Tag: bilawal bhutto

  • اورنج لائن منصوبہ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب

    اورنج لائن منصوبہ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب

    کراچی: سندھ حکومت نے اورنگی ٹاؤن سے شروع ہونے والے اورنج لائن منصوبے کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے شروع ہونے والے اورنج لائن بس منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصرحسین شاہ نے اورنج لائن منصوبے کو عبدالستاد ایدھی کے نام سے منصوب کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ملک و قوم اور انسانیت کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں اُن کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا اُسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا‘ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کا نام تبدیل کیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ وزیراعلیٰ سندھ نے اورنج لائن بس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ‘‘


    خیال رہے رواں سال جون میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اورنج لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا‘ اس منصوبے کے تحت  ابتدائی طور پر اورنج لائن منصوبہ 4 کلومیٹر تک تعمیر کیا جائے گا جس کے بعد اس کے روٹ میں اضافہ کر کے اسے 9 کلومیٹر تک طویل کیا جائے گا۔

    اس منصوبے  کو 1.14ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے، یہ 4 کلو میٹر کا پروجیکٹ تھا تاہم عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس کے روٹ کو بڑھا دیا گیا ہے، اس روٹ پر فی گھنٹہ 5 ہزار مسافروں کی گنجائش ہے جس کی تکمیل کے بعد شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کچھ بہتر ہوجائے گا۔

  • پیپلزپارٹی کا 49ویں یومِ تاسیس ،ہفتہ تاسیس کے پروگرام کا شیڈول جاری

    پیپلزپارٹی کا 49ویں یومِ تاسیس ،ہفتہ تاسیس کے پروگرام کا شیڈول جاری

    لاہور : بلاول ہاؤس لاہور میں منائے جانے والے پیپلز پارٹی کے ہفتہ تاسیس کے پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کاانچاسواں یوم تاسیس پر جیالے بھرپور ہفتہ تاسیس منائیں گے، پیپلز پارٹی کے ہفتہ تاسیس کے پروگرام بلاول ہاؤس لاہور میں ہونگے، 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ ہوگا جبکہ یکم سے 6 دسمبر تک روزانہ پروگرام منعقد ہونگے۔

    پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں یکم دسمبر کو بلوچستان کا کنونشن ہوگا، دو دسمبر کو جنوبی پنجاب، تین دسمبر کو خیبر پختونخواہ، چار دسمبر کو سندھ، پانچ دسمبر،  گلگت بلتستان و آزاد کشمیر،چھ دسمبرکووسطی پنجاب کے کنونشن ہونگے۔

    کنونشن پروگرام روزانہ دوپہر کے کھانے سے شروع ہوگا، بلاول بھٹو روزانہ دو بجےاپنی تقریر سے کنونشن کا آغاز کرینگے، چار بجےتک کارکنوں سے مذاکرہ ہوگا، چار سے چھ بجے تک تنظیمی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

    جیالے شام چھ بجے سے آٹھ بجے تک موسیقی اور شعر و شاعری کے پروگرام سے لطف اندوز ہونگے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ ہم سب بھٹوہیں ، پارٹی کا 49واں تاسیس 30نومبر سے 6دسمبر تک منایا جائیگا۔

  • اسلحے کی سیاست کرنے والے چھپ رہے ہیں، نثار کھوڑو

    اسلحے کی سیاست کرنے والے چھپ رہے ہیں، نثار کھوڑو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر وزیر نثارکھوڑونے کہا ہے کہ جیالے 2018 کے انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں، آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو کامیاب کروا کر وزیر اعظم بنانا ہے، شہر قائد میں اسلحے کی سیاست کرنے والے آج چھپنے پر مجبور ہیں۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ ’’مخالفین کو سمجھاتے رہے کہ گولی کی سیاست دائمی نہیں مگر وہ ماننے کے لیے تیار نہیں تھے، یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ آج چھپنے پر مجبور ہیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو مسلح افراد کی سیاست سے آزادی دلوادی ہے، آج پیپلزپارٹی فخر سے کہہ سکتی ہے کہ کراچی والے اب آزاد ہیں اور وہ سیاسی اختلاف رکھتے ہیں۔

    nisar-post-1

    اس موقع پر پی پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی جلسے سے خطاب کیا، جلسے میں جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

