Tag: bilawal bhutto

  • بے نظیربھٹوکی 64ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    بے نظیربھٹوکی 64ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    لاڑکانہ : شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا چونسٹھ واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت احترام سے منایا جائے گا، سالگرہ کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد ہوگی، تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، مراد علی شاہ اور دیگر رہنما شرکت کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بینظیر بھٹو کی مزار پر سالگرہ کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی سے کیا جائے گا، قرآن خوانی کی تقریب میں میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوگی، سالگرہ تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سالگرہ کی تقریبات ضلعی سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی، سالگرہ کی تقریبات میں افطار کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔

    بے نظیر بھٹو ملکی سیاسی تاریخ کی بے مثال لیڈر تھیں‘ آپ اکیس جون 1953 کو ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو کے گھر پیدا ہوئیں۔

    ابتدائی تعلیم کراچی، راولپنڈی اور مری میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم پہلے ہاورڈ اور پھر آکسفورڈ سے حاصل کی ، بے نظیر جب کبھی پاکستان ہوتی تو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں شامل رہتیں۔

    27دسمبر2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری عوامی جلسے سے خطاب کیا اس موقع پر عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔

    خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے باہر نکلتے ہوئے اپنے کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے وہ گاڑی کی سن روف سے باہرنکلیں اور اس موقع پرایک نامعلوم شخص نے انہیں گولی کا نشانہ بنایا اوراس کے ساتھ ہی ان کی گاڑی سے محض چند قدم کے فاصلے پر ایک خود کش حملہ ہوا۔

    بینظیربھٹوکو راولپنڈی جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    بینظیربھٹوکولاڑکانہ کے سے ملحقہ علاقے نوڈیرومیں ان کے والد ذوالفقارعلی بھٹو کے مزار میں دفن کیا گیا۔

  • لاہور: پیپلزپارٹی کی تقریب میں جیالے گتھم گتھا ہوگئے

    لاہور: پیپلزپارٹی کی تقریب میں جیالے گتھم گتھا ہوگئے

    لاہور : پیپلز پارٹی کی تقریب بدنظمی کی شکارہو گئی، اسٹیج پر جانے کی کوشش میں جیالے آپس میں الجھ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر اسٹیج کے قریب جانے کی کوششوں میں جیالوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

    ہرجیالا وی آئی پی جگہ پہنچنے کی کوشش میں لگا رہا، بلاول کی تقریر کے بعد ایک کارکن نے اپنے قائد سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اورآگے بڑھنے کی کوشش کی، منتظمین نے جیالے کو اپنے قائد سے ملنے نہیں دیا۔

    جس پر جیالا اور منتظمین سیخ پا ہوگئے، جھگڑے میں کسی کے کپڑے پھٹے تو کسی کو گھونسے اور کسی کو لاتیں کھانی پڑیں۔

    رہنماﺅں نے صورت حال کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی جیالوں کے جلال کو قابو نہ کرسکے۔ ہنگامہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریب سے واپسی کےبعد ہوا۔

  • تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں ہیں، بلاول بھٹو

    تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں ہیں، بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی جماعتیں ہیں، دونوں ایک ہی سکے کےدو رخ ہیں، اس لیے عوامی مسائل حل نہیں کر سکتیں۔

    لاہور میں گوجرانوالہ ڈویژن کے پارٹی عہدے داروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئینی اداروں کے خلاف طوفان برپا کرنا چاہتی ہے، پی پی نے اداروں کے تحفظ کا جو اعلان کیا ہے اُسے پورا کر کے دکھائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی بنائی جماعتیں ہیں، دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کےدو رخ ہیں، ایسی خودساختہ لوگ عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔

    بلاول بھٹو نے سابق چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتخارمحمد چوہدری کے سیاسی مقاصد تھے وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ  ذاتی عناد رکھتے تھے۔ تقریب میں سینیٹر اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور،اوردیگرسینئررہنما بھی موجود تھے۔

  • انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

    انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

    ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب عوام سڑکوں پر احتجاج کیوں کررہی ہے؟ میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے،میاں صاحب اب آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ نے صوبوں کا برا حال کردیا ہے،یہ غریب دشمن اور کسان دشمن حکومت ہے،میاں صاحب عوام اب آپ سے تنگ آچکے ہیں،یہ حکمران حکومت کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟بجلی بند ہونے سے بے روزگاری عروج پر ہے، صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں لیکن میاں صاحب کو ملک کی نہیں صرف اپنے خاندان کی فکر ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہیں جنہیں سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی بلائے تو شان میں گستاخی ہوتی ہے،یہ وہ حکمران ہیں جو روزانہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں،جے آئی ٹی میں پیش ہوتے ہیں تو پوری فوج کے ساتھ جاتے ہیں،حکمرانوں کا بجٹ اورنج لائن سے شروع ہو کر میٹرو بس پر ختم ہوتا ہے،ان لوگوں نے پورے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے،یہ لوگ پہلے خریدنےکی کوشش کرتے ہیں ورنہ حملےکرتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں،کارکنان بھرپور تیاری شروع کردیں،عوام کی مدد سے ایک مرتبہ پھر عوام دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست اور عوام کی ہی پارٹی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے نمائندوں اورعہدیداروں پرسالانہ فیس عائد

