رنگ و نسل کے لوگ بستے ہیں،اسی لیے اسے منی پاکستان کہا جاتا ہے، اس شہر کے لوگوں نے جمہوری تحریکوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ دو ضمنی انتخابات میں کراچی والوں نے پی پی پر اعتماد کا اظہارکیا، کراچی میرا شہر ہے،اس کے دکھ اور سکھ میرے ہیں، کراچی روشنیوں کاشہرکہلاتا تھا، اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    کراچی سےجرائم کاخاتمہ اورلسانی ومذہبی تقسیم ختم کریں گے، ہم ثابت کریں گے کہ کراچی میں تباہی وبربادی کادورختم اور ترقی کا دور شروع ہوگیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی رنگ ونسل کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہیں کرتی، میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ کے نقش قدم پر چلوں گا۔

  • شادی کی جلدی کیا ہے، ابھی تو انتیس سال کا ہی ہوں، بلاول

    شادی کی جلدی کیا ہے، ابھی تو انتیس سال کا ہی ہوں، بلاول

    لاہور : شادی کی تقریب کے دوران صحافی کے شادی کے سوال پر بلاول بھٹو شرما گئے اور کہا کہ شادی کا ابھی ارادہ نہیں، جلدی کیا ہے، ابھی تو انتیس سال کا ہی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا۔ لاہور میں ہونے والی دو شادیوں میں شرکت کی۔

    چیرمین پیپلز پارٹی دوپہر میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور کے بھتیجے کی شادی میں شریک ہوئے جبکہ رات کو پیپلز پارٹی کے رہنما منظور مانیکا کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔

    شادی کی تقریب کے دوران صحافی نے ان کی شادی سے متعلق سوال کرلیا، جس پر ماحول خوشگوار ہوگیا، بلاول بھٹو شادی سے متعلق سوال پر شرما گئے اور کہا شادی کا ارادہ ابھی نہیں، جلدی کیا ہے، ابھی انتیس سال کا ہوں، شادی بھی ہوجائے گی۔


    مزید پڑھیں : شادی بہنوں کی پسند سے کروں گا،بلاول بھٹو زرداری


    اس سے پہلے گھوٹکی میں چئیرمین پیپلز پارٹی شادی کا اشارہ کرچکے ہیں کہا تھا کہ شادی کی کئی پیشکشیں ہوئی ہیں تاہم میں شادی اپنی بہنوں کی مرضی سے ہی کروں گا۔

    دوسری جانب شادی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سمیت شیخ رشیدبھی شامل تھے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران کا آصف زرداری پر تنقید حق ہے، بلاول کا وہ خود دفاع کریں گے، عمران بلاول پر نہیں زرداری پر تنقید کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے، بلاول بھٹو

    جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے، بلاول بھٹو

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں نواز شریف پیش پیش ہوتے تھے، میاں صاحب صرف اپنا فائدہ دیکھتے ہیں انہیں جمہوریت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا نواز شریف سے ملاقات کا کوئی موڈ نہیں، سابق وزیر اعظم ہمیشہ موقع پرست ثابت ہوئے ہیں، ان کو نظریے کے بارے میں علم ہی نہیں، وہ اس کے مطلب سے لاعلم ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول پی ٹی آئی نواز لیگ اور دیگرمتفق ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلتی رہے، جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاستدانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہی اور کھڑی رہے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سویلین بالادستی سے متعلق پیپلزپارٹی کا آج بھی وہی موقف ہے، نواز شریف بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرح عدالتی دل سے فیصلہ تسلیم کریں۔


    یہ پڑھیں: میاں صاحب پہلے اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، بلاول بھٹو


     انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امریکا اور بھارت کے بجائے پاکستان کے لیے سوچنا چاہئے اور اس کے لیے ہم عمران خان، نواز شریف سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نواز شریف بھی جمہوریت کی قدر کریں گے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • بچےہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    بچےہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچےہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاعالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ریاست اور والدین بچوں کوتحفظ اور آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کریں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لیے انقلابی اقدامات کیے، پولیواوردیگر بیماریوں سے حفاظتی ویکسی نیشن کی شروعات کی گئی۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم مفت ہے، طلباکی داخلہ و امتحانی فیس کے اخراجات سندھ حکومت اٹھاتی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، آزادی کے ستر سال بعد بھی پاکستان بھر میں دو کروڑ سےزائد بچے تاحال تعلیم سےمحروم ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

    ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کے آنے سے آئندہ الیکشن پر مثبت اثر پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 15 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے جلسے سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جلسے سے قبل اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئینی طریقے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، سینیٹ الیکشن سے پہلے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

    یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے اسمبلی کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کوشش ہوگی وفاق اور پنجاب میں کولیشن حکومت بنائیں۔