  • نواز حکومت نے قوم پر 80 کھرب روپے قرض کا بوجھ ڈال دیا، بلاول

    نواز حکومت نے قوم پر 80 کھرب روپے قرض کا بوجھ ڈال دیا، بلاول

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملک کو قرض کی دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، حکومت نے قوم پر مزید 80 کھرب روپے کے قرض کا بوجھ ڈال دیا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور بلاول ہائوس میں پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ،علی مدد جتک، فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شریک تھے۔


    یہ بھی پڑھیں: بی بی کا بیٹا ہوں لیکن شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں، بلاول بھٹو


    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے نذیر بھٹی کے مطابق بلاول نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے تین برس میں قوم پر 80کھرب روپے کا بوجھ ڈالا ہے ، یہ رقم گزشتہ 66برس میں حاصل کیے گئے مجموعی قرضوں کے نصف سے بھی زائد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ میں نواز لیگ کے حاصل کردہ بھیانک قرضوں کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، پیپلز پارٹی معاشی خود کشی کی ان پالیسیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کو بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے اور اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے کہ یہاں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، قرض لے کر حکومت چلائی جارہی ہے۔

  • چچا عمران پر بات نہیں کرنا چاہتا، صحافی پھنسا لیتے ہیں، بلاول بھٹو

    چچا عمران پر بات نہیں کرنا چاہتا، صحافی پھنسا لیتے ہیں، بلاول بھٹو

    لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے، بھرپور استقبالی جلسہ کریں گے۔ چچا عمران پر بات نہیں کرنا چاہتا، صحافی مجھے پھنسا لیتے ہیں۔

    لاہور میں پارٹی رہنماء اشرف بھٹی کی رہائش گاہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ جمہوری احتساب ، خارجہ پالیسی، سی پیک اور دہشتگردی کے خاتمے پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے، تاریخ کا تعین پیپلز پارٹی کرے گی، آصف زرداری کے استقبال کیلئے لاہور، کراچی یا لیاقت باغ میں جلسہ کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان نون لیگ پلان بن چکا ہے، چودھری نثار امن قائم کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ بھائی قتل ہو رہے ہیں، سیاسی قیادت کو ان سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے ہار مان لی لیکن ہم اب بھی میدان میں ہیں،بلاول بھٹو

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم نے میرٹ پر ہی فیصلہ کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چچا عمران پر بات نہیں کرنا چاہتے، صحافی انہیں پھنسا لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے چار مطالبات پیش کردیئے ہیں، ہماری توجہ صرف جمہوری احتساب، خارجہ پالیسی، سی پیک اور دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے بیدیاں روڈ پر امام بارگاہ دربار حسین پر چہلم کی مجلس میں شرکت بھی کی۔

  • خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

    خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے سینئر قانون دان حامد خان کے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زاہد خان کی جانب سے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کیا۔

    بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں عمران خان اور تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو ہی الزام دیتا ہے‘‘۔

    دوسری جانب سنیئر وزیر قانون دان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاناما لیکس کیس کی مزید پیروی نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے انہیں قانونی ٹیم مشاورت کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔


    پڑھیں: ’’ پاناما کیس، وزیراعظم کےبچوں نے دستاویزی ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ‘‘

    مزید پڑھیں:  ’’ پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان ‘‘


    حامد خان نے عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف نے اعتبار کیا اور مجھے عزت دی جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں تاہم میں کیس کی مزید پیروی نہیں کرسکتا‘‘۔

    خیال رہے پاناما لیکس کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل پر اظہار برہمی کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھی اور چیئرمین کو اس کیس کا وکیل تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

  • نوازشریف ،پرویز مشرف کے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    نوازشریف ،پرویز مشرف کے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ  بے نظیر بھٹو نے اپنے عہدے سے قطع نظر آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور اس میں ڈٹی رہیں جبکہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سےبھی ڈرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کو واپس لینے پر انہیں یو ٹرن خان قرار دیا۔

    سابق صدر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سے ڈرتے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے گزاری۔

    دوسری جانب عمران خان کے 2 نومبر کے فیصلے کو واپس لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران پی پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کے فیصلے پر رہنماؤں کی رائے بھی لی گئی۔