    پیپلزپارٹی کے نمائندوں اورعہدیداروں پرسالانہ فیس عائد

    کراچی : پیپلزپارٹی نےعوامی نمائندوں اورپارٹی عہدیداروں پر سالانہ فیس عائد کردی، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سالانہ فیس عائد کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پارٹی کے تمام عہدیداروں کو سالانہ فیس دینے کا پابند کردیا ہے، اس فیصلے پرپیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے فیس لینے کی اجازت دے دی ہے۔

    رہنماؤں سے فیس وصول کرنے کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں عاجزدھامراہ، اعجازجکھرانی، مکیش چاؤلہ شامل ہیں، یہ افراد سالانہ فیس وصولی کے ذمہ دار ہونگے۔

    فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ 25لاکھ،اسپیکر10لاکھ روپے سالانہ پارٹی فیس دینے کےپابند ہوں گے، جبکہ صوبائی وزراء 10لاکھ، ڈپٹی اسپیکر 5لاکھ، صوبائی مشیر5لاکھ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    اس کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹرز سالانہ 2لاکھ روپے فیس اداکرنے کےپابند ہوں گے۔ ضلعی صدر وجنرل سیکریٹری فیس صوبےمیں ادا کرنےکے بجائےاضلاع میں ادا کرینگے جبکہ دیگرتمام سطح پرکلیکشن کی ذمہ داری متعلقہ فنانس سیکریٹری کی ہوگی۔

  • پھلوں‌ کے بائیکاٹ کی مہم، بلاول نے حمایت کردی

    پھلوں‌ کے بائیکاٹ کی مہم، بلاول نے حمایت کردی

    کراچی/ سکھر : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نےماہ صیام میں عوام کوعذاب میں مبتلاکردیا، میاں صاحب لیپ ٹاپ اپنےپاس رکھیں نوجوانوں کوروزگاردیں۔ بلاول بھٹو نے بھی پھلوں کے تین دن بائیکاٹ کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں افطارڈنر کی تقریب سے خطاب اور سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو چور کہہ رہےہیں۔

    پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو کیا یہ سب بل نہیں دیتے؟ لوڈشیڈنگ نےماہ صیام میں عوام کوعذاب میں مبتلاکردیا، عوام سحراور افطار اندھیرے میں کر رہےہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ اقتدارمیں آکر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے، میاں صاحب مان لیں آپ کی حکومت نااہل ہے، عجب ماجرہ ہے تخت رائیونڈ میں بجلی جاتی نہیں اورسندھ میں آتی نہیں۔ میاں صاحب آپ کی حکومت ہےیاعذاب ہے؟

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی تھوڑی سی پوچھ گچھ میں چیخیں نکل رہی ہیں۔ باپ بچوں کی ڈھال بنتا ہے لیکن وزیر اعظم نے خود کو بچانے کیلیے بچوں کو آگے کردیا۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کابجٹ نہیں لفظوں کی ہیراپھیری ہے، 5کروڑسےزائدلوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہےہیں، میاں صاحب لیپ ٹاپ اپنےپاس رکھیں نوجوانوں کوروزگار دیں، حکومت کی معاشی پالیسیوں نے لوگوں کا جینا عذاب کردیاہے۔

    بلاول بھٹو نے جیالوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری کریں،اس بار آراو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، آنے والے الیکشن میں ہم ن لیگ کو عبرتناک شکست دینگے، رمضان کے بعد ملک بھر کا دورہ کروں گا۔

    علاوہ ازیں بلاول بھٹو بھی پھلوں کی بائیکاٹ مہم میں رنگ گئے، انہوں نےبھی عوام کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے افطارڈنر میں پھلوں کا بائیکاٹ کردیا، پیپلزپارٹی سندھ کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں افطارڈنرکا اہتمام کیا گیا تھا۔

    بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران حکومت مخالف نعرے بھی لگے بلاول نے خطاب کے بعد اپنے رہنماؤں کے ساتھ روزہ افطار کیا ۔اس موقع پر میزبان سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

  • بلاول بھٹو نے نوری آباد میں پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے نوری آباد میں پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج نوری آباد میں 100 میگا واٹ کے پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نوری آباد میں 100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ تیارکرلیا ہے جس کا افتتاح آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کیا اورنوری آباد پاورپلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، نوری آبادپہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ و دیگر نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

