Tag: bilawal bhutto

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بلاول بھٹو کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بلاول بھٹو کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوار کو احتجاج کی کال دی دے۔

    بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے، قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ہرپاکستانی کے گھر پر پٹرول بم گرادیا، قیمتیں بڑھانا عوام کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔


    مزید پڑھیں :  حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت فوری کم کی جائیں ورنہ عوامی احتجاج ہونگے، پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دے گی، نوازحکومت نے پاکستانی عوام کو قرضوں کے دلدل میں دھونس دیا، وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہو۔

    واضح رہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


    حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

    عوام نے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےصرف پیڑول ہی نہیں سب کچھ مہنگا ہوجائے گا، عوام نے مطالبہ کیاکہ ٹیکسوں میں کمی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو

    حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نےہرپاکستانی کےگھرپرپٹرول بم گرادیا، وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےہرپاکستانی کےگھرپرپٹرول بم گرادیا، قیمتیں بڑھانا عوام کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسینومعیشت کےذریعےعوام کو لوٹا جا رہا ہے، عوام غربت کی چکی میں پسے جا رہے ہیں ،حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت فوری کم کی جائیں ورنہ عوامی احتجاج ہونگے، پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ عوام پر ڈالنےنہیں دےگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازحکومت نے پاکستانی عوام کوقرضوں کے دلدل میں دھونس دیا، وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

    اس سے قبل آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھےگی۔

    اد رہے کہ گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

    عوام نے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےصرف پیڑول ہی نہیں سب کچھ مہنگا ہوجائے گا، عوام نے مطالبہ کیاکہ ٹیکسوں میں کمی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہید بینظیر بھٹو کا خواب پولیو فری پاکستان  مکمل کریں گے، بلاول

    شہید بینظیر بھٹو کا خواب پولیو فری پاکستان مکمل کریں گے، بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پولیو کے عالمی دن پر عہدکرتے ہیں مرض کاصفایا کرینگے،  شہید بینظیر بھٹوکاخواب پولیوفری پاکستان مکمل کریں گے، آصفہ بھٹو پولیوکےخلاف زبردست کام کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پولیو کے خلاف جہاد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے مہلک وائرس سے بچانے کی جدوجہدجاری رہے گی، پولیو کے عالمی دن پر عہد کرتے ہیں مرض کا صفایا کرینگے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب پولیو فری پاکستان مکمل کریں گے، آصفہ بھٹو پولیو کے خلاف زبردست کام کررہی ہیں، بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین لازمی پلائیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان پولیو کے خاتمے کے دہانے پر


    خیال رہے کہ دنیا بھر میں آج انسداد پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں صرف 3 ممالک پاکستان، افغانستان اور نائجیریا ایسے ممالک ہیں جہاں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پولیو جیسا مرض موجود ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کے لیے الگ‘ شرجیل میمن کےلیے الگ قانون ہے: بلاول

    شریف خاندان کے لیے الگ‘ شرجیل میمن کےلیے الگ قانون ہے: بلاول

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ  ملک میں دو قانون لاگو ہیں‘ ایک قانون شریف خاندان کے لیے ہے اوردوسراقانون شرجیل میمن کے لیے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر شرجیل میمن کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرزمین پر2قانون ہیں، ایک شریف خاندان کے لیے، دوسرا قانون شرجیل میمن کے لیے ہے۔


    مزید پڑھیں : کرپشن کیس، ضمانت کی درخواست مسترد، شرجیل میمن11 ساتھیوں سمیت گرفتار


    یاد رہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ مں کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، سماعت کے کوئی پانچ گھنٹے بعد جیسے ہی سابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے باہر آئے تو انہیں نیب حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔

    نیب حکام نے گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو رینجرز کے حصار میں نیب سندھ کے دفتر میں منتقل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا الزام ہے‘ مارچ 2017 میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرحراست میں لے لیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات بھی رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بدترین آمریت کیخلاف نصرت بھٹو کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے،بلاول بھٹو

    بدترین آمریت کیخلاف نصرت بھٹو کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بدترین آمریت کیخلاف نصرت بھٹو کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، نصرت بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےتجدید عہدوفاکی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو چھٹی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹوکی جدوجہدتاریخ کاناقابل فراموش باب ہے، شہید بھٹو کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے انقلابی خاتون رہنما کا کردار ادا کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹونےعوام کوامیداورجیالوں کونیاعزم وحوصلہ دیا، بیگم نصرت بھٹونےجدوجہدمیں صبرکاعملی نمونہ پیش کیا۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹوکوخراج عقیدت کیلئےان سےتجدیدعہدوفاکی جائے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی اہلیہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اورجمہوریت کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کرنے والی پرعزم خاتون محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اندر سے جیالی‘ باہر سے پولیس والی ہوں