    پڑھیں:  عمران خان پسپا ہوگئے، یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں، جاوید ہاشمی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’پرامن دھرنا جمہوریت حق ہے  مگر نوازشریف گورمنٹ کی خصوصیت ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر تشدد کرتے ہیں،۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمر کی پیدوار اور دہشت گردوں سے ہمدردیاں رکھنے والے حکمران پر امن دھرنے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

     

  • وزیراعظم نے چار مطالبات نہ مانے تو دما دم مست قلندر ہوگا، بلاول

    وزیراعظم نے چار مطالبات نہ مانے تو دما دم مست قلندر ہوگا، بلاول

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نے ان کے چار مطا لبات نہ ما نے تو دما دم مست قلندر ہو گا ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے لیے نامزد افراد کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔

    لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو خبردار کیا اور چار مطالبات تسلیم کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دنیا دیکھے گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگرپاناما بل پر وزیراعظم نے دستخط نہیں کیے تو دما دم مست قلندر ہوگا ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے لیے نامزد افراد کے ناموں کااعلان بھی کیا۔

    دریں اثنا پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ گونواز گو کا نعرہ شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو نے 1996ء میں لگایا تھا۔

  • آصف علی زرداری کا بلاول کو فون، کامیاب ریلی پر مبارک باد

    آصف علی زرداری کا بلاول کو فون، کامیاب ریلی پر مبارک باد

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری نےکہا ہے کہ لیاری کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی سے محبت کا بھرپور اظہار کیا اور آج بھی انہوں نے جلسے میں شرکت کر کے اپنی والہانہ عقیدت ثابت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

    پڑھیں:  بلاول کو بچہ کہنے والے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، خورشید شاہ

     آصف علی زدرادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں سابق صدر نے کہا کہ ’’آج کی کامیاب ریلی نے 2007 کی یاد تازہ کردی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مخالفین کو خاموش کروادیا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر دینا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    علاوہ ازیں سابق صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ریلی کے لیے کیے جانے والے بہترین انتظامات پر شاباش دی اور اُن کی کابینہ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ’’سلام شہداء ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خود کررہے ہیں۔

  • متحدہ لندن قیادت کا بلاول کے بیان کا خیرمقدم

    متحدہ لندن قیادت کا بلاول کے بیان کا خیرمقدم

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے بلاول بھٹو زرداری کے مائنس ون کے خلاف خیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے خیالات نہایت مثبت اور حقیقت پسندانہ ہیں۔

    لندن سے جاری کردہ اعلامیے میں کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے بارے میں بلاول بھٹو کے خیالات نہایت مثبت اور حقیقت پسندانہ ہیں، اختلافات کی بنیاد پر کسی عوام شخص کو منظر نامے سے ہٹانے کی کوشش مناسب نہیں ہے۔

    کنوینر ایم کیو ایم لندن نے بلاول بھٹو کے مائنس ون فارمولے پر بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ’’کسی بھی معاملے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنانا ملکی مفاد میں نہیں، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی حقیقتوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے‘‘۔

    mqm-l

    ندیم نصرت نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے تاہم ذاتی انا کی خاطر کسی کو منظر عام سے ہٹانا درست عمل نہیں ہے۔

    انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی راہ اپناتے ہوئے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

    پڑھیں: انکل الطاف کراچی کی سیاسی حقیقت تھے اور ہیں 

     اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی اور جمہوری لوگ مائنس ون کے فارمولے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ان کا ماننا یہ ہے کہ عوام میں مقبول لیڈران کو کسی بھی ظلم و تشدد اور جبر کے ذریعے مائنس نہیں کیا جاسکتا۔

    رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ

    قبل ازیں ایم کیو ایم کنونیر ندیم نصرت نے سابق رکن گلفراز خان خٹک کی غیر قانونی گرفتاری اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایم کیو ایم کو ختم کرنے اور بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گلفرازخٹک پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں باوجود اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، ذمہ دار اور کارکنا کو بلاجواز گرفتار کرکے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی گئی ہیں اور گلفراز خٹک کی گرفتاری اسی سازش کا تسلسل ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ گلفراز خٹک کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا فوری نوٹس لے کر رہا کیا جائے ۔