    یہ پڑھیں: انتخابات 2018ء میں ہی ہونا چاہئیں، یوسف رضا گیلانی


      یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اداروں میں تصادم ہوتا نظر نہیں آرہا، خواہش ہے اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے موقع پرست آتے جاتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی اپنے حلقے میں جارہے ہیں، پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشوں میں شریک رہے، بلاول بھٹو

    نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشوں میں شریک رہے، بلاول بھٹو

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازشوں میں شریک رہے، آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازش کی ہے، پنجاب میں بھی جمہوریت ہونی چاہئے لوگ اغوا نہیں ہونے چاہئیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سب کے سامنے ہے، کیسوں کی سماعت میں امتیاز برتا جارہا ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں فرق نہیں ہونا چاہئے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مردم شماری کو ن لیگ نے خود متنازع بنایا، مردم شماری کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو حل کیا جانا چاہئے۔

    مردم شماری پر کراچی سے فاٹا تک لوگ اعتراض کررہے ہیں، سی ای سی اجلاس میں پی پی نے مردشم شماری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے تھے۔

    انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے دفاع میں بہت آگے جارہے ہیں، ان کی اپنی پارٹی ہے وہ اس کو دیکھیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ناصر شیرازی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے۔


    مزید پڑھیں: پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
  • پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو

    پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں، پہلے سے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی فیصل آباد ڈویژن کے صدر ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے فضل حسین کے بیٹے سرمد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی ایشوز، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کرتی ہے، ہماراہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ ہم اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں اور جن کا ہدف انتخاب اور اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں، آئندہ الیکشن منتخب لوگوں (الیکٹیبلز) نہیں نظریے کی بنیاد پر لڑیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹیبلز کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا، پی پی نے پہلے کبھی الیکٹیبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریگی.

    منتخب لوگ (الیکٹیبلز) کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں، کسی کے جانے سے پریشان نہ ہوں، ہمارا بھروسہ نظریہ اور کارکن ہیں، پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے۔

    بلاول زرداری کا ہولو ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ 

    علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں ان کی ٹیم نے ہولوگرام ٹیکنالوجی پر تجربات بھی کر لئے ہیں، بلاول بھٹو پہلی مرتبہ اتوار کو 30 شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف قوم کو پاناما کیس میں الجھانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ اس سےے قبل پی ٹی آئی بھی ہولو گرام ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے متعدد تجربات کر چکی ہے۔

  • علامہ اقبال کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،بلاول بھٹو

    علامہ اقبال کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا یوم اقبال پر کہنا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، نوجوان نسل کو علامہ اقبال کوضرور پڑھنا چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو جگایا، علامہ اقبال کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کوضرور پڑھنا چاہئیں، علامہ اقبال کے خواب کی مکمل تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

    خیال رہے کہ حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کا140واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور یوم اقبال کےحوالے سے ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے درگاہیں تک محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے درگاہیں تک محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    بھٹ شاہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے درگاہیں تک محفوظ نہیں، صوفی ازم کےپیغام کوپھیلانےکی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ صوفی ازم کا فلسفہ مقامی نہیں بلکہ عالمگیرحیثیت رکھتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ نے اپنے کلام میں پسے ہوئے طبقات اورخواتین کو موضوع بنایا، آج ملک میں مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سےدرگاہیں تک محفوظ نہیں، درگاہوں سےہم نےلاشیں اٹھائیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نےمذہب کی اصل روح کوزخمی کیا، ان لوگوں نےمذہب کو اپنے مقاصد کے لیےاستعمال کیا، ہمیں اس صورت حال میں صوفی ازم کےپیغام کوپھیلانےکی ضرورت ہے، آئیں ہم بھی بھٹ شاہ کی سرزمین سے امن کاپیغام دیں۔


    مزید پڑھیں: حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو


    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہرسال شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پرحاضری اور سلام پیش کرتےہیں، میرےنانا ذوالفقاربھٹو اور ماں بینظیر بھٹو بھی باقاعدگی سے درگاہ بھٹائی پرحاضری دیتی تھیں، اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے میں بھی آج یہاں آیا ہوں۔


    مزید پڑھیں: شہید بینظیرکا خواب پولیو فری پاکستان مکمل کریں گے، بلاول


    ان کا کہنا تھا کہ سسی کی جدوجہد کو پڑھتاہوں تو مجھے اپنی ماں کی جدوجہد یاد آتی ہے، ماروی کی داستان مجھے اپنی ماں کی یاد دلاتی ہے، میری والدہ اپنے لوگوں سے ملنے جلاوطنی ترک کرکے وطن واپس آئیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج سندھ کا سب سے بڑا ایوارڈ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کیا۔