    اندر سے جیالی‘ باہر سے پولیس والی ہوں

    حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے جلسے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندر سے جیالی ہوں، باہر سے پولیس والی ہوں۔

    حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی سیکیورٹی پر تعینات خاتون پولیس اہلکار نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندر سے جیالی ہوں، باہر سے پولیس والی ہوں، ہم اپنی وردی کے آگے مجبور ہیں نہ ان کے نام کا نعرہ لگا سکتے ہیں، ہم پیپلزپارٹی کے تو نہیں ہیں لیکن جیالے ہم ہیں۔

    خاتون پولیس اہلکار نے انکار کے باوجود جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم بلاول کی سیکیورٹی کے لیے بھی آئے ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے بھی آئے ہیں۔ بلاول بھٹو ہمیں بہت اچھے لگتے ہیں‘ میں ان کی پرستار ہوں۔

    ایک اور لیڈی پولیس اہلکار سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ جلسے میں ڈیوٹی کے دوران کیسا محسوس کررہی ہیں؟‘ تو جواب میں خاتون اہلکار نے کہا کہ ڈیوٹی کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، گرمی بہت زیادہ ہے لیکن کیا کریں ڈیوٹی تو کرنی ہے‘ بھٹو کے لیے!جئے بھٹو۔

  • کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا،بلاول بھٹو

    کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے، کیاعورتوں پر حملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہے جوپکڑا نہیں جارہا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بچیوں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے خواتین پرحملہ کرنیوالے کے نہ پکڑے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ماؤں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کریگی، ماؤں بیٹیوں میں عدم تحفظ کےاحساس پر دکھ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا ہے ، دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنا کام کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول


    اس سے قبل  چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

    چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی جبکہ وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول

    خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول

    کراچی : چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ک کہنا ہے کہ خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

    چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی خواتین پر حملوں میں تیزی آنے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی اےڈی خواجہ پر برس پڑے، مرادعلی شاہ نے اے ڈی خواجہ سے رابطہ کیا اور پوچھا یہ کیا ہو رہا ہے، کیا حملہ آور نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، جو پولیس کونظر نہیں آرہا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے حملہ آور کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا اس طرح تو فلموں میں ہوتا ہے، کوئی مجرم ہیلمٹ پہن کر چھرے سے حملہ کرے اور نکل جائے۔

    ایم کیوایم پاکستان نے خواتین پر حملوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی، چاقو بردار ملزم سرگرم، تین گھنٹے کے دوران پانچ خواتین پر وار


    یاد رہے کہ گذشتہ ملزم نے چند گھنٹوں کے دوران گلشن ٹاؤن میں پانچ خواتین کو چُھرے مار کر خوف پھیلادیا، پولیس نے متعدد علاقو ں میں چھاپہ مار کاروائی کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    واقعات گلشن جمال، نیپا،یونیورسٹی روڈ، گلشن چورنگی اور ویلفیئرسوسائٹی میں پیش آئے۔

    پے درپےحملوں کے بعد کراچی کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، پولیس روایتی تفتیش سےآگے نہ بڑھ سکی، متاثرہ خواتین کے بیانات قلمبند کئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت میں آئے تو بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دگنی کردیں‌ گے، بلاول

    حکومت میں آئے تو بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دگنی کردیں‌ گے، بلاول

    ساہیوال: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت میں آئے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دگنی کردیں گے، ایک ایکڑ سے کم زمین کے مالک کو سود سے پاک قرضہ دیں گے، پارٹی کا منشور بتانے کے لیے ہر شہر میں جلسے کریں گے۔

    یہ باتیں انہوں نے ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران پارٹی کے منشور سے آگاہی کے دوران کہی۔

    بلاول نے کہا کہ بدعنوان حکمرانوں نے قدم قدم پر عوام کو دھوکا دیا، یہ جب اقتدار میں آتے ہیں انہیں عوام کی نہیں اپنے کاروبار کی فکر ہوتی ہے، میاں صاحب کی وفاقی ہو یا پنجاب حکومت، آج بھی ان کے ظلم کی تلوار عوام پر لٹک رہی ہے اور عوام کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریب آدمی جائے تو کہاں جائے؟ یہ آمروں کی سیاسی اولاد ہیں جو جمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہے ہیں، کسان کو بار دانہ نہیں ملتا، غریب کسان کو بھی بجلی 10 روپے فی یونٹ دی جارہی ہے، نہری پانی کی تقسیم غیر منصفانہ ہے، مزارعین کی جائز جدوجہد کو بھی طاقت کے ذریعے روکا جارہا ہے۔