    اس موقع پران کا کہنا تھا کہ نوری آباد پلانٹ سے 100میگا واٹ بجلی کے-الیکٹرک کو فراہم کی جائے گی جس کی وجہ سے کراچی کے عوام لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ 13 ارب کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جب کہ نوری آباد سے کراچی تک لائن بچھانے میں 2 ارب روپے لاگت آئی جسے پاور پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے اس پروجیکٹ کے لیے گیس کے حصول کا معاہدہ کئی ماہ سے زیرالتوا تھا۔

    وزیراعلیٰ نے اپریل کے وسط میں اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران آئین کے آرٹیکل 158کا حوالہ دیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے صدر دفتر کو صوبائی حکومت کی تحویل میں لینے اور پنجاب کو گیس کی فراہمی بندکرنے کی دھمکی دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انتہا پسندوں کو تعلیم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے: بلاول بھٹو

    انتہا پسندوں کو تعلیم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے: بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ہم انتہا پسند سوچ کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اسلام ہمیں امن و محبت کا پیغام دیتا ہے۔ بقائے باہمی کے اصول کے مطابق تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کراچی سندھ مدرستہ الاسلام پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    انہوں نے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لیے علم مؤثر ہتھیار ہے۔ ہم انتہا پسند سوچ کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اسلام ہمیں امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت انتہا پسندی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ بقائے باہمی کے اصولوں کے مطابق تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ اساتذہ کو بلا تخصیص نوجوانوں کی کردار سازی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی طلبا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور پیار کا درس دیتا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے انتہا پسندوں کو للکارا۔ تعلیم سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزادی صحافت پر قدغن جمہوریت کو کمزورکرنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو

    آزادی صحافت پر قدغن جمہوریت کو کمزورکرنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر کسی قسم کا قدغن جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تفریق و عدم مساوات کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

    عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی پی پی آزادی صحافت اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی جدوجہد کی سرخیل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور صحافیوں نے مل کر ان آمریتوں کے خلاف لڑے، جنہوں نے جابر حکومتوں کے توسط سے جمہوریت کو بے دخل اور صحافت پر قدغن عائدکی تھیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بے توقیر آمروں و دیگر مخالفوں کے ہاتھوں دنیا کی بدترین میڈیا ٹرائل جھیلنے کے باجود ہمیشہ آزادی صحافت کے ساتھ کھڑی رہی ہے کیونکہ ہماری پارٹی کا نظریہ ہی رواداری اور پرایکٹیو پروگریس پرمبنی معاشرے کا قیام ہے۔


    مزید پڑھیں : نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکاہے ‘بلاول بھٹوزرداری


    پی پی پی چیئرمین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ آزادی صحافت کے متعلق 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا شمار 139 نمبر پر ہوتا ہے، جو انتہائی نچلی سطح ہے اور دنیا میں اپنی قوم کا بہتر امیج پیش کرنے کے لئے اس ضمن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے ن لیگ حکومت کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن کی ضمن میں قانون سازی میں بلا جواز تاخیر پر تنقید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی پی پی کے منتخب نمائندے مذکورہ قوانین کی ہر فورم پر حمایت کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں میڈیا سے وابستہ لوگوں کو یقین دلایا کہ آزادی صحافت کے لئے مثالی ماحول کے قیام اور عوام میں میڈیا لٹریسی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

  • پیپلزپارٹی سےمحنت کشوں کوکوئی الگ نہیں کرسکتا‘بلاول بھٹوزرداری

    پیپلزپارٹی سےمحنت کشوں کوکوئی الگ نہیں کرسکتا‘بلاول بھٹوزرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناہےکہ مزدوروں کی فلاح ہماری پارٹی کی پہلی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں مزدوروں کےعالمی دن پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زنے محنت کشوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ آج کےدن محنت کشوں نے اپنی جدوجہد سے دنیا بدل ڈالی۔
    انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی نےمزدوروں کےلیےادارےقائم کیے جبکہ موجودہ حکومت مزدوراورکسان دشمن حکومت ہے

    چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ یہ اورنج ٹرین بناتےہیں لیکن اسپتال نہیں بناتے۔انہوں نےکہاکہ مسائل حل کرناچاہتےہیں،وفاقی حکومت ٹال مٹول کررہی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ میں چاہتاہوں سوشل سیکورٹی کا دائرہ بڑھایاجائے۔


    صدر اور وزیراعظم مزدوروں کی فلاح وبہود کےلیے پرعزم


    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹوکو یادگاری شیلڈ پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہناتھاکہ مزدوروں کے لیے قانون سازی کی بنیاد ذوالفقار بھٹو نے ڈالی۔

    مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ مزدوروں کے لیے پیپلزپارٹی کی تیسری نسل جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ پی پی حکومت نے مزدوروں کے لیےجوکچھ کیا کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔

    واضح رہےکہ یوم مزدور پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ 50کروڑ روپے محنت کشوں میں تقسیم کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں