Tag: bilawal bhutto

  • مسلم لیگ کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم پیپلزپارٹی میں شامل

    مسلم لیگ کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم پیپلزپارٹی میں شامل

    کراچی: رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت عبد الحکیم نے بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے مسعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن کو الوداع کہتے ہوئے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور نواز لیگ کو الوداع کہہ دیا، عبد الحکیم کا حکمران جماعت چھوڑنے سے نوازلیگ کو سندھ میں بہت بڑا سیاسی دھچکا لگا۔

    پڑھیں:   سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

    اس موقع پر عبد الحکیم بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’نواز لیگ وہ پارٹی ہے جس میں آمریت موجود ہے، ن لیگ میں موجود افراد جمہوری سوچ کے حامل نہیں ہیں جس کے باعث حکمراں جماعت بہت نقصان اٹھا رہی ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ن لیگ مسلسل چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے تاہم پیپلزپارٹی اور اُس کی قیادت اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرہی ہے، یہی عمل جمہوریت کہلاتا ہے جس میں عوام کے مفاد کی بات کی جائے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  فنکشنل لیگ کے رہنماء امتیاز شیخ پیپلزپارٹی میں شامل

    یاد رہے سندھ کابینہ میں شامل وزیر برائے صنعت اور خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پیپلزپارٹی میں جلد بہت سے لوگ شامل ہوں گے اور آنے والے وقت کے ساتھ ساتھ بھٹو کی جماعت مضبوط ہوگی‘‘۔انہوں نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ ’’ایم کیو ایم کے شاعرانہ مزاج رکھنے والے ممبران بھی جلد پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں گے‘‘ْ

    واضح رہے عبد الحکیم بلوچ 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 سے ملسم لیگ ن کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

  • تحریک احتساب میں شریک لوگوں کو ’’گڈلک‘‘، بلاول بھٹو

    تحریک احتساب میں شریک لوگوں کو ’’گڈلک‘‘، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریکِ احتساب میں شریک لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف شروع کی گئی تحریک احتساب کو سراہا اور اُس میں شریک لوگوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ’’ احتجاج جمہوریت کا حسن اور جمہور کا حق بھی ہے، حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کرے ورنہ اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاناما پیپرز دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے جس نے شریف برداران کی کرپشن کو بری طرح سے بے نقاب کیا ہے‘‘۔

    یادر ہے تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف تحریک احتساب ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ریلی پشاور سے اٹک تک نکالی جائے گی ریلی کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی آئی اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

    پڑھیں :     کوئی ابہام نہ رہے، وزیراعظم کا نام ٹی او آرز میں شامل کرائیں گے، بلاول زرداری

    واضح رہے پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے نام اُن لوگوں میں شامل تھے جو دنیا کے مختلف ممالک میں آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم اس کی مدت ختم ہوگئی اور دونوں فریقین میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں‌ گے،عمران خان

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حکومت نے ٹی او آرز تسلیم نہیں کیے تو پیپلزپارٹی بھی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ہمیں تحریک انصاف کے طریقہ کار سے اختلاف ہے‘‘۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ، وفاق کی جانب سے رینجرز کے معاملے پر سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران صوبائی معاملات ،سندھ کابینہ اور رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اس دوران مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو رینجرز کے اختیارات کی سمری پربریفنگ بھی دی ۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد قلیل مدت میں ان کی بلاول بھٹو سے یہ دوسری ملاقات ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پہلی ملاقات کی تھی اور قیادت کے اعتماد اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ رینجرز کے اختیارات میں‌ توسیع، وفاق نے سمری مسترد کردی

    گزشتہ روز سندھ میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے ارسال کردہ سمری وفاق نے مسترد کردی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس بات پر بضد ہے کہ رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت ہی اختیارات دیئے جائیں گے لیکن صرف شہر کراچی میں نہیں بلکہ پورے سندھ میں اختیارات دیئے جائیں گے ۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی سمری ناقص ہے اور آرٹیکل 147 کے معاملے پر پورا نہیں اترتی اس لیے سمری کو مسترد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیے

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے ایک سال قیام اور اختیارات میں‌ تین ماہ کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے مطابق اندرون سندھ کاراروائی کے اختیارات نہیں ہوں گے۔

  • بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

    بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیراعلیٰ نامز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نثار کھوڑو،گیان چند اسرانی، ممتاز جاکھرانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس کے موقع پر انہوں نے مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا، اعلان سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنماؤں سے تین گھنٹے طویل مشاورت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بہت مشکل تھا، مگر پارٹی مفادات کی خاطر اس طرح کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہم پارٹی کی خدمت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    دوسری جانب صوبائی وزراء نے بھی بلاول بھٹو کو اپنے اپنے استعفے پیش کردیئے ہیں، جس پر پارٹی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے استعفے منظوری کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ارسال کریں۔

     

  • بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : پیپلزپارٹی کا دبئی کی بعد آج کراچی میں اجلاس ہوگا، بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وزیراعلی کی نامزدگی کا امکان ہے جبکہ دبئی میں کئے جانے والے فیصلوں پرپی پی کے ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا، اجلاس میں پارٹی چیئرمین دبئی بیٹھک میں ہونے وا لے فیصلوں پرپیپلز پارٹی سندھ ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔

    بلاول بھٹو کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کا باضابطہ نامزد کئے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو نئے کپتان کی نئی کابینہ کے ارکان اور ان کے قلمدان پر بھی مشاورت کریں گے، کابینہ میں نئے چہرے لائیں جائیں گے۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی جمعرات کو ہو گی اور جمعے کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا کر نئے وزیراعلیٰ کیلئے رائے شماری کرائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    اس سے قبل دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلی سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مواد علی شاہ کو نئے وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا گیا ہے۔

  • رینجرز اختیارات کا معاملہ پی پی قیادت کا اہم اجلاس دبئی میں طلب

    رینجرز اختیارات کا معاملہ پی پی قیادت کا اہم اجلاس دبئی میں طلب

    دبئی : رینجرز اختیارات، پاناما لیکس اور آزاد کشمیر انتخابات پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی قیادت کا دو روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دو روزہ اہم اجلاس کی قیادت سابق صدر آصف علی زرداری کریں گے جبکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سمیت پیپلزپارٹی کی اہم قیادت اور سندھ حکومت کے اہم وزراء کل صبح دبئی روانہ ہوں گے۔

    پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات، سندھ حکومت کی کارکردگی اور پانامہ لیکس اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے غور و خوض کیا جائے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام معاملات میں قانونی مشاورت کے لیے فارق ایچ نائیک اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ’’دبئی اجلاس میں کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، نئے چیلجز سے نمٹنے اور آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف تحریک چلانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کے اہم وزراء کو طلب کیا اور کور کمانڈر کراچی نوید مختار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات طلب کی، قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اہم پیغام لے کر دبئی روانہ ہوں گے۔

  • ٹی اوآرز پر مذاکرات، اعتزازاحسن بلاول بھٹو کو بریفنگ دینگے

    ٹی اوآرز پر مذاکرات، اعتزازاحسن بلاول بھٹو کو بریفنگ دینگے

    کراچی : پاناما لیکس کے ٹی اوآرز کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاسوں پر بریفنگ کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعتزازاحسن کو کراچی طلب کرلیا, سینیٹراعتزاز احسن کل شام کراچی پہنچیں گے, اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پانامہ لیکس کے معاملہ پر حکومتی وفد سے ہونے والے اب تک کے مزاکرات پر بریفنگ دیں گے۔

    اعتزاز احسن بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن جماعتوں کے مؤقف اور ٹی او آرز پر بھی بریفنگ دیں گے، واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی اوآرز کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین سات اجلاسوں کے باوجود اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد ٹی او آرز کی تیاری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، میر حاصل بزنجو اور اکرم درانی کریں گے۔

    کمیٹی کے اپوزیشن اراکین میں پیپلز پارٹی کے چوہدری اعتزاز احسن، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور، جماعت اسلامی کےصاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔

     

  • بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    ملتان : سابق امریکی خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جب بلاول بھٹو کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید یاد آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلری نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو ٹیکسٹ میسج کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلاول کو ٹی وی پر دیکھا، وہ بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں۔

    ہیلری نے بلاول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ بلاول وہ کامیابی حاصل کرلیں گے، جو ان کی والدہ حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ہیلری کلنٹن کو جواب میں کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے ایسے حوصلہ افزا الفاظ سن کر خوشی ہوئی، میں نے آپ کے جذبات بلاول بھٹو تک پہنچا دیئے ہیں اور بلاول سابق امریکی خاتون اول کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بہت خوش ہیں۔

    گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آپ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی دوست رہی ہیں اور ہم آپ کو بہت جلد بحیثیت صدر دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور دعا ہے کہ آپ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد سے آزاد جموں و کشمیرکے شہر میرپور تک اپنا پہلا روڈ شو کیا۔

  • بلاول بھٹو نے ابھی تک نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، رحمان ملک

    بلاول بھٹو نے ابھی تک نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، رحمان ملک

    لندن : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ابھی تک نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آئی کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد عمران خا ن اسمبلی سے باہر کیوں گئے۔ اس معاملے پرانہوں نے بہت زیادہ سخت بیانات دے رکھے ہیں اور انہیں اسمبلی میں بھی بولنا چاہئے تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیر اعظم کی تقریرکے رد عمل میں اسمبلی کے فلور پر تھوڑا اور بولنا تھا۔

    وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اب تک وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ایک پیج پر ہیں۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے استعفی مانگ لیا

    لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مستقبل پارلیمینٹ کےساتھ وابستہ ہے، ہم نے معاملات کو سلجھانا ہے، الجھانا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ کا حل پارلیمنٹ میں ہے، حکومت اور اپوزیشن مل کر مسئلے کا حل نکالیں اور اگرپارلیمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیں کرنا تو اس کو تالہ لگا دیں۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہ کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور وہ مجبوری کے تحت ملک سے باہر ہیں اور بہت جلد پاکستان جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کا ابھی تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی کی دو رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کا سربراہ رحمان ملک کو مقرر کیا گیا ہے۔

     

  • ماننا ہوگا عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں، بلاول

    ماننا ہوگا عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں، بلاول

    لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دورہ پنجاب میں خا صے متحرک ہیں، انہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ ساتھ ہی خیبر پختون خوا حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    لاہورمیں ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب میں قومی ایکشن پلان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرادری کا کہنا تھا کہ یہ قومی ایکشن پلان نہیں ن لیگ کا ایکشن پلان ہے،عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کی تنقید سے بچ نہ سکی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ماننا ہوگا اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ سےغلطیاں ہوئیں۔

    بلاول نے کہا کہ ملک بھر میں اکسٹھ تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے، حکومت کو نہیں پتا کہ کتنی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طالبان سے پنجاب کو معاف رکھنے کی درخواست بھی کی، انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں شدت پسند تنظیموں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی جبکہ کے پی کے میں اصلاحات کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