    بلاول نے کہا کہ پی پی نے کالاباغ ڈیم کے خلاف احتجاج کرنے والے  مزارعین کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں، یہ بھٹو کا کارنامہ تھا جو ٹیننسی ایکٹ نافذ کرکے بے زمین کسانوں کو ان کا حق دیا، اس قانون میں تبدیلی کرکے کسانوں کا حق مارا جارہا ہے جب کہ یہاں اوکاڑہ مزارعین کا استحصال جاری ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، ساہیوالی میں مہنگی بجلی بنانے کے لیے کوئلہ باہر سے خریدا جائے گا جو کراچی کی پورٹ کے ذریعے اتار کر ساہیوال لایا جائے گا جس سے یہاں بجلی مہنگی ملے گی اور اس منصوبے سے لوگ متاثر ہوں گے اس لیے اس منصوبے کو لوگ کالا پاور پلانٹ کہنے لگے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات کے لیے منشور بنارہے ہیں، وعدہ ہے کہ یہ منشور کسان اور مزدور دوست ہوگا جس میں ہر شعبے کے لیے بالخصوص زراعت کے لیے پالیسی ہوگی، ایک ایکڑ زمین سے کم کے مالک کو کسان کارڈ دیا جائے گا تاکہ وہ انٹرنسٹ فری لان حاصل کرسکے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر یونٹ بنایا جائے گا، فصل اترنے سے پہلے سپورٹ پرائز کا اعلان، بار دانے کی تقیسیم کا میکنزم بنایا جائےگا، مزدور کی کم از کم تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دگنی کی جائے گی، لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ ہوگی، دیہی علاقوں میں جانے والے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی، سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کو یقینی بنایا جائےگا۔

    انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ عوام کو روزگار دیا جائے گا جب بھی حکومت میں آئے سب سے پہلے روزگار دیں گے چاہے ترقیاتی منصوبوں میں کمی کرنی پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 42 ہزار خاندانوں کی مدد جاری ہے، بی بی نے جو عہد کیا وہ پورا کیا، ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں دوسری طرف دائیں بازو کے سیاست دان اور رجعت پسند جماعتیں مع کالعدم جماعتیں پی پی کے خلاف ہیں اور یہی پنجاب میں غلبہ حاصل کیے ہوئے ہیں یہ بدقسمتی ہے کہ لاہور کالعدم اور رجعت پسند پارٹیوں کے قبضے میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے خلاف محاذ بنانے کےلیے سرمایہ خرچ کیا گیا تاکہ پی پی کو روکا جاسکے۔


    اسی سے متعلق:  بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی


    بلاول زرداری نے کہا کہ یہ میرا پہلا الیکشن اور مخالفین کا آخری الیکشن ہوگا، میں نظریاتی، صاف ستھری اور غریبوں کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خود ہر شہر میں جلسے کروں گا، عوام سے ملوں گا اور انہیں پارٹی کے منشور سے آگاہ کروں گا، میں اپنا پارٹی پرچم اور اپنا پیغام لے کر ہر گلی اور محلے میں جاؤں گا، عوام وعدہ کریں تو ایک وعدہ میں بھی کروں گا کہ آپ کی مدد سے اس ملک سے اندھیروں کو دور کروں گا۔

  • ساہیوال: بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی

    ساہیوال: بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی

    ساہیوال: پی پی کے چیئرمین بلاول کے آنے کی خوشی میں ایک جیالے نے مفت چائے تقسیم کرنا شروع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ نعیم شیخ نے بتایا کہ آج ساہیوال میں پیپلز پارٹی جلسہ کرنے جاری ہے جس کے لیے بلاول بھٹو یہاں پہنچ رہے ہیں، پی پی کے کارکنوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق 20 سال بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہاں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اور ایک چائے والا جیالا خوشی کے مارے لوگوں میں مفت چائے تقسیم کررہا ہے ۔


    پی پی کے جیالے چائے والے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج پہلی بار بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو یہاں آرہے ہیں اس خوش میں صبح سے تین من دودھ کی چائے مفت تقسیم کرچکا ہوں اور چائے بھی اسپیشل گڑ والی ہے، صبح سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چائے پی رہی ہیں۔